الشیخ ڈاکٹر عبد الرحمٰن فریوائی حفظ اللہ، فوائد و مسائل، سنن ترمذی، تحت الحديث 3906
´انصار اور قریش کے فضائل کا بیان`
عبداللہ بن عباس رضی الله عنہما کہتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کوئی شخص جو اللہ اور یوم آخرت پر ایمان رکھتا ہو انصار سے بغض نہیں رکھ سکتا“ ۱؎۔ [سنن ترمذي/كتاب المناقب/حدیث: 3906]
اردو حاشہ:
وضاحت:
1؎:
کیونکہ آڑے وقت میں انصار ہی ایمان کی تائید ونصرت میں آگے آئے،
اس لیے کہ قریش کی ناراضگی مول لی،
ہر طرح کی قربانیاں پیش کیں۔
سنن ترمذي مجلس علمي دار الدعوة، نئى دهلى، حدیث\صفحہ نمبر: 3906