الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
صحيح البخاري سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
6. بَابُ هَلْ يُقْرَعُ فِي الْقِسْمَةِ وَالاِسْتِهَامِ فِيهِ:
باب: کیا تقسیم میں قرعہ ڈالا جا سکتا ہے؟
اطراف الحدیث — صحيح البخاري حدیث نمبر 2493 (کل: 12 مقامات، 8 کتب)
سنن ترمذی: 2173
مشکوۃ المصابیح: 5138
الفتح الربانی: 9545
السنن الكبرى للبيهقي: 21410
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 5832
11 تا 12
حدیث نمبر: 21410
أَخْبَرَنَا أَبُو طَاهِرٍ الْفَقِيهُ، أنبأ أَبُو جَعْفَرٍ مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ سَعِيدٍ الرَّازِيُّ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ مُسْلِمِ بْنِ وَارَةَ، ثنا أَبُو نُعَيْمٍ ح وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، أنبأ أَبُو مَنْصُورٍ مُحَمَّدُ بْنُ الْقَاسِمِ الْعَتَكِيُّ، أنبأ أَحْمَدُ بْنُ نَصْرٍ، ثنا أَبُو نُعَيْمٍ، ثنا زَكَرِيَّا، قَالَ: سَمِعْتُ عَامِرًا، يَقُولُ: سَمِعْتُ النُّعْمَانَ بْنَ بَشِيرٍ يَقُولُ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مَثَلُ الْقَائِمِ عَلَى حُدُودِ اللهِ وَالْوَاقِعِ فِيهَا كَمَثَلِ قَوْمٍ اسْتَهَمُوا عَلَى سَفِينَةٍ، فَأَصَابَ بَعْضُهُمْ أَعْلَاهَا، وَأَصَابَ بَعْضُهُمْ أَسْفَلَهَا، فَكَانَ الَّذِينَ فِي أَسْفَلِهَا إِذَا اسْتَقَوْا مِنَ الْمَاءِ، فَمَرُّوا عَلَى مَنْ فَوْقَهُمْ آذَوْهُمْ فَقَالُوا: لَوْ أَنَّا خَرَقْنَا فِي نَصِيبِنَا خَرْقًا فَاسْتَقَيْنَا مِنْهُ وَلَمْ نُؤْذِ مَنْ فَوْقَنَا فَإِنْ تَرَكُوهُمْ وَمَا أَرَادُوا هَلَكُوا جَمِيعًا، وَإِنْ أَخَذُوا عَلَى أَيْدِيهِمْ نَجَوْا جَمِيعًا" ⦗٤٨٧⦘ رَوَاهُ الْبُخَارِيُّ فِي الصَّحِيحِ عَنْ أَبِي نُعَيْمٍ.
سیدنا نعمان بن بشیر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ کی حدوں پر قائم رہنے والا اور حدود اللہ میں واقع ہونے والا ایسے ہیں جیسے دو گروپوں نے کشتی کے بارے میں قرعہ اندازی کی، ایک گروپ کو اوپر والا حصہ ملا اور دوسرے کو نیچے والا حصہ، تو نیچے والوں کو جب پانی کی ضرورت پیش آتی ہے وہ اوپر والوں کے پاس جاتے ہیں جس کی وجہ سے انہوں نے تکلیف محسوس کی۔ نیچے والے کہنے لگے: اگر ہم اپنے حصہ میں سوراخ کر لیں اور پانی حاصل کریں تاکہ اوپر والے پریشان نہ ہوں۔ اگر ان کو چھوڑ دیا، یعنی کام کرنے دیا تو سب ہلاک ہو جائیں گے، اگر ان کے ہاتھ پکڑ لیے تو سب نجات پا جائیں گے۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب العتق/حدیث: 21410]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ بخاري 2493»
الحكم على الحديث:
صحيح
حدیث نمبر: 5832
«مثل القائم على حدود الله والمدهن فيها كمثل قوم استهموا على سفينة في البحر فأصاب بعضهم أعلاها وأصاب بعضهم أسفلها فكان الذين في أسفلها إذا استقوا من الماء مروا على من فوقهم فقال الذين في أعلاها: لا ندعكم تصعدون فتؤذونا فقالوا: لوأنا خرقنا في نصيبنا خرقا ولم نؤذ من فوقنا فإن يتركوهم وما أرادوا هلكوا جميعا وإن أخذوا على أيديهم نجوا ونجوا جميعا»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”اللہ کی حدود پر قائم رہنے والے اور ان میں کوتاہی برتنے والے کی مثال ان لوگوں جیسی ہے جنہوں نے سمندر میں ایک کشتی کے لیے قرعہ ڈالا، تو کچھ لوگوں کو کشتی کا اوپر والا حصہ ملا اور کچھ کو نچلا حصہ ملا۔ نچلے حصے والے جب پانی لینا چاہتے تو اوپر والوں کے پاس سے گزرتے، تو اوپر والوں نے کہا: ہم تمہیں اوپر نہیں آنے دیں گے کہ تم ہمیں تکلیف دو۔ نچلے حصے والوں نے کہا: اگر ہم اپنے حصے میں ایک سوراخ کر لیں اور اوپر والوں کو تکلیف نہ دیں (تو کیسا رہے)؟ پس اگر اوپر والے انہیں ان کے ارادے پر چھوڑ دیں تو سب ہلاک ہو جائیں گے، اور اگر وہ ان کے ہاتھ پکڑ لیں تو وہ بھی بچ جائیں گے اور سب بچ جائیں گے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف الميم./حدیث: 5832]

تخریج الحدیث: «(صحيح) [حم خ ت] عن النعمان بن بشير. الصحيحة 69.»
قال الشيخ الألباني: صحيح