الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔

 
سنن ابن ماجه کل احادیث 4341 :حدیث نمبر
سنن ابن ماجه
کتاب: حدود کے احکام و مسائل
The Chapters on Legal Punishments
26. بَابُ : الْخَائِنِ وَالْمُنْتَهِبِ وَالْمُخْتَلِسِ
26. باب: خائن، لٹیرے اور چھین کر بھاگنے والوں کا حکم۔
Chapter: Those Who Betray Trusts, Robbers and
حدیث نمبر: 2591
پی ڈی ایف بنائیں اعراب
حدثنا محمد بن بشار ، حدثنا ابو عاصم ، عن ابن جريج ، عن ابي الزبير ، عن جابر بن عبد الله ، ان رسول الله صلى الله عليه وسلم قال:" لا يقطع الخائن ولا المنتهب ولا المختلس".
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ ، حَدَّثَنَا أَبُو عَاصِمٍ ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:" لَا يُقْطَعُ الْخَائِنُ وَلَا الْمُنْتَهِبُ وَلَا الْمُخْتَلِسُ".
جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: خائن، لٹیرے اور چھین کر بھاگنے والے کا ہاتھ نہیں کاٹا جائے گا۔

تخریج الحدیث: «سنن ابی داود/الحدود 13 (4391، 4392)، سنن الترمذی/الحدود 18 (1448)، سنن النسائی/قطع السارق 10 (4975)، (تحفة الأشراف: 2800)، وقد أخرجہ: مسند احمد (3/380)، سنن الدارمی/الحدود 8 (4988) (صحیح)» ‏‏‏‏

قال الشيخ الألباني: صحيح

قال الشيخ زبير على زئي: صحيح
   جامع الترمذي1448جابر بن عبد اللهليس على خائن منتهب مختلس قطع
   سنن أبي داود4391جابر بن عبد اللهليس على المنتهب قطع من انتهب نهبة مشهورة فليس منا
   سنن أبي داود4392جابر بن عبد اللهليس على الخائن قطع
   سنن ابن ماجه2591جابر بن عبد اللهلا يقطع الخائن المنتهب المختلس
   سنن النسائى الصغرى4975جابر بن عبد اللهليس على خائن منتهب مختلس قطع
   سنن النسائى الصغرى4976جابر بن عبد اللهليس على خائن منتهب مختلس قطع
   سنن النسائى الصغرى4977جابر بن عبد اللهليس على المختلس قطع
   سنن النسائى الصغرى4979جابر بن عبد اللهليس على مختلس منتهب خائن قطع
   بلوغ المرام1057جابر بن عبد اللهليس على خائن ولا مختلس ولا منتهب قطع

تخریج الحدیث کے تحت حدیث کے فوائد و مسائل
  الشیخ ڈاکٹر عبد الرحمٰن فریوائی حفظ اللہ، فوائد و مسائل، سنن ترمذی، تحت الحديث 1448  
´خائن، اچکے اور لٹیرے (ڈاکو) کا بیان۔`
جابر رضی الله عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: خیانت کرنے والے، ڈاکو اور اچکے کی سزا ہاتھ کاٹنا نہیں ہے ۱؎۔ [سنن ترمذي/كتاب الحدود/حدیث: 1448]
اردو حاشہ:
وضاحت:
1؎:
کسی محفوظ جگہ سے جہاں مال اچھی طرح سے چھپا کر رکھا گیا مال چُرانا سرقہ ہے اور خیانت،
اچکنا اور ڈاکہ زنی یہ سب کے سب سرقہ کی تعریف سے خارج ہیں،
لہٰذا ان کی سزا ہاتھ کاٹنا نہیں ہے،
خائن اسے کہتے ہیں جو خفیہ طریقہ پر مال لیتا رہے اور مالک کے ساتھ خیر خواہی اور ہمدردی کا اظہا رکرے۔
حدیث میں مذکورہ جرائم پر حاکم جو مناسب سزا تجویز کرے گا وہ نافذ کی جائے گی۔
   سنن ترمذي مجلس علمي دار الدعوة، نئى دهلى، حدیث\صفحہ نمبر: 1448   


http://islamicurdubooks.com/ 2005-2023 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to www.islamicurdubooks.com will be appreciated.