الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔

 
صحيح البخاري کل احادیث 7563 :حدیث نمبر
صحيح البخاري
کتاب: نکاح کے مسائل کا بیان
The Book of (The Wedlock)
43. بَابُ إِذَا زَوَّجَ ابْنَتَهُ وَهْيَ كَارِهَةٌ فَنِكَاحُهُ مَرْدُودٌ:
43. باب: اگر کسی نے اپنی بیٹی کا نکاح (وہ کنواری ہو یا بیوہ) جبراً کر دیا تو یہ نکاح باطل ہو گا۔
(43) Chapter. lf a man gives his daughter in marriage while she is averse to it (in disagreement), then such marriage is invalid.
حدیث نمبر: 5139
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب English
حدثنا إسحاق،اخبرنا يزيد، اخبرنا يحيى، ان القاسم بن محمد حدثه، ان عبد الرحمن بن يزيد، ومجمع بن يزيد حدثاه،" ان رجلا يدعى خذاما انكح ابنة له"، نحوه.حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ،أَخْبَرَنَا يَزِيدُ، أَخْبَرَنَا يَحْيَى، أَنَّ الْقَاسِمَ بْنَ مُحَمَّدٍ حَدَّثَهُ، أَنَّ عَبْدَ الرَّحْمَنِ بْنَ يَزِيدَ، وَمُجَمِّعَ بْنَ يَزِيدَ حَدَّثَاهُ،" أَنَّ رَجُلًا يُدْعَى خِذَامًا أَنْكَحَ ابْنَةً لَهُ"، نَحْوَهُ.
ہم سے اسحاق بن راہویہ نے بیان کیا، کہا ہم کو یزید بن ہارون نے خبر دی، کہا ہم کو یحییٰ بن سعید انصاری نے خبر دی، ان سے قاسم بن محمد نے بیان کیا، ان سے عبدالرحمٰن بن یزید اور مجمع بن یزید نے بیان کیا کہ خذام نامی ایک صحابی نے اپنی لڑکی کا نکاح کر دیا تھا۔ پھر پچھلی حدیث کی طرح بیان کیا۔

Narrated `Abdur-Rahman bin Yazid and Majammi bin Yazid: The same ,Hadith above: A man called Khidam married a daughter of his (to somebody) against her consent. 'If you fear that you shall not be able to deal justly with the orphan girls then marry (other) women of your choice.' (4.3) And if somebody says to the guardian (of a woman), "Marry me to soand- so," and the guardian remained silent or said to him, "What have you got?" And the other said, "I have so much and so much (Mahr)," or kept quiet, and then the guardian said, "I have married her to you," then the marriage is valid (legal). This narration was told by Sahl on the authority of the Prophet.
USC-MSA web (English) Reference: Volume 7, Book 62, Number 70


تخریج الحدیث کے تحت حدیث کے فوائد و مسائل
  الشيخ حافط عبدالستار الحماد حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري:5139  
5139. سیدنا عبدالرحمن بن یزید اور مجمع بن یزید سے روایت ہے کہ خذام نامی ایک آدمی نے اپنی ایک لڑکی کا نکاح کرایا تھا، پھر سابقہ حدیث کی طرح بیان کیا۔ [صحيح بخاري، حديث نمبر:5139]
حدیث حاشیہ:
(1)
اس حدیث میں صراحت ہے کہ مذکورہ عورت بیوہ تھی۔
ایک روایت میں مزید وضاحت ہے کہ ایک انصاری نے خنساء بنت خدام سے نکاح کیا اور وہ غزوۂ اُحد میں شہید ہوگئے تو ان کے والد نے اس کا نکاح کسی دوسرے شخص سے کر دیا۔
وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئی اور عرض کی:
میرا نکاح میرے والد نے کر دیا ہےجبکہ میرا دیور جو میرے بچوں کا چچا ہے، مجھے پسند ہے۔
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کے والد کا کیا ہوا نکاح مسترد کر دیا۔
(2)
اس حدیث سے معلوم ہوتا ہے کہ خنساء رضی اللہ عنہما کی پہلے شوہر سے اولاد بھی تھی۔
(المصنف للعبد الرزاق: 148/6، رقم: 10309، طبع مؤسسة الرسالة، و فتح الباري: 245/9)
بہرحال جس لڑکی کا نکاح اس کی مرضی کے بغیر کردیا جائے تو اسے اپنا نکاح فسخ کرانے کا پورا پورا اختیار ہے، لڑکی خواہ کنواری ہویا شوہر دیدہ۔
اگرچہ کچھ روایات میں کنواری لڑکی کی بھی صراحت ہے، چنانچہ حضرت جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک آدمی نے اپنی کنواری لڑکی کا نکاح اس کی اجازت کے بغیر کر دیا۔
وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئی تو آپ نے زوجین کے درمیان تفریق کرا دی۔
(فتح الباري: 245/9)
اسی طرح حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ ایک کنواری لڑکی کا نکاح اس کے والد نے کر دیا جبکہ وہ اس نکاح سے راضی نہ تھی۔
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے نکاح برقرار رکھنے کا اختیار دے دیا۔
(سنن أبي داود، النکاح، حدیث: 2096)
مذکورہ احادیث سے معلوم ہوتا ہے کہ منکوحہ بیوہ ہو یا کنواری اگر اس کی رضامندی کے بغیر اس کا نکاح کر دیا جائے تو اسے مسترد کیا جا سکتا ہے۔
والله اعلم
   هداية القاري شرح صحيح بخاري، اردو، حدیث\صفحہ نمبر: 5139   


http://islamicurdubooks.com/ 2005-2023 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to www.islamicurdubooks.com will be appreciated.