الشيخ حافط عبدالستار الحماد حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري:3088
3088. حضرت کعب بن مالک ؓسے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ جب چاشت کے وقت سفر سے واپس تشریف لاتے تو مسجد میں آکر بیٹھنے سے پہلے دو رکعتیں پڑھتے تھے۔ [صحيح بخاري، حديث نمبر:3088]
حدیث حاشیہ:
1۔
سفر جہاد ہو یا سفر حج وعمرہ یا کوئی اور سفر، خیریت کے ساتھ گھر واپسی پر بطور شکرانہ دورکعت ادا کرنا مسنون امر ہے۔
مقصد یہ ہے کہ سفر کی انتہا مسجد کے ساتھ تعلق پر ہو۔
2۔
اس سے یہ بھی معلوم ہوا کہ بزرگ حضرات جب سفر سے واپس آئیں تو پہلے مسجد میں تشریف رکھیں تاکہ عقیدت مند اور معززین انھیں سلام عرض کریں۔
(عمدۃ القاری 417/10)
هداية القاري شرح صحيح بخاري، اردو، حدیث\صفحہ نمبر: 3088