الشيخ حافط عبدالستار الحماد حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري:4852
4852. حضرت مجاہد سے روایت ہے کہ انہیں حضرت ابن عباس ؓ نے تمام نمازوں کے بعد تسبیح پڑھنے کا حکم دیا۔ آپ کا مقصد درج ذیل آیت کریمہ کی تشریح کرنا تھا۔۔ ”اور نماز کے بعد بھی۔“ [صحيح بخاري، حديث نمبر:4852]
حدیث حاشیہ: ان تسبیحات سے کیا مراد ہے؟ اس کے متعلق اہل علم کے تین اقوال ہیں:
۔
فرض نمازوں کے بعد تسبیحات پڑھنا ہے۔
۔
مغرب کی نماز کے بعد دور کعتیں ادا کرنا ہے۔
۔
فرض نماز کے بعد نوافل کی ادائیگی ہے۔
مذکورہ حدیث سے پہلے قول کی تائید ہوتی ہے۔
واللہ اعلم۔
هداية القاري شرح صحيح بخاري، اردو، حدیث\صفحہ نمبر: 4852