الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔

 
سنن نسائي کل احادیث 5761 :حدیث نمبر
سنن نسائي
کتاب: ہبہ کے احکام و مسائل
The Book of Gifts
3. بَابُ : ذِكْرِ الاِخْتِلاَفِ لِخَبَرِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَبَّاسٍ فِيهِ
3. باب: اس باب میں عبداللہ بن عباس رضی الله عنہما کی حدیث میں اختلاف کا ذکر۔
حدیث نمبر: 3728
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب
اخبرنا محمد بن العلاء، قال: حدثنا ابو خالد وهو سليمان بن حيان، عن سعيد بن ابي عروبة، عن ايوب، عن عكرمة، عن ابن عباس، قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم:" ليس لنا مثل السوء العائد في هبته كالعائد في قيئه".
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْعَلَاءِ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ وَهُوَ سُلَيْمَانُ بْنُ حَيَّانَ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِي عَرُوبَةَ، عَنْ أَيُّوبَ، عَنْ عِكْرِمَةَ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" لَيْسَ لَنَا مَثَلُ السَّوْءِ الْعَائِدُ فِي هِبَتِهِ كَالْعَائِدِ فِي قَيْئِهِ".
عبداللہ بن عباس رضی الله عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ہمارے لیے بری مثال (زیبا) نہیں ہبہ کر کے واپس لینے والا قے کر کے چاٹنے والے کی طرح ہے۔

تخریج الحدیث: «صحیح البخاری/الہبة 30 (2622)، الحیل 14 (6975)، سنن الترمذی/البیوع 62 (1298)، (تحفة الأشراف: 5992)، مسند احمد (1/217) (صحیح)»

قال الشيخ الألباني: صحيح

قال الشيخ زبير على زئي: صحيح بخاري
   صحيح البخاري2589عبد الله بن عباسالعائد في هبته كالكلب يقيء ثم يعود في قيئه
   صحيح البخاري6975عبد الله بن عباسالعائد في هبته كالكلب يعود في قيئه ليس لنا مثل السوء
   صحيح البخاري2621عبد الله بن عباسالعائد في هبته كالعائد في قيئه
   صحيح البخاري2622عبد الله بن عباسكالكلب يرجع في قيئه
   صحيح مسلم4176عبد الله بن عباسالعائد في هبته كالكلب يقيء ثم يعود في قيئه
   صحيح مسلم4174عبد الله بن عباسالعائد في هبته كالعائد في قيئه
   صحيح مسلم4173عبد الله بن عباسمثل الذي يتصدق بصدقة ثم يعود في صدقته كمثل الكلب يقيء ثم يأكل قياه
   صحيح مسلم4170عبد الله بن عباسمثل الذي يرجع في صدقته كمثل الكلب يقيء ثم يعود في قيئه فيأكله
   جامع الترمذي1298عبد الله بن عباسليس لنا مثل السوء العائد في هبته كالكلب يعود في قيئه
   سنن أبي داود3538عبد الله بن عباسالعائد في هبته كالعائد في قيئه
   سنن النسائى الصغرى3728عبد الله بن عباسليس لنا مثل السوء العائد في هبته كالعائد في قيئه
   سنن النسائى الصغرى3726عبد الله بن عباسالعائد في هبته كالعائد في قيئه
   سنن النسائى الصغرى3724عبد الله بن عباسمثل الذي يتصدق بالصدقة ثم يرجع فيها كمثل الكلب قاء ثم عاد في قيئه فأكله
   سنن النسائى الصغرى3729عبد الله بن عباسليس لنا مثل السوء العائد في هبته كالكلب يعود في قيئه
   سنن النسائى الصغرى3730عبد الله بن عباسليس لنا مثل السوء الراجع في هبته كالكلب في قيئه
   سنن النسائى الصغرى3723عبد الله بن عباسمثل الذي يرجع في صدقته كمثل الكلب يرجع في قيئه فيأكله
   سنن النسائى الصغرى3727عبد الله بن عباسالعائد في هبته كالعائد في قيئه
   سنن النسائى الصغرى3721عبد الله بن عباسالعائد في هبته كالكلب يقيء ثم يعود في قيئه
   سنن النسائى الصغرى3731عبد الله بن عباسالعائد في هبته كالكلب يقيء ثم يعود في قيئه
   سنن النسائى الصغرى3732عبد الله بن عباسالعائد في هبته كالعائد في قيئه
   سنن النسائى الصغرى3725عبد الله بن عباسمثل الذي يرجع في صدقته كمثل الكلب يقيء ثم يعود في قيئه
   سنن ابن ماجه2385عبد الله بن عباسالعائد في هبته كالعائد في قيئه
   سنن ابن ماجه2391عبد الله بن عباسمثل الذي يتصدق ثم يرجع في صدقته مثل الكلب يقيء ثم يرجع فيأكل قيئه
   بلوغ المرام789عبد الله بن عباس العائد في هبته كالكلب يقيء ثم يعود في قيئه
   المعجم الصغير للطبراني730عبد الله بن عباس العائد فى هبته كالعائد فى قيئه
   مسندالحميدي540عبد الله بن عباسليس لنا مثل السوء العائد في هبته كالكلب يعود في قيئه

تخریج الحدیث کے تحت حدیث کے فوائد و مسائل
  مولانا عطا الله ساجد حفظ الله، فوائد و مسائل، سنن ابن ماجه، تحت الحديث2385  
´ہبہ کر کے واپس لینے کے حکم کا بیان۔`
عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ہبہ کر کے واپس لینے والا قے کر کے چاٹنے والے کے مانند ہے۔‏‏‏‏ [سنن ابن ماجه/كتاب الهبات/حدیث: 2385]
اردو حاشہ:
فوائد و مسائل:
(1)
ہبہ کا مطلب کسی کو کوئی چیز بلامعاوضہ دے دینا ہے۔
اس کامقصد محض اللہ کی رضا کاحصول اورایک مومن سےحسن سلوک ہوتا ہے لہٰذا اسےواپس لینا اپنی نیکی کالعدم کرنے کےبرابر ہے۔
اور حان بوجھ کرنیکی ضائع کرنا بہت بری بات ہے۔

(2)
ہبہ کا ایک فائدہ مسلمانوں کی باہمی محبت واحترام میں اضافہ بھی ہے۔
ہبہ کی ہوئی چیز واپس لینے سے نہ صرف یہ مقصد فوت ہوجاتا ہے بلکہ باہمی محبت واحترام میں بھی کمی آ جاتی ہے اس طرح فائدے سے نقصان زیادہ ہوجاتا ہے۔

(3)
کتےکےعمل سےتشبیہ دینے کا مقصد اس کام سےنفرت دلانا ہے۔

(4)
والد اولاد کوعطیہ دے کر واپس لےسکتا ہے کیونکہ اولاد کی ملکیت اس کی اپنی ملکیت کےحکم میں ہے۔
دیکھے:
(حدیث: 2377)
   سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد، حدیث\صفحہ نمبر: 2385   
  علامه صفي الرحمن مبارك پوري رحمه الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث بلوغ المرام 789  
´ھبہ عمری اور رقبی کا بیان`
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہبہ کر کے اسے واپس لینے والا اس کتے کی طرح ہے جو خود قے کرتا ہے اور پھر اسے کھا لیتا ہے۔ (بخاری و مسلم) اور بخاری کی ایک روایت میں ہے کہ ہمارے لیے اس سے بری مثال اور کوئی نہیں کہ جو شخص اپنے ہبہ کو دے کر واپس لیتا ہے وہ اس کتے کی مانند ہے جو خود ہی قے کرتا ہے اور پھر اس کی طرف رجوع کرتا ہے۔ «بلوغ المرام/حدیث: 789»
تخریج:
«أخرجه البخاري، الهبة، باب هبة الرجل لامرأته والمرأة لزوجها، حديث:2589، ومسلم، الهبات، باب تحريم الرجوع في الصدقة بعد القبض، حديث:1622.»
تشریح:
یہ حدیث ہبہ کردہ چیز کو واپس لینے کی حرمت پر دلالت کرتی ہے‘ البتہ والد اپنی اولاد کو دیے ہوئے ہبہ کے بارے میں اس سے مستثنیٰ ہے جیسا کہ آئندہ حدیث میں موجود ہے۔
مگر احناف کا مذہب یہ ہے کہ ہبہ کردہ چیز کو واپس لینا حلال ہے اور بعض احناف نے اس حدیث کی یہ تاویل کی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد گرامی کَالْکَلْبِ… اس کی عدم حرمت پر دلالت کرتا ہے‘ اس لیے کہ کتا تو غیر مکلف ہے اور اس کی اپنی قے اس کے لیے حرام نہیں ہے۔
ہم کہتے ہیں کہ جب کتا غیر مکلف ہے تو یہ کہنا صحیح نہیں ہے کہ اس کی قے اس کے لیے حلال ہے یا حرام کیونکہ تحلیل و تحریم ان فروع میں سے ہے جس کا کسی کو مکلف بنایا گیا ہو جیسا کہ شجر و حجر (درخت اور پتھر) کے بارے میں یہ کہنا صحیح نہیں ہے کہ وہ اندھا یا بینا ہے‘ اس لیے کہ وہ اندھے پن اور بصارت کا محل ہی نہیں‘ لہٰذا اس حدیث میں تشبیہ‘ تحلیل یا تحریم کے اعتبار سے نہیں ہے۔
اور جب یہ تشبیہ‘ تحلیل و تحریم کے اعتبار سے نہیں ہے تو پھر یہ تحلیل و تحریم کے لیے سرے سے دلیل ہی نہیں بن سکتی۔
تحریم تو نص صریح سے ثابت ہے‘ اس لیے اسی کو دلیل بنانا چاہیے۔
اور جہاں تک تشبیہ کا تعلق ہے تو اس سے مقصود اس حرام فعل کی قباحت بیان کرنا‘ اس سے نفرت دلانا‘ اس کی شدید خباثت کا اظہار کرنا اور بدہیبت منظر کی صورت پیش کرنا ہے۔
افسوس! انسان کیسے پسند کرے گا کہ وہ کتے کے درجہ تک پہنچ جائے‘ پھر اس درجہ تک اتر جائے کہ پہلے قے کرے اور پھر اپنی قے چاٹ لے۔
   بلوغ المرام شرح از صفی الرحمن مبارکپوری، حدیث\صفحہ نمبر: 789   
  الشیخ ڈاکٹر عبد الرحمٰن فریوائی حفظ اللہ، فوائد و مسائل، سنن ترمذی، تحت الحديث 1298  
´ہبہ کو واپس لینے پر وارد وعید کا بیان۔`
عبداللہ بن عباس رضی الله عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: بری مثال ہمارے لیے مناسب نہیں، ہدیہ دے کر واپس لینے والا کتے کی طرح ہے جو قے کر کے چاٹتا ہے ۱؎۔ [سنن ترمذي/كتاب البيوع/حدیث: 1298]
اردو حاشہ:
وضاحت:
1؎:
اس سے ہبہ کو واپس لینے کی شناعت وقباحت واضح ہوتی ہے،
ایک تو ایسے شخص کو کُتے سے تشبیہ دی گئی ہے،
دوسرے ہبہ کی گئی چیز کو قے سے تعبیرکیا جس سے انسان انتہائی کراہت محسوس کرتاہے۔
   سنن ترمذي مجلس علمي دار الدعوة، نئى دهلى، حدیث\صفحہ نمبر: 1298   


http://islamicurdubooks.com/ 2005-2023 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to www.islamicurdubooks.com will be appreciated.