الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔

 
صحيح البخاري کل احادیث 7563 :حدیث نمبر
صحيح البخاري
کتاب: حیض کے احکام و مسائل
The Book of Menses (Menstrual Periods)
4. بَابُ مَنْ سَمَّى النِّفَاسَ حَيْضًا:
4. باب: اس شخص سے متعلق جس نے نفاس کا نام بھی حیض رکھا۔
(4) Chapter. Using the word Nifas for menses.
حدیث نمبر: 298
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب English
حدثنا المكي بن إبراهيم، قال: حدثنا هشام، عن يحيى بن ابي كثير، عن ابي سلمة، ان زينب بنت ام سلمة حدثته، ان ام سلمة حدثتها، قالت:" بينا انا مع النبي صلى الله عليه وسلم مضطجعة في خميصة، إذ حضت فانسللت فاخذت ثياب حيضتي، قال: انفست؟ قلت: نعم، فدعاني فاضطجعت معه في الخميلة".حَدَّثَنَا الْمَكِّيُّ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، قَالَ: حَدَّثَنَا هِشَامٌ، عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ، أَنَّ زَيْنَبَ بِنْتَ أُمِّ سَلَمَةَ حَدَّثَتْهُ، أَنَّ أُمَّ سَلَمَةَ حَدَّثَتْهَا، قَالَتْ:" بَيْنَا أَنَا مَعَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مُضْطَجِعَةٌ فِي خَمِيصَةٍ، إِذْ حِضْتُ فَانْسَلَلْتُ فَأَخَذْتُ ثِيَابَ حِيضَتِي، قَالَ: أَنُفِسْتِ؟ قُلْتُ: نَعَمْ، فَدَعَانِي فَاضْطَجَعْتُ مَعَهُ فِي الْخَمِيلَةِ".
ہم سے مکی بن ابراہیم نے بیان کیا، انہوں نے کہا ہم سے ہشام نے یحییٰ بن کثیر کے واسطہ سے بیان کیا، انہوں نے ابوسلمہ سے کہ زینب بنت ام سلمہ نے ان سے بیان کیا اور ان سے ام سلمہ رضی اللہ عنہا نے کہ میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ ایک چادر میں لیٹی ہوئی تھی، اتنے میں مجھے حیض آ گیا۔ اس لیے میں آہستہ سے باہر نکل آئی اور اپنے حیض کے کپڑے پہن لیے۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا کیا تمہیں نفاس آ گیا ہے؟ میں نے عرض کیا ہاں۔ پھر مجھے آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے بلا لیا، اور میں چادر میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ لیٹ گئی۔

Narrated Um Salama: While I was laying with the Prophet under a single woolen sheet, I got the menses. I slipped away and put on the clothes for menses. He said, "Have you got "Nifas" (menses)?" I replied, "Yes." He then called me and made me lie with him under the same sheet.
USC-MSA web (English) Reference: Volume 1, Book 6, Number 297

   صحيح البخاري323زينب بنت عبد اللهأنفست فقلت نعم فدعاني فاضطجعت معه في الخميلة
   صحيح البخاري298زينب بنت عبد اللهأنفست قلت نعم فدعاني فاضطجعت معه في الخميلة
   سنن النسائى الصغرى284زينب بنت عبد اللهأنفست قلت نعم فدعاني فاضطجعت معه في الخميلة
   سنن النسائى الصغرى371زينب بنت عبد اللهأنفست قلت نعم فدعاني فاضطجعت معه في الخميلة

تخریج الحدیث کے تحت حدیث کے فوائد و مسائل
  الشيخ محمد حسين ميمن حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري 298  
´نفاس کو حیض کہنا`
«. . . أَنَّ أُمَّ سَلَمَةَ حَدَّثَتْهَا، قَالَتْ: بَيْنَا أَنَا مَعَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مُضْطَجِعَةٌ فِي خَمِيصَةٍ، إِذْ حِضْتُ فَانْسَلَلْتُ فَأَخَذْتُ ثِيَابَ حِيضَتِي، قَالَ: أَنُفِسْتِ؟ قُلْتُ: نَعَمْ، فَدَعَانِي فَاضْطَجَعْتُ مَعَهُ فِي الْخَمِيلَةِ . . .»
. . . ام سلمہ رضی اللہ عنہا نے کہ میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ ایک چادر میں لیٹی ہوئی تھی، اتنے میں مجھے حیض آ گیا۔ اس لیے میں آہستہ سے باہر نکل آئی اور اپنے حیض کے کپڑے پہن لیے۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا کیا تمہیں نفاس آ گیا ہے؟ میں نے عرض کیا ہاں۔ پھر مجھے آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے بلا لیا، اور میں چادر میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ لیٹ گئی . . . [صحيح البخاري/كِتَاب الْحَيْضِ: 298]

فوائد و مسائل:
باب اور حدیث میں مناسبت:
امام بخاری رحمہ اللہ نے باب قائم فرمایا کہ نفاس کو حیض کہنا مگر وہ ایسی حدیث نہ لا سکے کیوں کہ ان کی شرط پر نہ تھی، جس میں نفاس کو حیض کہا گیا ہو بلکہ حدیث پیش کرتے ہیں جس میں حیض کو نفاس کہا گیا ہے۔
ابن رشد رحمہ اللہ وغیرہ فرماتے ہیں کہ:
«مراد البخاري ان يثبت ان النفاس هو الاصل فى تسمية الدم الخارج» [فتح الباري، ج 1، ص 520]
امام بخاری رحمہ اللہ یہ ثابت کر رہے ہیں کہ نفاس دراصل نکلنے والے خون کا نام ہے۔ (اسی لیے دونوں کا حکم ایک جیسا ہے)
حافظ ابن حجر رحمہ اللہ فرماتے ہیں:
«ان حكم دم النفاس حكم دم الحيض» [فتح الباري ج1ص 520]
نفاس کے خون کا حکم حیض کے خون جیسا ہے۔
صاحب المتواری رقمطراز ہیں:
«ان حكم الحيض و النفاس فى منافاة الصلاة» [المتواري ص81]
یہ کہ حیض کا حکم نفاس کے حکم میں ہے کیوں کہ دونوں نماز پڑھنے سے روکتے ہیں۔
شاہ ولی اللہ فرماتے ہیں:
«حاصل ما اراده البخاري رحمه الله ان إطلاق الحيض على النفاس والنفاس على الحيض شائع فيما بين العرب فكان، ماثبت من الاحكام الحيض ثابتاً النفاس ايضاً . . .» [شرح تراجم ابواب البخاري، ص123]
حاصل یہ ہے کہ امام بخاری رحمہ اللہ کی غرض یہ کہ حیض کا اطلاق نفاس پر ہے اور نفاس کا اطلاق حیض پر ہے پس جو احکامات حیض کے لیے ہیں وہی نفاس کے لیے بھی ہیں جس کی کوئی تفصیل شارح نے نہیں کی نفاس کے بارے میں۔ (کیوں کہ ان دونوں کا حکم یکساں ہے مگر گنتی کا فرق ہے)
بدر الدین بن جماعۃ رحمہ اللہ فرماتے ہیں:
(ترجمۃ الباب اور حدیث میں) فقھی فائدہ یہ ہے کہ نفاس کا حکم بعین حیض کے حکم میں ہے (کیونکہ دونوں حرام چیزیں یکساں ہیں) اور دونوں پر غسل واجب ہے کیوں کہ نفاس حیض ہی کا خون ہے اور دونوں کا حکم ایک ہی ہے۔ [مناسبات تراجم البخاري، ص 43-44]
امام خطابی رحمہ اللہ کا بھی یہی کہنا ہے کہ حیض اصل لفظ نفاس سے ماخوذ ہے اور وہ خون ہے۔ [اعلام الحديث فى شرح صحيح البخاري۔ ج1۔ ص313]
لہٰذا امام بخاری رحمہ اللہ نے جو باب قائم فرمایا اس کی غرض یہی تھی کہ نفاس حیض کے حکم میں ہے اور حیض نفاس کے حکم میں کیوں کہ دونوں صلاۃ ادا کرنے سے روکتے ہیں یہیں سے ترجمۃ الباب اور حدیث میں مناسبت ہے۔
   عون الباری فی مناسبات تراجم البخاری ، جلد اول، حدیث\صفحہ نمبر: 144   
  مولانا داود راز رحمه الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري 298  
´حیض کو نفاس اور نفاس کو حیض کہنا`
«. . . أَنَّ أُمَّ سَلَمَةَ حَدَّثَتْهَا، قَالَتْ: بَيْنَا أَنَا مَعَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مُضْطَجِعَةٌ فِي خَمِيصَةٍ، إِذْ حِضْتُ فَانْسَلَلْتُ فَأَخَذْتُ ثِيَابَ حِيضَتِي، قَالَ: أَنُفِسْتِ؟ قُلْتُ: نَعَمْ، فَدَعَانِي فَاضْطَجَعْتُ مَعَهُ فِي الْخَمِيلَةِ . . .»
. . . ام سلمہ رضی اللہ عنہا نے کہ میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ ایک چادر میں لیٹی ہوئی تھی، اتنے میں مجھے حیض آ گیا۔ اس لیے میں آہستہ سے باہر نکل آئی اور اپنے حیض کے کپڑے پہن لیے۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا کیا تمہیں نفاس آ گیا ہے؟ میں نے عرض کیا ہاں۔ پھر مجھے آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے بلا لیا، اور میں چادر میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ لیٹ گئی . . . [صحيح البخاري/كِتَاب الْحَيْضِ: 298]

تشریح:
نفاس کے مشہور معنی تو یہ ہیں کہ جو خون عورت کو زچگی میں آئے وہ نفاس ہے۔ مگر کبھی حیض کو بھی نفاس کہہ دیتے ہیں اور نفاس کو حیض، اس طرح نام بدل کر تعبیر کرنے میں کوئی مضائقہ نہیں۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے خود یہاں حیض کے لیے نفاس کا لفظ استعمال فرمایا ہے۔
   صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز، حدیث\صفحہ نمبر: 298   
  حافظ عمران ايوب لاهوري حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري 298  
´حائضہ کے ساتھ صرف ہم بستری ہی حرام ہے`
«. . . أَنَّ أُمَّ سَلَمَةَ حَدَّثَتْهَا، قَالَتْ: بَيْنَا أَنَا مَعَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مُضْطَجِعَةٌ فِي خَمِيصَةٍ، إِذْ حِضْتُ فَانْسَلَلْتُ فَأَخَذْتُ ثِيَابَ حِيضَتِي، قَالَ: أَنُفِسْتِ؟ قُلْتُ: نَعَمْ، فَدَعَانِي فَاضْطَجَعْتُ مَعَهُ فِي الْخَمِيلَةِ . . .»
. . . ام سلمہ رضی اللہ عنہا نے کہ میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ ایک چادر میں لیٹی ہوئی تھی، اتنے میں مجھے حیض آ گیا۔ اس لیے میں آہستہ سے باہر نکل آئی اور اپنے حیض کے کپڑے پہن لیے۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا کیا تمہیں نفاس آ گیا ہے؟ میں نے عرض کیا ہاں۔ پھر مجھے آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے بلا لیا، اور میں چادر میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ لیٹ گئی . . . [صحيح البخاري/كِتَاب الْحَيْضِ/بَابُ مَنْ سَمَّى النِّفَاسَ حَيْضًا: 298]

تخريج الحديث:
[170۔ البخاري فى: 6 كتاب الحيض: 22 باب من اتخذ ثياب الحيض سوي ثياب الطهر 298، مسلم 296]

لغوی توضیح:
«خَمِيْلَة» چارد۔
«اَنُفِسْت» کیا تو حائضہ ہو گئی ہے؟

فھم الحدیث:
اس اور آئندہ احادیث سے معلوم ہوتا ہے کہ حائضہ کے ساتھ صرف ہم بستری ہی حرام ہے باقی اس کے ساتھ لیٹنا، غسل کرنا اور کھانا پینا وغیرہ سب امور جائز و مباح ہیں۔ جبکہ یہود کی یہ عادت تھی کہ جب ان میں کوئی عورت حائضہ ہوتی تو نہ اس کے ساتھ کھاتے اور نہ ہی اس کے ساتھ ایک گھر میں رہتے، پھر اسلام آیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ حکم دے دیا کہ عورتوں کے ساتھ سب کچھ کرو سوائے جماع و ہم بستری کے۔ [مسلم: كتاب الحيض 302، أبوداؤد 258، ترمذي 2977، ابن ماجه 644]
   جواہر الایمان شرح الولووالمرجان، حدیث\صفحہ نمبر: 170   
  فوائد ومسائل از الشيخ حافظ محمد امين حفظ الله سنن نسائي تحت الحديث 371  
´حائضہ کو حیض کے کپڑے میں ساتھ لٹانے کا بیان۔`
ام المؤمنین ام سلمہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ لیٹی ہوئی تھی کہ اسی دوران مجھے حیض آ گیا، تو میں چپکے سے کھسک آئی، اور جا کر میں نے اپنے حیض کا کپڑا لیا، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا: کیا تم حائضہ ہو گئی؟ میں نے عرض کیا: جی ہاں، پھر آپ نے مجھے بلایا، تو میں جا کر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ چادر میں لیٹ گئی، یہ الفاظ عبیداللہ بن سعید کے ہیں۔ [سنن نسائي/كتاب الحيض والاستحاضة/حدیث: 371]
371۔ اردو حاشیہ: اس روایت میں امام نسائی رحمہ اللہ کے دو استاد ہیں: عبید اللہ بن سعید اور اسحاق بن ابراہیم۔ دونوں کی روایت کا مفہوم ایک ہے، الفاظ میں کچھ فرق ہے۔ بیان کردہ الفاظ عبیداللہ بن سعید کے ہیں، نہ کہ اسحاق کے۔ مزید دیکھیے: حدیث: 284 کے فوائد و مسائل۔
   سنن نسائی ترجمہ و فوائد از الشیخ حافظ محمد امین حفظ اللہ، حدیث\صفحہ نمبر: 371   
  فوائد ومسائل از الشيخ حافظ محمد امين حفظ الله سنن نسائي تحت الحديث 284  
´حائضہ کے ساتھ لیٹنے کا بیان۔`
ام المؤمنین ام سلمہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ چادر میں لیٹی تھی کہ اسی دوران مجھے حیض آ گیا، تو میں آہستہ سے کھسک آئی اور جا کر میں نے اپنے حیض کا کپڑا لیا، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پوچھنے لگے: کیا تم کو حیض آ گیا ہے؟ میں نے عرض کیا: جی ہاں، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے بلایا، تو (جا کر) میں آپ کے ساتھ چادر میں لیٹ گئی۔ [سنن نسائي/ذكر ما يوجب الغسل وما لا يوجبه/حدیث: 284]
284۔ اردو حاشیہ:
➊ حیض کے کپڑوں سے مراد لنگوٹی وغیرہ بھی ہو سکتی ہے۔ ممکن ہے، انہوں نے حیض کے لیے مکمل لباس الگ رکھا ہوا ہو اور یہ بہتر ہے۔
➋ حیض کی حالت میں اگر مرد کے کپڑوں یا جسم کو حیض کا خون لگنے کا احتمال نہ ہو تو اس حالت میں بیوی کے ساتھ لیٹا جا سکتا ہے، اس سے بوس و کنار بھی جائز ہے، صرف جماع حرام ہے۔
   سنن نسائی ترجمہ و فوائد از الشیخ حافظ محمد امین حفظ اللہ، حدیث\صفحہ نمبر: 284   
  الشيخ حافط عبدالستار الحماد حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري:298  
298. حضرت ام سلمہ‬ ؓ س‬ے روایت ہے، انھوں نے بیان کیا کہ میں ایک مرتبہ نبی ﷺ کے ساتھ ایک چادر میں لیٹی ہوئی تھی کہ مجھے حیض آ گیا، اس لیے میں آہستہ سے باہر آ گئی اور اپنے حیض کے کپڑے پہن لیے۔ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: کیا تجھے نفاس آ گیا ہے؟ میں نے عرض کیا: جی ہاں۔ آپ نے مجھے اپنے پاس بلا لیا اور میں چادر میں آپ کے ساتھ لیٹ گئی۔ [صحيح بخاري، حديث نمبر:298]
حدیث حاشیہ:

امام بخاری ؒ کا اس عنوان سے یہ مقصد نہیں کہ وہ حیض و نفاس کے متعلق کوئی لغوی تشریح کرنا چاہتے ہیں، کیونکہ یہ کتاب لغت سے متعلق نہیں، بلکہ اس کا موضو ع احادیث مبارکہ سے مسائل و احکام کا استخراج واستنباط ہے۔
غالباً امام بخاری یہ بتانا چاہتے ہیں کہ نفاس کا خون دراصل حیض ہی کا خون ہے جو قرار حمل کے سبب رحم کا منہ بند ہونے کی وجہ سے رک گیا تھا۔
ولادت کے بعد رحم کا منہ کھلتے ہی وہ نکل پڑا۔
اس بنا پر حیض ونفاس کے مسائل تقریباً یکساں ہیں۔
اس مقصد کے تعین کے بعد ہم دیکھتے ہیں کہ عنوان سے حدیث کی مطابقت کس حد تک ہے؟شارحین نے اس کے متعلق اپنے اپنے ذوق کے مطابق اظہار خیال کیا ہے جس کی تفصیل درج ذیل ہے:
شاہ ولی اللہ محدث دہلوی ؒ شرح تراجم بخاری میں لکھتے ہیں کہ حیض کا اطلاق نفاس پر اور نفاس کا اطلاق حیض پر اہل عرب کے ہاں عام ہے۔
اس لیے امام بخاری ؒ کے نزدیک جو احکام حیض کے ہوں گے، وہی حیض کے ہیں۔
شارع علیہ السلام نے الگ سے نفاس کے احکام نہیں بتائے 2۔
ابن المنیرفرماتے ہیں کہ یہ حدیث بظاہر عنوان کے مطابق نہیں، کیونکہ ھدیث میں عنوان کے برعکس حیض کو نفاس سے تعبیر کیا گیا ہے، لیکن امام بخاری اس امر پر تنبیہ کرنا چاہتے ہیں کہ منافات نماز وغیرہ کے مسائل میں حیض و نفاس کا حکم ایک ہی ہے۔
اس لیے حدیث سے دونوں کا یکساں حکم استنباط کر کے عنوان قائم کردیا، یہ اس لیے کیا کہ نفاس سے متعلقہ احادیث ان کی شرط کے مطابق نہ تھیں۔
(المتواري: 79)

حافظ ابن حجر ؒ نے لکھا ہے کہ امام بخاری ؒ نے اپنے عنوان میں فن بلاغت کی مشہور صنعت قلب کو استعمال فرمایا ہے، اصل اس طرح ہے کہ جس نے حیض کا نام نفاس رکھا یا اس میں تقدیم وتاخیر ہے۔
یہ بھی احتمال ہے کہ (مَن سَمّٰى)
سے مراد یہ ہے کہ جس نے لفظ نفاس کا اطلاق حیض پر کیا۔
ان تمام صورتوں میں حدیث کی عنوان سے مطابق بے تکلف ہو جائے گی۔
(فتح الباري: 522/1)

محدث ابن رشید نے فرمایا ہے کہ رحم سے نکلنے والے خون کو دراصل نفاس ہی کہتے ہیں، کیونکہ نفاس بمعنی خون لغت میں معروف ہے اور اس لفظ سے اس کی تعبیر ہے اور لفظ حیض سے اس کی تعبیر کرنا مخصوص معنی کے ساتھ تعبیر ہے۔
رسول اللہ ﷺ نے عام معنی کے اعتبار سے اس پر نفاس کا لفظ استعمال فرمایا۔
جبکہ حضرت اُم سلمہ ؓ کی تعبیر خاص معنی کے اعتبار سے ہے۔
(فتح الباري: 522/1)
امام بخاری ؒ کا مقصد یہ ہے کہ طہارت کے متعلق حیض و نفاس کے مسائل یکساں ہیں۔
فقہاء نے جو وجوہ فرق بیان کیے ہیں وہ دوسرے اعتبارات سے ہیں جو اس وقت ہمارے موضوع سے خارج ہیں، اس حدیث سے یہ بھی معلوم ہوا کہ رسول اللہ ﷺ کے زمانہ مبارک میں خواتین حیض کے دوران میں استعمال کے کپڑے الگ رکھتی تھیں اور عام حالات میں استعمال کے کپڑے الگ ہوتے تھے۔
اس سے ان کے سلامت ذوق اور نفاست طبع کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔
کپڑوں کی عام قلت کے حالات میں ایسا اہتمام کرنا معمولی بات نہ تھی، جبکہ ہمارے ہاں خواتین میں ایسا اہتمام نہیں ہوتا۔
اس کی وجہ غالباً یہ ہے کہ ہماری خواتین خود کو اس حالت میں نمایاں نہیں کرنا چاہتیں۔
واللہ أعلم۔
   هداية القاري شرح صحيح بخاري، اردو، حدیث\صفحہ نمبر: 298   


http://islamicurdubooks.com/ 2005-2023 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to www.islamicurdubooks.com will be appreciated.