الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
صحيح البخاري سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
8. بَابُ مَسْحِ الْيَدِ بِالتُّرَابِ لِيَكُونَ أَنْقَى:
باب: اس بارے میں کہ (گندگی پاک کرنے کے بعد) ہاتھ مٹی سے ملنا تاکہ وہ خوب صاف ہو جائیں۔
اطراف الحدیث — صحيح البخاري حدیث نمبر 260 (کل: 41 مقامات، 18 کتب)
سنن ابوداود: 245
سنن ترمذی: 103
سنن ابن ماجہ: 573
سنن دارمی: 770
مسند الحمیدی: 318
اللؤلؤ والمرجان: 182
المنتقى ابن الجارود: 100
الفتح الربانی: 876
صحیح ابن حبان: 1190
الجامع الكامل: 1462
المعجم الاوسط: 8264
41 تا 41
حدیث نمبر: 8264
حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ جُمْهُورٍ ، أَنَا الْوَلِيدُ بْنُ شُجَاعِ بْنِ الْوَلِيدِ ، ثَنَا أَبِي ، ثَنَا الرُّحَيْلُ بْنُ مُعَاوِيَةَ ، عَنْ سَلَمَةَ بْنِ كُهَيْلٍ ، عَنْ كُرَيْبٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، عَنْ مَيْمُونَةَ ، قَالَتْ: وَضَعْتُ، أَوْ وُضِعَ لِرَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - غُسْلُهُ: فَصَبَّ بِيَمِينِهِ عَلَى شِمَالِهِ حَتَّى أَنْقَاهُمَا، ثُمَّ أَفَاضَ بِيَمِينِهِ عَلَى فَرْجِهِ، فَغَسَلَهُ بِشِمَالِهِ وَمَا أَصَابَهُ حَتَّى أَنْقَاهُ، ثُمَّ وَضَعَ يَدَهُ عَلَى الْحَائِطِ عَلَى التُّرَابِ، ثُمَّ غَسَلَهَا حَتَّى أَنْقَاهَا، ثُمَّ تَمَضْمَضَ، وَاسْتَنْشَقَ، وَتَوَضَّأَ وُضُوءَهُ لِلصَّلَاةِ، ثُمَّ أَفَاضَ عَلَى رَأْسِهِ وَعَلَى جَسَدِهِ، وَتَحَوَّلَ مِنْ مَكَانِهِ، فَغَسَلَ رِجْلَيْهِ.
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ سَلَمَةَ بْنِ كُهَيْلٍ إِلَّا الرُّحَيْلُ بْنُ مُعَاوِيَةَ ، وَلَا رَوَاهُ عَنِ الرُّحَيْلِ إِلَّا شُجَاعٌ ، تَفَرَّدَ بِهِ: ابْنُهُ.
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ سَلَمَةَ بْنِ كُهَيْلٍ إِلَّا الرُّحَيْلُ بْنُ مُعَاوِيَةَ ، وَلَا رَوَاهُ عَنِ الرُّحَيْلِ إِلَّا شُجَاعٌ ، تَفَرَّدَ بِهِ: ابْنُهُ.
ام المومنین سیدہ میمونہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: ”میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے غسل کے لیے پانی رکھا، یا (فرمایا) آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے غسل کا پانی رکھا گیا، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے دائیں ہاتھ سے بائیں ہاتھ پر پانی انڈیلا یہاں تک کہ دونوں ہاتھوں کو خوب صاف کر لیا، پھر دائیں ہاتھ سے اپنی شرمگاہ پر پانی بہایا اور اسے بائیں ہاتھ سے دھویا، نیز جو کچھ (گندگی) لگی تھی اسے بھی دھو کر صاف کر دیا، پھر اپنا ہاتھ دیوار پر مٹی کے ساتھ رگڑا اور اسے خوب دھو کر صاف کیا، پھر کلی کی، ناک میں پانی ڈالا، نماز کے وضو کی طرح وضو کیا، پھر اپنے سر اور پورے جسم پر پانی بہایا، اور اپنی جگہ سے ہٹ کر دونوں پاؤں دھوئے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو سلمہ بن کہیل سے رحیل بن معاویہ کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا اور رحیل سے شجاع کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اس میں ان کا بیٹا (ولید) منفرد ہے۔“ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 8264]
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو سلمہ بن کہیل سے رحیل بن معاویہ کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا اور رحیل سے شجاع کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اس میں ان کا بیٹا (ولید) منفرد ہے۔“ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 8264]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 249، 259، 260، 265، 266، 257، 274، 276، 281، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 317، 337، وابن الجارود فى «المنتقى» برقم: 107، 110، وابن خزيمة فى «صحيحه» برقم: 241، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 1190، والنسائي فى «المجتبى» برقم: 253 / 1، 406 / 3، 417 / 1، 416 / 1، 426 / 1، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 246، 247، وأبو داود فى «سننه» برقم: 245، والترمذي فى «جامعه» برقم: 103، والدارمي فى «مسنده» برقم: 739، 774، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 467، 573، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 831، 832، 833، 837، 852، 855، 889، 890، 969، 970، 1139، والدارقطني فى «سننه» برقم: 404، 405، وأحمد فى «مسنده» برقم: 27441، 27440، 27484، 27485، 27498، والطيالسي فى «مسنده» برقم: 1733، 1734، والحميدي فى «مسنده» برقم: 318، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 7101، 7108، وعبد بن حميد فى «مسنده» برقم: 1550، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 998، 1043، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 689، 760، 1602، والطبراني فى «الكبير» برقم: 1025، 1023، 1024، 1026، 1027، 35، 38»