الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔

 
مسند عبدالرحمن بن عوف کل احادیث 52 :حدیث نمبر
سوانح حیات احمد بن محمد بن عیسیٰ البرتی رحمہ اللہ
سوانح حیات​:​
تلامذہ:
امام برتی سے استفادہ کرنے والے لوگوں میں بڑے بڑے نام آتے ہیں۔ جن علماء کرام نے آپ کی شاگردی اختیار کی ان میں سے چند کے نام یہ ہیں:
➊ احمد بن سلمان بن الحسن بن اسرائیل ابوبکر النجاد الفقیہ الحنبلی البغدادی (م 348ھ)۔ [السير: 502/15]
➋ احمد بن محمد بن عبداللہ بن زناد ابوسہل القطان البغدادی (م 350ھ)، یہ مسند کے روای ہیں۔ [أيضًا: 521/15]
➌ الحسین بن اسماعیل بن محمد بن اسماعیل ابوعبدالله البغدادی (م 330ھ)۔ [أيضًا: 288/15]
➍ العباس بن احمد بن محمد بن عیسیٰ ابوحبیب البرتی (م 308ھ) مصنف کے بیٹے ہیں۔ [تاریخ بغداد: 152/12]
➎ عبداللہ بن محمد بن عبدالعزیز بن المرزبان ابوالقاسم البغوی (م 317ھ)۔ [أيضًا: 440/14]
➏ محمد بن مخلد بن حفص العطار ابوعبداللہ الدوری البغدادی (م 331 ہجری)۔ [أيضًا: 286/15]
➐ یحییٰ بن محمد بن صاعد ابومحمد البغدادی (م 318ھ)۔ [أيضًا: 501/14]
➑ یعقوب بن اسحاق الاسفرائینی ابوعوانہ (م 316ھ)۔ [أيضًا: 417/14]


http://islamicurdubooks.com/ 2005-2023 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to www.islamicurdubooks.com will be appreciated.