سنن ابي داود کل احادیث 5274 :حدیث نمبر
سنن ابي داود
کتاب: اعمال حج اور اس کے احکام و مسائل
The Rites of Hajj (Kitab Al-Manasik Wal-Hajj)
11. باب الطِّيبِ عِنْدَ الإِحْرَامِ
11. باب: احرام کے وقت خوشبو لگانے کا بیان۔
Chapter: Wearing Perfume While Entering The State Of Ihram.
حدیث نمبر: 1746
Save to word مکررات اعراب English
حدثنا محمد بن الصباح البزاز، حدثنا إسماعيل بن زكريا، عن الحسن بن عبيد الله، عن إبراهيم، عن الاسود، عن عائشة، قالت:" كاني انظر إلى وبيص المسك في مفرق رسول الله صلى الله عليه وسلم وهو محرم".
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الصَّبَّاحِ الْبَزَّازُ، حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ زَكَرِيَّا، عَنْ الْحَسَنِ بْنِ عُبَيْدِ اللَّهِ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، عَنْ الْأَسْوَدِ، عَنْ عَائِشَةَ، قَالَتْ:" كَأَنِّي أَنْظُرُ إِلَى وَبِيصِ الْمِسْكِ فِي مَفْرِقِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَهُوَ مُحْرِمٌ".
ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ گویا میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی مانگ میں مشک کی چمک دیکھ رہی ہوں اور آپ احرام باندھے ہوئے ہیں۔

تخریج الحدیث: «‏‏‏‏صحیح مسلم/الحج 7 (1190)، سنن النسائی/الحج 41 (2694)، (تحفة الأشراف: 15925)، وقد أخرجہ: مسند احمد (6/38، 186، 212، 191، 224، 228، 245) (صحیح)» ‏‏‏‏

Aishah (may Allah be pleased with her) said: I still seem to see the glistening of the perfume where the hair was parted on the head of the Messenger of Allah ﷺ while he was wearing Ihram.
USC-MSA web (English) Reference: Book 10 , Number 1742


قال الشيخ الألباني: صحيح

قال الشيخ زبير على زئي: صحيح مسلم (1190)
   صحيح البخاري5930عائشة بنت عبد اللهطيبت رسول الله بيدي بذريرة في حجة الوداع للحل والإحرام
   صحيح البخاري5928عائشة بنت عبد اللهأطيب النبي عند إحرامه بأطيب ما أجد
   صحيح البخاري5918عائشة بنت عبد اللهأنظر إلى وبيص الطيب في مفارق النبي وهو محرم
   صحيح البخاري5923عائشة بنت عبد اللهأطيب النبي بأطيب ما يجد حتى أجد وبيص الطيب في رأسه ولحيته
   صحيح البخاري5922عائشة بنت عبد اللهطيبت النبي بيدي لحرمه وطيبته بمنى قبل أن يفيض
   صحيح البخاري271عائشة بنت عبد اللهأنظر إلى وبيص الطيب في مفرق النبي وهو محرم
   صحيح البخاري270عائشة بنت عبد اللهأنا طيبت رسول الله ثم طاف في نسائه ثم أصبح محرما
   صحيح البخاري1539عائشة بنت عبد اللهأطيب رسول الله لإحرامه حين يحرم و ولحله قبل أن يطوف بالبيت
   صحيح البخاري1754عائشة بنت عبد اللهطيبت رسول الله بيدي هاتين حين أحرم ولحله حين أحل قبل أن يطوف وبسطت يديها
   صحيح مسلم2824عائشة بنت عبد اللهطيبت رسول الله لحرمه حين أحرم ولحله قبل أن يطوف بالبيت
   صحيح مسلم2837عائشة بنت عبد اللهإن كنت لأنظر إلى وبيص الطيب في مفارق رسول الله وهو محرم
   صحيح مسلم2827عائشة بنت عبد اللهطيبت رسول الله لحله ولحرمه
   صحيح مسلم2843عائشة بنت عبد اللهأطيب رسول الله ثم يطوف على نسائه ثم يصبح محرما ينضخ طيبا
   صحيح مسلم2825عائشة بنت عبد اللهطيبت رسول الله بيدي لحرمه حين أحرم ولحله حين أحل قبل أن يطوف بالبيت
   صحيح مسلم2839عائشة بنت عبد اللهأنظر إلى وبيص المسك في مفرق رسول الله وهو محرم
   صحيح مسلم2832عائشة بنت عبد اللهأنظر إلى وبيص الطيب في مفرق رسول الله وهو محرم
   صحيح مسلم2838عائشة بنت عبد اللهإذا أراد أن يحرم يتطيب بأطيب ما يجد ثم أرى وبيص الدهن في رأسه ولحيته بعد ذلك
   صحيح مسلم2841عائشة بنت عبد اللهأطيب النبي قبل أن يحرم ويوم النحر قبل أن يطوف بالبيت بطيب فيه مسك
   صحيح مسلم2834عائشة بنت عبد اللهأنظر إلى وبيص الطيب في مفارق رسول الله وهو يلبي
   صحيح مسلم2836عائشة بنت عبد اللهأنظر إلى وبيص الطيب في مفارق رسول الله وهو محرم
   صحيح مسلم2831عائشة بنت عبد اللهطيبت رسول الله لحرمه حين أحرم ولحله قبل أن يفيض بأطيب ما وجدت
   صحيح مسلم2830عائشة بنت عبد اللهأطيب رسول الله بأطيب ما أقدر عليه قبل أن يحرم ثم يحرم
   صحيح مسلم2828عائشة بنت عبد اللهطيبت رسول الله بيدي بذريرة في حجة الوداع للحل والإحرام
   صحيح مسلم2826عائشة بنت عبد اللهأطيب رسول الله لإحرامه قبل أن يحرم ولحله قبل أن يطوف بالبيت
   صحيح مسلم2833عائشة بنت عبد اللهأنظر إلى وبيص الطيب في مفارق رسول الله وهو يهل
   جامع الترمذي917عائشة بنت عبد اللهطيبت رسول الله قبل أن يحرم ويوم النحر قبل أن يطوف بالبيت بطيب فيه مسك
   سنن أبي داود1745عائشة بنت عبد اللهأطيب رسول الله لإحرامه قبل أن يحرم ولإحلاله قبل أن يطوف بالبيت
   سنن أبي داود1746عائشة بنت عبد اللهأنظر إلى وبيص المسك في مفرق رسول الله وهو محرم
   سنن النسائى الصغرى2691عائشة بنت عبد اللهأطيب رسول الله عند إحرامه بأطيب ما أجد
   سنن النسائى الصغرى2692عائشة بنت عبد اللهأطيب رسول الله بأطيب ما أجد لحرمه ولحله وحين يريد أن يزور البيت
   سنن النسائى الصغرى2697عائشة بنت عبد اللهأنظر إلى وبيص الطيب في أصول شعر رسول الله وهو محرم
   سنن النسائى الصغرى2690عائشة بنت عبد اللهأطيب الطيب عند حرمه وحله
   سنن النسائى الصغرى2705عائشة بنت عبد اللهأطيب رسول الله فيطوف في نسائه ثم يصبح ينضح طيبا
   سنن النسائى الصغرى2693عائشة بنت عبد اللهطيبت رسول الله قبل أن يحرم ويوم النحر قبل أن يطوف بالبيت بطيب فيه مسك
   سنن النسائى الصغرى2694عائشة بنت عبد اللهأنظر إلى وبيص الطيب في رأس رسول الله وهو محرم
   سنن النسائى الصغرى2696عائشة بنت عبد اللهأنظر إلى وبيص الطيب في رأس رسول الله وهو محرم
   سنن النسائى الصغرى2706عائشة بنت عبد اللهطيبت رسول الله فطاف في نسائه ثم أصبح محرما
   سنن النسائى الصغرى2698عائشة بنت عبد اللهأنظر إلى وبيص الطيب في مفرق رأس رسول الله وهو محرم
   سنن النسائى الصغرى2699عائشة بنت عبد اللهرأيت وبيص الطيب في رأس رسول الله وهو محرم
   سنن النسائى الصغرى2688عائشة بنت عبد اللهطيبت رسول الله لحرمه حين أحرم ولحله بعد ما رمى جمرة العقبة قبل أن يطوف بالبيت
   سنن النسائى الصغرى2701عائشة بنت عبد اللهإذا أراد أن يحرم ادهن بأطيب ما يجده حتى أرى وبيصه في رأسه ولحيته
   سنن النسائى الصغرى2704عائشة بنت عبد اللهأرى وبيص الطيب في مفرق رسول الله بعد ثلاث
   سنن النسائى الصغرى2685عائشة بنت عبد اللهطيبت رسول الله عند إحرامه حين أراد أن يحرم وعند إحلاله قبل أن يحل بيدي
   سنن النسائى الصغرى2686عائشة بنت عبد اللهطيبت رسول الله لإحرامه قبل أن يحرم ولحله قبل أن يطوف بالبيت
   سنن النسائى الصغرى2702عائشة بنت عبد اللهأطيب رسول الله بأطيب ما كنت أجد من الطيب حتى أرى وبيص الطيب في رأسه ولحيته قبل أن يحرم
   سنن النسائى الصغرى2687عائشة بنت عبد اللهطيبت رسول الله لإحرامه قبل أن يحرم ولحله حين أحل
   سنن النسائى الصغرى2703عائشة بنت عبد اللهرأيت وبيص الطيب في مفارق رسول الله بعد ثلاث
   سنن النسائى الصغرى2695عائشة بنت عبد اللهيرى وبيص الطيب في مفارق رسول الله وهو محرم
   سنن النسائى الصغرى2689عائشة بنت عبد اللهطيبت رسول الله لإحلاله وطيبته لإحرامه طيبا لا يشبه طيبكم هذا
   سنن النسائى الصغرى2700عائشة بنت عبد اللهأنظر إلى وبيص الطيب في مفارق رسول الله وهو يهل
   سنن ابن ماجه2926عائشة بنت عبد اللهطيبت رسول الله لإحرامه قبل أن يحرم ولحله قبل أن يفيض
   سنن ابن ماجه2928عائشة بنت عبد اللهأرى وبيص الطيب في مفرق رسول الله بعد ثلاثة وهو محرم
   سنن ابن ماجه2927عائشة بنت عبد اللهأنظر إلى وبيص الطيب في مفارق رسول الله وهو يلبي
   سنن ابن ماجه3042عائشة بنت عبد اللهطيبت رسول الله لإحرامه حين أحرم ولإحلاله حين أحل
   موطا امام مالك رواية ابن القاسم304عائشة بنت عبد اللهكنت اطيب رسول الله صلى الله عليه وسلم لإحرامه قبل ان يحرم، ولحله قبل ان يطوف بالبيت
   بلوغ المرام597عائشة بنت عبد اللهلإحرامه قبل ان يحرم ولحله قبل ان يطوف بالبيت
   المعجم الصغير للطبراني437عائشة بنت عبد الله تطيب قبل أن يحرم
   مسندالحميدي212عائشة بنت عبد اللهأنا طيبت رسول الله صلى الله عليه وسلم بيدي هاتين لحرمه حين أحرم، ولحله قبل أن يطوف بالبيت
   مسندالحميدي213عائشة بنت عبد اللهطيبت رسول الله صلى الله عليه وسلم بيدي هاتين لحرمه حين أحرم، ولحله قبل أن يطوف بالبيت
   مسندالحميدي214عائشة بنت عبد اللهإذا رميتم الجمرة، وذبحتم، وحلقتم فقد حل لكم كل شيء حرم عليكم إلا النساء والطيب
   مسندالحميدي215عائشة بنت عبد اللهطيبت رسول الله صلى الله عليه وسلم لحرمه وحله
   مسندالحميدي216عائشة بنت عبد الله

سنن ابی داود کی حدیث نمبر 1746 کے فوائد و مسائل
  الشيخ عمر فاروق سعيدي حفظ الله، فوائد و مسائل، سنن ابي داود ، تحت الحديث 1746  
1746. اردو حاشیہ:
➊ اثنائے احرام خوشبو استعمال نہیں کی جا سکتی البتہ احرام کی تیاری کے وقت غسل کرتے اور لباس بدلتے ہوئے احرام سے پہلے پہلے خوشبولگالینا سنتاہے۔ایسے ہی دس ذوالحج کو طواف افاضہ کے موقع پر۔
➋ اس خوشبو کا رنگ او راثر حالت احرام میں باقی رہے تو کوئی حرج نہیں۔
➌ محرم کو چاہیے کہ حالت احرام میں غسل کے لیے ایسا صابن استعمال کرے جس میں عطریات شامل نہ ہوں۔
   سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعیدی، حدیث/صفحہ نمبر: 1746   

تخریج الحدیث کے تحت دیگر کتب سے حدیث کے فوائد و مسائل
  مولانا داود راز رحمه الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري 270  
´جس نے خوشبو لگائی پھر غسل کیا اور خوشبو کا اثر اب بھی باقی رہا`
«. . . قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو عَوَانَةَ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُنْتَشِرِ، عَنْ، أَبِيهِ، قَالَ: سَأَلْتُ عَائِشَةَ فَذَكَرْتُ لَهَا قَوْلَ ابْنِ عُمَرَ، مَا أُحِبُّ أَنْ أُصْبِحَ مُحْرِمًا أَنْضَخُ طِيبًا، فَقَالَتْ عَائِشَةُ " أَنَا طَيَّبْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، ثُمَّ طَافَ فِي نِسَائِهِ، ثُمَّ أَصْبَحَ مُحْرِمًا " . . . .»
. . . ہم سے ابوعوانہ نے ابراہیم بن محمد بن منتشر سے، وہ اپنے والد سے، کہا میں نے عائشہ رضی اللہ عنہا سے پوچھا اور ان سے ابن عمر رضی اللہ عنہما کے اس قول کا ذکر کیا کہ میں اسے گوارا نہیں کر سکتا کہ میں احرام باندھوں اور خوشبو میرے جسم سے مہک رہی ہو۔ تو عائشہ رضی اللہ عنہا نے فرمایا، میں نے خود نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو خوشبو لگائی۔ پھر آپ اپنی تمام ازواج کے پاس گئے اور اس کے بعد احرام باندھا۔ . . . [صحيح البخاري/كِتَاب الْغُسْل/بَابُ مَنْ تَطَيَّبَ ثُمَّ اغْتَسَلَ وَبَقِيَ أَثَرُ الطِّيبِ:: 270]
تشریح:
حدیث سے ترجمہ باب اس طرح ثابت ہوا کہ غسل کے بعد بھی آپ کے جسم مبارک پر خوشبو کا اثر باقی رہتا تھا۔ معلوم ہوا کہ ہم بستری کے وقت میاں بیوی کے لیے خوشبو استعمال کرنا سنت ہے، جیسا کہ ابن بطال نے کہا ہے (فتح الباری) باقی تفصیل حدیث نمبر 262 میں گزر چکی ہے۔
   صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز، حدیث/صفحہ نمبر: 270   

  مولانا داود راز رحمه الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري 271  
´جس نے خوشبو لگائی پھر غسل کیا اور خوشبو کا اثر اب بھی باقی رہا`
«. . . عَنْ عَائِشَةَ، قَالَتْ: " كَأَنِّي أَنْظُرُ إِلَى وَبِيصِ الطِّيبِ فِي مَفْرِقِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَهُوَ مُحْرِمٌ " . . . .»
. . . عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے، آپ نے فرمایا گویا کہ میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی مانگ میں خوشبو کی چمک دیکھ رہی ہوں اس حال میں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم احرام باندھے ہوئے ہیں۔ . . . [صحيح البخاري/كِتَاب الْغُسْل/بَابُ مَنْ تَطَيَّبَ ثُمَّ اغْتَسَلَ وَبَقِيَ أَثَرُ الطِّيبِ:: 271]
تشریح:
حافظ ابن حجر رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ یہ حدیث مختصر ہے، تفصیلی واقعہ وہی ہے جو اوپر گزرا، باب کا مطلب اس حدیث سے یوں نکلا کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے احرام کا غسل ضرور کیا ہو گا۔ اسی سے خوشبو لگانے کے بعد غسل کرنا ثابت ہوا۔
   صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز، حدیث/صفحہ نمبر: 271   

  مولانا داود راز رحمه الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري: 5918  
5918. سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے انہوں نے کہا: گویا میں اب بھی نبی ﷺ کی مانگ میں خوشبو کی چمک دیکھ رہی ہوں جبکہ آپ احرام کی حالت میں تھے۔ حضرت عبداللہ بن رجاء نے (مفارق کے بجائے) مفرق النبی ﷺ کے الفاظ کیے ہیں۔ [صحيح بخاري، حديث نمبر:5918]
حدیث حاشیہ:
ہر دو احادیث میں باب کی مطابقت ظاہر ہے۔
   صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز، حدیث/صفحہ نمبر: 5918   

  مولانا داود راز رحمه الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري: 5923  
5923. سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے انہوں نے فرمایا کہ رسول اللہ ﷺ کو سب سے عمدہ خوشبو لگایا کرتی تھی یہاں تک کہ خوشبو کی چمک آپ کی ڈاڑھی اور سر میں دیکھتی تھی۔ [صحيح بخاري، حديث نمبر:5923]
حدیث حاشیہ:
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو خوشبو بہت ہی محبوب تھی۔
اس لیے کہ عالم بالا سے آپ کا تعلق ہر وقت رہتا تھا خاص طور پر حضرت جبرئیل علیہ السلام بکثرت حاضر ہوتے رہتے تھے اس لیے آپ کا صاف معطر رہنا ضروری تھا۔
صلی اللہ علیہ وسلم۔
   صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز، حدیث/صفحہ نمبر: 5923   

  حافظ زبير على زئي رحمه الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث موطا امام مالك رواية ابن القاسم 304  
´احرام سے قبل خوشبو لگانا جائز ہے`
«. . . 386- وبه: أنها قالت: كنت أطيب رسول الله صلى الله عليه وسلم لإحرامه قبل أن يحرم، ولحله قبل أن يطوف بالبيت. . . .»
. . . اور اسی سند کے ساتھ ام المؤمنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب احرام باندھتے تو میں احرام باندھنے سے پہلے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو خوشبو لگاتی تھی اور جب احرام کھولتے تو بیت اللہ کا طواف کرنے سے پہلے میں آپ کو خوشبو لگاتی تھی۔ . . . [موطا امام مالك رواية ابن القاسم: 304]
تخریج الحدیث:
[وأخرجه البخاري 1539، ومسلم 33/1189، من حديث مالك به]

تفقه:
➊ احرام سے پہلے جسم اور کپڑوں پر خوشبو لگانا جائز ہے لیکن احرام کی حالت میں خوشبو لگانا جائز نہیں ہے۔
➋ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کو معلوم ہوا کہ ایک آدمی سے (حالتِ احرام میں) خوشبو آرہی ہے تو انہوں نے اسے حکم دیا کہ جاکر اسے دھو لو۔ [الموطأ 1/329 ح737 وسنده صحيح]
➌ احرام سے پہلے خوش بو لگانے کے درج ذیل صحابہ بھی قائل وفاعل تھے: ① عبداللہ بن عباس، عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما [مصنف ابن ابي شيبه نيا نسخه ج3 ص199 ح13490، وسنده صحيح]
② سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا [التمهيد: تحقيق اسامه بن ابراهيم 8/45 وسنده حسن، 19/303 وفيه تحريف من المعلق]
   موطا امام مالک روایۃ ابن القاسم شرح از زبیر علی زئی، حدیث/صفحہ نمبر: 386   

  علامه صفي الرحمن مبارك پوري رحمه الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث بلوغ المرام 597  
´احرام اور اس کے متعلقہ امور کا بیان`
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے کہ احرام باندھنے سے پہلے میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو احرام کے وقت اور احرام کھولنے کے وقت خوشبو لگاتی تھی۔ اس سے پہلے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم بیت اللہ کا طواف کریں۔ (بخاری و مسلم) [بلوغ المرام/حدیث: 597]
597 لغوی تشریح:
«أطَيَّبُ» یہ «تطييب» سے مضارع متکلم کا صیغہ ہے۔ میں خوشبو لگاتی تھی۔
«لِاَحْرَامِهِ» یعنی احرام باندھنے سے پہلے۔ اس سے ثابت ہوا کہ احرام باندھنے سے پہلے خوشبو لگانا جائز ہے گو اس کی خوشبو حالت احرام میں بھی آتی رہی مگر احرام کا آغاز ہی خوشبو لگانا حرام ہے۔
«قَبْلَ أنْ يَّطُوفَ بِالْبَيْتِ» بیت اللہ کے طواف سے پہلے۔ اس سے مراد طواف زیارت ہے جو دس ذی الحجہ کو رمی جمار، قربانی اور حلق (سر منڈوانے) کے بعد کیا جاتا ہے۔
   بلوغ المرام شرح از صفی الرحمن مبارکپوری، حدیث/صفحہ نمبر: 597   

  فوائد ومسائل از الشيخ حافظ محمد امين حفظ الله سنن نسائي تحت الحديث2685  
´احرام باندھنے کے وقت خوشبو لگانے کی اباحت کا بیان۔`
ام المؤمنین عائشہ رضی الله عنہا کہتی ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو احرام باندھنے کے وقت جس وقت آپ نے احرام باندھنے کا ارادہ کیا اور احرام کھولنے کے وقت اس سے پہلے کہ آپ احرام کھولیں اپنے دونوں ہاتھوں سے خوشبو لگائی۔ [سنن نسائي/كتاب مناسك الحج/حدیث: 2685]
اردو حاشہ:
(1) اپنے ہاتھوں سے۔ یعنی خوشبو اپنے ہاتھوں میں لگا کر وہ خوشبو آپ کے جسم اطہر پر لگا دی۔
(2) احرام کے وقت خوشبو لگانے کا مطلب یہ ہے کہ احرام کے غسل کے بعد خوشبو لگائی جائے۔ پھر احرام کا لباس پہن لیا جائے۔ جمہور اہل علم اس کا یہی مفہوم بیان کرتے ہیں، تاہم اہل علم کا ایک گروہ اس بات کا قائل ہے کہ اس کا مطلب یہ ہے کہ احرام کے غسل سے قبل خوشبو لگائی جائے، پھر غسل کر کے احرام باندھا جائے۔ دلائل کی رو سے جمہور اہل علم کا موقف راجح ہے۔ تفصیل کے لیے دیکھیے: (ذخیرة العقبیٰ شرح سنن النسائي: 24/90-93)
(3) حلال ہونے کے وقت۔ یعنی قربانی اور حجامت کے بعد کیونکہ اس وقت احرام ختم ہو جاتا ہے، لہٰذا خوشبو جائز ہے مگر طواف زیارت (جو اسی دن کیا جاتا ہے) کرنے سے پہلے جماع جائز نہیں۔ یہی مطلب ہے ان الفاظ کا: پہلے اس سے کہ مکمل حلال ہوں۔ کیونکہ مکمل حلال تو طواف زیارت کی ادائیگی کے بعد ہی ہوں گے۔ وضاحت آئندہ حدیث میں ہے۔
   سنن نسائی ترجمہ و فوائد از الشیخ حافظ محمد امین حفظ اللہ، حدیث/صفحہ نمبر: 2685   

  فوائد ومسائل از الشيخ حافظ محمد امين حفظ الله سنن نسائي تحت الحديث2688  
´احرام باندھنے کے وقت خوشبو لگانے کی اباحت کا بیان۔`
ام المؤمنین عائشہ رضی الله عنہا کہتی ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو آپ کے احرام کے لیے خوشبو لگائی جس وقت آپ نے احرام باندھا، اور آپ کے احرام کھولنے کے لیے خوشبو لگائی اس کے بعد کہ آپ نے جمرہ عقبہ کی رمی کر لی، اور اس سے پہلے کہ آپ بیت اللہ کا طواف کریں۔ [سنن نسائي/كتاب مناسك الحج/حدیث: 2688]
اردو حاشہ:
جمرۂ عقبہ کو رمی کرنے کے بعد۔ بلکہ قربانی اور حجامت وغیرہ کے بعد، یعنی طواف زیارت سے پہلے خوشبو لگائی جیسا کہ روایت میں ہے۔ یہ چیزیں چونکہ عقلاً مفہوم ہیں، لہٰذا ان کا ذکر نہیں فرمایا۔
   سنن نسائی ترجمہ و فوائد از الشیخ حافظ محمد امین حفظ اللہ، حدیث/صفحہ نمبر: 2688   

  فوائد ومسائل از الشيخ حافظ محمد امين حفظ الله سنن نسائي تحت الحديث2689  
´احرام باندھنے کے وقت خوشبو لگانے کی اباحت کا بیان۔`
ام المؤمنین عائشہ رضی الله عنہا کہتی ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو آپ کے احرام کھولنے کے لیے خوشبو لگائی، اور آپ کے احرام باندھنے کے لیے خوشبو لگائی جو تمہاری اس خوشبو کے مشابہ نہیں تھی، یعنی یہ خوشبو دیرپا نہ تھی۔ [سنن نسائي/كتاب مناسك الحج/حدیث: 2689]
اردو حاشہ:
جو باقی نہیں رہتی۔ یعنی تمھاری خوشبو سے وہ خوشبو بہت بڑھیا اور اعلیٰ تھی۔ تمھاری خوشبو تو باقی نہیں رہتی مگر آپ کی خوشبو تو تادیر باقی رہتی تھی جیسا کہ آئندہ احادیث میں اس بات کا صراحتاً ذکر ہے۔ بعض لوگوں نے اس سے مراد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خوشبو لی ہے، یعنی آپ کی خوشبو باقی نہیں رہتی تھی۔ مگر یہ مفہوم آئندہ احادیث کے صریح الفاظ سے متصادم ہے۔ ویسے بھی یہ الفاظ: جو باقی نہیں رہتی۔ کسی نچلے راوی کے ہیں، حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کے نہیں۔ لفظ تعنی اس پر دلالت کر رہا ہے۔ اور کسی نچلے راوی کے فہم کو صریح مرفوع روایات پر ترجیح نہیں دی جا سکتی۔ واللہ أعلم
   سنن نسائی ترجمہ و فوائد از الشیخ حافظ محمد امین حفظ اللہ، حدیث/صفحہ نمبر: 2689   

  فوائد ومسائل از الشيخ حافظ محمد امين حفظ الله سنن نسائي تحت الحديث2693  
´احرام باندھنے کے وقت خوشبو لگانے کی اباحت کا بیان۔`
ام المؤمنین عائشہ رضی الله عنہا کہتی ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو احرام باندھنے سے پہلے اور ذی الحجہ کی دسویں تاریخ کو بیت اللہ کا طواف کرنے سے پہلے ایسی خوشبو لگائی جس میں مشک کی آمیزش تھی۔ [سنن نسائي/كتاب مناسك الحج/حدیث: 2693]
اردو حاشہ:
(1) قربانی والے دن۔ سے مراد ذوالحجہ کی دس تاریخ ہے۔
(2) معلوم ہوا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو لگائی جانے والی خوشبو انتہائی اچھی تھی جس کی مہک عرصہ دراز تک باقی رہتی تھی۔ کستوری بہترین خوشبو ہے۔
(3) کستوری پاک ہے۔
   سنن نسائی ترجمہ و فوائد از الشیخ حافظ محمد امین حفظ اللہ، حدیث/صفحہ نمبر: 2693   

  فوائد ومسائل از الشيخ حافظ محمد امين حفظ الله سنن نسائي تحت الحديث2695  
´احرام باندھنے کے وقت خوشبو لگانے کی اباحت کا بیان۔`
ام المؤمنین عائشہ رضی الله عنہا کہتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی مانگ میں اس حال میں کہ آپ محرم ہوتے خوشبو کی چمک دیکھی جاتی تھی۔ [سنن نسائي/كتاب مناسك الحج/حدیث: 2695]
اردو حاشہ:
معلوم ہوا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خوشبو کے اثرات احرام کے دوران میں بھی محسوس ہوتے تھے اگرچہ وہ احرام سے قبل لگائی جاتی تھی۔ یہی بات صحیح ہے۔ مگر بعض حنفی اور مالکی حضرات نے اسے عوام الناس کے لیے جائز نہیں سمجھا کیونکہ خوشبو بھی جماع کے اسباب میں سے ہے اور احرام کے دوران میں جماع کے اسباب بھی منع ہیں۔ مگر شاید وہ اس بات کو نظر انداز کر گئے کہ یہ خوشبو احرام سے قبل کی ہے نہ کہ دوران احرام لگائی گئی۔ خوبصورتی بھی تو جماع کے اسباب سے ہے، تو کیا احرام کے بعد خوبصورتی کا باقی رہنا گنا ہے؟ ہاں احرام کے دوران میں زیب وزینت منع ہے، اسی طرح یہ مسئلہ ہے۔
   سنن نسائی ترجمہ و فوائد از الشیخ حافظ محمد امین حفظ اللہ، حدیث/صفحہ نمبر: 2695   

  فوائد ومسائل از الشيخ حافظ محمد امين حفظ الله سنن نسائي تحت الحديث2696  
´خوشبو لگانے کی جگہ کا بیان۔`
ام المؤمنین عائشہ رضی الله عنہا کہتی ہیں: گویا کہ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے سر میں اس حال میں کہ آپ محرم ہیں خوشبو کی چمک دیکھ رہی ہوں۔ [سنن نسائي/كتاب مناسك الحج/حدیث: 2696]
اردو حاشہ:
(1) رسول اللہﷺ کی وفات کے بعد وہ اس منظر کو بیان فرما رہی ہیں جو انھوں نے اپنے ذہن میں محفوظ کر لیا تھا، اس لیے یہ پیرایۂ بیان اختیار فرمایا۔
(2) خوشبو کی چمک گویا خوشبو کو کسی تیل وغیرہ میں شامل کر کے لگایا گیا ہو گا یا پھر کسی خوشبو دار پھول کا تیل نکالا گیا ہوگا۔ وہ چمک اس تیل کی تھی جومکمل طور پر زائل نہ ہوا تھا۔ ظاہر ہے خوشبو بھی آتی تھی۔
(3) ممکن ہے باب کا مقصد یہ ہو کہ ایسی جگہ خوشبو لگائی جائے جو کپڑوں کو نہ لگے یا مقصد یہ ہو کہ خوشبو بدن کو لگائی جائے، کپڑوں کو نہیں۔
   سنن نسائی ترجمہ و فوائد از الشیخ حافظ محمد امین حفظ اللہ، حدیث/صفحہ نمبر: 2696   

  فوائد ومسائل از الشيخ حافظ محمد امين حفظ الله سنن نسائي تحت الحديث2697  
´خوشبو لگانے کی جگہ کا بیان۔`
ام المؤمنین عائشہ رضی الله عنہا کہتی ہیں کہ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے بالوں کی جڑوں میں اس حال میں کہ آپ محرم ہوتے خوشبو کی چمک دیکھتی تھی۔ [سنن نسائي/كتاب مناسك الحج/حدیث: 2697]
اردو حاشہ:
رسول اللہﷺ یہ خوشبو احرام سے قبل لگاتے تھے۔ احرام کے بعد بھی اس کے کچھ اثرات باقی رہ جاتے تھے۔
   سنن نسائی ترجمہ و فوائد از الشیخ حافظ محمد امین حفظ اللہ، حدیث/صفحہ نمبر: 2697   

  فوائد ومسائل از الشيخ حافظ محمد امين حفظ الله سنن نسائي تحت الحديث2702  
´خوشبو لگانے کی جگہ کا بیان۔`
ام المؤمنین عائشہ رضی الله عنہا کہتی ہیں کہ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو اچھی سے اچھی خوشبو جو مجھے میسر ہوتی لگاتی تھی یہاں تک کہ احرام سے پہلے میں آپ کے سر اور داڑھی میں خوشبو کی چمک دیکھتی تھی۔ [سنن نسائي/كتاب مناسك الحج/حدیث: 2702]
اردو حاشہ:
رسول اللہﷺ کو خوشبو تو حضرت عائشہؓ ہی لگاتی تھیں مگر حدیث نمبر 2701 میں مجازاً نسبت آپ کی طرف کر دی ہے۔ یہ بھی بلاغت کلام کا ایک انداز ہے۔
   سنن نسائی ترجمہ و فوائد از الشیخ حافظ محمد امین حفظ اللہ، حدیث/صفحہ نمبر: 2702   

  فوائد ومسائل از الشيخ حافظ محمد امين حفظ الله سنن نسائي تحت الحديث2706  
´خوشبو لگانے کی جگہ کا بیان۔`
محمد بن منتشر کہتے ہیں کہ میں نے ابن عمر رضی اللہ عنہما کو کہتے ہوئے سنا کہ مجھ پر تار کول مل دیا جائے تو یہ مجھے اس سے زیادہ پسند ہے کہ میں احرام کی حالت میں صبح کروں اور میرے جسم سے خوشبو بکھر رہی ہو۔ تو میں عائشہ رضی اللہ عنہا کے پاس گیا، اور میں نے انہیں ان کی بات بتائی تو انہوں نے کہا: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو خوشبو لگائی پھر آپ اپنی بیویوں کے پاس پھرے، آپ نے صبح کیا اس حال میں کہ آپ محرم تھے۔ [سنن نسائي/كتاب مناسك الحج/حدیث: 2706]
اردو حاشہ:
چونکہ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہ کو اس حدیث کا علم نہیں تھا، اس لیے وہ اس کے قائل نہیں تھے۔ بسا اوقات جلیل القدر صحابہ کسی مسئلے سے ناواقف ہوتے ہیں، مثلاً: حضرت عبداللہ بن مسعود، حضرت عمر، حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہم ان کے علاوہ بھی بعض صحابہ سے ایسی مثالیں ملتی ہیں، لہٰذا یہ کوئی تعجب کی بات نہیں۔ ﴿وَفَوْقَ کُلِّ ذِیْ عِلْمٍ عَلِیْمٌ﴾ (یوسف12: 76)
   سنن نسائی ترجمہ و فوائد از الشیخ حافظ محمد امین حفظ اللہ، حدیث/صفحہ نمبر: 2706   

  مولانا عطا الله ساجد حفظ الله، فوائد و مسائل، سنن ابن ماجه، تحت الحديث2927  
´احرام کے وقت خوشبو لگانے کا بیان۔`
ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں: گویا میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی مانگ میں خوشبو کی چمک دیکھ رہی ہوں، اور آپ لبیک کہہ رہے ہیں۔ [سنن ابن ماجه/كتاب المناسك/حدیث: 2927]
اردو حاشہ:
فوائد و مسائل:
(1)
امام بخاری نے صحیح میں یہ حدیث روایت کی ہے کہ ایک آدمی نے عمرے کا احرام باندھا ہوا تھا اور اس سے خوشبو آ رہی تھی۔
رسول اللہ ﷺ نے اسے حکم دیا کہ اس خوشبو کو تین بار دھوئے۔ (صحيح البخاري، الحج، باب غسل الخلوق ثلاث مرات باب حديث: 1526)
اور یہ حدیث بھی روایت کی ہے جو سنن ابن ماجہ کے اس باب کی پہلی حدیث (صحيح البخاري، الحج، باب الطيب عند الحرام۔
۔
۔
۔
، حديث: 1539)

ان دونوں روایات میں بظاہر تعارض محسوس ہوتا ہے۔
ان کے درمیان تطبیق یہ دی گئی ہے کہ خوشبو دھونے کا واقعہ پہلے کا ہے اس کے بعد نبی ﷺ کے عمل سے یہ ثابت ہوا کہ احرام باندھتے وقت خوشبو کا استعمال جائز ہے چنانچہ معلوم ہوا کہ دھونے کے حکم والی حدیث 8ھ کا واقعہ ہے جو مقام جعزانه میں پیش آیا۔
اور حضرت عائشہ رضی اللہ عنہ کا نبیﷺ کو خوشبو لگانے کا واقعہ حجۃالوداع کا ہے جو10ھ میں ادا کیا گیا۔
علاوہ ازیں جس خوشبو کو دھونے کا حکم دیا گیا وہ خلوق تھی جس میں زعفران کی آمیزش ہوتی ہے۔
اور مرد کے لیے زعفران کی خوشبو استعمال کرنا احرام کے علاوہ بهى ممنوع ہے۔ (مفهوم فتح الباري: 3/498)

(3)
دس ذی الحجہ کو رمی جمرات اور سر منڈوانے یا بال چھوٹے کرانے کے بعد احرام کی پابندیاں اٹھ جاتی ہیں۔
صرف ازدواجی تعلقات والی پابندی باقی رہ جاتی ہے۔
اس لیے دن طواف کعبہ احرام کی چادروں کے بجائے عام سلے ہوئے لباس میں کیا جاتا ہے چنانچہ اس طواف سے پہلے خوشبو لگانا بھی جائز ہو جاتا ہے۔
   سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد، حدیث/صفحہ نمبر: 2927   

  مولانا عطا الله ساجد حفظ الله، فوائد و مسائل، سنن ابن ماجه، تحت الحديث3042  
´جمرہ عقبہ کی رمی کے بعد آدمی کے لیے حلال ہو جانے والی چیزوں کا بیان۔`
ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو احرام باندھتے وقت، اور احرام کھولتے وقت خوشبو لگائی ۱؎۔ [سنن ابن ماجه/كتاب المناسك/حدیث: 3042]
اردو حاشہ: دیکھیے فوائد حدیث نمبر 2927
   سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد، حدیث/صفحہ نمبر: 3042   

  الشیخ ڈاکٹر عبد الرحمٰن فریوائی حفظ اللہ، فوائد و مسائل، سنن ترمذی، تحت الحديث 917  
´طواف زیارت سے پہلے احرام کھولتے وقت خوشبو لگانے کا بیان۔`
ام المؤمنین عائشہ رضی الله عنہا کہتی ہیں: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو آپ کے احرام باندھنے سے پہلے اور دسویں ذی الحجہ کو بیت اللہ کا طواف کرنے سے پہلے خوشبو لگائی جس میں مشک تھی ۱؎۔ [سنن ترمذي/كتاب الحج/حدیث: 917]
اردو حاشہ:
1؎:
دسویں تاریخ کو جمرہ عقبہ کی رمی کے بعد حاجی حلال ہو جاتا ہے،
اسے تحلل اوّل کہتے ہیں،
تحلل اوّل میں عورت کے علاوہ ساری چیزیں حلال ہو جاتی ہیں،
اور طواف افاضہ کے بعد عورت بھی حلال ہو جاتی ہے،
اب وہ عورت سے صحبت یا بوس و کنار کر سکتا ہے اسے تحلل ثانی کہتے ہیں۔
   سنن ترمذي مجلس علمي دار الدعوة، نئى دهلى، حدیث/صفحہ نمبر: 917   

  الشيخ حافط عبدالستار الحماد حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري:270  
270. حضرت ابراہیم بن محمد بن منتشر سے روایت ہے، وہ اپنے والد محمد بن منتشر سے بیان کرتے ہیں، انھوں نے کہا: میں نے حضرت عائشہ‬ ؓ س‬ے پوچھا اور ان سے حضرت ابن عمر ؓ کے اس قول کا بھی ذکر کیا کہ میں نے بات گوارا نہیں کرتا کہ احرام باندھوں اور خوشبو میرے جسم سے مہک رہی ہو۔ اس پر حضرت عائشہ‬ ؓ ن‬ے فرمایا: میں نے خود رسول اللہ ﷺ کو خوشبو لگائی، پھر آپ اپنی تمام ازواج کے پاس گئے اور اس کے بعد احرام باندھا۔ [صحيح بخاري، حديث نمبر:270]
حدیث حاشیہ:

اس عنوان کے دو حصے ہیں:
۔
غسل کرنا، چونکہ طواف نساء جماع سے کنایہ ہے اور اس کے لوازمات سے فریضہ غسل ہے۔
۔
خوشبو کا اثر باقی رہنا، اس کا ثبوت حضرت عائشہ ؓ کے جواب سے ہے، انھوں نے حضرت ابن عمر ؓ بات رد کرتے ہوئے فرمایا۔
نیز دوسری حدیث میں مانگ میں خوشبو کی چمک دیکھنا بھی عنوان کے اس دوسرے حصے کے مطابق ہے۔
حافظ ابن حجر ؒ نے لکھا ہے کہ مذکورہ حدیث محرم کے بدن پرخوشبو کے اثرات باقی رہنے کے جواز پر دلالت کرتی ہے۔
اگرخوشبو پہلے سےلگی ہوئی ہوتو حالت احرام کے خلاف نہیں اور نہ اس کی وجہ سے کفارہ ہی لازم آتا ہے۔
البتہ احرام کے بعد خوشبو کا استعمال درست نہیں۔
(فتح الباري: 495/1)

شاہ ولی اللہ محدث دہلوی ؒ نے شرح تراجم بخاری میں اس عنوان کا یہ مقصد بیان کیا ہے کہ غسل یا وضو میں اعضاء کو ملنا ضروری نہیں۔
یہی وجہ ہے کہ رسول اللہ ﷺ کے جسم اطہر پر غسل کے بعد بھی خوشبو کا اثر باقی رہا۔
اگر آپ نے بدن کوملا ہوتا یا اس میں مبالغہ کیا ہوتا تو خوشبو یا اس کے اثرات کا باقی رہنا مشکل تھا۔
ہم شاہ صاحب کے بیان پر مزید اضافہ کرتے ہیں کہ امام بخاری ؒ نے غسل سے متعلقہ دومسائل کی طرف اشارہ کیا ہے۔
۔
خوشبو کے استعمال کے بعد جب مجامعت کا عمل کیا تو بدن ناپاک ہوگیا اور بدن کی ناپاکی سے خوشبو کا متاثر ہونا بھی یقینی ہے، اب اگرغسل کے بعد ایسی خوشبو کا اثر باقی رہے تو شرعاً اس کا کیا حکم ہے؟ امام صاحب نے بتا دیا کہ وہ خوشبو جو جنابت کے اثرسے متاثر تھی غسل کے بعد طاہر ہے اور غسل بھی معتبر ہے، نیز جنابت کی حالت میں جنابت سے متاثر شدہ خوشبو کا غسل کے بعد باقی رہنا مضر نہیں۔
۔
بدن پر خوشبو یا تیل کے استعمال کے بعد غسل کیا جائے تو ایسی حالت میں پانی جسم پر بہت کم نفوذ کرتا ہے، کیونکہ خوشبو یا تیل کی چکناہٹ جلد کی تہہ تک پانی پہنچانے میں بعض اوقات رکاوٹ بن جاتی ہے، اس قسم کے غسل کی کیا حیثیت ہے؟ اس عنوان سے معلوم ہوا کہ غسل صحیح ہے اور اس قسم کے خیالات شریعت کی نظر میں ناقابل التفات ہیں۔
   هداية القاري شرح صحيح بخاري، اردو، حدیث/صفحہ نمبر: 270   

  الشيخ حافط عبدالستار الحماد حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري:271  
271. حضرت عائشہ‬ ؓ ہ‬ی سے روایت ہے، آپ نے فرمایا: گویا میں نبی ﷺ کی مانگ میں خوشبو کی چمک دیکھ رہی ہوں اور آپ احرام باندھے ہوئے ہیں۔ [صحيح بخاري، حديث نمبر:271]
حدیث حاشیہ:

اس عنوان کے دو حصے ہیں:
۔
غسل کرنا، چونکہ طواف نساء جماع سے کنایہ ہے اور اس کے لوازمات سے فریضہ غسل ہے۔
۔
خوشبو کا اثر باقی رہنا، اس کا ثبوت حضرت عائشہ ؓ کے جواب سے ہے، انھوں نے حضرت ابن عمر ؓ بات رد کرتے ہوئے فرمایا۔
نیز دوسری حدیث میں مانگ میں خوشبو کی چمک دیکھنا بھی عنوان کے اس دوسرے حصے کے مطابق ہے۔
حافظ ابن حجر ؒ نے لکھا ہے کہ مذکورہ حدیث محرم کے بدن پرخوشبو کے اثرات باقی رہنے کے جواز پر دلالت کرتی ہے۔
اگرخوشبو پہلے سےلگی ہوئی ہوتو حالت احرام کے خلاف نہیں اور نہ اس کی وجہ سے کفارہ ہی لازم آتا ہے۔
البتہ احرام کے بعد خوشبو کا استعمال درست نہیں۔
(فتح الباري: 495/1)

شاہ ولی اللہ محدث دہلوی ؒ نے شرح تراجم بخاری میں اس عنوان کا یہ مقصد بیان کیا ہے کہ غسل یا وضو میں اعضاء کو ملنا ضروری نہیں۔
یہی وجہ ہے کہ رسول اللہ ﷺ کے جسم اطہر پر غسل کے بعد بھی خوشبو کا اثر باقی رہا۔
اگر آپ نے بدن کوملا ہوتا یا اس میں مبالغہ کیا ہوتا تو خوشبو یا اس کے اثرات کا باقی رہنا مشکل تھا۔
ہم شاہ صاحب کے بیان پر مزید اضافہ کرتے ہیں کہ امام بخاری ؒ نے غسل سے متعلقہ دو مسائل کی طرف اشارہ کیا ہے۔
۔
خوشبو کے استعمال کے بعد جب مجامعت کا عمل کیا تو بدن ناپاک ہوگیا اور بدن کی ناپاکی سے خوشبو کا متاثر ہونا بھی یقینی ہے، اب اگرغسل کے بعد ایسی خوشبو کا اثر باقی رہے تو شرعاً اس کا کیا حکم ہے؟ امام صاحب نے بتادیا کہ وہ خوشبو جوجنابت کے اثرسے متاثرتھی غسل کے بعد طاہر ہے اور غسل بھی معتبر ہے، نیز جنابت کی حالت میں جنابت سے متاثر شدہ خوشبو کا غسل کے بعد باقی رہنا مضر نہیں۔
۔
بدن پر خوشبو یا تیل کے استعمال کے بعد غسل کیا جائے تو ایسی حالت میں پانی جسم پر بہت کم نفوذ کرتا ہے، کیونکہ خوشبو یا تیل کی چکناہٹ جلد کی تہہ تک پانی پہنچانے میں بعض اوقات رکاوٹ بن جاتی ہے، اس قسم کے غسل کی کیا حیثیت ہے؟ اس عنوان سے معلوم ہوا کہ غسل صحیح ہے اور اس قسم کے خیالات شریعت کی نظر میں ناقابل التفات ہیں۔
   هداية القاري شرح صحيح بخاري، اردو، حدیث/صفحہ نمبر: 271   

  الشيخ حافط عبدالستار الحماد حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري:1539  
1539. نبی ﷺ کی زوجہ محترمہ حضرت عائشہ ؓ سے روایت ہے، انھوں نے فرمایا: میں رسول اللہ ﷺ کو احرام باندھنتے وقت اور طواف زیارت سے پہلے احرام کھولتے وقت خوشبو لگا دیتی تھی۔ [صحيح بخاري، حديث نمبر:1539]
حدیث حاشیہ:
(1)
اس حدیث سے معلوم ہوا کہ محرم آدمی احرام باندھنے سے پہلے خوشبو لگا سکتا ہے اگرچہ اس کے اثرات احرام کے بعد باقی رہیں، البتہ احرام کے بعد خوشبو لگانا صحیح نہیں۔
حضرت عائشہ ؓ سے مروی بعض روایات میں ہے کہ میں نے تین دن کے بعد اس خوشبو کے اثرات دیکھے تھے۔
اس روایت سے ان لوگوں کی تردید ہوتی ہے جن کا موقف ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے احرام سے پہلے جو خوشبو استعمال کی تھی، احرام باندھنے سے قبل آپ نے جو غسل کیا اس کے اثرات اس غسل سے ختم ہو گئے تھے۔
بعض روایات میں ہے کہ حضرت عائشہ ؓ نے فرمایا:
ہم احرام کے وقت اپنے چہرے پر خوشبودار مرکب خوشبو کا ضماد کر لیا کرتی تھیں، جب پسینہ آتا تو وہ ہمارے چہرے پر بہنے لگتا۔
رسول اللہ ﷺ یہ منظر دیکھتے لیکن ہمیں اس سے منع نہیں کرتے تھے۔
(سنن أبي داود، المناسك، حدیث: 1830)
اس حدیث سے معلوم ہوا کہ اگر خوشبو کے علاوہ اس کا اپنا وجود بھی باقی رہے تو بھی کوئی حرج نہیں۔
(فتح الباري: 503/3)
واللہ أعلم۔
(2)
اس حدیث سے یہ بھی معلوم ہوا کہ دسویں تاریخ کو جب جمرہ عقبہ کی رمی کر لی جائے تو احرام کی پابندیاں ختم ہو جاتی ہیں، صرف عورت کے پاس جانے کی اجازت نہیں ہوتی، یہ پابندی بھی طواف زیارت کے بعد ختم ہو جاتی ہے، نیز ان روایات میں احرام سے پہلے صرف خوشبو لگانے کا بیان ہے جبکہ امام بخاری ؒ نے کنگھی کرنے اور تیل لگانے کا ذکر بھی کیا ہے۔
امام بخاری ؒ نے ان چیزوں کو خوشبو پر قیاس نہیں کیا بلکہ ایک روایت کی بنیاد پر ایسا کیا ہے، وہ روایت یہ ہے:
حضرت ابن عباس ؓ بیان کرتے ہیں کہ نبی ﷺ حجۃ الوداع کے موقع پر مدینہ منورہ سے بالوں کو تیل لگا کر اور کنگھی کر کے روانہ ہوئے۔
(صحیح البخاري، الحج، حدیث: 1545)
   هداية القاري شرح صحيح بخاري، اردو، حدیث/صفحہ نمبر: 1539   

  الشيخ حافط عبدالستار الحماد حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري:1754  
1754. حضرت عائشہ ؓ سے روایت ہے، انھوں نے فرمایا کہ میں نے خود اپنے ہاتھوں سے رسول اللہ ﷺ کو خوشبو لگائی جبکہ آپ نے احرام باندھنے کا ارادہ فرمایا اور اسی طرح جب آپ نے طواف زیارت سے پہلے احرام کھولا اور آپ احرام کی پابندیوں سے آزاد ہوئے۔ حضرت عائشہ ؓ نے یہ حدیث بیان کرتے وقت اپنے دونوں ہاتھ پھیلا دیے۔ [صحيح بخاري، حديث نمبر:1754]
حدیث حاشیہ:
(1)
اس حدیث میں حين أحرم سے مراد احرام باندھنے کا ارادہ کرنا ہے اور حين أحل سے مراد احرام سے حلال ہو جانا ہے کیونکہ دوران احرام میں خوشبو کا استعمال منع ہے۔
(2)
امام بخاری ؒ نے اس حدیث سے مذکورہ عنوان اس طرح ثابت کیا ہے کہ رسول اللہ ﷺ جب مزدلفہ سے واپس منیٰ لوٹے تو حضرت عائشہ ؓ آپ کے ہمراہ نہ تھیں اور یہ بھی ثابت ہے کہ رسول اللہ ﷺ جمرۂ عقبہ کو رمی کرنے تک سوار رہے۔
(سنن النسائي، مناسك الحج، حدیث: 3063)
اس سے یہ نتیجہ برآمد ہوتا ہے کہ حضرت عائشہ ؓ نے آپ کو رمی کے بعد خوشبو لگائی ہو گی۔
جمہور علماء کا یہی موقف ہے کہ رمی اور حلق کے بعد خوشبو وغیرہ استعمال کی جا سکتی ہے، البتہ عورتوں سے صحبت کرنا درست نہیں، وہ طواف زیارت کے بعد جائز ہے، چنانچہ حضرت ابن عباس ؓ فرماتے ہیں کہ جب تم جمرۂ عقبہ کی رمی سے فارغ ہو جاؤ تو تمہارے لیے عورتوں کے علاوہ ہر چیز حلال ہے۔
(سنن النسائي، مناسك الحج، حدیث: 3086)
لیکن مذکورہ اجازت مشروط ہے کہ شام سے پہلے پہلے طواف زیارت کر لیا جائے۔
اگر شام تک طواف نہ کر سکے تو احرام کی پابندیاں لوٹ آئیں گی جیسا کہ حدیث میں اس کی صراحت ہے۔
حضرت ام سلمہ ؓ فرماتی ہیں کہ دس ذوالحجہ کو شام کے وقت جب رسول اللہ ﷺ میرے پاس تشریف لائے تو میرے پاس حضرت وہب بن زمعہ قمیص پہنے ہوئے تھے۔
رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:
ابو عبداللہ! کیا تو نے طواف افاضہ کر لیا ہے؟ انہوں نے کہا:
اللہ کے رسول! اللہ کی قسم! میں طواف افاضہ نہیں کر سکا۔
آپ نے فرمایا:
تو پھر اپنی قمیص اتار دو۔
(وہ فرماتے ہیں کہ)
میں نے جب قمیص اتار دی تو آپ نے فرمایا:
اس دن تمہیں رخصت دی گئی ہے کہ جمرۂ عقبہ کی رمی کے بعد تم عورتوں کے علاوہ ہر قسم کی پابندی سے آزاد ہو لیکن اگر تم شام سے پہلے پہلے طواف افاضہ نہ کر سکو تو احرام کی پابندیاں تم پر لوٹ آئیں گی، یہاں تک کہ تم طواف افاضہ کر لو۔
(سنن أبي داود، المناسك، حدیث: 1999)
علامہ البانی ؒ نے اس موضوع پر تفصیل سے لکھا ہے۔
(مناسك الحج والعمرة للألباني رحمه اللہ، حدیث: 34)
   هداية القاري شرح صحيح بخاري، اردو، حدیث/صفحہ نمبر: 1754   

  الشيخ حافط عبدالستار الحماد حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري:5918  
5918. سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے انہوں نے کہا: گویا میں اب بھی نبی ﷺ کی مانگ میں خوشبو کی چمک دیکھ رہی ہوں جبکہ آپ احرام کی حالت میں تھے۔ حضرت عبداللہ بن رجاء نے (مفارق کے بجائے) مفرق النبی ﷺ کے الفاظ کیے ہیں۔ [صحيح بخاري، حديث نمبر:5918]
حدیث حاشیہ:
(1)
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم احرام سے پہلے خوشبو لگاتے تھے جس کے اثرات احرام کے بعد بھی نظر آتے تھے جیسا کہ حدیث میں حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کے حوالے سے بیان ہوا ہے، البتہ دوران احرام میں خوشبو استعمال کرنا جائز نہیں۔
(2)
مفرق، سر کے درمیان سے بالوں کے دائیں بائیں دو حصے کرنے کو کہتے ہیں۔
سر کا ہر حصہ گویا مفرق ہے، اس لیے بعض اوقات اسے مفارق سے تعبیر کیا جاتا ہے۔
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سر کے درمیان سے مانگ نکالتے تھے، چنانچہ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ جب میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے بالوں میں مانگ نکالنے لگتی تو آپ کے سر کے درمیان سے نکالتی اور آپ کی پیشانی کے بالوں کو آپ کی آنکھوں کے سامنے لٹکا کر پھر انہیں آدھو آدھ کر دیتی تھی۔
(سنن أبي داود، الترجل، حدیث: 4189)
اس حدیث کی بنا پر مانگ اپنے سر کے درمیان ہونی چاہیے، دائیں بائیں سے نہ ہو۔
   هداية القاري شرح صحيح بخاري، اردو، حدیث/صفحہ نمبر: 5918   

  الشيخ حافط عبدالستار الحماد حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري:5922  
5922. سیدہ عائشہ‬ ؓ س‬ے روایت ہے انہوں نے کہا: میں نے اپنے ہاتھوں سے نبی ﷺ کو احرام باندھتے وقت اور طواف زیارت سے پہلے منیٰ میں خوشبو لگائی۔ [صحيح بخاري، حديث نمبر:5922]
حدیث حاشیہ:
(1)
منیٰ میں رمی، ذبح اور بال منڈوانے کے بعد محرم آدمی کے لیے بیوی کے علاوہ ہر چیز حلال ہو جاتی ہے، اس لیے طواف زیارت سے پہلے وہ خوشبو وغیرہ لگا سکتا ہے، اسی طرح احرام باندھنے سے پہلے بھی خوشبو لگائی جا سکتی ہے اگرچہ اس کے اثرات احرام کے بعد بھی نمایاں ہوں۔
(2)
ایک حدیث میں مردوں اور عورتوں کی خوشبو میں فرق بیان کیا گیا ہے کہ عورتوں کی خوشبو کا رنگ ظاہر ہوتا ہے جبکہ اس کی مہک مخفی ہوتی ہے، اس کے برعکس مردوں کی خوشبو میں رنگ مخفی ہوتا ہے لیکن اس کی مہک نمایاں ہوتی ہے۔
(3)
اس حدیث سے معلوم ہوتا ہے کہ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے مردوں کی خوشبو پہلے اپنے ہاتھوں کو لگائی پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے سر اور داڑھی میں لگائی۔
حافظ ابن حجر رحمہ اللہ نے لکھا ہے کہ مردوں کو خوشبو لگا کر عورت کو باہر نہیں نکلنا چاہیے۔
اگر باہر جانے کی مجبوری ہو تو اسے دھو کر باہر جائے۔
واللہ أعلم (فتح الباري: 449/10)
   هداية القاري شرح صحيح بخاري، اردو، حدیث/صفحہ نمبر: 5922   

  الشيخ حافط عبدالستار الحماد حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري:5923  
5923. سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے انہوں نے فرمایا کہ رسول اللہ ﷺ کو سب سے عمدہ خوشبو لگایا کرتی تھی یہاں تک کہ خوشبو کی چمک آپ کی ڈاڑھی اور سر میں دیکھتی تھی۔ [صحيح بخاري، حديث نمبر:5923]
حدیث حاشیہ:
(1)
اس حدیث سے معلوم ہوا کہ مرد کے خوشبو لگانے کی جگہیں عورتوں سے مختلف ہیں کیونکہ ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے چہرے کو خوشبو نہیں لگاتی تھیں کیونکہ چہرے پر خوشبو لگانا عورتوں کے لیے ہے، اس لیے کہ اس سے خوبصورتی اور زینت میں اضافہ ہوتا ہے جو عورتوں کے لیے مطلوب ہے لیکن مردوں کو چہرے پر خوشبو لگانا ممنوع ہے کیونکہ ایسا کرنے سے عورتوں کی مشابہت لازم آتی ہے۔
بہرحال عورتیں ہر قسم کی زینت کر سکتی ہیں بشرطیکہ خلقت میں تبدیلی نہ آئے۔
(فتح الباري: 449/10) (2)
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو خوشبو بہت پسند تھی کیونکہ عالم بالا سے آپ کا تعلق رہتا تھا اور اللہ تعالیٰ کے مقرب فرشتے خاص طور پر حضرت جبرئیل علیہ السلام بکثرت آپ کے ہاں حاضر ہوتے رہتے تھے، اس بنا پر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا صاف ستھرا اور معطر رہنا ضروری تھا۔
واللہ أعلم
   هداية القاري شرح صحيح بخاري، اردو، حدیث/صفحہ نمبر: 5923   

  الشيخ حافط عبدالستار الحماد حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري:5928  
5928. سیدہ عائشہ‬ ؓ س‬ے روایت ہے انہوں نے فرمایا: میں نبی ﷺ کو احرام باندھتے وقت دستیاب خوشبو میں اچھی سے اچھی خوشبو لگاتی تھی۔ [صحيح بخاري، حديث نمبر:5928]
حدیث حاشیہ:
(1)
ایک روایت میں ہے کہ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے فرمایا:
میں حجۃ الوداع کے موقع پر احرام باندھتے اور کھولتے وقت ذریرہ خوشبو لگاتی تھی۔
یہ خوشبو چند خوشبوؤں کو ملا کر تیار کی جاتی اور یہ عمدہ خوشبو ہوتی تھی۔
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے عمدہ اور بہترین خوشبو کا انتخاب کرتی تھیں۔
یہ ان کے حسن ذوق کی علامت ہے۔
(2)
حافظ ابن حجر رحمہ اللہ لکھتے ہیں کہ بہترین خوشبو کی موجودگی میں دوسری گھٹیا خوشبو استعمال نہ کی جائے بلکہ عمدہ خوشبو کا استعمال ہی مستحب ہے۔
(فتح الباري: 453/10)
ایک حدیث میں ہے کہ بہترین خوشبو کستوری ہے۔
(صحیح مسلم، الألفاظ من الأدب وغیرھا، حدیث: 5878 (2252)
   هداية القاري شرح صحيح بخاري، اردو، حدیث/صفحہ نمبر: 5928   

  الشيخ حافط عبدالستار الحماد حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري:5930  
5930. سیدہ عائشہ‬ ؓ س‬ے روایت ہے انہوں نے کہا کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو حجۃ الوداع کے موقع پر احرام باندھتے اور کھولتے وقت اپنے ہاتھوں سے ذریرہ نامی (عمدہ) خوشبو لگائی۔ [صحيح بخاري، حديث نمبر:5930]
حدیث حاشیہ:
یہ مرکب خوشبو کی عمدہ قسم ہے جس میں کستوری بھی ہوتی تھی جیسا کہ قبل ازیں حدیث میں اس کی وضاحت ہے۔
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا احرام باندھنے سے پہلے اسے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے سر اور داڑھی میں لگا دیتی تھیں اور جب منیٰ میں رمی سے فارغ ہوتے تو طواف افاضہ سے پہلے آپ کو خوشبو لگاتیں۔
ان تمام باتوں کی وضاحت قبل ازیں پیش کردہ احادیث میں کی گئی ہے۔
واللہ أعلم
   هداية القاري شرح صحيح بخاري، اردو، حدیث/صفحہ نمبر: 5930   



https://islamicurdubooks.com/ 2005-2024 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to https://islamicurdubooks.com will be appreciated.