🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
صحيح البخاري سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

صحیح بخاری میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (7563)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
184. بَابُ الْعَوْنِ بِالْمَدَدِ:
باب: مدد کے لیے فوج روانہ کرنا۔
اطراف الحدیث — صحيح البخاري حدیث نمبر 3064 (کل: 102 مقامات، 17 کتب)
صحیح بخاری: 3064، 1001، 1002، 1003، 1300، 2801، 2814، 3170، 4088، 4089، 4090، 4091، 4094، 4095، 4096
صحیح مسلم: 1545، 1546، 1547، 1548، 1549
سنن ابوداود: 1445
سنن نسائی: 1071، 1078
سنن ابن ماجہ: 1183، 1243
سنن دارمی: 1635، 1638
مشکوۃ المصابیح: 1289، 1294
مسند احمد: 12064، 12150، 12152، 12655، 12705، 12849، 12911، 13027، 13120، 13195، 13255، 13265، 13274، 13431، 13602، 13683، 13725، 13752، 13951، 13952، 14004، 14005، 14074
اللؤلؤ والمرجان: 394، 1242
مصنف ابن ابی شیبہ: 7164
سنن دارقطنی: 1667
الفتح الربانی: 1756، 1758، 1764، 8460، 10744، 11677
صحیح ابن حبان: 1973، 1982، 1985، 4651
الجامع الكامل: 2836، 2838، 2840، 2841، 2842، 3583، 7995، 8880، 8881، 8882، 8885، 8886، 10068، 10963، 11074
السنن الكبرى للبيهقي: 3094، 3102، 3122، 3123، 3125، 3322، 18822
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 2832، 2921، 3057، 3069، 3082، 3159، 3231، 3916، 3994، 4026، 4031، 4262، 4263
المعجم الاوسط: 4235
81 تا 90
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11074
11074- عن أنس بن مالك قال: دعا النبيُّ صلى الله عليه وسلم على الذين قَتَلوا -يعني أصحابه- ببئر مَعونة ثلاثين صباحاً، حين يدعو على رِعْلٍ ولَحيانَ: وعُصيَّةَ عَصَتِ الله ورسولَه قال أنس: فأنزل الله تعالى لنبيِّه في الذين قُتِلوا -أصحابِ بئرِ مَعونة- قرآناً قرأناه حتَّى نُسخ بعدُ: بَلِّغُوا قومَنا فقد لَقِينا ربَّنا، فرضي عنَّا، ورضينا عنه.
تخریج الحدیث: «متفق عليه: رواه البخاري في المغازي (4095)، ومسلم في المساجد (677) كلاهما من طريق مالك، عن إسحاق بن عبد الله بن أبي طلحة، عن أنس بن مالك فذكره.واللفظ للبخاري، وزاد مسلم ((وذكوان)) بعد ((رِعْلٍ)).»

الحكم على الحديث:
متفق عليه
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3094
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، أَخْبَرَنِي أَبُو بَكْرٍ مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ بَالَوَيْهِ، ثنا عَبْدُ اللهِ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ حَنْبَلٍ، حَدَّثَنِي عَبْدُ الْأَعْلَى بْنُ حَمَّادٍ النَّرْسِيُّ، ثنا يَزِيدُ بْنُ زُرَيْعٍ، ثنا سَعِيدٌ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ،" أَنَّ رِعْلًا، وَذَكْوَانَ، وَعُصَيَّةَ، وَبَنِي لَحْيَانَ اسْتَمَدُّوا رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَدُوًّا فَأَمَدَّهُمْ بِسَبْعِينَ مِنَ الْأَنْصَارِ كُنَّا نُسَمِّيهِمُ الْقُرَّاءُ فِي زَمَانِهِمْ كَانُوا يَحْتَطِبُونَ بِالنَّهَارِ وَيُصَلُّونَ بِاللَّيْلِ، حَتَّى إِذَا كَانُوا بِبِئْرِ مَعُونَةَ قَتَلُوهُمْ وَغَدَرُوا بِهِمْ، فَبَلَغَ ذَلِكَ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَنَتَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ شَهْرًا يَدْعُو فِي صَلَاةِ الصُّبْحِ عَلَى أَحْيَاءٍ مِنْ أَحْيَاءِ الْعَرَبِ عَلَى ⦗٢٨٤⦘ رِعْلٍ وَذَكْوَانَ وَعُصَيَّةَ وَبَنِي لَحْيَانَ قَالَ أَنَسٌ فَقَرَأْنَا بِهِمْ قُرْآنًا، ثُمَّ إِنَّ ذَلِكَ رُفِعَ (بَلِّغُوا قَوْمَنَا أَنَّا قَدْ لَقِينَا رَبَّنَا فَرَضِيَ عَنَّا وَأَرْضَانَا" رَوَاهُ الْبُخَارِيُّ فِي الصَّحِيحِ، عَنْ عَبْدِ الْأَعْلَى بْنِ حَمَّادٍ النَّرْسِيِّ.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ قبیلہ رعل، ذکوان، عصیہ اور بنو لحیان کے لوگوں نے دشمن کے خلاف مدد کی درخواست کی تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ستر صحابہ کو ان کی مدد کے لیے روانہ کیا، ان کو ہم اپنے زمانے کے قراء کہا کرتے تھے، وہ دن کو لکڑیاں اکٹھی کرتے تھے اور رات کو قیام کرتے تھے حتیٰ کہ جب یہ بئرِ معونہ کے مقام پر پہنچے تو ان مذکورہ قبائل نے انہیں شہید کر دیا اور ان کے ساتھ دھوکا کیا۔ جب نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو اس واقعہ کی خبر ہوئی تو آپ ایک مہینہ تک فجر کی نماز میں قبائلِ عرب کے کچھ قبیلوں رعل، ذکوان، عصیہ اور بنو لحیان پر بددعا کرتے رہے۔ انس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: ہم ان کے بارے میں قرآن پڑھتے رہے، پھر یہ حکم اٹھا لیا گیا: ”ہماری قوم کے افراد کو پیغام پہنچا دو کہ ہم اپنے رب کے پاس پہنچ گئے، وہ ہم سے راضی ہو گیا اور اس نے ہمیں راضی کر دیا۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الصلاة/حدیث: 3094]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ اخرجه البخاري 3862»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3102
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، ثنا أَبُو عَبْدِ اللهِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ، ثنا إِبْرَاهِيمُ بْنُ عَبْدِ اللهِ، أنبأ وَهْبُ بْنُ جَرِيرٍ، ثنا هِشَامٌ، ح وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، أَخْبَرَنِي أَبُو بَكْرِ بْنُ عَبْدِ اللهِ، أنبأ الْحَسَنُ بْنُ سُفْيَانَ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى، ثنا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مَهْدِيٍّ، ثنا هِشَامٌ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنْ أَنَسٍ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ" قَنَتَ شَهْرًا يَدْعُو عَلَى أَحْيَاءٍ مِنْ أَحْيَاءِ الْعَرَبِ، ثُمَّ تَرَكَهُ" رَوَاهُ مُسْلِمٌ فِي الصَّحِيحِ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُثَنَّى.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک ماہ تک قنوت پڑھی، اس میں عرب کے بعض قبائل پر بددعا کرتے تھے، پھر اس کو چھوڑ دیا۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الصلاة/حدیث: 3102]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ اخرجه مسلم 677»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3122
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، ثنا أَبُو الْحَسَنِ عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ سَخْتَوَيْهِ الْعَدْلُ، أنبأ أَبُو مُسْلِمٍ، أَنَّ مُسْلِمَ بْنَ إِبْرَاهِيمَ حَدَّثَهُمْ ثنا هِشَامٌ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنْ أَنَسٍ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ" قَنَتَ شَهْرًا بَعْدَ الرُّكُوعِ يَدْعُو عَلَى أَحْيَاءٍ مِنْ أَحْيَاءِ الْعَرَبِ" رَوَاهُ الْبُخَارِيُّ فِي الصَّحِيحِ، عَنْ مُسْلِمِ بْنِ إِبْرَاهِيمَ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے رکوع کے بعد ایک ماہ تک قنوت پڑھی، آپ صلی اللہ علیہ وسلم عرب کے بعض قبیلوں پر بددعا کرتے تھے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الصلاة/حدیث: 3122]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ اخرجه البخاري 3861»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3123
أَخْبَرَنَا أَبُو الْخَيْرِ جَامِعُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ مَهْدِيٍّ الْوَكِيلُ، أنبأ أَبُو طَاهِرٍ ⦗٢٩٣⦘ الْمُحَمَّدَ آبَادِيُّ، ثنا عُثْمَانُ بْنُ سَعِيدٍ الدَّارِمِيُّ، ثنا سُلَيْمَانُ بْنُ حَرْبٍ، ح، وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَمْرٍو الْأَدِيبُ، أنبأ أَبُو بَكْرٍ الْإِسْمَاعِيلِيُّ، أنبأ يُوسُفُ الْقَاضِي، ثنا مُسَدَّدٌ، قَالَا: ثنا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ، عَنْ أَيُّوبَ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سِيرِينَ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ أَنَّهُ سُئِلَ: هَلْ قَنَتَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي صَلَاةِ الصُّبْحِ؟ قَالَ: نَعَمْ، فَقِيلَ لَهُ: قَبْلَ الرُّكُوعِ أَوْ بَعْدَهُ؟ قَالَ:" بَعْدَ الرُّكُوعِ يَسِيرًا" قَالَ: فَلَا أَدْرِي: الْيَسِيرُ الْقِيَامُ أَوِ الْقُنُوتُ؟ لَفْظُ حَدِيثِ سُلَيْمَانَ، وَفِي حَدِيثِ مُسَدَّدٍ: سُئِلَ أَنَسُ بْنُ مَالِكٍ: قَنَتَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي صَلَاةِ الصُّبْحِ قَبْلَ الرُّكُوعِ أَوْ بَعْدَهُ؟ قَالَ:" بَعْدَ الرُّكُوعِ يَسِيرًا" رَوَاهُ الْبُخَارِيُّ فِي الصَّحِيحِ عَنْ مُسَدَّدٍ.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ان سے کسی نے پوچھا کہ کیا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے صبح کی نماز میں قنوت (نازلہ) پڑھی ہے؟ انہوں نے فرمایا: ہاں۔ پھر دریافت کیا گیا کہ رکوع سے پہلے یا بعد میں؟ انہوں نے فرمایا: رکوع کے بعد مختصر سے وقت میں۔ راوی کہتے ہیں کہ میں نہیں جانتا کہ مختصر قنوت کا ذکر کیا یا قیام کا۔
یہ سلیمان کی حدیث کے الفاظ ہیں اور مسدد کی حدیث میں ہے کہ سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے دریافت کیا گیا: کیا نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے صبح کی نماز میں قنوت (نازلہ) رکوع سے پہلے پڑھی ہے یا بعد میں؟ انہوں نے فرمایا: رکوع کے بعد مختصر مدت کے لیے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الصلاة/حدیث: 3123]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ اخرجه البخاري 956»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3125
أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ الْمُقْرِئُ، أنبأ الْحَسَنُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ، وَأَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ بْنُ أَبِي الْمَعْرُوفِ، أنبأ مَخْلَدُ بْنُ جَعْفَرٍ، قَالَا: ثنا يُوسُفُ بْنُ يَعْقُوبَ، ثنا مُسَدَّدٌ، ثنا عَبْدُ الْوَاحِدِ بْنُ زِيَادٍ، ثنا عَاصِمٌ الْأَحْوَلُ قَالَ: سَأَلْتُ أَنَسَ بْنَ مَالِكٍ عَنِ الْقُنُوتِ، فَقَالَ: قَدْ كَانَ الْقُنُوتُ، قُلْتُ: قَبْلَ الرُّكُوعِ أَوْ بَعْدَهُ؟ قَالَ: قَبْلَهُ، قُلْتُ: إِنَّ فُلَانًا أَخْبَرَنِي عَنْكَ أَنَّكَ قُلْتَ بَعْدَ الرُّكُوعِ قَالَ: كَذَبَ إِنَّمَا قَنَتَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بَعْدَ الرُّكُوعِ شَهْرًا، إِنَّهُ كَانَ بَعَثَ قَوْمًا يُقَالُ لَهُمُ الْقُرَّاءُ، زُهَاءُ سَبْعِينَ رَجُلًا إِلَى قَوْمٍ مِنَ الْمُشْرِكِينَ فَقَتَلَهُمْ قَوْمٌ مِنَ الْمُشْرِكِينَ دُونَ أُولَئِكَ، وَكَانَ بَيْنَهُمْ وَبَيْنَ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَهْدٌ فَقَنَتَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ شَهْرًا يَدْعُو عَلَيْهِمْ" رَوَاهُ الْبُخَارِيُّ فِي الصَّحِيحِ، عَنْ مُسَدَّدٍ كَذَا فِي هَذِهِ الرِّوَايَةِ، عَنْ عَاصِمٍ الْأَحْوَلِ أَنَّ الْقُنُوتَ بَعْدَ الرُّكُوعِ إِنَّمَا كَانَ شَهْرًا حِينَ كَانَ يَدْعُو عَلَى الَّذِينَ قَتَلُوا الْقُرَّاءَ، وَأَوْهَمَ أَنَّ الْقُنُوتَ قَبْلَ ذَلِكَ وَبَعْدَهُ إِنَّمَا هُوَ قَبْلَ الرُّكُوعِ وَرَوَى عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ صُهَيْبٍ، عَنْ أَنَسٍ فِي قِصَّةِ الْقُرَّاءِ، قَالَ: فَدَعَا رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ شَهْرًا عَلَيْهِمْ فِي صَلَاةِ الْغَدَاةِ وَذَلِكَ بَدْءُ الْقُنُوتِ، وَمَا كُنَّا نَقْنُتُ، ثُمَّ رَوَى عَبْدُ الْعَزِيزِ أَنَّ رَجُلًا سَأَلَ أَنَسًا عَنِ الْقُنُوتِ أَبْعَدَ الرُّكُوعِ أَوْ عِنْدَ الْفَرَاغِ مِنَ الْقِرَاءَةِ؟ قَالَ: لَا، بَلْ عِنْدَ الْفَرَاغِ مِنَ الْقِرَاءَةِ وَقَدْ رُوِّينَا، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ فِي غَيْرِ قِصَّةِ الْقُرَّاءِ أَنَّ قُنُوتَ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِيهِ كَانَ بَعْدَ الرُّكُوعِ وَكَذَلِكَ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ.
عاصم احول بیان کرتے ہیں کہ میں نے سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے قنوت کے بارے میں دریافت کیا تو انہوں نے فرمایا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم قنوت پڑھتے تھے۔ میں نے کہا: رکوع سے پہلے یا بعد میں؟ انہوں نے فرمایا: ”رکوع سے پہلے۔“ میں نے کہا: فلاں صاحب آپ سے روایت کرتے ہیں کہ آپ نے فرمایا: رکوع کے بعد ہے۔ انہوں نے فرمایا: ”وہ صاحب غلط کہتے ہیں۔“ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک مہینے تک قنوت پڑھی تھی وہ بھی رکوع کے بعد۔ ہوا یہ تھا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے صحابہ میں سے ستر قاریوں کو مشرکین کی ایک قوم (بنی عامر) کی طرف (ان کو تعلیم دینے کے لیے) بھیجا تھا لیکن انہیں ان لوگوں کے علاوہ مشرکوں کی ایک قوم نے شہید کر دیا۔ ان کے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے درمیان عہد تھا لیکن انہوں نے عہد شکنی کی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم ایک ماہ تک ان کے خلاف بددعا کرتے رہے۔
(ب) اسی طرح اس روایت میں عاصم احول سے مروی ہے کہ رکوع کے بعد قنوت صرف ایک مہینہ تک تھی جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم ان قراء کے قاتلوں پر بددعا کرتے تھے۔ اور اس سے یہ وہم ہوتا ہے کہ اس سے پہلے اور بعد کی قنوت رکوع سے پہلے ہی تھی۔
(ج) عبدالعزیز بن صہیب نے سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے قراء کے قصے کے بارے میں روایت نقل کی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک ماہ تک صبح کی نماز میں ان پر بددعا کی۔
اور یہ قنوت کی ابتدا تھی۔ ہم اس سے پہلے قنوت نہیں پڑھتے تھے۔
(د) پھر عبدالعزیز نے روایت کیا کہ ایک شخص نے سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے قنوت کے بارے میں دریافت کیا کہ کیا وہ رکوع کے بعد ہے یا قرأت سے فارغ ہونے کے وقت؟ انہوں نے فرمایا: ”نہیں، بلکہ قرأت سے فراغت کے وقت ہے۔“
(ہ) اور ہمیں سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے قراء کے قصے کے علاوہ روایت پہنچی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی قنوت رکوع کے بعد تھی۔ اسی طرح سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے منقول ہے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الصلاة/حدیث: 3125]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ اخرجه البخاري 957»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3322
وَأَخْبَرَنَا أَبُو الْحُسَيْنِ عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ بِشْرَانَ الْعَدْلُ بِبَغْدَادَ أنبأ إِسْمَاعِيلُ بْنُ مُحَمَّدٍ الصَّفَّارُ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الْمَلِكِ الدَّقِيقِيُّ، ثنا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ، أنبأ سُلَيْمَانُ، عَنْ أَبِي مِجْلَزٍ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَنَتَ فِي الْفَجْرِ شَهْرًا يَدْعُو عَلَى رِعْلٍ وَذَكْوَانَ وَقَالَ" عُصَيَّةُ عَصَتِ اللهَ وَرَسُولَهُ" أَخْرَجَاهُ فِي الصَّحِيحِ مِنْ حَدِيثِ سُلَيْمَانَ التَّيْمِيِّ.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فجر میں ایک ماہ تک قنوت فرمائی، آپ صلی اللہ علیہ وسلم رعل اور ذکوان (قبیلوں) کے خلاف بددعا کرتے تھے اور فرمایا: ”عصیہ نے اللہ اور اس کے رسول کی نافرمانی کی ہے۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الصلاة/حدیث: 3322]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ اخرجه مسلم 307»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 18822
وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، أنبأ أَبُو الْحَسَنِ أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدُوسٍ، ثنا عُثْمَانُ بْنُ سَعِيدٍ، ثنا مُوسَى بْنُ إِسْمَاعِيلَ، ثنا هَمَّامٌ، عَنْ إِسْحَاقَ بْنِ عَبْدِ اللهِ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَنَسُ بْنُ مَالِكٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بَعَثَ خَالَهُ وَكَانَ اسْمُهُ حَرَامًا أَخَا أُمِّ سَلِيمٍ فِي سَبْعِينَ رَجُلًا فَقُتِلُوا يَوْمَ بِئْرِ مَعُونَةَ، وَكَانَ رَئِيسُ الْمُشْرِكِينَ عَامِرَ بْنَ الطُّفَيْلِ، وَكَانَ أَتَى النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ: أُخَيِّرُكَ بَيْنَ ثَلَاثِ خِصَالٍ: أَنْ يَكُونَ لَكَ أَهْلُ السَّهْلِ وَلِي أَهْلُ الْمَدَرِ، وَأَكُونَ خَلِيفَتَكَ مِنْ بَعْدِكَ أَوْ أَغْزُوَكَ بِغَطَفَانَ بِأَلْفِ أَشْقَرَ وَأَلْفِ شَقْرَاءَ. قَالَ: فَطُعِنَ فِي بَيْتِ امْرَأَةٍ مِنْ بَنِي فُلَانٍ فَقَالَ: غُدَّةٌ كَغُدَّةِ الْبَكْرِ فِي بَيْتِ امْرَأَةٍ مِنْ بَنِي فُلَانٍ، ائْتُونِي بِفَرَسِي، فَرَكِبَهُ فَمَاتَ عَلَى ظَهْرِ فَرَسِهِ فَانْطَلَقَ حَرَامٌ أَخُو أُمِّ سُلَيْمٍ وَرَجُلَانِ مَعَهُ رَجُلٌ أَعْرَجُ وَرَجُلٌ مِنْ بَنِي فُلَانٍ، قَالَ: كُونَا، يَعْنِي قَرِيبًا مِنِّي حَتَّى آتِيَهُمْ، فَإِنْ أَمَّنُونِي كُنْتُ كَذَا، وَإِنْ قَتَلُونِي أَتَيْتُمْ أَصْحَابَكُمْ، فَأَتَاهُمْ حَرَامٌ فَقَالَ: أَتُؤَمِّنُونَنِي أُبَلِّغْكُمْ رِسَالَةَ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ؟ قَالُوا: نَعَمْ. فَجَعَلَ يُحَدِّثُهُمْ، وَأَوْمَوْا إِلَى رَجُلٍ فَأَتَاهُ مِنْ خَلْفِهِ فَطَعَنْهُ. قَالَ هَمَّامٌ: أَحْسَبُهُ قَالَ: فَأَنْفَذَهُ بِالرُّمْحِ، فَقَالَ: اللهُ أَكْبَرُ فُزْتُ وَرَبِّ الْكَعْبَةِ، فَلَحِقَ الرَّجُلُ فَقَتَلَ كُلَّهُمْ إِلَّا الْأَعْرَجَ كَانَ فِي رَأْسِ الْجَبَلِ. قَالَ إِسْحَاقُ: فَحَدَّثَنِي أَنَسُ بْنُ مَالِكٍ قَالَ: أُنْزِلَ عَلَيْهِ، ثُمَّ كَانَ مِنَ الْمَنْسُوخِ:" إِنَّا قَدْ لَقِينَا رَبَّنَا فَرَضِيَ عَنْا وَأَرْضَانَا"، فَدَعَا رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ سَبْعِينَ صَبَاحًا عَلَى رِعْلٍ وَذَكْوَانَ وَبَنِي لِحْيَانَ وَعُصَيَّةَ عَصَتِ اللهَ وَرَسُولَهُ. رَوَاهُ الْبُخَارِيُّ فِي الصَّحِيحِ عَنْ مُوسَى بْنِ إِسْمَاعِيلَ.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کے ماموں سیدنا حرام رضی اللہ عنہ کو، جو سیدہ ام سلیم رضی اللہ عنہا کے بھائی تھے، ان ستر آدمیوں میں روانہ کیا جو بئر معونہ پر شہید کر دیے گئے۔ مشرکین کا سردار عامر بن طفیل نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا اور اس نے کہا: ”میں آپ کو تین باتوں میں اختیار دیتا ہوں: (پہلی یہ کہ) دیہاتی (میدانی علاقوں کے) لوگ آپ کے لیے ہوں اور شہر والے لوگ ( «المَدَر») میرے لیے، (دوسری یہ کہ) میں آپ کے بعد خلیفہ ہوں گا، یا (تیسری یہ کہ) میں غطفان کو ساتھ لے کر ایک ہزار سرخ گھوڑوں اور ایک ہزار سرخ گھوڑیوں کے ساتھ آپ کے خلاف جنگ کروں گا۔“ راوی کہتے ہیں کہ بنو فلاں کی ایک عورت کے گھر میں اسے طاعون کی بیماری لاحق ہو گئی، اس نے اپنا گھوڑا منگوایا اور وہ عامر بن طفیل اپنے گھوڑے پر سوار ہی فوت ہو گیا۔ (ادھر) سیدہ ام سلیم رضی اللہ عنہا کے بھائی سیدنا حرام رضی اللہ عنہ اور ان کے ساتھ دو شخص اور بھی چلے، ایک لنگڑا اور ایک بنو فلاں قبیلے کا شخص۔ سیدنا حرام رضی اللہ عنہ نے کہا: ”تم دونوں میرے قریب رہو، میں ان کے پاس جاتا ہوں، اگر انہوں نے مجھے پناہ دے دی تو (بہتر ہے) اور اگر انہوں نے مجھے قتل کر دیا تو تم اپنے ساتھیوں کے پاس چلے جانا۔“ جب سیدنا حرام رضی اللہ عنہ ان کے پاس پہنچے تو کہنے لگے: ”کیا تم مجھے امان دیتے ہو تاکہ میں تمہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا پیغام پہنچاؤں؟“ انہوں نے (بظاہر) حامی بھری تو سیدنا حرام رضی اللہ عنہ نے انہیں وعظ کرنا شروع کر دیا، اسی دوران انہوں نے ایک شخص کو پیچھے سے بھیجا جس نے نیزہ مار کر سیدنا حرام رضی اللہ عنہ کو شہید کر دیا۔ ہمام کہتے ہیں کہ میرا گمان ہے کہ جب انہیں نیزہ لگا تو انہوں نے کہا: «اللهُ أَكْبَرُ، فُزْتُ وَرَبِّ الْكَعْبَةِ» ”اللہ سب سے بڑا ہے، رب کعبہ کی قسم! میں کامیاب ہو گیا۔“ پھر اس شخص نے باقی افراد کو بھی قتل کر ڈالا سوائے اس لنگڑے شخص کے، کیونکہ وہ پہاڑ کی چوٹی پر (پہنچ گیا) تھا۔
(ب) سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ (ان شہداء کے بارے میں یہ پیغام) ہمارے پاس لایا گیا، پھر یہ عبارت منسوخ ہو گئی کہ: «أَن قد لَقِينَا رَبَّنَا فَرَضِيَ عَنَّا وَأَرْضَانَا» ”ہم اپنے رب سے جا ملے ہیں، وہ ہم سے راضی ہو گیا ہے اور ہم اس سے راضی ہو گئے ہیں۔“ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ستر دن تک رعل، ذکوان اور بنو لحیان کے قبیلوں پر بددعا کی کیونکہ انہوں نے اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی نافرمانی کی تھی۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الجزية/حدیث: 18822]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ بخاري ٤٠٩١»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2832
حَدَّثَنَا أَبُو خَيْثَمَةَ ، حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ ، عَنْ أَيُّوبَ ، عَنْ مُحَمَّدٍ ، قَالَ: قُلْتُ لِأَنَسٍ : هَلْ قَنَتَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي صَلَاةِ الصُّبْحِ؟ قَالَ: نَعَمْ، بَعْدَ الرُّكُوعِ، قَالَ: ثُمَّ سُئِلَ بَعْدَ ذَلِكَ: هَلْ قَنَتَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي صَلَاةِ الصُّبْحِ؟ قَالَ: نَعَمْ، بَعْدَ الرُّكُوعِ يَسِيرًا.
محمد بن سیرین رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے دریافت کیا کہ کیا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے نمازِ فجر میں دعائے قنوت پڑھی تھی؟ تو انہوں نے جواب دیا: ”ہاں، رکوع کے بعد۔“ پھر اس کے بعد (کسی نے) آپ سے دوبارہ پوچھا کہ کیا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے نمازِ فجر میں قنوت فرمائی تھی؟ تو انہوں نے جواب دیا: ”جی ہاں، رکوع کے بعد تھوڑی دیر کے لیے۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند أنس بن مالك/حدیث: 2832]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: إسناده صحيح .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 765، 956، 957، وأخرجه سنن النسائي برقم: 1071، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 1444، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 1183، 1184، وأخرجه مسند أحمد برقم: 11707، وأخرجه سنن الدارمي برقم: 1599، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 2824»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2921
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بِشْرٍ ، عَنْ سَعِيدٍ ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ أَنَّ عُصَيَّةَ، وَذَكْوَانَ، وَبَنِي لِحْيَانَ أَتَوُا النَّبِيَّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَاسْتَمَدُّوهُ وَقَدْ أَسْلَمُوا عَلَى عَدُوِّهِمْ، فَأَمَدَّهُمْ بِسَبْعِينَ مِنَ الْأَنْصَارِ كَانُوا يُسَمَّوْنَ الْقُرَّاءَ، كَانُوا يَحْتَطِبُونَ بِالنَّهَارِ وَيُصَلُّونَ بِاللَّيْلِ، حَتَّى إِذَا كَانُوا بِبِئْرِ مَعُونَةَ قَتَلُوهُمْ، فَقَنَتَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - شَهْرًا يَدْعُو عَلَيْهِمْ.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ قبیلہ عصیہ، ذکوان اور بنو لحیان کے لوگ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمتِ اقدس میں حاضر ہوئے اور (یہ جتایا کہ) وہ اسلام قبول کر چکے ہیں، پھر انہوں نے اپنے دشمن کے خلاف آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے عسکری مدد طلب کی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ستر انصاری صحابہ کے ذریعے ان کی مدد فرمائی جنہیں ’قراء‘ (قرآن کے قاری) کہا جاتا تھا، یہ نفوسِ قدسیہ دن کے وقت لکڑیاں جمع کرتے اور راتیں اللہ کی عبادت و نماز میں گزارتے تھے، یہاں تک کہ جب وہ بئرِ معونہ کے مقام پر پہنچے تو ان قبائل نے ان کے ساتھ غداری کی اور انہیں شہید کر دیا، اسی غم میں «فَقَنَتَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم شَهْرًا يَدْعُو عَلَيْهِمْ» ”رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک ماہ تک مسلسل (نمازوں میں) دعائے قنوت فرمائی اور ان قاتلوں کے خلاف بددعا کرتے رہے۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند أنس بن مالك/حدیث: 2921]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: إسناده صحيح .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 957، 958، 2999، 3860، 3862، 3864، 3868، 3869، 3870، 6031، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 677، وأخرجه سنن النسائي برقم: 1070، 1077، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 1243، وأخرجه مسند أحمد برقم: 13271، وأخرجه سنن الدارمي برقم: 1596، وأخرجه فتح الباري برقم: 956، 961، 3860، 3864، 3870، 6031، 7092، وأخرجه مصنف عبد الرزاق برقم: 4029، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 3606، 3607، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 3805، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 2914»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں