الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔

 
سنن ابن ماجه کل احادیث 4341 :حدیث نمبر
سنن ابن ماجه
کتاب: زہد و ورع اور تقوی کے فضائل و مسائل
Chapters on Zuhd
36. بَابُ : ذِكْرِ الْحَوْضِ
36. باب: حوض کوثر کا بیان۔
Chapter: The Cistern
حدیث نمبر: 4301
پی ڈی ایف بنائیں اعراب
حدثنا ابو بكر بن ابي شيبة , حدثنا محمد بن بشر , حدثنا زكريا , حدثنا عطية , عن ابي سعيد الخدري , ان النبي صلى الله عليه وسلم , قال:" إن لي حوضا ما بين الكعبة , وبيت المقدس , ابيض مثل اللبن , آنيته عدد النجوم , وإني لاكثر الانبياء تبعا يوم القيامة".
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ , حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بِشْرٍ , حَدَّثَنَا زَكَرِيَّا , حَدَّثَنَا عَطِيَّةُ , عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ , أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ , قَالَ:" إِنَّ لِي حَوْضًا مَا بَيْنَ الْكَعْبَةِ , وَبَيْتِ الْمَقْدِسِ , أَبْيَضَ مِثْلَ اللَّبَنِ , آنِيَتُهُ عَدَدُ النُّجُومِ , وَإِنِّي لَأَكْثَرُ الْأَنْبِيَاءِ تَبَعًا يَوْمَ الْقِيَامَةِ".
ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: میرا ایک حوض ہے، کعبہ سے لے کر بیت المقدس تک، دودھ جیسا سفید ہے، اس کے برتن آسمان کے ستاروں کی تعداد میں ہیں، اور قیامت کے دن میرے پیروکار اور متبعین تمام انبیاء کے پیروکاروں اور متبعین سے زیادہ ہوں گے۔

تخریج الحدیث: «تفرد بہ ابن ماجہ، (تحفة الأشراف: 4199، ومصباح الزجاجة: 1541) (صحیح)» ‏‏‏‏ (سند میں عطیہ العوفی ضعیف ہیں، لیکن حدیث شواہد کی بناء پر صحیح ہے، ملاحظہ ہو: سلسلة الاحادیث الصحیحة، للالبانی: 3949، تراجع الألبانی: رقم: 489)

قال الشيخ الألباني: صحيح
   سنن ابن ماجه4301سعد بن مالكلي حوضا ما بين الكعبة وبيت المقدس أبيض مثل اللبن آنيته عدد النجوم أكثر الأنبياء تبعا يوم القيامة

تخریج الحدیث کے تحت حدیث کے فوائد و مسائل
  مولانا عطا الله ساجد حفظ الله، فوائد و مسائل، سنن ابن ماجه، تحت الحديث4301  
´حوض کوثر کا بیان۔`
ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: میرا ایک حوض ہے، کعبہ سے لے کر بیت المقدس تک، دودھ جیسا سفید ہے، اس کے برتن آسمان کے ستاروں کی تعداد میں ہیں، اور قیامت کے دن میرے پیروکار اور متبعین تمام انبیاء کے پیروکاروں اور متبعین سے زیادہ ہوں گے۔‏‏‏‏ [سنن ابن ماجه/كتاب الزهد/حدیث: 4301]
اردو حاشہ:
فوائد و مسائل:
(1)
حوض کوثر میدان حشر میں ایک حوض ھوگا۔
جس سے نبیّ اپنے امتیوں کو پانی پلا ئیں گے۔
اس کی وسعت اس حدیث میں کعبہ سے بیت المقد س بیان کی گئی ھے۔
دوسری حدیث میں یمن کے شہر عدن سے فلسطین کے شہر ایلہ {موجودہ بندرگاہ ایلات} تک کے برابر یا مدینہ منورہ سے سعودی عرب کے جنوب مشرق مین واقع عمان تک یا مدینہ منورہ سے یمن کے شہر صنعاء تک ذ کر کی گئی ھے۔
{سنن ابن ماجة، حدیث 4303 تا۔ 4304 اس سے اس کے طول و عرض کی تحدید مقصود نہیں ھے۔
بلکہ اس کی وسعت کا ایک سادہ سا تصور پیش کرنا مقصد ھے۔

(2)
حوض کوثر میدان حشر میں ھوگا لیکن اس میں پانی جنت سے آئیگا۔
نبی نے جنت میں نہر کوثر ملاحظہ فرمائی تھی۔
{صحیح بخاري، التفسیر، باب، سورۃ ﴿إِنَّا اَعْطَیْنٰكَ الْکَوْثَر﴾ حدیث؛4964)
   سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد، حدیث\صفحہ نمبر: 4301   


http://islamicurdubooks.com/ 2005-2023 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to www.islamicurdubooks.com will be appreciated.