الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔

 
سنن ابي داود کل احادیث 5274 :حدیث نمبر
سنن ابي داود
کتاب: نماز کے احکام و مسائل
Prayer (Kitab Al-Salat)
70. باب الرَّجُلَيْنِ يَؤُمُّ أَحَدُهُمَا صَاحِبَهُ كَيْفَ يَقُومَانِ
70. باب: جب دو آدمیوں میں سے ایک امامت کرے تو دونوں کیسے کھڑے ہوں؟
Chapter: If Two People Are Praying, One Of Whom Is The Imam, How Should They Stand?
حدیث نمبر: 609
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب English
حدثنا حفص بن عمر، حدثنا شعبة، عن عبد الله بن المختار، عن موسى بن انس يحدث، عن انس،" ان رسول الله صلى الله عليه وسلم امه وامراة منهم، فجعله عن يمينه والمراة خلف ذلك".
حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ عُمَرَ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْمُخْتَارِ، عَنْ مُوسَى بْنِ أَنَسٍ يُحَدِّثُ، عَنْ أَنَسٍ،" أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَمَّهُ وَامْرَأَةً مِنْهُمْ، فَجَعَلَهُ عَنْ يَمِينِهِ وَالْمَرْأَةَ خَلْفَ ذَلِكَ".
انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کی اور ان کے گھر کی ایک عورت کی امامت کی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں (یعنی انس رضی اللہ عنہ کو) اپنے داہنی طرف کھڑا کیا، اور عورت کو پیچھے۔

تخریج الحدیث: «‏‏‏‏صحیح مسلم/المساجد 48 (660)، سنن النسائی/الإمامة 20 (804)، سنن ابن ماجہ/إقامة الصلاة 44 (975)، (تحفة الأشراف: 1609)، وقد أخرجہ: مسند احمد (3/194، 258، 261) (صحیح)» ‏‏‏‏

وضاحت:
بعض اوقات نفل نماز کی جماعت ہو سکتی ہے۔ اور ہو سکتا ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے برکت رسانی کے ارادے سے نماز پڑھائی ہو اور یہ بھی ممکن ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں نماز کی تعلیم کے لیے ایسے کیا ہو تاکہ عورتیں بھی قریب سے آپ کی نماز کا مشاہدہ کر لیں (نووی)۔ جماعت میں دو مرد ہوں تو دونوں کی ایک صف ہو گی۔ امام بائیں جانب اور مقتدی اس سے دائیں جانب کھڑا ہو گا۔ اور عورت خواہ اکیلی ہو یا زیادہ ان کی علیحدہ صف ہو گی۔

Anas said: The Messenger of Allah ﷺ led him and one of their women in prayer. He (the prophet) put him on his right side and the woman behind him (Anas)
USC-MSA web (English) Reference: Book 2 , Number 609


قال الشيخ الألباني: صحيح

قال الشيخ زبير على زئي: صحيح مسلم (660)
   سنن النسائى الصغرى803أنس بن مالكقوموا فلأصلي بكم قال في غير وقت صلاة قال فصلي بنا
   سنن النسائى الصغرى804أنس بن مالكجعل أنسا عن يمينه وأمه وخالته خلفهما
   سنن النسائى الصغرى806أنس بن مالكأقامني عن يمينه والمرأة خلفنا
   صحيح مسلم1500أنس بن مالكيؤم رسول الله ونقوم خلفه فيصلي بنا وكان بساطهم من جريد النخل
   صحيح مسلم1502أنس بن مالكصلى به وبأمه أو خالته فأقامني عن يمينه وأقام المرأة خلفنا
   سنن أبي داود609أنس بن مالكأمه وامرأة منهم فجعله عن يمينه والمرأة خلف ذلك
   سنن ابن ماجه975أنس بن مالكصلى رسول الله بامرأة من أهله وبي فأقامني عن يمينه وصلت المرأة خلفنا

تخریج الحدیث کے تحت حدیث کے فوائد و مسائل
  فوائد ومسائل از الشيخ حافظ محمد امين حفظ الله سنن نسائي تحت الحديث 804  
´دو مرد اور دو عورتیں ہوں تو کیسے صف بندی کرے؟`
انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ وہ اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم تھے، اور ان کی ماں اور ان کی خالہ تھیں، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے نماز پڑھائی، آپ نے انس رضی اللہ عنہ کو اپنی دائیں جانب کھڑا کیا، اور ان کی ماں اور خالہ دونوں کو اپنے اور انس رضی اللہ عنہ کے پیچھے کھڑا کیا۔ [سنن نسائي/كتاب الإمامة/حدیث: 804]
804 ۔ اردو حاشیہ: چونکہ امام کے علاوہ ایک ہی مرد تھا اسے ساتھ کھڑا کیا گیا اور دونوں عورتوں کو الگ صف میں کیونکہ عورتیں کسی صورت میں بھی مردوں کے ساتھ باجماعت نما ز میں کھڑی نہیں ہو سکتیں۔ سابقہ حدیث میں وہ مرد امام کے علاوہ تھے لہٰذا وہ دونوں امام کے پیچھے تھے اور عورتیں ان کے پیچھے کھڑی ہوئیں۔ ایک مرد بچہ تھا مگر اس بھی مردوں کی صف میں کھڑا کیا گیا۔ گویا بچوں کے لیے الگ صف کی ضرورت نہیں نیز ایک مرد اور ایک بچہ مکمل صف میں جیسے دو مرد ہوں۔ واللہ أعلم۔
   سنن نسائی ترجمہ و فوائد از الشیخ حافظ محمد امین حفظ اللہ، حدیث\صفحہ نمبر: 804   
  مولانا عطا الله ساجد حفظ الله، فوائد و مسائل، سنن ابن ماجه، تحت الحديث975  
´دو آدمی کے جماعت ہونے کا بیان۔`
انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے گھر کی ایک عورت اور میرے ساتھ نماز پڑھی، تو آپ نے مجھے اپنے دائیں جانب کھڑا کیا، اور عورت نے ہمارے پیچھے نماز پڑھی ۱؎۔ [سنن ابن ماجه/كتاب إقامة الصلاة والسنة/حدیث: 975]
اردو حاشہ:
فوائد و مسائل:
(1)
پہلے بیان ہوا کہ اگر مقتدی دو ہوں تو امام کے پیچھے کھڑے ہوں۔
لیکن یہ حکم اسوقت ہے جب دونوں مرد ہوں۔
جب ایک عورت اور ایک مرد مقتدی ہوں تو مرد کو امام کے ساتھ کھڑا ہونا چاہیے۔
عورت کے ساتھ نہیں اگرچہ وہ نابالغ ہی کیوں نہ ہو۔
اسی طرح اگر دو مرد اور ایک عورت مقتدی ہوں تو دونوں مرد امام کے پیچھے کھڑے ہوں اورعورت ان کے پیچھے اکیلی کھڑی ہو۔

(2)
مرد کا صف کے پیچھے اکیلا کھڑا ہونا درست نہیں جب کہ عورت اکیلی کھڑی ہوسکتی ہے جبکہ اس کے ساتھ کوئی اورعورت کھڑی ہونے والی نہ ہو۔

(3)
عورت محرم ہو یا غیر محرم ایک ہی حکم ہے۔
اسے مرد کے ساتھ کھڑے ہونا نہیں چاہیے۔
   سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد، حدیث\صفحہ نمبر: 975   


http://islamicurdubooks.com/ 2005-2023 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to www.islamicurdubooks.com will be appreciated.