الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔

 
صحيح البخاري کل احادیث 7563 :حدیث نمبر
صحيح البخاري
کتاب: اخلاق کے بیان میں
The Book of Al-Adab (Good Manners)
109. بَابُ مَنْ سَمَّى بِأَسْمَاءِ الأَنْبِيَاءِ:
109. باب: جس نے انبیاء کے نام پر نام رکھے۔
(109) Chapter. Whoever named (his children) by the names of the Prophets.
حدیث نمبر: 6199
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب English
حدثنا ابو الوليد، حدثنا زائدة، حدثنا زياد بن علاقة، سمعت المغيرة بن شعبة، قال:" انكسفت الشمس يوم مات إبراهيم"، رواه ابو بكرة، عن النبي صلى الله عليه وسلم.حَدَّثَنَا أَبُو الْوَلِيدِ، حَدَّثَنَا زَائِدَةُ، حَدَّثَنَا زِيَادُ بْنُ عِلَاقَةَ، سَمِعْتُ الْمُغِيرَةَ بْنَ شُعْبَةَ، قَالَ:" انْكَسَفَتِ الشَّمْسُ يَوْمَ مَاتَ إِبْرَاهِيمُ"، رَوَاهُ أَبُو بَكْرَةَ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ.
ہم سے ابوالولید نے بیان کیا، کہا ہم سے زائدہ نے، کہا ہم سے زیاد بن علاقہ نے، کہا ہم نے مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ عنہ سے سنا، بیان کیا کہ جس دن ابراہیم رضی اللہ عنہ کی وفات ہوئی اس دن سورج گرہن ہوا تھا۔ اس کو ابوبکرہ نے بھی نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کیا ہے۔

Narrated Al-Mughira bin Shuba: Solar eclipse occurred on the day of Ibrahim's death (the Prophet's son).
USC-MSA web (English) Reference: Volume 8, Book 73, Number 219

   صحيح البخاري6199مغيرة بن شعبةانكسفت الشمس يوم مات إبراهيم

تخریج الحدیث کے تحت حدیث کے فوائد و مسائل
  مولانا داود راز رحمه الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري: 6199  
6199. حضرت مغیرہ بن شعبہ ؓ سے روایت ہے انہوں نے کہا کہ جس دن ابراہیم کی وفات ہوئی اس دن سورج گرہن ہوا تھا یہ حدیث حضرت ابو بکرہ ؓ نے بھی ﷺ سے بیان کی ہے۔ [صحيح بخاري، حديث نمبر:6199]
حدیث حاشیہ:
لوگوں نے گمان کیا کہ یہ گرہن حضرت ابراہیم کی وفات پر ہوا ہے مگر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے صاف فرما دیا کہ چاند اور سورج کسی کی موت یا حیات کی وجہ سے گرہن نہیں ہوتے بلکہ یہ قدرت الہٰی کے نشانات ہیں وہ جب چاہتا ہے اپنے بندوں کو یہ نشانات دکھلاتا ہے۔
ایسے مواقع پر اللہ کو یاد کرو، نماز پڑھو، صدقہ کرو وغیرہ وغیرہ۔
جدید علمی تحقیقات نے اس سلسلہ میں جو کچھ معلومات کی ہیں وہ بھی سب حدیث کے مطابق قدرت کی نشانیاں ہی ہیں کوئی اختلاف نہیں ہے۔
پارہ نمبر4 میں یہ حدیث مفصل ہے جس میں تفصیلات بالا ساری مذکور ہیں۔
   صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز، حدیث\صفحہ نمبر: 6199   
  الشيخ حافط عبدالستار الحماد حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري:6199  
6199. حضرت مغیرہ بن شعبہ ؓ سے روایت ہے انہوں نے کہا کہ جس دن ابراہیم کی وفات ہوئی اس دن سورج گرہن ہوا تھا یہ حدیث حضرت ابو بکرہ ؓ نے بھی ﷺ سے بیان کی ہے۔ [صحيح بخاري، حديث نمبر:6199]
حدیث حاشیہ:
(1)
ان روایات سے امام بخاری رحمہ اللہ کا مقصود یہ ہے کہ حضرات انبیاء علیہم السلام کے نام پر اپنے بچوں کے نام رکھے جا سکتے ہیں۔
خود رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت ابو موسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ کے بچے کا نام ابراہیم رکھا تھا اور اپنے لخت جگر کا نام بھی ابراہیم تجویز کیا تھا، پھر اس سلسلے میں ایک صریح روایت ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
تم سے پہلے لوگ اپنے بچوں کے نام اپنے انبیاء اور بزرگوں کے نام پر رکھتے تھے۔
(صحیح مسلم، الأدب، حدیث: 5598(2135) (2)
حافظ ابن حجر رحمہ اللہ نے لکھا ہے کہ حضرت ابو طلحہ رضی اللہ عنہ کے بچوں کے نام حضرات انبیاء علیہم السلام کے ناموں پر تھے۔
(فتح الباري: 709/10)
   هداية القاري شرح صحيح بخاري، اردو، حدیث\صفحہ نمبر: 6199   


http://islamicurdubooks.com/ 2005-2023 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to www.islamicurdubooks.com will be appreciated.