الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
صحيح البخاري سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
136. بَابُ السُّرْعَةِ فِي السَّيْرِ:
باب: سفر میں تیز چلنا۔
اطراف الحدیث — صحيح البخاري حدیث نمبر 3000 (کل: 16 مقامات، 8 کتب)
سنن نسائی: 593
مسند عبداللہ بن عمر: 85
اللؤلؤ والمرجان: 409
11 تا 16
حدیث نمبر: 1258
وَقَدْ حَدَّثَنَا وَقَدْ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى ، حَدَّثَنَا أَبُو الْيَمَانِ ، أَخْبَرَنَا شُعَيْبٌ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، أَخْبَرَنِي سَالِمُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ ، أَنَّ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عُمَرَ كَانَ " لا يُسَبِّحُ فِي السَّفَرِ سَجْدَةً قَبْلَ صَلاةِ الْمَكْتُوبَةِ وَلا بَعْدَهَا حَتَّى يَقُومَ مِنْ جَوْفِ اللَّيْلِ، وَكَانَ لا يَتْرُكُ الْقِيَامَ مِنْ جَوْفِ اللَّيْلِ"
حضرت سالم بن عبداللہ رحمه الله بیان کرتے ہیں کہ سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سفر میں فرض نماز سے پہلے اور اس کے بعد کوئی نفل نماز نہیں پڑھتے تھے حتیٰ کہ آدھی رات ہو جاتی تو اُٹھ کر نفل ادا کرتے۔ اور وہ رات کو نماز تہجّد کبھی نہیں چھوڑتے تھے۔ [صحيح ابن خزيمه/جماع أبواب صلاة التطوع فى السفر/حدیث: 1258]
تخریج الحدیث: «صحيح، أخرجه ابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 1258، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 5592، وابن أبى شيبة فى (مصنفه) برقم: 3849»
حدیث نمبر: 409
409 صحيح حديث ابْنِ عُمَرَ، قَالَ: رَأَيْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا أَعْجلَهُ السَّيْرُ فِي السَّفَرِ يُؤَخِّرُ الْمَغْرِبَ حَتَّى يَجْمَعَ بَيْنَهَا وَبَيْنَ الْعِشَاءِ
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے فرمایا کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا جب سفر میں چلنے کی جلدی ہوتی تو آپ مغرب کی نماز دیر سے پڑھتے یہاں تک کہ مغرب اور عشاء ایک ساتھ ملا کر پڑھتے۔ [اللؤلؤ والمرجان/كتاب صلاة المسافرين وقصرها/حدیث: 409]
تخریج الحدیث: «صحیح، أخرجه البخاري في: 18 كتاب تقصير الصلاة: 6 يصلى المغرب ثلاثا في السفر»
الحكم على الحديث:
«صحیح»
حدیث نمبر: 5514
وَأَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ الْمُقْرِئُ، أنبأ الْحَسَنُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ، ثنا يُوسُفُ بْنُ يَعْقُوبَ الْقَاضِي، ثنا سُلَيْمَانُ بْنُ حَرْبٍ، ثنا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ، عَنْ أَيُّوبَ، عَنْ نَافِعٍ، أَنَّ ابْنَ عُمَرَ اسْتُصْرِخَ عَلَى صَفِيَّةَ بِنْتِ أَبِي عُبَيْدٍ وَهُوَ بِمَكَّةَ وَهِيَ بِالْمَدِينَةِ، فَأَقْبَلَ فَسَارَ حَتَّى غَرَبَتِ الشَّمْسُ وَبَدَتِ النُّجُومُ، فَقَالَ لَهُ رَجُلٌ كَانَ يَصْحَبُهُ: الصَّلَاةَ الصَّلَاةَ، فَسَارَ ابْنُ عُمَرَ، فَقَالَ لَهُ سَالِمٌ: الصَّلَاةَ، فَقَالَ:" إِنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ إِذَا عَجِلَ بِهِ أَمْرٌ فِي سَفَرٍ جَمَعَ بَيْنَ هَاتَيْنِ الصَّلَاتَيْنِ". فَسَارَ حَتَّى إِذْ غَابَ الشَّفَقُ جَمَعَ بَيْنَهُمَا، وَسَارَ مَا بَيْنَ مَكَّةَ وَالْمَدِينَةِ ثَلَاثًا". وَرَوَاهُ مَعْمَرٌ، عَنْ أَيُّوبَ وَمُوسَى بْنِ عُقْبَةَ، عَنْ نَافِعٍ، وَقَالَ فِي الْحَدِيثِ: فَأَخَّرَ الْمَغْرِبَ بَعْدَ ذَهَابِ الشَّفَقِ، حَتَّى ذَهَبَ هَوَى مِنَ اللَّيْلِ ثُمَّ نَزَلَ فَصَلَّى الْمَغْرِبَ وَالْعِشَاءَ، وَقَالَ: كَانَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَفْعَلُ ذَلِكَ إِذَا جَدَّ بِهِ السَّيْرُ أَوْ حَزِبَهُ أَمْرٌ". وَرَوَاهُ يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ، عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ الْأَنْصَارِيِّ، عَنْ نَافِعٍ، فَذَكَرَ أَنَّهُ سَارَ قَرِيبًا مِنْ رُبْعِ اللَّيْلِ ثُمَّ نَزَلَ فَصَلَّى.
(الف) نافع، سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے نقل فرماتے ہیں کہ انہیں صفیہ بنت ابی عبید کی مدد کے لیے بلایا گیا، وہ مکہ میں تھے اور وہ مدینہ میں تھیں، وہ روانہ ہوئے اور چلتے رہے یہاں تک کہ سورج غروب ہو گیا اور ستارے ظاہر ہو گئے۔ ایک شخص نے، جو ان کے ساتھ تھا، کہا: نماز! نماز! سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما چلتے رہے۔ سالم نے کہہ دیا: نماز! تو انہوں نے فرمایا: ”رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو جب سفر میں کوئی معاملہ جلدی کا درپیش ہوتا تو ان دو نمازوں کو جمع کر لیتے تھے۔“ پھر وہ چلے اور شفق کے غائب ہونے کے بعد ان دونوں کو جمع کر لیا اور مکہ اور مدینہ کے درمیان تین دن چلتے رہے۔
(ب) موسیٰ بن عقبہ، نافع سے نقل فرماتے ہیں، حدیث کے آخر میں ہے کہ وہ غروبِ شفق تک مغرب کو مؤخر کرتے یہاں تک کہ رات کا حصہ گزر جاتا، پھر وہ اترتے اور مغرب و عشا کی نماز پڑھی اور فرمایا: ”رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم بھی ایسا کر لیتے تھے، جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو سفر کی جلدی ہوتی یا کوئی سنگین معاملہ ہوتا۔“
(ج) یحییٰ بن سعید انصاری، نافع سے نقل فرماتے ہیں کہ جب رات کا چوتھائی حصہ ختم ہو جاتا تو وہ اترتے اور نماز پڑھتے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الصلاة/حدیث: 5514]
(ب) موسیٰ بن عقبہ، نافع سے نقل فرماتے ہیں، حدیث کے آخر میں ہے کہ وہ غروبِ شفق تک مغرب کو مؤخر کرتے یہاں تک کہ رات کا حصہ گزر جاتا، پھر وہ اترتے اور مغرب و عشا کی نماز پڑھی اور فرمایا: ”رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم بھی ایسا کر لیتے تھے، جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو سفر کی جلدی ہوتی یا کوئی سنگین معاملہ ہوتا۔“
(ج) یحییٰ بن سعید انصاری، نافع سے نقل فرماتے ہیں کہ جب رات کا چوتھائی حصہ ختم ہو جاتا تو وہ اترتے اور نماز پڑھتے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الصلاة/حدیث: 5514]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ احمد 2/51»
الحكم على الحديث:
صحيح
حدیث نمبر: 5537
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، وَأَبُو سَعِيدِ بْنُ أَبِي عَمْرٍو قَالَا: ثنا أَبُو مُحَمَّدٍ أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْمُزَنِيُّ، ثنا عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عِيسَى، ثنا أَبُو الْيَمَانِ، أَخْبَرَنِي شُعَيْبُ بْنُ أَبِي حَمْزَةَ، عَنِ الزُّهْرِيِّ قَالَ: أَخْبَرَنِي سَالِمٌ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ عُمَرَ قَالَ:" رَأَيْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا أَعْجَلَهُ السَّيْرُ فِي السَّفَرِ يُؤَخِّرُ صَلَاةَ الْمَغْرِبِ حَتَّى يَجْمَعَ بَيْنَهَا وَبَيْنَ الْعِشَاءِ". قَالَ سَالِمٌ: وَكَانَ عَبْدُ اللهِ بْنُ عُمَرَ يَفْعَلُ ذَلِكَ إِذَا أَعْجَلَهُ السَّيْرُ يُقِيمُ صَلَاةَ الْمَغْرِبِ فَيُصَلِّيهَا ثَلَاثًا، ثُمَّ يُسَلِّمُ، ثُمَّ قَلَّ مَا يَلْبَثُ حَتَّى يُقِيمَ صَلَاةَ الْعِشَاءِ وَيُصَلِّيهَا رَكْعَتَيْنِ ثُمَّ يُسَلِّمُ، وَلَا يُسَبِّحُ بَيْنَهُمَا بِرَكْعَةٍ، وَلَا يُسَبِّحُ بَعْدَ الْعِشَاءِ بِسَجْدَةٍ حَتَّى يَقُومَ مِنْ جَوْفِ اللَّيْلِ. رَوَاهُ الْبُخَارِيُّ فِي الصَّحِيحِ عَنْ أَبِي الْيَمَانِ.
سالم، عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے نقل فرماتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا، جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو سفر میں جلدی ہوتی تو مغرب کو مؤخر کر کے عشاء کے ساتھ جمع فرماتے۔ سالم کہتے ہیں: جب عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کو جلدی ہوتی وہ بھی ایسے ہی کرتے تھے۔ مغرب کی نماز قائم کرتے تو تین رکعات ادا کرتے، پھر سلام پھیرتے، پھر تھوڑی ہی دیر ٹھہرتے کہ عشاء کی نماز قائم کرتے اور دو رکعات ادا کرتے، پھر سلام پھیرتے، نہ تو ان دو نمازوں کے درمیان نفل پڑھتے اور نہ ہی عشاء کے بعد ایک رکعت پڑھتے بلکہ رات کا قیام فرماتے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الصلاة/حدیث: 5537]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ انظر 5512»
الحكم على الحديث:
صحيح
حدیث نمبر: 13051
حَدَّثَنَا سَلَمَةُ بْنُ أَحْمَدَ الْفَوْزِيُّ الْحِمْصِيُّ ، ثَنَا جَدِّي خَطَّابُ بْنُ عُثْمَانَ الْفَوْزِيُّ ، ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ حِمْيَرَ ، ثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ أَبِي عَبْلَةَ ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ ، عَنْ سَالِمٍ ، عَنْ أَبِيهِ قَالَ: رَأَيْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا جَدَّ بِهِ السَّيْرُ فِي السَّفَرِ أَخَّرَ الْمَغْرِبَ حَتَّى جَمَعَ بَيْنَهَا وَبَيْنَ صَلَاةِ الْعِشَاءِ ".
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا کہ جب سفر میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو چلنے کی جلدی ہوتی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم مغرب کو مؤخر کر دیتے یہاں تک کہ اسے عشاء کی نماز کے ساتھ جمع کر لیتے۔ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 13051]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 12، صفحہ 278، حدیث 13107»
حدیث نمبر: 13072
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ الْوَهَّابِ بْنِ نَجْدَةَ الْحَوْطِيُّ ، ثَنَا أَبُو الْمُغِيرَةِ ، ثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ يَزِيدَ بْنِ تَمِيمٍ السُّلَمِيُّ ، حَدَّثَنِي الزُّهْرِيُّ ، عَنْ سَالِمٍ أَنَّ عَبْدَ اللهِ بْنَ عُمَرَ قَالَ: رَأَيْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ إِذَا أَعْجَلَهُ السَّيْرُ فِي السَّفَرِ يُؤَخِّرُ صَلَاةَ الْمَغْرِبِ حَتَّى يَجْمَعَ بَيْنَهَا، وَبَيْنَ صَلَاةِ الْعِشَاءِ.
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں: ”میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا کہ جب سفر میں چلنا آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے جلدی کا باعث ہوتا تو مغرب کی نماز کو مؤخر کر دیتے یہاں تک کہ اسے عشاء کی نماز کے ساتھ جمع کر لیتے۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 13072]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 12، صفحہ 284، حدیث 13128»