الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔

 
صحيح مسلم کل احادیث 3033 :ترقیم فواد عبدالباقی
صحيح مسلم کل احادیث 7563 :حدیث نمبر
صحيح مسلم
وصیت کے احکام و مسائل
The Book of Wills
2. باب الْوَصِيَّةِ بِالثُّلُثِ:
2. باب: ایک تہائی مال کی وصیت کے بارے میں۔
حدیث نمبر: 4209
پی ڈی ایف بنائیں اعراب
حدثنا يحيى بن يحيى التميمي ، اخبرنا إبراهيم بن سعد ، عن ابن شهاب ، عن عامر بن سعد ، عن ابيه ، قال: " عادني رسول الله صلى الله عليه وسلم في حجة الوداع، من وجع اشفيت منه على الموت، فقلت: يا رسول الله، بلغني ما ترى من الوجع وانا ذو مال ولا يرثني إلا ابنة لي واحدة، افاتصدق بثلثي مالي، قال: لا، قال: قلت: افاتصدق بشطره، قال: لا الثلث والثلث كثير، إنك ان تذر ورثتك اغنياء خير من ان تذرهم عالة يتكففون الناس، ولست تنفق نفقة تبتغي بها وجه الله، إلا اجرت بها حتى اللقمة تجعلها في في امراتك، قال: قلت: يا رسول الله، اخلف بعد اصحابي، قال: إنك لن تخلف، فتعمل عملا تبتغي به وجه الله، إلا ازددت به درجة ورفعة، ولعلك تخلف حتى ينفع بك اقوام ويضر بك آخرون، اللهم امض لاصحابي هجرتهم ولا تردهم على اعقابهم " لكن البائس سعد بن خولة، قال: رثى له رسول الله صلى الله عليه وسلم من ان توفي بمكة،حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ يَحْيَى التَّمِيمِيُّ ، أَخْبَرَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ سَعْدٍ ، عَنْ ابْنِ شِهَابٍ ، عَنْ عَامِرِ بْنِ سَعْدٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، قَالَ: " عَادَنِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي حَجَّةِ الْوَدَاعِ، مِنْ وَجَعٍ أَشْفَيْتُ مِنْهُ عَلَى الْمَوْتِ، فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، بَلَغَنِي مَا تَرَى مِنَ الْوَجَعِ وَأَنَا ذُو مَالٍ وَلَا يَرِثُنِي إِلَّا ابْنَةٌ لِي وَاحِدَةٌ، أَفَأَتَصَدَّقُ بِثُلُثَيْ مَالِي، قَالَ: لَا، قَالَ: قُلْتُ: أَفَأَتَصَدَّقُ بِشَطْرِهِ، قَالَ: لَا الثُّلُثُ وَالثُّلُثُ كَثِيرٌ، إِنَّكَ أَنْ تَذَرَ وَرَثَتَكَ أَغْنِيَاءَ خَيْرٌ مِنْ أَنْ تَذَرَهُمْ عَالَةً يَتَكَفَّفُونَ النَّاسَ، وَلَسْتَ تُنْفِقُ نَفَقَةً تَبْتَغِي بِهَا وَجْهَ اللَّهِ، إِلَّا أُجِرْتَ بِهَا حَتَّى اللُّقْمَةُ تَجْعَلُهَا فِي فِي امْرَأَتِكَ، قَالَ: قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أُخَلَّفُ بَعْدَ أَصْحَابِي، قَالَ: إِنَّكَ لَنْ تُخَلَّفَ، فَتَعْمَلَ عَمَلًا تَبْتَغِي بِهِ وَجْهَ اللَّهِ، إِلَّا ازْدَدْتَ بِهِ دَرَجَةً وَرِفْعَةً، وَلَعَلَّكَ تُخَلَّفُ حَتَّى يُنْفَعَ بِكَ أَقْوَامٌ وَيُضَرَّ بِكَ آخَرُونَ، اللَّهُمَّ أَمْضِ لِأَصْحَابِي هِجْرَتَهُمْ وَلَا تَرُدَّهُمْ عَلَى أَعْقَابِهِمْ " لَكِنْ الْبَائِسُ سَعْدُ بْنُ خَوْلَةَ، قَالَ: رَثَى لَهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنْ أَنْ تُوُفِّيَ بِمَكَّةَ،
ابراہیم بن سعد (بن ابراہیم بن عبدالرحمان بن عوف) نے ہمیں ابن شہاب سے خبر دی، انہوں نے عامر بن سعد اور انہوں نے اپنے والد (حضرت سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ) سے روایت کی، انہوں نے کہا: حجۃ الوداع کی موقع پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایسی بیماری میں میری عیادت کی جس کی وجہ سے میں موت کے کنارے پہنچ چکا تھا۔ میں نے عرض کی: اللہ کے رسول! مجھے ایسی بیماری نے آ لیا ہے جو آپ دیکھ رہے ہیں اور میں مالدار آدمی ہوں اور صرف ایک بیٹی کے سوا میرا کوئی وارث نہیں (بنتا۔) تو کیا میں اپنے مال کا دو تہائی حصہ صدقہ کر دوں؟ آپ نے فرمایا: "نہیں۔" میں نے عرض کی: کیا میں اس کا آدھا حصہ صدقہ کر دوں؟ آپ نے فرمایا: "نہیں، (البتہ) ایک تہائی (صدقہ کر دو) اور ایک تہائی بہت ہے، بلاشبہ اگر تم اپنے ورثاء کو مالدار چھوڑ جاؤ، وہ لوگوں کے سامنے دست سوال دراز کرتے پھریں، اور تم کوئی چیز بھی خرچ نہیں کرتے جس کے ذریعے سے تم اللہ کی رضا چاہتے ہو، مگر تمہیں اس کا اجر دیا جاتا ہے حتی کہ اس لقمے کا بھی جو تم اپنی بیوی کے منہ میں ڈالتے ہو۔" کہا: میں نے عرض کی: اللہ کے رسول! میں اپنے ساتھیوں کے (مدینہ لوٹ جانے کے بعد) پیچھے (یہیں مکہ میں) چھوڑ دیا جاؤں گا؟ آپ نے فرمایا: "تمہیں پیچھے نہیں چھوڑا جائے گا، پھر تم کوئی ایسا عمل نہیں کرو گے جس کے ذریعے سے تم اللہ کی رضا چاہتے ہو گے، مگر اس کی بنا پر تم درجے اور بلندی میں (اور) بڑھ جاؤ گے اور شاید تمہیں چھوڑ دیا جائے (لمبی عمر دی جائے) حتی کہ تمہارے ذریعے سے بہت سی قوموں کو نفع ملے اور دوسری بہت سی قوموں کو نقصان پہنچے۔ اے اللہ! میرے ساتھیوں کے لیے ان کی ہجرت کو جاری رکھ اور انہیں ان کی ایڑیوں کے بل واپس نہ لوٹا، لیکن بے چارے سعد بن خولہ (وہ تو فوت ہو ہی گئے۔) کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس وجہ سے ان کے لیے غم کا اظہارِ افسوس کیا کہ وہ (اس سے پہلے ہی) مکہ میں (آ کر) فوت ہو گئے تھے۔
حضرت سعد بن ابی وقاص رضی اللہ تعالی عنہ بیان کرتے ہیں، کہ حجۃ الوداع کے موقع پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے میری بیمار پرسی ایسے مرض کے سلسلہ میں کی جس سے میں قریب الموت ہو گیا تھا، تو میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا، اے اللہ کے رسولصلی اللہ علیہ وسلم! بیماری سے میں کس حالت کو پہنچ گیا ہوں، آپ دیکھ رہے ہیں، اور میں مالدار ہوں اور میری وارث صرف ایک بیٹی ہے تو کیا میں دو تہائی مال کا صدقہ کر سکتا ہوں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: نہیں۔ میں نے عرض کیا، تو کیا میں اس کا آدھا حصہ صدقہ کر سکتا ہوں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: نہیں، ایک تہائی صدقہ کرو، اور ایک تہائی بہت ہے۔ اگر تم ورثاء کو مستغنی چھوڑو، تو اس سے بہتر ہے کہ تم ان کو محتاج چھوڑو، وہ لوگوں کے سامنے ہاتھ پھیلائیں، اور تم جو کچھ خرچ بھی اللہ تعالیٰ کی رضامندی کے حصول کے لیے کرو گے، تمہیں اس کا اجر ملے گا، حتی کہ اس لقمہ کا بھی جو اپنی بیوی کے منہ میں ڈالتے ہو۔ میں نے عرض کیا، اے اللہ کے رسول! میں اپنے ساتھیوں کے پیچھے (مکہ میں) چھوڑ دیا جاؤں گا؟ (وہ حج کر کے مدینہ واپس چلے جائیں گے) آپصلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم اپنے ساتھیوں کے بعد عمر نہیں دئیے جاؤ گے کہ اس میں اللہ کی رضا کے حصول کے کام کرو، مگر اس سے تمہارا درجہ بڑھے گا اور بلندی حاصل ہو گی، اور امید ہے تمہیں طویل عمر ملے گی، (اپنے ساتھیوں کے بعد زندہ چھوڑے جاؤ گے) حتی کہ تم سے مسلمانوں کو نفع حاصل ہو گا، اور ان کے مخالفوں کو تم سے نقصان پہنچے گا، اے اللہ! میرے ساتھیوں کی ہجرت کو پوری فرما، اور انہیں الٹے پاؤں نہ لوٹا، لیکن سعد بن خولہ رضی اللہ تعالی عنہ قابل رحم ہیں۔ حضرت سعد رضی اللہ تعالی عنہ کہتے ہیں، آپصلی اللہ علیہ وسلم نے اس پر ترس کا اظہار اس لیے فرمایا کہ وہ مکہ میں فوت ہو گئے تھے۔
ترقیم فوادعبدالباقی: 1628
   صحيح البخاري5659سعد بن مالكاللهم اشف سعدا أتمم له هجرته فما زلت أجد برده على كبدي فيما يخال إلي حتى الساعة
   صحيح البخاري2744سعد بن مالكالثلث والثلث كثير أوصى الناس بالثلث وجاز ذلك لهم
   صحيح البخاري6373سعد بن مالكالثلث كثير أن تذر ورثتك أغنياء خير من أن تذرهم عالة يتكففون الناس لن تنفق نفقة تبتغي بها وجه الله إلا أجرت حتى ما تجعل في في امرأتك
   صحيح البخاري4409سعد بن مالكالثلث كثير أن تذر ورثتك أغنياء خير من أن تذرهم عالة يتكففون الناس
   صحيح البخاري6733سعد بن مالكالثلث كبير إن تركت ولدك أغنياء خير من أن تتركهم عالة يتكففون الناس لن تنفق نفقة إلا أجرت عليها حتى اللقمة ترفعها إلى في امرأتك آأخلف عن هجرتي فقال لن تخلف
   صحيح البخاري56سعد بن مالكلن تنفق نفقة تبتغي بها وجه الله إلا أجرت عليها حتى ما تجعل فى فم امرأتك
   صحيح البخاري3936سعد بن مالكالثلث كثير أن تذر ذريتك أغنياء خير من أن تذرهم عالة يتكففون الناس لست بنافق نفقة تبتغي بها وجه الله إلا آجرك الله بها حتى اللقمة تجعلها في في امرأتك أخلف بعد أصحابي قال
   صحيح البخاري5668سعد بن مالكالثلث كثير أن تدع ورثتك أغنياء خير من أن تذرهم عالة يتكففون الناس لن تنفق نفقة تبتغي بها وجه الله إلا أجرت عليها ما تجعل في في امرأتك
   صحيح البخاري5354سعد بن مالكالثلث والثلث كثير أن تدع ورثتك أغنياء خير من أن تدعهم عالة يتكففون الناس في أيديهم مهما أنفقت فهو لك صدقة حتى اللقمة ترفعها في في امرأتك لعل الله يرفعك ينتفع بك ناس ويضر بك آخرون
   صحيح البخاري1295سعد بن مالكلن تخلف فتعمل عملا صالحا إلا ازددت به درجة ورفعة لعلك أن تخلف حتى ينتفع بك أقوام ويضر بك آخرون اللهم أمض لأصحابي هجرتهم ولا تردهم على أعقابهم
   صحيح مسلم4215سعد بن مالكالثلث والثلث كثير إن صدقتك من مالك صدقة إن نفقتك على عيالك صدقة إن ما تأكل امرأتك من مالك صدقة أن تدع أهلك بخير أو قال بعيش خير من أن تدعهم يتكففون الناس وقال بي
   صحيح مسلم4209سعد بن مالكالثلث والثلث كثير أن تذر ورثتك أغنياء خير من أن تذرهم عالة يتكففون الناس لست تنفق نفقة تبتغي بها وجه الله إلا أجرت بها حتى اللقمة تجعلها في في امرأتك لن تخلف فتعمل عملا صالحا تبتغي به وجه الله إلا ازددت به درجة ورفعة ولعلك تخلف حتى ينتفع بك أقوام ويضر بك
   صحيح مسلم4214سعد بن مالكالثلث كثير
   صحيح مسلم4212سعد بن مالكالثلث قال فسكت بعد الثلث قال فكان بعد الثلث جائزا
   جامع الترمذي2116سعد بن مالكالثلث والثلث كثير إن تدع ورثتك أغنياء خير من أن تدعهم عالة يتكففون الناس لن تنفق نفقة إلا أجرت فيها حتى اللقمة ترفعها إلى في امرأتك يا رسول الله أخلف
   جامع الترمذي975سعد بن مالكالثلث والثلث كثير
   سنن أبي داود3104سعد بن مالكاللهم اشف سعدا أتمم له هجرته
   سنن أبي داود2864سعد بن مالكاللهم أمض لأصحابي هجرتهم ولا تردهم على أعقابهم لكن البائس سعد بن خولة يرثي له رسول الله أن مات بمكة
   سنن النسائى الصغرى3656سعد بن مالكالثلث والثلث كثير أن تترك ورثتك أغنياء خير لهم من أن تتركهم عالة يتكففون الناس
   سنن النسائى الصغرى3657سعد بن مالكالثلث والثلث كثير أن تدع ورثتك أغنياء خير من أن تدعهم عالة يتكففون الناس يتكففون في أيديهم
   سنن النسائى الصغرى3665سعد بن مالكالثلث والثلث كثير
   سنن النسائى الصغرى3661سعد بن مالكالثلث والثلث كثير
   سنن النسائى الصغرى3658سعد بن مالكالثلث والثلث كثير أن تدع ورثتك أغنياء خير من أن تدعهم عالة يتكففون الناس ما في أيديهم
   سنن النسائى الصغرى3662سعد بن مالكالثلث والثلث كثير
   سنن النسائى الصغرى3660سعد بن مالكالثلث والثلث كثير أن تترك بنيك أغنياء خير من أن تتركهم عالة يتكففون الناس
   سنن ابن ماجه2708سعد بن مالكالثلث والثلث كثير إن تترك ورثتك أغنياء خير من أن تتركهم عالة يتكففون الناس
   موطا امام مالك رواية ابن القاسم389سعد بن مالكالثلث والثلث كثير او كبير. إنك ان تذر ورثتك اغنياء خير من ان تذرهم عالة يتكففون الناس، وإنك لن تنفق نفقة تبتغي بها وجه الله. إلا اجرت بها، حتى ما تجعل فى فى امراتك
   مسندالحميدي66سعد بن مالكلا

تخریج الحدیث کے تحت حدیث کے فوائد و مسائل
  حافظ زبير على زئي رحمه الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث موطا امام مالك رواية ابن القاسم 389  
´اپنے تمام مال میں سے صرف ثلث (ایک تہائی) دینا ہی جائز ہے`
«. . . ثم قال: الثلث والثلث كثير أو كبير. إنك أن تذر ورثتك أغنياء خير من أن تذرهم عالة يتكففون الناس، وإنك لن تنفق نفقة تبتغي بها وجه الله. إلا أجرت بها، حتى ما تجعل فى فى امرأتك . . .»
. . . آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تیسرا حصہ صدقہ کر لو اور تیسرا حصہ بھی بہت زیادہ ہے اگر تم اپنے وارثوں کو اس حالت میں چھوڑ جاؤ کہ وہ امیر ہوں تمہارے لئے اس سے بہتر ہے کہ تم انہیں اس حالت میں چھوڑ جاؤ کہ وہ غریب ہوں اور لوگوں کے سامنے ہاتھ پھیلاتے پھریں تم اﷲ کی رضا مندی کے لیے جو کچھ خرچ کرتے ہو اس کا تمہیں اجر ملے گا حتی کہ تم اپنی بیوی کو جو نوالہ کھلاتے ہو توا س کا بھی اجر ملے گا . . . [موطا امام مالك رواية ابن القاسم: 389]

تخریج الحدیث:
[واخرجه البخاري 1295، من حديث مالك به ورواه مسلم 1628، من حديث الزهري به من رواية يحييٰ بن يحييٰ]

تفقه
➊ ورثاء کے ہوتے ہوئے وصیت میں (صدقہ ہو یا ہبہ) اپنے تمام مال میں سے صرف ثلث (ایک تہائی) دینا ہی جائز ہے۔ اس سے تجاوز کرنا جائز نہیں ہے تاہم کوئی وارث نہ ہو تو بعض علماء کے نزدیک سارا مال صدقہ کرنا جائز ہے۔
➋ اس روایت میں بعض راویوں نے عام الفتح یعنی حجۃ الوداع کے بدلے فتح مکہ کا سال روایت کیا ہے لیکن راجح یہی ہے کہ یہ حجۃ الوداع کا واقعہ ہے۔
➌ مریض موت کے وقت جو بھی صدقہ، ہبہ یا غلام آزاد کرے گا تو اس کے ترکے کے ایک تہائی سے ہی ادا ہو گا۔
➍ قرآن مجید کی تخصیص صحیح حدیث سے جائز ہے کیونکہ اس حدیث نے وصیت کے عمومی حکم کو مخصوص کر دیا ہے۔
➎ بعض علماء نے کہا ہے کہ وارثوں کی رضا مندی کے ساتھ ایک تہائی سے زیادہ وصیت کی جا سکتی ہے۔
➏ اگر مرنے والا غریب ہے تو اس کے لئے بہتر یہی ہے کہ ایک تہائی کی بھی وصیت نہ کرے بلکہ اپنے رشتہ داروں کے لئے مال چھوڑ جائے تاکہ وہ لوگوں سے مانگتے نہ پھریں۔
➐ اگر مفضول بیمار ہو تو سنت یہی ہے کہ افضل آدمی بھی اس کی عیادت (بیمار پرسی) کے لئے اس کے پاس جائے۔ سیدنا جابر بن عبداللہ الانصاری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: «من عاد مريضًا خاض فى الرحمة حتي إذا قعد استقرفيها۔» جو شخص کسی مریض کی بیمارپرسی کرتا ہے تو رحمت (ہی رحمت) میں داخل ہو جاتا ہے اور جب وہ بیٹھتا ہے تو (رحمت) میں قرار پکڑ لیتا ہے۔ [الادب المفرد للبخاري: 522 و سنده حسن وله طريق آخر عند أحمد 3٠4/3 وابن حبان فى صحيحه: 711 والحاكم 35٠/1 والبزار: 775 وسنده حسن]
➑ اعمال کا دارومدار نیتوں پر ہے۔ جو چیز اللہ کی رضا مندی کے لئے خرچ کی جائے تو اس کا اجر ملے گا۔ إن شاء اللہ
➒ اپنے اہل وعیال اور قریبی رشتہ داروں پر مال خرچ کرنا اور ان کی حسب استطاعت مدد کرنا بھی نیک کاموں اور صدقات میں سے ہے جس کا اجر ان شاء اللہ ملے گا۔
➓ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم پر قرآن مجید کے علاوہ بھی وحی آتی تھی کیونکہ آپ کا یہ فرمانا: تمہاری وجہ سے ایک قوم کو فائدہ پہنچے گا اور دوسروں کو نقصان ہو گا۔ غیب کی خبر ہے جو کہ من و عن پوری ہوئی۔ سیدنا سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد زندہ رہے اور ایران آپ کے ہاتھ پر فتح ہوا جس سے مسلمانوں کو فائدہ پہنچا اور کفار کو نقصان ہوا۔ غیب صرف اللہ ہی جانتا ہے لہٰذا ثابت ہوا کہ یہ خبر اللہ تعالیٰ نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو دی تھی۔ والحمدللہ
اس حدیث سے اور بھی بہت سے فائدے معلوم ہوتے ہیں مثلاً یہ کہ مہاجر ہجرت کے بعد اپنے آبائی علاقے میں دوبارہ آباد نہیں ہو سکتا۔ مومن بھائی کی وفات پر اس کا مرثیہ کہنا یا لکھنا جائز ہے بشرطیکہ اس مرثیے میں غلو، مبالغہ اور جھوٹ شامل نہ ہو۔
نیز مصیبت پر تاسف اور اظہار ہمدردی کرنا مسنون ہے اور یہ بھی کہ اصل مصیبت دین اور اعمال کا نقصان ہے۔ «وغيرذلك»
   موطا امام مالک روایۃ ابن القاسم شرح از زبیر علی زئی، حدیث\صفحہ نمبر: 68   
  حافظ زبير على زئي رحمه الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث موطا امام مالك رواية ابن القاسم 185  
´دن و رات میں پانچ نمازیں فرض ہیں`
«. . . 267- مالك عن عمه أبى سهيل بن مالك عن أبيه أنه سمع طلحة بن عبيد الله يقول: جاء رجل إلى رسول الله صلى الله عليه وسلم من أهل نجد، ثائر الرأس، يسمع دوي صوته ولا يفقه ما يقول، حتى دنا من رسول الله صلى الله عليه وسلم، فإذا هو يسأل عن الإسلام، فقال رسول الله صلى الله عليه وسلم: خمس صلوات فى اليوم والليلة، فقال: هل على غيرهن؟ قال: لا، إلا أن تطوع قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: وصيام رمضان، قال: هل على غيره؟ قال: لا، إلا أن تطوع، قال: وذكر له رسول الله صلى الله عليه وسلم الزكاة، فقال: هل على غيرها؟ قال: لا، إلا أن تطوع، قال: فأدبر الرجل وهو يقول: والله لا أزيد على هذا ولا أنقص منه، فقال رسول الله صلى الله عليه وسلم: أفلح إن صدق. . . .»
. . . سیدنا طلحہ بن عبیداللہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نجد والوں میں سے ایک آدمی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا، اس کے سر کے بال بکھرے ہوئے تھے، اس کی آواز کی گنگناہٹ سنائی دیتی لیکن اس کی بات سمجھ نہیں آ رہی تھی، حتیٰ کہ وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے قریب آ گیا۔ کیا دیکھتے ہیں کہ وہ اسلام کے بارے میں کچھ پوچھ رہا تھا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: دن اور رات میں پانچ نمازیں (فرض ہیں)۔ اس نے کہا: کیا ان (پانچوں) کے علاوہ بھی مجھ پر کوئی نماز فرض ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: نہیں اِلا یہ کہ تم اپنی مرضی سے نوافل پڑھو۔، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اور رمضان کے روزے (فرض ہیں)۔ اس نے کہا: کیا ان کے علاوہ بھی کوئی روزے مجھ پر فرض ہیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: نہیں اِلا یہ کہ تم اپنی مرضی سے نفلی روزے رکھو۔ اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے زکوٰۃ کا ذکر کیا، اس نے پوچھا: کیا اس (زکوٰۃ) کے علاوہ اور بھی مجھ پر کچھ فرض ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: نہیں الا یہ کہ تم اپنی مرضی سے نفلی صدقے دو۔، پھر وہ آدمی یہ کہتے ہوئے پیٹھ پھیر کر روانہ ہوا: اللہ کی قسم! میں ان پر نہ زیادتی کروں گا اور نہ کمی کروں گا، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اگر اس نے سچ کہا ہے تو کامیاب ہو گیا . . . [موطا امام مالك رواية ابن القاسم: 185]

تخریج الحدیث: [واخراجه البخاري 56، ومسلم 11، من حديث مالك به]
تفقه:
➊ اس حدیث سے معلوم ہوا کہ کامیابی کا دارومدار عقائد کے بعد اعمال اور فرائض کی ادائیگی پر ہے تاہم سنن ونوافل کو بھی نہیں چھوڑنا چاہئے کہ دوسرے دلائل سے ثابت ہے۔ جب فرائض میں کمی ہوگی تو سنن ونوافل کام آئیں گے۔
➋ اہلِ نجد میں سے آدمی کون تھا؟ حدیث میں اس کی صراحت نہیں ہے۔ ابن بطال وابن العجمی وغیرہما کا خیال ہے کہ وہ ضمام بن ثعلبہ رضی اللہ عنہ ہیں۔ [شرح ابن بطال 1/97 والتوضيح لمبهمات الجامع الصحيح لابن العجمي، قلمي ص13،]
اور یہی بات راجح معلوم ہوتی ہے۔ دیکھئے تفقہ: 6
➌ اسلام فرائض واعمال کا نام ہے معلوم ہوا کہ مرجئه کا عقیدہ باطل ہے جو یہ سمجھتے ہیں کہ اعمال ایمان سے خارج ہیں۔
➍ اس حدیث میں حج کا ذکر نہیں ہے جب کہ دوسری احادیث سے حج کا فرض ہونا ثابت ہے لہٰذا معلوم ہوا کہ اگر ایک دلیل میں کوئی مسئلہ مذکور نہیں اور دوسری دلیل میں مسئلہ مذکور ہے تو اسی کا اعتبار ہوگا، اس حالت میں عدمِ ذکر کو عدمِ شئی کی دلیل نہیں بنایا جائے گا۔
بعض علماء نے اس حدیث سے استدلال کیا ہے کہ وتر واجب نہیں بلکہ سنت موکدہ ہے۔ اس کی تائید سیدنا علی رضی اللہ عنہ کے درج ذیل قول سے بھی ہوتی ہے:
«ليس الوتر بحتم كالصلوة ولكنه سنة فلا تدعوه»
وتر (فرض) نماز کی طرح ضروری (واجب) نہیں ہے، لیکن یہ سنت ہے اسے نہ چھوڑو۔ [مسند أحمد 1/107 ح842 وسنده حسن،]
ایک شخص ابومحمد نامی نے کہا: کہ وتر واجب ہے تو سیدنا عبادہ بن صامت رضی اللہ عنہ (بدری صحابی) نے فرمایا: کذب ابومحمد ابومحمد نے جھوٹ (غلط) کہا ہے۔ [سنن ابي داؤد: 1420، وسنده حسن، مؤطا امام مالك 123/1، وصحيحه ابن حبان، الموارد 252، 253]
➏ عربی زبان میں بلند وسخت جگہ کو نَجد اور پست اور نچلی زمین کو غَور کہتے ہیں۔ دیکھئے القاموس الوحید [ص 1611، 1189]
عرب کے علاقے یں بہت سے نجد ہیں۔ مثلاً نجدبرق، نجدخال، نجد عفر، نجد کبکب اور نجد مریع [ديكهئے معجم البلدان 262/5،]
تہامہ سے عراق کی زمین تک نجد ہے۔ [لسان العرب 413/3،]
جن احادیث میں قرن الشیطان، زلزلوں اور فتنوں والے نجد کا ذکر ہے، ان سے مراد نجد العراق ہے دیکھئے [اكمل البيان فى شرح حديث نجد قرن الشيطان] (از حکیم محمد اشرف سندھو) اور فتنوں کی سرزمین نجد یا عراق (از رضاءاللہ عبدالکریم)
حدیثِ ہٰذا میں جس نجدی کا ذکر ہے وہ جلیل القدر صحابی (ضمام بن ثعلبہ) رضی اللہ عنہ ہیں جیسا کہ اوپر گزرا ہے (نمبر2) نیز دیکھئے [الاصابة ص627 ت4342]
➐ جن احادیث میں آیا ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے نجد کی طرف اشارہ کرکے فرمایا: ادھر سے شیطان کا سینگ نکلے گا اور ادھر سے فتنے وزلزلے ہوں گے۔ ان سے مراد عراق والا نجد ہے۔ مسند أحمد میں آیا ہے کہ (سیدنا) ابن عمر (رضی اللہ عنہ) نے فرمایا: میں نے دیکھا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم عراق کی طرف اشارہ کررہے تھے اور فرمارہے تھے: «ها، ان الفنته ها هنا، ان الفتنه ها هنا۔ ثلاث مرات۔ من حيث يطلع قرن الشيطان۔» خبردار، فتنہ ادھر سے ہے، خبردار فتنہ ادھر سے ہے۔ آپ نے یہ بات تین دفعہ فرمائی۔ جہاں سے شیطان کا سینگ نکلے گا۔ [مسند أحمد 2/143 ح6302 وسنده صحيح،
ایک اور روایت میں آیا ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے شام اور یمن کے بارے میں کئی دفعہ برکت کی دعا فرمائی۔ کہا گیا: اور عراق کے بارے میں (دعا فرمائیں)؟ تو آپ نے فرمایا: « [إن] بھا الزلازل والفتن وبھا یطلع قرن الشیطان۔» وہاں زلزلے اور فتنے ہوں گے اور وہاں سے شیطان کا سینگ نکلے گا۔ [المعجم الكبير للطبراني 12/384 ح13422، وسنده حسن]
عراق کے لفظ کے ساتھ اسی طرح کی روایت ابونعیم الاصبہانی کی کتاب «حلية الاولياء» میں بھی موجود ہے۔ [ج6 ص133، وسنده حسن]
سیدنا سالم بن عبداللہ بن عمر رحمہ اللہ نے عراقیوں سے کہا: اے عراق والو! ہم تم سے کسی چھوٹی چیز کے بارے میں نہیں پوچھتے تو بڑی چیز کے بارے میں کس طرح پوچھ سکتے ہیں؟ میں نے اپنے ابا عبداللہ بن عمر (رضی اللہ عنہ) کو فرماتے ہوئے سنا کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا: فتنہ ادھر سے آئے گا۔ آپ نے مشرق کی طرف اشارہ کیا۔ جہاں سے شیطان کا سینگ نکلے گا اور تم ایک دوسرے کو قئل کروگے۔۔۔ [صحيح مسلم: 50/2905، دارالسلام: 7297]
معلوم ہوا کہ نجد میں شیطان کا سینگ نکلنے سے مراد عراق والا نجد ہے لہٰذا بعض اہلِ بدعت کا نجد سے نجدِ حجاز یا نجدِ ریاض مراد لینا غلط ہے۔ ➑ نیز دیکھئے ح363
➒ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم غیب نہیں جانتے تھے وگرنہ آپ یہ نہ فرماتے: «أَفْلَحَ إِنْ صَدَقَ» ۔ تفكر جدًا۔
   موطا امام مالک روایۃ ابن القاسم شرح از زبیر علی زئی، حدیث\صفحہ نمبر: 267   
  مولانا داود راز رحمه الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري 56  
´عمل بغیر نیت اور خلوص کے صحیح نہیں ہوتے`
«. . . أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" إِنَّكَ لَنْ تُنْفِقَ نَفَقَةً تَبْتَغِي بِهَا وَجْهَ اللَّهِ إِلَّا أُجِرْتَ عَلَيْهَا حَتَّى مَا تَجْعَلُ فِي فَمِ امْرَأَتِكَ . . .»
. . . نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا بیشک تو جو کچھ خرچ کرے اور اس سے تیری نیت اللہ کی رضا حاصل کرنی ہو تو تجھ کو اس کا ثواب ملے گا۔ یہاں تک کہ اس پر بھی جو تو اپنی بیوی کے منہ میں ڈالے . . . [صحيح البخاري/كِتَاب الْإِيمَانِ: 56]

تشریح:
ان جملہ احادیث میں جملہ اعمال کا دارومدار نیت پر بتلایا گیا۔ امام نووی کہتے ہیں کہ ان کی بنا پر حظ نفس بھی جب شریعت کے موافق ہو تو اس میں بھی ثواب ہے۔
   صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز، حدیث\صفحہ نمبر: 56   
  مولانا عطا الله ساجد حفظ الله، فوائد و مسائل، سنن ابن ماجه، تحت الحديث2708  
´تہائی مال تک وصیت کرنے کا بیان۔`
سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں فتح مکہ کے سال ایسا بیمار ہوا کہ موت کے کنارے پہنچ گیا، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم میری عیادت (بیمار پرسی) کے لیے تشریف لائے، تو میں نے پوچھا: اللہ کے رسول! میرے پاس بہت سارا مال ہے، اور ایک بیٹی کے علاوہ کوئی وارث نہیں ہے، تو کیا میں اپنے دو تہائی مال کی وصیت کر دوں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے جواب دیا: نہیں، میں نے کہا: پھر آدھا؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: نہیں، میں نے کہا: تو ایک تہائی؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ہاں، تہائی، حالانکہ یہ بھی زیادہ ہی ہے، تمہارا اپنے ۔۔۔۔ (مکمل حدیث اس نمبر پر پڑھیے۔) [سنن ابن ماجه/كتاب الوصايا/حدیث: 2708]
اردو حاشہ:
فوائد و مسائل:
(1)
بیمار کی عیادت کرنا مسلمان کےحقوق میں شامل ہے اور یہ بہت بڑا نیک عمل ہے
(2)
  جب انسان محسوس کرے کہ اس کا آخری وقت قریب ہے تو اس وقت اسے ترکے کے تہائی حصے سے زیادہ صدقے کی وصیت نہیں کرنی چاہیے۔

(3)
اگر کوئی شخص تہائی حصے سے زیادہ کی وصیت کرکے فوت ہوجائے تو اس کی وصیت پر صرف تہائی ترکےتک عمل کیا جائے گا۔ (دیکھئے حدیث: 2345)

(4)
بہتر یہ ہے کہ تہائی مال سے کم وصیت کی جائے کیونکہ رسول اللہﷺ نے تہائی کی اجازت دینے کے باوجود اسے زیادہ فرمایا ہے۔
حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہ نے اس حدیث سے یہی سمجھا ہے۔ (دیکھئے حدیث: 2711)
   سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد، حدیث\صفحہ نمبر: 2708   
  الشیخ ڈاکٹر عبد الرحمٰن فریوائی حفظ اللہ، فوائد و مسائل، سنن ترمذی، تحت الحديث 2116  
´ایک تہائی مال کی وصیت کے جواز کا بیان۔`
سعد بن ابی وقاص رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ فتح مکہ کے سال میں ایسا بیمار پڑا کہ موت کے قریب پہنچ گیا، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم میری عیادت کو آئے تو میں نے عرض کیا: اللہ کے رسول! میرے پاس بہت مال ہے اور ایک لڑکی کے سوا میرا کوئی وارث نہیں ہے، کیا میں اپنے پورے مال کی وصیت کر دوں؟ آپ نے فرمایا: نہیں، میں نے عرض کیا: دو تہائی مال کی؟ آپ نے فرمایا: نہیں، میں نے عرض کیا: آدھا مال کی؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے کہا: نہیں، میں نے عرض کیا: ایک تہائی کی؟ آپ نے فرمایا: ایک تہائی کی وصیت کرو اور ایک تہائی بھی بہت ہے ۱؎، تم اپن۔۔۔۔ (مکمل حدیث اس نمبر پر پڑھیے۔) [سنن ترمذي/كتاب الوصايا/حدیث: 2116]
اردو حاشہ:
وضاحت:
1؎:
اس حدیث سے معلوم ہواکہ صاحب مال ورثاء کو محروم رکھنے کی کوشش نہ کرے،
اس لیے وہ زیادہ سے زیادہ اپنے تہائی مال کی وصیت کرسکتا ہے،
اس سے زیادہ کی وصیت نہیں کرسکتا ہے،
البتہ ورثاء اگر زائد کی اجازت دیں تو پھر کوئی حرج کی بات نہیں ہے،
یہ بھی معلوم ہواکہ ورثاء کا مالدار رہنا اور لوگوں کے سامنے ہاتھ پھیلانے سے بچنا بہت بہترہے۔

2؎:
آپ ﷺ نے سعد بن ابی وقاص کے متعلق جس امید کا اظہار کیاتھا وہ پوری ہوئی،
چنانچہ سعد اس مرض سے شفا یاب ہوئے اور آپ کے بعد کافی لمبی عمر پائی،
ان سے ایک طرف مسلمانوں کو فائدہ پہنچا تو دوسری جانب کفار کو زبردست نقصان اٹھانا پڑا،
ان کا انتقال مشہور قول کے مطابق 50 ھ میں ہواتھا۔
   سنن ترمذي مجلس علمي دار الدعوة، نئى دهلى، حدیث\صفحہ نمبر: 2116   
  الشيخ عمر فاروق سعيدي حفظ الله، فوائد و مسائل، سنن ابي داود ، تحت الحديث 2864  
´وصیت کرنے والے کے لیے جو چیز ناجائز ہے اس کا بیان۔`
سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ وہ بیمار ہوئے (ابن ابی خلف کی روایت میں ہے: مکہ میں، آگے دونوں راوی متفق ہیں کہ) اس بیماری میں وہ مرنے کے قریب پہنچ گئے تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کی عیادت فرمائی، تو میں نے کہا: اللہ کے رسول! میں بہت مالدار ہوں اور میری بیٹی کے سوا میرا کوئی وارث نہیں، کیا میں اپنے مال کا دو تہائی صدقہ کر دوں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: نہیں، پوچھا: کیا آدھا مال صدقہ کر دوں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: نہیں، پھر پوچھا: تہائی مال خیرات کر دوں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ۔۔۔۔ (مکمل حدیث اس نمبر پر پڑھیے۔) [سنن ابي داود/كتاب الوصايا /حدیث: 2864]
فوائد ومسائل:

مال اللہ تعالیٰ کا فضل ہے۔
اس لئے اسے حلال ذرائع سے کمانا اور پھر جمع رکھنا کوئی معیوب نہیں، بشرط یہ کہ شرعی واجبات ادا کرتا رہے۔
مال جمع ہونے کی صورت میں ہی ایک مسلمان زکواۃ، حج، جہاد، قربانی، صدقہ، ورثہ اور وصیت جیسے احکام پر عمل پیرا ہوسکتا ہے۔
ورنہ مدات پرعمل محال ہوگا۔
اور جن آیات وحدیث میں مال جمع کرنے کی مذمت ہے۔
وہاں حرام مال کمانے شریعت کے تقاضے پورے نہ کرنے اور اس کا محض حریص بننے کی مذمت ہے۔


تہائی مال سے زیادہ وصیت کرنا جائز نہیں۔


فقیروں کی نسبت وارثوں کا حق اولیٰ ہے۔
اور انہیں غنی چھوڑ جانا مستحب اور فقیرچھوڑ جانانا پسندیدہ ہے۔
سوائے اس کے کہ وہ توکل کے اعلیٰ مراتب پرہوں۔


واجب اخراجات اور تمام اعمال صالحہ جو راہ للہ کیے جایئں ان سب میں انسان کواجر وثواب ملتا ہے۔
اور درجات بلند ہوتے ہیں۔


حضرت سعد بن ابی وقاص رضی اللہ تعالیٰ عنہ رسول اللہ ﷺ کی بشارت کے مطابق آپ کی رحلت کے بعد تقریبا چوالیس برس حیات رہے۔
اور عراق انہی کے ہاتھوں فتح ہوا۔
مشہور اور فیصلہ کن جنگ قادسیہ میں مسلمانوں کے کمانڈر آپ ہی تھے۔


اس وقت واجب تھا کہ جس علاقے کے مسلمانوں نے اللہ کے لئے ہجرت کی ہو وہاں قیام نہیں کرسکتے۔
اس لئے یہ بھی کوشش ہوتی تھی کہ سفر میں بھی وہاں موت نہ آئے۔
اور حضرت سعد بن خولہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ مہاجر صحابی تھے۔
پہلے ہجرت حبشہ ثانیہ میں حبشہ گئے وہاں سے لوٹے اور غزوہ بدر میں شریک ہوئے۔
بالاخرحجۃ الوداع کے موقعہ پر مکہ میں فوت ہوئے۔
   سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعدی، حدیث\صفحہ نمبر: 2864   
  الشيخ الحديث مولانا عبدالعزيز علوي حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث ، صحيح مسلم: 4209  
1
حدیث حاشیہ:
مفردات الحدیث:
(1)
إنك ان تذر ورثتك أغنياء:
تم اپنے وارثوں کو لوگوں سے بے نیاز چھوڑو،
وہ کسی کے محتاج نہ رہیں کہ اپنی احتیاج و فقر کی بنا پر لوگوں کے سامنے مانگنے کے لیے ہاتھ پھیلائیں۔
(2)
العالة:
عائل کی جمع ہے،
فقراء،
محتاج۔
(3)
اخلف بعداصحابي:
کہ میرے ساتھی حج کر کے واپس چلے جائیں گے،
اور میں بیماری کے سبب ادھر ہی مکہ میں رہ جاؤں گا،
حالانکہ مہاجر کے لیے حج سے فراغت کے بعد تین دن سے زائد رہنا جائز نہیں ہے،
اور یہ بھی ممکن ہے،
میں ادھر ہی فوت ہو جاؤں،
تو آپ نے تسلی دیتے ہوئے،
تخلف کے مفہوم کو بدل دیا،
کہ اللہ تعالیٰ تمہیں طویل عمر دے گا،
اور تمہاری زندگی سے مسلمانوں کو نفع حاصل ہو گا،
کیونکہ عراق اور ایران کے فاتح ہیں اور ان فتوحات سے کافروں کو نقصان پہنچا،
حکومت فارس کے قریباً سارے زیر اقتدار علاقے انہیں کی قیادت میں فتح ہوئے،
اور اللہ کے لاکھوں،
بندوں کو اسلام کی دولت نصیب ہوئی،
اور خاص کر فتح قادسیہ ان کا بہت بڑا کارنامہ ہے،
اور آپ نے تمام مہاجرین کے حق میں دعا فرمائی،
کہ ان کی ہجرت میں کسی قسم کی کمی یا کوتاہی واقع نہ ہو اور سعد بن خولہ رضی اللہ عنہ پر اس لیے ترس کا اظہار فرمایا کہ وہ مکہ مکرمہ میں فوت ہو گئے تھے،
حضرت سعد کے بارے میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی یہی پیش گوئی پوری ہوئی اور اس کا اس طرح ظہور میں آنا بلاشبہ آپﷺ کا معجزہ ہے،
حضرت سعد 55ھ تا 58ھ میں فوت ہوئے۔
فوائد ومسائل:
(1)
الثُلُثُ كَثِيرُ سے معلوم ہوتا ہے کہ زیادہ سے زیادہ ایک تہائی مال کے بارے میں وصیت کی گنجائش ہے اور بہتر ہے کہ اس سے کم کے بارے میں وصیت کی جائے،
جیسا کہ آگے حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما کا قول آ رہا ہے،
اور احناف و حنابلہ کا یہی موقف ہے،
اور امام شافعی کا موقف یہ ہے کہ ایک تہائی بہت ہے یا کوئی کم نہیں ہے،
اس لیے تہائی سے زائد کے بارے میں وصیت جائز نہیں ہے،
اور اس پر امت کا اتفاق ہے،
ہاں اگر اس کا کوئی بھی رشتہ دار (اصحاب الفروض،
عصبہ اور ذوی الارحام)

موجود نہیں ہے،
تو پھر اس کے بارے میں اختلاف ہے،
کیونکہ یہاں وہ علت کے تم اپنے ورثاء کو لوگوں کے سامنے ہاتھ پھیلانے سے مستغنی چھوڑو موجود نہیں ہے،
احناف کے نزدیک اس صورت میں وہ آزاد ہے،
اس پر کسی قسم کی پابندی نہیں ہے،
بعض صحابہ،
حضرت علی،
ابن مسعود اور ابو موسیٰ رضی اللہ عنہم سے بھی یہ قول منقول ہے،
امام احمد کا ایک قول یہی ہے،
لیکن شافعیوں،
اور مالکیوں کے نزدیک ایک تہائی سے زائد کی گنجائش کسی بھی صورت میں نہیں ہے،
اگر اس کا کوئی وارث نہیں ہے،
تو اس کا مال،
بیت المال میں جمع ہو گا۔
(2)
اس حدیث سے ثابت ہوتا ہے،
فرض نفقات جن کا خرچ اس کی ذمہ داری ہے،
اس میں اگر انسان اللہ کی خوشنودی کی نیت کر لے تو اس کے اجروثواب میں اضافہ ہو جاتا ہے،
اگر اللہ تعالیٰ کی خوشنودی کی نیت نہ ہو تو فرض ساقط ہو جائے گا،
اور اس سے یہ بھی ثابت ہو گا،
کہ امور مباح میں حسن نیت سے ثواب حاصل ہو گا،
مثلاً انسان کھاتے پیتے وقت یہ نیت کرے،
اس سے مجھے عبادت کرنے کی طاقت حاصل ہو گی،
نیند و استراحت میں یہ نیت کرے،
اس سے میں عبادت کے لیے تازہ دم ہو جاؤں گا،
وہ بیوی سے تعلقات اس لیے قائم کرے تاکہ زنا اور بدنظری سے بچ سکے،
یا بیوی کا حق ادا ہو سکے،
اور نیک اولاد حاصل ہو۔
(3)
انسان کو اگر اعمال صالحہ کی توفیق کے ساتھ طویل عمر ملے،
تو یہ انسان کے لیے اجروثواب میں اضافہ اور رفع درجات کا باعث ہے۔
   تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم، حدیث\صفحہ نمبر: 4209   


http://islamicurdubooks.com/ 2005-2023 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to www.islamicurdubooks.com will be appreciated.