الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔

 
صحيح البخاري کل احادیث 7563 :حدیث نمبر
صحيح البخاري
کتاب: شرعی حیلوں کے بیان میں
The Book of Tricks
15. بَابُ احْتِيَالِ الْعَامِلِ لِيُهْدَى لَهُ:
15. باب: عامل کا تحفہ لینے کے لیے حیلہ کرنا۔
(15) Chapter. The playing tricks by an official person in order to obtain presents.
حدیث نمبر: 6981
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب English
حدثنا مسدد، حدثنا يحيى، عن سفيان، قال: حدثني إبراهيم بن ميسرة، عن عمرو بن الشريد، ان ابا رافع ساوم سعد بن مالك بيتا باربع مائة مثقال، وقال: لولا اني سمعت النبي صلى الله عليه وسلم، يقول:" الجار احق بصقبه" ما اعطيتك.حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ، حَدَّثَنَا يَحْيَى، عَنْ سُفْيَانَ، قَالَ: حَدَّثَنِي إِبْرَاهِيمُ بْنُ مَيْسَرَةَ، عَنْ عَمْرِو بْنِ الشَّرِيدِ، أَنَّ أَبَا رَافِعٍ سَاوَمَ سَعْدَ بْنَ مَالِكٍ بَيْتًا بِأَرْبَعِ مِائَةِ مِثْقَالٍ، وَقَالَ: لَوْلَا أَنِّي سَمِعْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، يَقُولُ:" الْجَارُ أَحَقُّ بِصَقَبِهِ" مَا أَعْطَيْتُكَ.
ہم سے مسدد نے بیان کیا ‘ کہا ہم سے یحییٰ نے بیان کیا ‘ ان سے سفیان نے ‘ ان سے ابراہیم بن میسرہ نے بیان کیا ‘ ان سے عمرو بن شرید نے کہ ابورافع رضی اللہ عنہ نے سعد بن مالک رضی اللہ عنہ کو ایک گھر چار سو مثقال میں بیچا اور کہا کہ اگر میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے یہ نہ سنا ہوتا کہ پڑوسی حق پڑوس کا زیادہ حقدار ہے تو میں آپ کو یہ گھر نہ دیتا (اور کسی کے ہاتھ بیچ ڈالتا)۔

Narrated `Amr bin Ash-Sharid: Abu Rafi` sold a house to Sa`d bin Malik for four-hundred Mithqal of gold, and said, "If I had not heard the Prophet saying, 'The neighbor has more right to be taken care of by his neighbor (than anyone else),' then I would not have sold it to you."
USC-MSA web (English) Reference: Volume 9, Book 86, Number 110

   صحيح البخاري6980أسلمالجار أحق بصقبه
   صحيح البخاري6978أسلمالجار أحق بصقبه
   صحيح البخاري6977أسلمالجار أحق بصقبه ما بعتكه أو قال ما أعطيتكه
   صحيح البخاري6981أسلمالجار أحق بصقبه
   صحيح البخاري2258أسلمالجار أحق بسقبه ما أعطيتكها بأربعة آلاف وأنا أعطى بها خمس مائة دينار فأعطاها إياه
   سنن أبي داود3516أسلمالجار أحق بسقبه
   سنن النسائى الصغرى4706أسلمالجار أحق بسقبه
   سنن ابن ماجه2495أسلمالجار أحق بسقبه
   سنن ابن ماجه2498أسلمالشريك أحق بسقبه ما كان
   بلوغ المرام761أسلم الجار أحق بصقبه
   مسندالحميدي562أسلمالجار أحق بسقبه ما بعتك

تخریج الحدیث کے تحت حدیث کے فوائد و مسائل
  مولانا داود راز رحمه الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري: 6981  
6981. حضرت عمرو بن شرید سے روایت ہے کہ حضرت ابو رافع ؓ نے حضرت سعد بن مالک ؓ کو ایک گھر چار سو مثقال میں فرووخت کیا اور فرمایا: اگر میں نے نبی ﷺ سے یہ بات نہ سنی ہوتی کہ پڑوسی ہمسائیگی کا زیادہ حق دار ہے۔ تو میں آپ کو یہ گھر فروخت نہ کرتا۔ [صحيح بخاري، حديث نمبر:6981]
حدیث حاشیہ:
حضرت ابو رافع نے حق جوار کی ادائیگی میں کسی حیلہ بہانے کو آڑ نہیں بنا یا۔
صحابہ کرام اور جملہ سلف صالحین کا یہی طرز عمل تھا وہ حیلوں بہانوں کی تلاش نہیں کرتے اور احکام شرع کو بجا لانا اپنی سعادت جانتے تھے۔
کتاب الحیل کو اسی آگاہی کے لیے اس حدیث پر ختم کیا گیا ہے۔
   صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز، حدیث\صفحہ نمبر: 6981   
  الشيخ حافط عبدالستار الحماد حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري:6981  
6981. حضرت عمرو بن شرید سے روایت ہے کہ حضرت ابو رافع ؓ نے حضرت سعد بن مالک ؓ کو ایک گھر چار سو مثقال میں فرووخت کیا اور فرمایا: اگر میں نے نبی ﷺ سے یہ بات نہ سنی ہوتی کہ پڑوسی ہمسائیگی کا زیادہ حق دار ہے۔ تو میں آپ کو یہ گھر فروخت نہ کرتا۔ [صحيح بخاري، حديث نمبر:6981]
حدیث حاشیہ:

حضرت ابو رافع رضی اللہ تعالیٰ عنہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے آزاد کردہ غلام ہیں ان کے دو گھر حضرت سعد بن مالک رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی حویلی میں تھے۔
انھوں نے فروخت کے لیے سب سے پہلے اپنے پڑوسی حضرت سعد رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے رابطہ کیا۔
انھوں نے خریدنے سے انکار کر دیا اس کے لیے حضرت منوربن مخرمہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو درمیان میں لائے اور اس مکان کی قیمت انھیں پانچ سو دینار نقد ملتی تھی لیکن حق ہمسائیگی کو ترجیح دیتے ہوئے نقصان برداشت کر لیا اور چار ہزار مثقال کے عوض حضرت سعد رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو فروخت کر دیا اور وہ بھی بالاقساط ادائیگی کے ساتھ (صحیح البخاري، الشفعة، حدیث: 2258)

امام بخاری رحمۃ اللہ علیہ نے کتاب الشفعہ میں اس حدیث پر ان الفاظ میں عنوان قائم کیا ہے:
(باب عَرْضِ الشُّفْعَةِ عَلَى صَاحِبِهَا قَبْلَ الْبَيْعِ)
فروخت سے پہلے شفعہ کرنے والے پر جائیداد کو پیش کرنا۔
اب حیلہ سازوں کی حیلہ گری دیکھیے کہ انھوں نے شفعہ کرنے والے کو حق شفعہ سے محروم کرنے کے لیے کئی قسم کے حیلے ایجاد کیے ہیں اس سلسلے میں ہم پہلے تفصیل بیان کر آئے ہیں۔

بہر حال حضرت ابو رافع رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے حق ہمسائیگی کی ادائیگی میں کسی حیلے بہانے کو آڑ نہیں بنایا بلکہ پہلے انھیں ترجیح دیتے ہوئے حضرت سعد رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو خریدنے کی پیشکش کی۔
صحابہ کرام اور جملہ سلف صالحین کا یہی طرز عمل تھا۔
وہ حیلوں بہانوں کی تلاش میں نہیں رہتے تھے بلکہ شرعی احکام پر عمل کرنے کو اپنی سعادت سمجھتے تھے۔

ہمیں اس حقیقت سے آگاہ کرنے کے لیے امام بخاری رحمۃ اللہ علیہ نے اس حدیث کو آخر میں بیان کیا ہے تاہم حیلہ سازوں نے اپنی ایک الگ کائنات بسا رکھی ہے وہ کسی کی بات پر کان نہیں دھرتے بہرحال اہل حدیث حضرات اس قسم کے حیلوں سے بیزار ہیں اور ان سے اعلان براءت و نفرت کرتے ہیں کیونکہ یہ اثبات حق کے لیے نہیں بلکہ ابطال حق کے لیے کیے جاتے ہیں جس کی مثالیں پہلے گزر چکی ہیں۔
   هداية القاري شرح صحيح بخاري، اردو، حدیث\صفحہ نمبر: 6981   


http://islamicurdubooks.com/ 2005-2023 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to www.islamicurdubooks.com will be appreciated.