الشیخ ڈاکٹر عبد الرحمٰن فریوائی حفظ اللہ، فوائد و مسائل، سنن ترمذی، تحت الحديث 3685
´عمر بن خطاب رضی الله عنہ کے مناقب کا بیان` محمد بن سیرین کہتے ہیں کہ میں کسی کو نہیں سمجھتا کہ وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے محبت کرتا ہو اور وہ ابوبکر و عمر رضی الله عنہما کی تنقیص کرے ۱؎۔ [سنن ترمذي/كتاب المناقب/حدیث: 3685]
اردو حاشہ: وضاحت: 1؎: ان دونوں کی محبت واقعی جزوِایمان ہے، ان کا دشمن دشمنِ اسلام اور خارج از اسلام ہے۔
سنن ترمذي مجلس علمي دار الدعوة، نئى دهلى، حدیث\صفحہ نمبر: 3685