علامہ ابن عساکر اور حافظ ابن حجر رحمہ اللہ نے آپ کے کثرتِ سفر «(فطاف البلاد لطلب الحديث)»(حدیث کی طلب و تحصیل کے لیے مختلف شہروں میں پھرے) کہہ کر ذکر کیا ہے۔ اور خطیب نے لکھا ہے کہ حجاز، عراق، یمن اور شام وغیرہ مراکز حدیث کا سفر کیا اور بغداد میں کئی بار تشریف لائے، عراق کا سفر 23 سال کی عمر میں 184ھ میں کیا تھا۔ [تاريخ ابن عساكر: 2/ ص: 409 - التهذيب: 217/1 - تاريخ بغداد: 345/6 تا 347 - طبقات الشافعيه: 233/1]