7. باب: اس حدیث کے بیان میں کہ جب ایک تمہارا (جہری نماز میں سورۃ فاتحہ کے ختم پر باآواز بلند) آمین کہتا ہے تو فرشتے بھی آسمان پر (زور سے) آمین کہتے ہیں اور اس طرح دونوں کی زبان سے ایک ساتھ (با آواز بلند) آمین نکلتی ہے تو بندے کے گزرے ہوئے تمام گناہ معاف ہو جاتے ہیں۔
(7) Chapter. "If anyone says Amin [during the Salat (prayer) at the end of the recitation of Surat Al-Fatiha], and the angels in heaven say the same, and the sayings of two coincide, all his past sins will be forgiven".
ہم سے حفص بن عمر نے بیان کیا، کہا ہم سے شعبہ نے بیان کیا، ان سے اعمش نے، ان سے ابراہیم نے، ان سے علقمہ نے اور ان سے عبداللہ رضی اللہ عنہ نے(اللہ تعالیٰ کے ارشاد) «لقد رأى من آيات ربه الكبرى» کے متعلق بتلایا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک سبز رنگ کا بچھونا دیکھا تھا جو آسمان میں سارے کناروں کو گھیرے ہوئے تھا۔
Narrated `Abdullah: Regarding the Verse: "Indeed he (Muhammad) did see. Of the Signs of his Lord, The Greatest!" (53.18) That the Prophet had seen a green carpet spread all over the horizon of the sky.
USC-MSA web (English) Reference: Volume 4, Book 54, Number 456
مولانا داود راز رحمه الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري: 3233
3233. حضرت عبداللہ بن مسعود ؓ سے روایت ہے، انھوں نے اللہ تعالیٰ کے ارشاد گرامی: ”بلاشبہ اس (رسول اللہ ﷺ) نے اپنے رب کی بعض بہت بڑی نشانیاں دیکھیں۔“ کی تفسیر کرتے ہوئے فرمایا کہ آپ ﷺ نے ایک سبز قالین دیکھا تھا، جس نے آسمان کے کناروں کو ڈھانپ لیاتھا۔ [صحيح بخاري، حديث نمبر:3233]
حدیث حاشیہ: اس پر حضرت جبرئیل ؑ بیٹھے ہوئے تھے یا ان کے پر تھے۔
صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز، حدیث\صفحہ نمبر: 3233