الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔

 
سنن ابن ماجه کل احادیث 4341 :حدیث نمبر
سنن ابن ماجه
کتاب: اقامت صلاۃ اور اس کے سنن و آداب اور احکام و مسائل
Establishing the Prayer and the Sunnah Regarding Them
18. بَابُ : مَا يَقُولُ إِذَا رَفَعَ رَأْسَهُ مِنَ الرُّكُوعِ
18. باب: رکوع سے سر اٹھاتے وقت کیا کہے؟
Chapter: What to say when raising the head from bowing
حدیث نمبر: 877
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب
حدثنا ابو بكر بن ابي شيبة ، حدثنا يحيى بن ابي بكير ، حدثنا زهير بن محمد ، عن عبد الله بن محمد بن عقيل ، عن سعيد بن المسيب ، عن ابي سعيد الخدري ، انه سمع رسول الله صلى الله عليه وسلم يقول:" إذا قال الإمام: سمع الله لمن حمده، فقولوا: اللهم ربنا ولك الحمد".
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ أَبِي بُكَيْرٍ ، حَدَّثَنَا زُهَيْرُ بْنُ مُحَمَّدٍ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ عَقِيلٍ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيَّبِ ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ ، أَنَّهُ سَمِعَ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ:" إِذَا قَالَ الْإِمَامُ: سَمِعَ اللَّهُ لِمَنْ حَمِدَهُ، فَقُولُوا: اللَّهُمَّ رَبَّنَا وَلَكَ الْحَمْدُ".
ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے سنا: جب امام «سمع الله لمن حمده»  کہے تو تم  «اللهم ربنا ولك الحمد»  کہو۔

تخریج الحدیث: «‏‏‏‏تفرد بہ ابن ماجہ (تحفة الأشراف: 4047، ومصباح الزجاجة: 324)، وقد أخرجہ: صحیح مسلم/الصلاة 40 (477)، سنن ابی داود/الصلاة 144 (847)، سنن النسائی/التطبیق 25 (1069)، مسند احمد (3/87)، سنن الدارمی/الصلاة 71 (1352) (صحیح)» ‏‏‏‏

It was narrated from Abu Sa’eed Al-Khudri that he heard the Messenger of Allah (ﷺ) say: “When the Imam says: ‘Sami’ Allahu liman hamidah (Allah hears those who praise Him),’ say: ‘Allahumma, Rabbana wa lakal-hamd (O Allah! O our Lord! To You is the praise).’”
USC-MSA web (English) Reference: 0


قال الشيخ الألباني: حسن صحيح

قال الشيخ زبير على زئي: إسناده حسن
   سنن ابن ماجه877سعد بن مالكإذا قال الإمام سمع الله لمن حمده فقولوا اللهم ربنا ولك الحمد

تخریج الحدیث کے تحت حدیث کے فوائد و مسائل
  مولانا عطا الله ساجد حفظ الله، فوائد و مسائل، سنن ابن ماجه، تحت الحديث877  
´رکوع سے سر اٹھاتے وقت کیا کہے؟`
ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے سنا: جب امام «سمع الله لمن حمده» کہے تو تم «اللهم ربنا ولك الحمد» کہو۔‏‏‏‏ [سنن ابن ماجه/كتاب إقامة الصلاة والسنة/حدیث: 877]
اردو حاشہ:
فائدہ:
تسمیع (سَمِعَ اللَّهُ لِمَنْ حَمِدَهُ)
 تمحید (رَبَّنَا وَلَكَ الْحَمْدُ)
  اور دیگر دعاؤں میں منفرد امام اور مقتدی سب ہی شریک ہوں۔
احادیث کے عموم کا یہی تقاضا ہے۔
امام شافعی رحمۃ اللہ علیہ، مالک، عطاء، ابو داؤد، ابو بردہ، محمد بن سیرین، اسحاق اورداؤد رحمۃ اللہ علیہ کا میلان اسی طرف ہے۔
تفصیل کےلئے دیکھئے۔ (نیل الاوطار، باب ما یقول فی رفعه من الرکوع وبعد انتصابه، ۔ 279/2)
جبکہ کچھ لوگ دوسری طرف بھی گئے ہیں۔
جیسے کہ امام شعبی رحمۃ اللہ علیہ کا یہ قول بیان ہوا ہے۔
لیکن پہلی صورت ہی راجح ہے۔
   سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد، حدیث\صفحہ نمبر: 877   


http://islamicurdubooks.com/ 2005-2023 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to www.islamicurdubooks.com will be appreciated.