الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔

 
صحيح البخاري کل احادیث 7563 :حدیث نمبر
صحيح البخاري
کتاب: اذان کے مسائل کے بیان میں («صفة الصلوة»)
The Book of Adhan (Sufa-tus-Salat)
144. بَابُ يُكَبِّرُ وَهْوَ يَنْهَضُ مِنَ السَّجْدَتَيْنِ:
144. باب: جب دو رکعتیں پڑھ کر اٹھے تو تکبیر کہے۔
(144) Chapter. Saying Takbir on rising from the two prostrations.
حدیث نمبر: Q825
پی ڈی ایف بنائیں اعراب English
وكان ابن الزبير يكبر في نهضته.وَكَانَ ابْنُ الزُّبَيْرِ يُكَبِّرُ فِي نَهْضَتِهِ.
‏‏‏‏ اور عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہما تیسری رکعت کے لیے اٹھتے وقت تکبیر کہا کرتے تھے۔

حدیث نمبر: 825
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب English
حدثنا يحيى بن صالح، قال: حدثنا فليح بن سليمان، عن سعيد بن الحارث، قال:" صلى لنا ابو سعيد فجهر بالتكبير حين رفع راسه من السجود وحين سجد وحين رفع وحين قام من الركعتين"، وقال: هكذا رايت النبي صلى الله عليه وسلم.حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ صَالِحٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا فُلَيْحُ بْنُ سُلَيْمَانَ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْحَارِثِ، قَالَ:" صَلَّى لَنَا أَبُو سَعِيدٍ فَجَهَرَ بِالتَّكْبِيرِ حِينَ رَفَعَ رَأْسَهُ مِنَ السُّجُودِ وَحِينَ سَجَدَ وَحِينَ رَفَعَ وَحِينَ قَامَ مِنَ الرَّكْعَتَيْنِ"، وَقَالَ: هَكَذَا رَأَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ.
ہم سے یحییٰ بن صالح نے بیان کیا، کہا کہ ہم سے فلیج بن سلیمان نے، انہوں نے سعید بن حارث سے، انہوں نے کہا کہ ہمیں ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ نے نماز پڑھائی اور جب انہوں نے سجدہ سے سر اٹھایا تو پکار کر تکبیر کہی پھر جب سجدہ کیا تو ایسا ہی کیا پھر سجدہ سے سر اٹھایا تو بھی ایسا ہی کیا اسی طرح جب دو رکعتیں پڑھ کر کھڑے ہوئے اس وقت بھی آپ نے بلند آواز سے تکبیر کہی اور فرمایا کہ میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو اسی طرح کرتے دیکھا۔

Narrated Sa`id bin Al-Harith: Abu Sa`id led us in the prayer and said the Takbir aloud on arising from the prostration, and on prostrating, on rising again, and on getting up from the second rak`a. Abu Sa`id said, "I saw the Prophet doing the same."
USC-MSA web (English) Reference: Volume 1, Book 12, Number 788

   صحيح البخاري825سعد بن مالكجهر بالتكبير حين رفع رأسه من السجود وحين سجد وحين رفع وحين قام من الركعتين

تخریج الحدیث کے تحت حدیث کے فوائد و مسائل
  الشيخ حافط عبدالستار الحماد حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري:825  
825. حضرت سعید بن حارث سے روایت ہے، انہوں نے کہا کہ ہمیں ایک مرتبہ حضرت ابوسعید خدری ؓ نے نماز پڑھائی تو جس وقت انہوں نے اپنا سر (پہلے) سجدے سے اٹھایا، پھر جب سجدہ کیا اور جب انہوں نے (دوسرے سجدے سے) سر اٹھایا اور جب دو رکعتوں سے اٹھے تو بآواز بلند "اللہ اکبر" کہا۔ پھر انہوں نے فرمایا: میں نے نبی ﷺ کو ایسا کرتے دیکھا ہے۔ [صحيح بخاري، حديث نمبر:825]
حدیث حاشیہ:
(1)
جب مروان بن حکم مدینہ کے گورنر تھے تو حضرت ابو ہریرہ ؓ مسجد نبوی میں امامت کرانے پر مامور تھے۔
ایک دفعہ وہ بیمار ہوئے تو حضرت ابو سعید خدری ؓ نے لوگوں کو نماز پڑھائی۔
امام بخاری ؒ نے قبل ازیں ایک عنوان (117)
بایں الفاظ قائم کیا تھا:
سجدے سے فراغت کے بعد کھڑے ہوتے وقت تکبیر کہنا۔
وہاں حضرت ابن عباس اور حضرت ابو ہریرہ ؓ کی احادیث پیش کی تھیں کہ سجدے سے کھڑے ہوتے وقت اللہ أکبر کہنا چاہی۔
مذکورہ عنوان میں بھی اسی بات کو بیان کیا ہے۔
گویا یہ تکرار ہے۔
اس کا جواب یہ ہے کہ عنوان میں سجدتین سے مراد رکعتیں ہیں جیسا کہ مذکورہ روایت میں وضاحت ہے۔
باب: 117 میں پہلی رکعت اور تیسری رکعت کے دوسرے سجدے سے فراغت کے بعد اٹھتے وقت اللہ أکبر کہنے کا بیان ہے اور اس باب میں پہلے تشہد سے فراغت کے بعد اٹھتے وقت تکبیر کہنے کا ذکر ہے۔
(2)
اس میں اختلاف ہے کہ دو رکعت کے بعد تکبیر کب کہی جائے؟ اٹھتے وقت ہی اسے شروع کر دیا جائے جسے تکبیر انتقال کہتے ہیں یا سیدھا کھڑا ہونے کے بعد اللہ أکبر کہا جائے جسے تکبیر قیام کہا جاتا ہے۔
امام مالک کا موقف ہے کہ یہ تکبیر قیام ہے اور جمہور کے نزدیک اسے تکبیر انتقال کہا جائے گا۔
امام بخاری نے جمہور کی تائید کرتے ہوئے مذکورہ عنوان قائم کیا ہے اور احادیث پیش کی ہیں۔
واللہ أعلم۔
   هداية القاري شرح صحيح بخاري، اردو، حدیث\صفحہ نمبر: 825   


http://islamicurdubooks.com/ 2005-2023 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to www.islamicurdubooks.com will be appreciated.