الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔

 
صحيح مسلم کل احادیث 3033 :ترقیم فواد عبدالباقی
صحيح مسلم کل احادیث 7563 :حدیث نمبر
صحيح مسلم
حیض کے احکام و مسائل
The Book of Menstruation
3. باب جَوَازِ غَسْلِ الْحَائِضِ رَأْسَ زَوْجِهَا وَتَرْجِيلِهِ وَطَهَارَةِ سُؤْرِهَا وَالاِتِّكَاءِ فِي حِجْرِهَا وَقِرَاءَةِ الْقُرْآنِ فِيهِ:
3. باب: حائضہ عورت کا اپنے خاوند کے سر کو دھونے اور اس میں کنگھی کرنے کے جواز اور حائضہ کے جھوٹے کے پاک ہونے اور اس کی گود میں ٹیک لگانے اور اس کی گود میں قرآن پڑھنے کا جواز۔
حدیث نمبر: 691
پی ڈی ایف بنائیں اعراب
حدثني زهير بن حرب ، وابو كامل ، ومحمد بن حاتم كلهم، عن يحيى بن سعيد ، قال زهير: حدثنا يحيى، عن يزيد بن كيسان ، عن ابي حازم ، عن ابي هريرة ، قال: " بينما رسول الله صلى الله عليه وسلم في المسجد، فقال: يا عائشة، ناوليني الثوب، فقالت: إني حائض، فقال: إن حيضتك ليست في يدك، فناولته ".حَدَّثَنِي زُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ ، وَأَبُو كَامِلٍ ، وَمُحَمَّدُ بْنُ حَاتِمٍ كُلُّهُمْ، عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ ، قَالَ زُهَيْرٌ: حَدَّثَنَا يَحْيَى، عَنْ يَزِيدَ بْنِ كَيْسَانَ ، عَنْ أَبِي حَازِمٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ: " بَيْنَمَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي الْمَسْجِدِ، فَقَالَ: يَا عَائِشَةُ، نَاوِلِينِي الثَّوْبَ، فَقَالَتْ: إِنِّي حَائِضٌ، فَقَالَ: إِنَّ حَيْضَتَكِ لَيْسَتْ فِي يَدِكِ، فَنَاوَلَتْهُ ".
حضرت ابو ہریرہ صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت ہے، انہو ں نے کہا: ایک بار رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم مسجد میں موجود تھے تو آپ نے فرمایا: اے عائشہ! مجھے (نماز کا) کپڑا پکڑا دو۔ تو انہوں نے کہا: میں حائضہ ہوں۔ آپ نے فرمایا: تمہارا حیض تمہارے ہاتھ میں نہیں ہے۔ چنانچہ انہوں نے آپ کو کپڑا پکڑا دیا۔
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم مسجد میں موجود تھے، اس اثنا میں آپ نے فرمایا:اے عائشہ! مجھے کپڑا پکڑاؤ، تو میں نے کہا، میں حائضہ ہوں، آپصلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تیرا حیض، تیرے ہاتھ میں نہیں ہے۔ تو میں نے آپصلی اللہ علیہ وسلم کو کپڑا پکڑا دیا۔
ترقیم فوادعبدالباقی: 299


http://islamicurdubooks.com/ 2005-2023 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to www.islamicurdubooks.com will be appreciated.