الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔

 
صحيح البخاري کل احادیث 7563 :حدیث نمبر
صحيح البخاري
کتاب: قرآن پاک کی تفسیر کے بیان میں
The Book of Commentary
45. بَابُ: {وَالَّذِينَ يُتَوَفَّوْنَ مِنْكُمْ وَيَذَرُونَ أَزْوَاجًا} :
45. باب: آیت «والذين يتوفون منكم ويذرون أزواجا» کی تفسیر۔
(45) Chapter. “And those of you who die and leave behind wives...” (V.2:240)
حدیث نمبر: 4536
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب English
حدثني عبد الله بن ابي الاسود , حدثنا حميد بن الاسود , ويزيد بن زريع , قالا: حدثنا حبيب بن الشهيد , عن ابن ابي مليكة , قال: قال ابن الزبير , قلت: لعثمان هذه الآية التي في البقرة والذين يتوفون منكم ويذرون ازواجا إلى قوله غير إخراج سورة البقرة آية 234 - 240 قد نسختها الاخرى فلم تكتبها، قال:" تدعها يا ابن اخي لا اغير شيئا منه من مكانه" , قال حميد: او نحو هذا.حَدَّثَنِي عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَبِي الْأَسْوَدِ , حَدَّثَنَا حُمَيْدُ بْنُ الْأَسْوَدِ , وَيَزِيدُ بْنُ زُرَيْعٍ , قَالَا: حَدَّثَنَا حَبِيبُ بْنُ الشَّهِيدِ , عَنْ ابْنِ أَبِي مُلَيْكَةَ , قَالَ: قَالَ ابْنُ الزُّبَيْرِ , قُلْتُ: لِعُثْمَانَ هَذِهِ الْآيَةُ الَّتِي فِي الْبَقَرَةِ وَالَّذِينَ يُتَوَفَّوْنَ مِنْكُمْ وَيَذَرُونَ أَزْوَاجًا إِلَى قَوْلِهِ غَيْرَ إِخْرَاجٍ سورة البقرة آية 234 - 240 قَدْ نَسَخَتْهَا الْأُخْرَى فَلِمَ تَكْتُبُهَا، قَالَ:" تَدَعُهَا يَا ابْنَ أَخِي لَا أُغَيِّرُ شَيْئًا مِنْهُ مِنْ مَكَانِهِ" , قَالَ حُمَيْدٌ: أَوْ نَحْوَ هَذَا.
مجھ سے عبداللہ بن ابی اسود نے بیان کیا، کہا ہم سے حمید بن اسود اور یزید بن زریع نے بیان کیا، کہا کہ ہم سے حبیب بن شہید نے بیان کیا، ان سے ابن ابی ملیکہ نے بیان کیا کہ ابن زبیر رضی اللہ عنہما نے عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ سے کہا کہ سورۃ البقرہ کی آیت «والذين يتوفون منكم ويذرون أزواجا‏» یعنی جو لوگ تم میں سے وفات پا جائیں اور بیویاں چھوڑ جائیں۔ اللہ تعالیٰ کے فرمان «غير إخراج‏» تک کو دوسری آیت نے منسوخ کر دیا ہے۔ اس کو آپ نے مصحف میں کیوں لکھوایا، چھوڑ کیوں نہیں دیا؟ انہوں نے کہا: میرے بھتیجے! میں کسی آیت کو اس کے ٹھکانے سے بدلنے والا نہیں۔ یہ حمید نے کہا یا کچھ ایسا ہی جواب دیا۔

Narrated Ibn Az-Zubair: I said to `Uthman, "This Verse which is in Surat-al-Baqara: "Those of you who die and leave widows behind...without turning them out." has been abrogated by another Verse. Why then do you write it (in the Qur'an)?" `Uthman said. "Leave it (where it is), O the son of my brother, for I will not shift anything of it (i.e. the Qur'an) from its original position."
USC-MSA web (English) Reference: Volume 6, Book 60, Number 60


تخریج الحدیث کے تحت حدیث کے فوائد و مسائل
  الشيخ حافط عبدالستار الحماد حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري:4536  
4536. حضرت عبداللہ بن زبیر ؓ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: میں نے حضرت عثمان ؓ سے عرض کی کہ یہ آیت جو سورہ بقرہ میں ہے: "تم میں سے جو لوگ وفات پا جائیں اور اپنی بیویاں چھوڑ جائیں، ان پر اپنی بیویوں کے حق میں وصیت کرنا لازم ہے کہ انہیں خرچ دیا جائے اور انہیں ایک سال تک گھر سے نہ نکالا جائے۔" اسے تو دوسری آیت نے منسوخ کر دیا ہے تو اب آپ اسے کیوں لکھتے ہیں؟ انہوں نے فرمایا: اے میرے بھتیجے! اس موضوع کو چھوڑ دیں۔ میں قرآن کا کوئی لفظ اس کی جگہ سے نہیں بدل سکتا۔ (راوی حدیث) حمید کہتے ہیں کہ یا حضرت عثمان ؓ نے اس طرح کا کوئی اور جواب دیا۔ [صحيح بخاري، حديث نمبر:4536]
حدیث حاشیہ:

حضرت عبد اللہ بن زبیرؓ کا خیال تھا کہ منسوخ آیت کو قرآن کریم میں نہیں لکھنا چاہیے۔
اس کے جواب میں حضرت عثمان ؓ نے فرمایا:
آپ اس موضوع کو نہ چھڑیں کیونکہ اس کا تعلق رائے یا قیاس سے نہیں بلکہ اتباع اور پیروی سے ہے یعنی جو ترتیب رسول اللہ ﷺ اور شیخین (ابوبکرؓ اور عمرؓ)
تک رہی وہ تو قیامت تک رہے گی، میں اس ترتیب سے کوئی لفظ آگے پیچھے نہیں کروں گا۔

اس سے یہ معلوم ہوا کہ موجودہ قرآن کی موجودہ ترتیب توقیفی ہے اور رسول اللہﷺ کے حکم سے ترتیب دی گئی ہے۔
اس میں کسی کی عقل یا رائے کو قطعاً کوئی دخل نہیں۔
پھر اس کے تلاوت کرنے میں ثواب ہو گا، نیز بعض اہل علم کے نزدیک یہ آیت منسوخ نہیں بلکہ اس کے عموم میں تخصیص ہوئی ہے کہ بجائے سال بھر کے چار ماہ دس دن ہو گئے علی الاطلاق عدت منسوخ نہیں ہوئی۔
اس کے علاوہ حضرت عباس اسے منسوخ نہیں مانتے جیسا کہ تفصیل میں ذکر کیا جا چکا ہے۔
واللہ اعلم۔
   هداية القاري شرح صحيح بخاري، اردو، حدیث\صفحہ نمبر: 4536   


http://islamicurdubooks.com/ 2005-2023 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to www.islamicurdubooks.com will be appreciated.