الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔

 
صحيح البخاري کل احادیث 7563 :حدیث نمبر
صحيح البخاري
کتاب: قرآن پاک کی تفسیر کے بیان میں
The Book of Commentary
54. بَابُ: {وَإِنْ تُبْدُوا مَا فِي أَنْفُسِكُمْ أَوْ تُخْفُوهُ يُحَاسِبْكُمْ بِهِ اللَّهُ فَيَغْفِرُ لِمَنْ يَشَاءُ وَيُعَذِّبُ مَنْ يَشَاءُ وَاللَّهُ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ} :
54. باب: آیت کی تفسیر ”اور جو خیال تمہارے دلوں کے اندر چھپا ہوا ہے اگر تم اس کو ظاہر کر دو یا اسے چھپائے رکھو ہر حال میں اللہ اس کا حساب تم سے لے گا، پھر جسے چاہے بخش دے گا اور جسے چاہے عذاب کرے گا اور اللہ ہر چیز پر قدرت رکھنے والا ہے“۔
(54) Chapter. “And whether you disclose what is in your ownselves or conceal it...” (V.2:284)
حدیث نمبر: 4545
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب English
حدثنا محمد , حدثنا النفيلي، حدثنا مسكين , عن شعبة , عن خالد الحذاء , عن مروان الاصفر , عن رجل من اصحاب النبي صلى الله عليه وسلم وهو ابن عمر ," انها قد نسخت وإن تبدوا ما في انفسكم او تخفوه سورة البقرة آية 284 الآية".حَدَّثَنَا مُحَمَّدٌ , حَدَّثَنَا النُّفَيْلِيُّ، حَدَّثَنَا مِسْكِينٌ , عَنْ شُعْبَةَ , عَنْ خَالِدٍ الْحَذَّاءِ , عَنْ مَرْوَانَ الْأَصْفَرِ , عَنْ رَجُلٍ مِنْ أَصْحَاب النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَهْوَ ابْنُ عُمَرَ ," أَنَّهَا قَدْ نُسِخَتْ وَإِنْ تُبْدُوا مَا فِي أَنْفُسِكُمْ أَوْ تُخْفُوهُ سورة البقرة آية 284 الْآيَةَ".
ہم سے محمد بن یحییٰ نے بیان کیا، کہا ہم سے عبداللہ بن محمد نفیلی نے بیان کیا، کہا ہم سے مسکین بن بکیر حران نے بیان کیا، ان سے شعبہ نے، ان سے خالد حذاء نے، ان سے مروان اصفر نے اور ان سے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ایک صحابی یعنی ابن عمر رضی اللہ عنہما نے کہ آیت «وإن تبدوا ما في أنفسكم أو تخفوه‏» اور جو کچھ تمہارے نفسوں کے اندر ہے اگر تم ان کو ظاہر کر ویا چھپائے رکھو۔ آخر تک منسوخ ہو گی تھی۔

Narrated Ibn `Umar: This Verse:--"Whether you show what is in your minds or conceal it.." (2.284) was abrogated.
USC-MSA web (English) Reference: Volume 6, Book 60, Number 68

   صحيح البخاري4545عبد الله بن عمرأنها قد نسخت وإن تبدوا ما في أنفسكم أو تخفوه
   صحيح البخاري4546عبد الله بن عمرإن تبدوا ما في أنفسكم أو تخفوه

تخریج الحدیث کے تحت حدیث کے فوائد و مسائل
  مولانا داود راز رحمه الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري: 4545  
4545. حضرت مروان اصفر سے روایت ہے، وہ نبی ﷺ کے ایک صحابی، یعنی عبداللہ بن عمر ؓ سے بیان کرتے ہیں کہ آیت کریمہ: "خواہ تم اپنے خیال کو ظاہر کر دو یا چھپائے رکھو۔۔" منسوخ ہو چکی ہے۔ [صحيح بخاري، حديث نمبر:4545]
حدیث حاشیہ:
امام احمد نے مجاہد سے نکالا کہ میں ابن عباسؓ کے پاس گیا۔
حضرت ابن عمر ؓ نے یہ آیت ﴿وَإِنْ تُبْدُوا مَا فِي أَنْفُسِكُمْ﴾ پڑھی اور رونے لگے۔
ابن عباس ؓ نے کہا کہ جب یہ آیت اتری تو صحابہ کرام ؓ کو بہت رنج ہوا اور کہنے لگے یا رسول اللہ! ہم تو تباہ ہو گئے کیونکہ دل ہمارے ہاتھ میں نہیں ہیں اور دلوں میں طرح طرح کے خیال آتے ہی رہتے ہیں۔
آپ نے فرمایا کہو ﴿سَمِعْنَا وَأَطَعْنَا﴾ پھر آیت ﴿لَا يُكَلِّفُ اللَّهُ نَفْسًا إِلَّا وُسْعَهَا﴾ (البقرۃ: 286)
نے اس کو منسوخ کر دیا۔
   صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز، حدیث\صفحہ نمبر: 4545   
  الشيخ حافط عبدالستار الحماد حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري:4545  
4545. حضرت مروان اصفر سے روایت ہے، وہ نبی ﷺ کے ایک صحابی، یعنی عبداللہ بن عمر ؓ سے بیان کرتے ہیں کہ آیت کریمہ: "خواہ تم اپنے خیال کو ظاہر کر دو یا چھپائے رکھو۔۔" منسوخ ہو چکی ہے۔ [صحيح بخاري، حديث نمبر:4545]
حدیث حاشیہ:

اس حدیث سے معلوم ہوتا ہے کہ حضرت عبداللہ بن عمرؓ کو اس آیت کے منسوخ ہونے کا علم تھا جبکہ ایک حدیث اس کے برعکس ہے، چنانچہ حضرت مجاہد ؒ کہتے ہیں کہ میں حضرت عبداللہ بن عباس ؓ کی خدمت میں حاضر ہوا اور عرض کی کہ میں حضرت عبداللہ بن عمرؓ کے پاس تھا، انھوں نے اس آیت کو تلاوت کیا اوررونے لگے، اس پر حضرت ابن عباس ؓ نے فرمایا:
جب یہ آیت نازل ہوئی تھی توصحابہ کرام رضوان اللہ عنھم اجمعین انتہائی دل گرفتہ اور پریشان ہوئے اور عرض کرنے لگے:
اللہ کے رسولﷺ! ہم تو ہلاک ہوگئے کیونکہ ہمارے دل ہمارے قبضے میں نہیں ہیں۔
آپ نے فرمایا:
"تم کہو ہم نے سن لیا اور اطاعت گزاربن گئے۔
" انھوں نے ایسا ہی کہا۔
تب وہ آیت درج ذیل آیت سے منسوخ ہوگئی:
"اللہ تعالیٰ کسی کو اس کی وسعت سے بڑھ کر تکلیف نہیں دیتا۔
" (مسند أحمد: 332/1)

حافظ ابن حجرؒ لکھتے ہیں کہ شاید ابتدا میں حضرت عبداللہ بن عمرؓ کو اس کے نسخ کا علم نہ ہو اور بعد میں اس کا علم ہوا ہو۔
(فتح الباري: 260/8)
   هداية القاري شرح صحيح بخاري، اردو، حدیث\صفحہ نمبر: 4545   


http://islamicurdubooks.com/ 2005-2023 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to www.islamicurdubooks.com will be appreciated.