الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔

 
صحيح البخاري کل احادیث 7563 :حدیث نمبر
صحيح البخاري
کتاب: قرآن پاک کی تفسیر کے بیان میں
The Book of Commentary
9. بَابُ قَوْلُهُ: {وَاتَّخِذُوا مِنْ مَقَامِ إِبْرَاهِيمَ مُصَلًّى} .
9. باب: اللہ تعالیٰ کے ارشاد «واتخذوا من مقام إبراهيم مصلى» کی تفسیر۔
(9) Chapter. “...And take you (people) the Maqam (place) of Ibrahim (Abraham) (or the stone on which Ibrahim عليه السلام stood while he was building the Kabah) as a place of prayer (for some of your prayers, e.g. two Rakat after the Tawaf of Kabah)...” (V.2:125)
حدیث نمبر: Q4483
پی ڈی ایف بنائیں اعراب English
مثابة يثوبون يرجعون.مَثَابَةً يَثُوبُونَ يَرْجِعُونَ.
‏‏‏‏ «مثابه» سے «يثوبون» جس کے معنی لوٹنے کے ہیں۔

حدیث نمبر: 4483
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب English
حدثنا مسدد , عن يحيى بن سعيد , عن حميد , عن انس , قال: قال عمر: وافقت الله في ثلاث او وافقني ربي في ثلاث، قلت: يا رسول الله، لو اتخذت مقام إبراهيم مصلى، وقلت: يا رسول الله، يدخل عليك البر والفاجر، فلو امرت امهات المؤمنين بالحجاب، فانزل الله آية الحجاب، قال: وبلغني معاتبة النبي صلى الله عليه وسلم بعض نسائه، فدخلت عليهن، قلت: إن انتهيتن او ليبدلن الله رسوله صلى الله عليه وسلم خيرا منكن حتى اتيت إحدى نسائه، قالت: يا عمر، اما في رسول الله صلى الله عليه وسلم ما يعظ نساءه حتى تعظهن انت؟ فانزل الله: عسى ربه إن طلقكن ان يبدله ازواجا خيرا منكن مسلمات سورة التحريم آية 5 الآية , وقال ابن ابي مريم: اخبرنا يحيى بن ايوب , حدثني حميد , سمعت انسا , عن عمر.حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ , عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ , عَنْ حُمَيْدٍ , عَنْ أَنَسٍ , قَالَ: قَالَ عُمَرُ: وَافَقْتُ اللَّهَ فِي ثَلَاثٍ أَوْ وَافَقَنِي رَبِّي فِي ثَلَاثٍ، قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، لَوِ اتَّخَذْتَ مَقَامَ إِبْرَاهِيمَ مُصَلًّى، وَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، يَدْخُلُ عَلَيْكَ الْبَرُّ وَالْفَاجِرُ، فَلَوْ أَمَرْتَ أُمَّهَاتِ الْمُؤْمِنِينَ بِالْحِجَابِ، فَأَنْزَلَ اللَّهُ آيَةَ الْحِجَابِ، قَالَ: وَبَلَغَنِي مُعَاتَبَةُ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بَعْضَ نِسَائِهِ، فَدَخَلْتُ عَلَيْهِنَّ، قُلْتُ: إِنِ انْتَهَيْتُنَّ أَوْ لَيُبَدِّلَنَّ اللَّهُ رَسُولَهُ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ خَيْرًا مِنْكُنَّ حَتَّى أَتَيْتُ إِحْدَى نِسَائِهِ، قَالَتْ: يَا عُمَرُ، أَمَا فِي رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَا يَعِظُ نِسَاءَهُ حَتَّى تَعِظَهُنَّ أَنْتَ؟ فَأَنْزَلَ اللَّهُ: عَسَى رَبُّهُ إِنْ طَلَّقَكُنَّ أَنْ يُبْدِلَهُ أَزْوَاجًا خَيْرًا مِنْكُنَّ مُسْلِمَاتٍ سورة التحريم آية 5 الْآيَةَ , وَقَالَ ابْنُ أَبِي مَرْيَمَ: أَخْبَرَنَا يَحْيَى بْنُ أَيُّوبَ , حَدَّثَنِي حُمَيْدٌ , سَمِعْتُ أَنَسًا , عَنْ عُمَرَ.
ہم سے مسدد بن مسرہد نے بیان کیا، کہا ہم سے یحییٰ بن سعید نے، ان سے حمید طویل نے اور ان سے انس بن مالک رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ عمر رضی اللہ عنہ فرمایا، تین مواقع پر اللہ تعالیٰ کے نازل ہونے والے حکم سے میری رائے نے پہلے ہی موافقت کی یا میرے رب نے تین مواقع پر میری رائے کے موافق حکم نازل فرمایا۔ میں نے عرض کیا تھا کہ یا رسول اللہ! کیا اچھا ہوتا کہ آپ مقام ابراہیم کو طواف کے بعد نماز پڑھنے کی جگہ بناتے تو بعد میں یہی آیت نازل ہوئی۔ اور میں نے عرض کیا تھا کہ یا رسول اللہ! آپ کے گھر میں اچھے اور برے ہر طرح کے لوگ آتے ہیں۔ کیا اچھا ہوتا کہ آپ امہات المؤمنین کو پردہ کا حکم دے دیتے۔ اس پر اللہ تعالیٰ نے آیت حجاب (پردہ کی آیت) نازل فرمائی اور انہوں نے بیان کیا اور مجھے بعض ازواج مطہرات سے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خفگی کی خبر ملی۔ میں نے ان کے یہاں گیا اور ان سے کہا کہ تم باز آ جاؤ، ورنہ اللہ تعالیٰ تم سے بہتر بیویاں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے بدل دے گا۔ بعد میں ازواج مطہرات میں سے ایک کے ہاں گیا تو وہ مجھ سے کہنے لگیں کہ عمر! رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم تو اپنی ازواج کو اتنی نصیحتیں نہیں کرتے جتنی تم انہیں کرتے رہتے ہو۔ آخر اللہ تعالیٰ نے یہ آیت نازل کی «عسى ربه إن طلقكن أن يبدله أزواجا خيرا منكن مسلمات» کوئی تعجب نہ ہونا چاہئیے اگر اس نبی کا رب تمہیں طلاق دلا دے اور دوسری مسلمان بیویاں تم سے بہتر بدل دے۔ آخر آیت تک۔ اور ابن ابی مریم نے بیان کیا، انہیں یحییٰ بن ایوب نے خبر دی، ان سے حمید نے بیان کیا اور انہوں نے انس رضی اللہ عنہ سے سنا، انہوں نے عمر رضی اللہ عنہ سے نقل کیا۔

Narrated Anas: `Umar said, "I agreed with Allah in three things," or said, "My Lord agreed with me in three things. I said, 'O Allah's Messenger ! Would that you took the station of Abraham as a place of prayer.' I also said, 'O Allah's Messenger ! Good and bad persons visit you! Would that you ordered the Mothers of the believers to cover themselves with veils.' So the Divine Verses of Al-Hijab (i.e. veiling of the women) were revealed. I came to know that the Prophet had blamed some of his wives so I entered upon them and said, 'You should either stop (troubling the Prophet ) or else Allah will give His Apostle better wives than you.' When I came to one of his wives, she said to me, 'O `Umar! Does Allah's Messenger haven't what he could advise his wives with, that you try to advise them?' " Thereupon Allah revealed:-- "It may be, if he divorced you (all) his Lord will give him instead of you, wives better than you Muslims (who submit to Allah).." (66.5)
USC-MSA web (English) Reference: Volume 6, Book 60, Number 10

   صحيح البخاري6684أنس بن مالكالشهر يكون تسعا وعشرين
   صحيح البخاري5289أنس بن مالكالشهر تسع وعشرون
   صحيح البخاري4483أنس بن مالكأما في رسول الله ما يعظ نساءه حتى تعظهن أنت فأنزل الله عسى ربه إن طلقكن أن يبدله أزواجا خيرا منكن مسلمات الآية
   صحيح البخاري5201أنس بن مالكالشهر تسع وعشرون
   صحيح البخاري4916أنس بن مالكاجتمع نساء النبي في الغيرة عليه فقلت لهن عسى ربه إن طلقكن أن يبدله أزواجا خيرا منكن فنزلت هذه الآية
   صحيح البخاري1911أنس بن مالكالشهر يكون تسعا وعشرين
   جامع الترمذي690أنس بن مالكالشهر تسع وعشرون
   سنن النسائى الصغرى3486أنس بن مالكالشهر تسع وعشرون

تخریج الحدیث کے تحت حدیث کے فوائد و مسائل
  مولانا داود راز رحمه الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري: 4483  
4483. حضرت انس ؓ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: حضرت عمر ؓ نے فرمایا: میری تین باتیں بالکل اللہ (کی وحی) کے مطابق ہوئیں یا فرمایا کہ اللہ تعالٰی نے تین باتوں میں میرے ساتھ اتفاق کیا۔ (اول) میں نے عرض کی: اللہ کے رسول! اگر آپ مقام ابراہیم کو جائے نماز قرار دے لیں (تو بہت اچھا ہو۔ اس وقت اللہ تعالیٰ نے یہ آیت نازل فرمائی: تم مقام ابراہیم کو جائے نماز بناؤ۔) (دوم) میں نے عرض کی: اللہ کے رسول! آپ کے پاس اچھے برے ہر قسم کے لوگ آتے ہیں۔ اگر آپ امہات المومنین کو پردے کا حکم دے دیں (تو مناسب ہے)۔ اس وقت اللہ تعالٰی نے آیت حجاب نازل فرمائی۔ (سوم) مجھے معلوم ہوا کہ نبی ﷺ کسی بیوی سے ناراض ہیں تو میں ان کے پاس گیا اور انہیں کہا: دیکھو! تم اس قسم کی باتوں سے باز آ جاؤ بصورت دیگر اللہ تعالٰی اپنے رسول کریم ﷺ کو تم سے بہتر بیویاں بدل دے گا۔ اس کے بعد جب میں آپ کی ایک اہلیہ کے پاس گیا تو وہ بول اٹھیں:۔۔۔۔ (مکمل حدیث اس نمبر پر پڑھیے۔) [صحيح بخاري، حديث نمبر:4483]
حدیث حاشیہ:
کعبہ میں صرف ایک ہی مصلی مقام ابراہیم تھا، مگر صدافسوس! کہ امت نے کعبہ کو تقسیم کرکے اس میں چار مصلے قائم کر دئیے اور امت کو چار حصوں میں تقسیم کرکے رکھ دیا۔
اللہ تعالیٰ حکومت سعودیہ عربیہ کو ہمیشہ قائم رکھے جس نے پھر اسلام اور کعبہ کی وحدت کو قائم کرنے کے لیے امت کو ایک ہی اصل مقام پر جمع کرکے فالتو مصلوں کو ختم کیا۔
خلدھا اللہ تعالیٰ (آمین)
   صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز، حدیث\صفحہ نمبر: 4483   
  الشيخ حافط عبدالستار الحماد حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري:4483  
4483. حضرت انس ؓ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: حضرت عمر ؓ نے فرمایا: میری تین باتیں بالکل اللہ (کی وحی) کے مطابق ہوئیں یا فرمایا کہ اللہ تعالٰی نے تین باتوں میں میرے ساتھ اتفاق کیا۔ (اول) میں نے عرض کی: اللہ کے رسول! اگر آپ مقام ابراہیم کو جائے نماز قرار دے لیں (تو بہت اچھا ہو۔ اس وقت اللہ تعالیٰ نے یہ آیت نازل فرمائی: تم مقام ابراہیم کو جائے نماز بناؤ۔) (دوم) میں نے عرض کی: اللہ کے رسول! آپ کے پاس اچھے برے ہر قسم کے لوگ آتے ہیں۔ اگر آپ امہات المومنین کو پردے کا حکم دے دیں (تو مناسب ہے)۔ اس وقت اللہ تعالٰی نے آیت حجاب نازل فرمائی۔ (سوم) مجھے معلوم ہوا کہ نبی ﷺ کسی بیوی سے ناراض ہیں تو میں ان کے پاس گیا اور انہیں کہا: دیکھو! تم اس قسم کی باتوں سے باز آ جاؤ بصورت دیگر اللہ تعالٰی اپنے رسول کریم ﷺ کو تم سے بہتر بیویاں بدل دے گا۔ اس کے بعد جب میں آپ کی ایک اہلیہ کے پاس گیا تو وہ بول اٹھیں:۔۔۔۔ (مکمل حدیث اس نمبر پر پڑھیے۔) [صحيح بخاري، حديث نمبر:4483]
حدیث حاشیہ:

مقام ابراہیم کی تفسیرمیں مختلف اقوال ہیں۔
راجح یہ ہے کہ اس سے مراد وہ پتھر ہے جس پر کھڑے ہو کر حضرت ابراہیم ؑ نے بیت اللہ کی تعمیرکی تھی اور جواب تک موجود ہے۔
اس پتھر پر حضرت ابراہیم ؑ کے قدم مبارک کے نشانات ہیں۔
اب اس پتھر کو ایک شیشے کے گلوب میں محفوظ کردیا گیا ہے جسے ہرحاجی اور عمرہ کرنے والا بآسانی دیکھ سکتا ہے۔

طواف مکمل کرنے کے بعد اس مقام پر دورکعت پڑنے کا حکم ہے یہ پہلے بیت اللہ سے متصل تھا۔
رسول اللہ ﷺ اور حضرت ابو بکر ؓ کے زمانے تک اپنے پہلے مقام پر رہا۔
حضرت عمر ؓ نے جب دیکھا کہ اس سے طواف کرنے والوں اور نمازیوں کو تکلیف ہوتی ہے تو انھوں نے اسے پیچھے ہٹا دیا۔
واضح رہے کہ بیت اللہ میں مقام ابراہیم کی جگہ مصلیٰ تھا مگر صد افسوس! کہ تقلید شخصی سے متاثرین نے کعبے کو تقسیم کر کے اس میں چار مصلے قائم کر دیے اور اس طرح امت مسلمہ چار حصوں میں بٹ گئی۔
جب ایک مصلے والے نماز پڑھتے تو دوسرے کھڑے رہتے اور وہ نماز میں شریک نہ ہوتے، فراغت کے بعد وہ اپنی نماز ادا کرتے۔
اللہ تعالیٰ حکومت سعودیہ کو ہمیشہ قائم و دائم رکھے جس نے پھر اسلام اور کعبے کی وحدت کو قائم رکھنے کے لیے امت مسلمہ کو ایک ہی مصلے پر جمع کردیا۔
باقی مصلوں کو ختم کر کے امت مسلمہ کو گروہ بندیوں اور فتراق سے محفوظ کردیا۔

قرآن کریم کی تقریباً پندرہ آیات ہیں جو سیدنا عمر ؓ کی رائے کے موافق نازل ہوئیں۔
انھیں "موافقات عمر" کہا جاتا ہے۔
رسول اللہ ﷺ نے اسی بنا پر حضرت عمرؓ کے متعلق فرمایا:
"عمر کی زبان پر حق بولتا ہے۔
'' (سنن أبي داود، الخراج، حدیث: 2962)
نیز رسول اللہ ﷺ کا ارشاد گرامی ہے:
"پہلی امتوں میں محدث اور بلہم لوگ ہوتے تھے میری امت میں عمر محدث ہیں۔
" (صحیح البخاري، فضائل أصحاب النبيﷺ حدیث: 3689)
اس حدیث میں تین مقامات کا ذکر ہے کسی عدد کا ذکر کرنا زائد کے لیے مانع نہیں ہوتا۔
اگرچہ حکم الٰہی حضرت عمرؓ نے جب حضرت انس ؓ سے گفتگو کی تو اس وقت ابھی تین مواقع پر موافقت ہوئی ہو باقی موافقات اس کے بعد وقوع پذیرہوئی ہوں۔
(عمدة القاري: 428/12)
واللہ اعلم۔
   هداية القاري شرح صحيح بخاري، اردو، حدیث\صفحہ نمبر: 4483   


http://islamicurdubooks.com/ 2005-2023 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to www.islamicurdubooks.com will be appreciated.