علی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ایمان دل کی معرفت، زبان سے اقرار اور اعضائے بدن سے عمل کا نام ہے“۔ ابوالصلت کہتا ہے: یہ سند ایسی ہے کہ اگر دیوانے پر پڑھ دی جائے تو وہ اچھا ہو جائے۔
تخریج الحدیث: «تفرد بہ ابن ماجہ، (تحفة الأشراف: 10076، ومصباح الزجاجة: 24) (موضوع)» (اس کی سند میں ''عبدالسلام بن صالح ابو الصّلت الہروی'' رافضی کذاب اور متہم بالوضع راوی ہے، اس بناء پر یہ حدیث موضوع ہے، نیز ملاحظہ ہو: سلسلة الاحادیث الضعیفة، للالبانی: 2270، والموضو عات لابن الجوزی: 1/128، وتلخیص الموضوعات: 26 بتحقیق سنن ابی داود/ عبد الرحمن الفریوائی)
It was narrated that 'Ali bin Abu Talib said:
"The Messenger of Allah (ﷺ) said: 'Faith is knowledge in the heart, words on the tongue and action with the physical faculties. (limbs of the body).'" (Maudu')
USC-MSA web (English) Reference: 0
قال الشيخ الألباني: موضوع
قال الشيخ زبير على زئي: ضعيف إسناده موضوع أبو الصلت عبد السلام بن صالح الھروي ضعيف جدًا،جرحه الجمھور وقال أبوحاتم الرازي: ”لم يكن عندي بصدوق وھو ضعيف“ (الجرح والتعديل 48/6) وقال العقيلي: ”كان رافضيًا خبيثًا“ (الضعفاء الكبير 70/3) وتوثيق ابن معين”لا يزيده إلا وھنًا“ كما قال عبد الرحمن المعلمي اليماني في هامش الفوائد المجموعة للشوكاني (ص103 باب صلوة الجماعة) انوار الصحيفه، صفحه نمبر 376