🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
صحيح البخاري سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

صحیح بخاری میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (7563)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
71. بَابُ فَضْلِ الْخِدْمَةِ فِي الْغَزْوِ:
باب: جہاد میں خدمت کرنے کی فضیلت کا بیان۔
اطراف الحدیث — صحيح البخاري حدیث نمبر 2888 (کل: 6 مقامات، 6 کتب)
صحیح بخاری: 2888
اللؤلؤ والمرجان: 1634
الجامع الكامل: 10515
السنن الكبرى للبيهقي: 10353
المعجم الکبیر للطبرانی: 2205
المعجم الاوسط: 2415
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2888
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَرْعَرَةَ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، عَنْ يُونُسَ بْنِ عُبَيْدٍ، عَنْ ثَابِتٍ الْبُنَانِيِّ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ:" صَحِبْتُ جَرِيرَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ فَكَانَ يَخْدُمُنِي وَهُوَ أَكْبَرُ مِنْ أَنَسٍ، قَالَ جَرِيرٌ: إِنِّي رَأَيْتُ الْأَنْصَارَ يَصْنَعُونَ شَيْئًا لَا، أَجِدُ أَحَدًا مِنْهُمْ إِلَّا أَكْرَمْتُهُ".
ہم سے محمد بن عرعرہ نے بیان کیا، کہا ہم سے شعبہ نے بیان کیا، ان سے یونس بن عبید نے، ان سے ثابت بنانی نے اور ان سے انس بن مالک رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ میں جریر بن عبداللہ بجلی رضی اللہ عنہ کے ساتھ تھا تو وہ میری خدمت کرتے تھے حالانکہ عمر میں وہ مجھ سے بڑے تھے، جریر رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ میں نے ہر وقت انصار کو ایک ایسا کام کرتے دیکھا (رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت) کہ جب ان میں سے کوئی مجھے ملتا ہے تو میں اس کی تعظیم و اکرام کرتا ہوں۔ [صحيح البخاري/كتاب الجهاد والسير/حدیث: 2888]
حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا کہ میں حضرت جریر بن عبداللہ البجلی رضی اللہ عنہ کے ساتھ تھا اور وہ میری بہت خدمت کرتے تھے، حالانکہ عمر کے اعتبار سے وہ مجھ سے بڑے تھے۔ حضرت جریر رضی اللہ عنہ کا بیان ہے کہ میں نے ہر وقت انصار کو ایک کام کرتے دیکھا ہے، اس لیے ان (انصار) میں سے جب کوئی مجھے ملتا ہے تو میں اس کی عزت و احترام کرتا ہوں۔ [صحيح البخاري/كتاب الجهاد والسير/حدیث: 2888]
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة»

الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1634
1634 صحيح حديث جَرِيرِ بْنِ عَبْدِ اللهِ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ رضي الله عنه، قَالَ: صَحِبْتُ جَرِيرَ بْنَ عَبْدِ اللهِ، فَكَانَ يَخْدُمُنِي وَهُوَ أَكْبَرُ مِنْ أَنَسٍ قَالَ جَرَيرٌ: إِنِّي رَأَيْتُ الأَنْصَارَ يَصْنَعُونَ شَيئًا، لاَ أَجِدُ أَحَدًا مِنْهُمْ إِلاَّ أَكْرَمْتُهُ
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ میں جریر بن عبداللہ بجلی رضی اللہ عنہ کے ساتھ تھا تو وہ میری خدمت کرتے تھے حالانکہ عمر میں وہ مجھ سے بڑے تھے، جریر رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ میں نے ہر وقت انصار کو ایک ایسا کام (رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت) کرتے دیکھا، جب ان میں سے کوئی مجھے ملتا ہے تو میں اس کی تعظیم و اکرام کرتا ہوں۔ [اللؤلؤ والمرجان/كتاب فضائل الصحابة/حدیث: 1634]
تخریج الحدیث: «صحیح، أخرجه البخاري في: 56 كتاب الجهاد: 71 باب فضل الخدمة في الغزو»

الحكم على الحديث:
«صحیح»
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10515
10515- عن أنس بن مالك قال: خرجت مع جرير بن عبدالله البجلي في سفر، فكان يخدمني، فقلت له لا تفعل.فقال: إني قد رأيت الأنصار تصنع برسول الله صلى الله عليه وسلم شيئا، آليت أن لا أصحب أحدا منهم إلا خدمته.
زاد ابن المثنى وابن بشار في حديثهما: وكان جرير أكبر من أنس.وقال ابن بشار: أسن من أنس.
تخریج الحدیث: «متفق عليه: رواه البخاري في الجهاد (2888)، ومسلم في فضائل الصحابة (2513) كلاهما من طريق محمد بن عرعرة، ثنا شعبة، عن يونس بن عبيد، عن ثابت البناني، عن أنس بن مالك قال: فذكره.»

الحكم على الحديث:
متفق عليه
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10353
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، ثنا عَلِيُّ بْنُ حَمْشَاذٍ، ثنا أَبُو مُسْلِمٍ، وَمُحَمَّدُ بْنُ أَيُّوبَ، قَالَا: ثنا مُحَمَّدُ بْنُ عَرْعَرَةَ، ثنا شُعْبَةُ، عَنْ يُونُسَ، عَنْ ثَابِتٍ، عَنْ أَنَسٍ، قَالَ: صَحِبْتُ جَرِيرَ بْنَ عَبْدِ اللهِ وَكَانَ يَخْدُمُنِي وَكَانَ أَكْبَرَ مِنْ أَنَسٍ، قَالَ جَرِيرٌ:" رَأَيْتُ الْأَنْصَارَ يَصْنَعُونَ بِرَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ شَيْئًا لَا أَرَى أَحَدًا مِنْهُمْ إِلَّا أَكْرَمْتُهُ"، رَوَاهُ الْبُخَارِيُّ فِي الصَّحِيحِ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَرْعَرَةَ وَرَوَاهُ مُسْلِمٌ عَنْ نَصْرِ بْنِ عَلِيٍّ وَغَيْرِهِ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَرْعَرَةَ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں سیدنا جریر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ کے ساتھ رہا، وہ میری خدمت کیا کرتے تھے حالانکہ وہ انس سے عمر میں بڑے تھے۔ سیدنا جریر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: میں نے انصار کو دیکھا، وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ جو بھی معاملہ کرتے، میں نے ان میں سے جس کو بھی دیکھا اس کا اکرام کیا۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الحج/حدیث: 10353]

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2205
حَدَّثَنَا أَبُو مُسْلِمٍ الْكَشِّيُّ ، ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَرْعَرَةَ ، ثَنَا شُعْبَةُ ، عَنْ يُونُسَ بْنِ عُبَيْدٍ ، عَنْ ثَابِتٍ الْبُنَانِيِّ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ: صَحِبْتُ جَرِيرًا فَكَانَ يَخْدُمُنِي " وَكَانَ أَكْبَرَ مِنْ أَنَسٍ ، وَقَالَ جَرِيرٌ : " إِنِّي رَأَيْتُ الْأَنْصَارَ يَصْنَعُونَ بِرَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ شَيْئًا لَا أَرَى أَحَدًا مِنْهُمْ إِلَّا أَكْرَمْتُهُ.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میں سیدنا جریر رضی اللہ عنہ کے ساتھ رہا تو وہ میری خدمت کیا کرتے تھے، حالانکہ وہ انس سے عمر میں بڑے تھے۔ اور سیدنا جریر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”میں نے انصار کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ ایسا سلوک کرتے دیکھا کہ ان میں سے کسی کو دیکھتا تو اس کی تکریم کیے بغیر نہ رہتا۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب الجيم/حدیث: 2205]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 2، صفحہ 293، حدیث 2218»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2415
حَدَّثَنَا أَبُو مُسْلِمٍ قَالَ: نَا ابْنُ عَرْعَرَةَ قَالَ: نَا شُعْبَةُ ، عَنْ يُونُسَ بْنِ عُبَيْدٍ ، عَنْ ثَابِتٍ الْبُنَانِيِّ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ: I " صَحِبْتُ جَرِيرًا ، فَكَانَ يَخْدُمُنِي I "، وَكَانَ أَكْبَرَ مِنْ أَنَسٍ ، وَقَالَ جَرِيرٌ : رَأَيْتُ الْأَنْصَارَ يَصْنَعُونَ بِرَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - شَيْئًا لَا أَرَى أَحَدًا مِنْهُمْ إِلَّا أَحْبَبْتُهُ عَلَيْهِ.
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ شُعْبَةَ إِلَّا مُحَمَّدٌ.
ثابت بنانی رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”میں سیدنا جریر رضی اللہ عنہ کی صحبت میں رہا، وہ میری خدمت کیا کرتے تھے“ حالانکہ وہ سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے عمر میں بڑے تھے۔ اور سیدنا جریر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”میں نے انصار کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ ایسا (محبت و خدمت کا) معاملہ کرتے دیکھا کہ ان میں سے جس کسی کو بھی دیکھتا ہوں، اسی بنا پر مجھے اس سے محبت ہو جاتی ہے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”شعبہ سے اس حدیث کو محمد کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا۔“ [المعجم الأوسط/باب الألف/حدیث: 2415]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 2888، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 2513، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 10462، والطبراني فى «الكبير» برقم: 2218»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں