🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
صحيح البخاري سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

صحیح بخاری میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (7563)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
27. بَابُ الْمَرْأَةِ تَحِيضُ بَعْدَ الإِفَاضَةِ:
باب: جو عورت (حج میں) طواف افاضہ کے بعد حائضہ ہو (اس کے متعلق کیا حکم ہے؟)۔
اطراف الحدیث — صحيح البخاري حدیث نمبر 330 (کل: 3 مقامات، 2 کتب)
صحیح بخاری: 330، 1761
المعجم الاوسط: 2654
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 330
وَكَانَ ابْنُ عُمَرَ يَقُولُ فِي أَوَّلِ أَمْرِهِ: إِنَّهَا لَا تَنْفِرُ، ثُمَّ سَمِعْتُهُ يَقُولُ: تَنْفِرُ، إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَخَّصَ لَهُنَّ".
ابن عمر ابتداء میں اس مسئلہ میں کہتے تھے کہ اسے (بغیر طواف وداع کے) جانا نہیں چاہیے۔ پھر میں نے انہیں کہتے ہوئے سنا کہ چلی جائے کیونکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کو اس کی رخصت دی ہے۔ [صحيح البخاري/كتاب الحيض/حدیث: 330]
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما پہلے پہلے اس حالت میں مکہ سے واپس ہونے کی اجازت نہیں دیتے تھے، (حضرت طاؤس رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ) پھر میں نے انہیں یہ فرماتے سنا کہ وہ طوافِ وداع کے بغیر واپس جا سکتی ہے کیونکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں ”جانے کی اجازت دے دی تھی۔“ [صحيح البخاري/كتاب الحيض/حدیث: 330]
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة»

الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1761
قَالَ: وَسَمِعْتُ ابْنَ عُمَرَ، يَقُولُ: إِنَّهَا لَا تَنْفِرُ، ثُمَّ سَمِعْتُهُ، يَقُولُ بَعْدُ إِنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَخَّصَ لَهُنَّ".
کہا میں نے ابن عمر کو کہتے سنا کہ اس عورت کے لیے واپسی نہیں۔ اس کے بعد میں نے ان سے سنا آپ فرماتے تھے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے عورتوں کو اس کی اجازت دی ہے۔ [صحيح البخاري/كتاب الحج/حدیث: 1761]
راوی کا بیان ہے کہ میں نے حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما کو یہ کہتے ہوئے سنا کہ حائضہ عورت کو سفر کی اجازت نہیں ہے۔ لیکن میں نے اس کے بعد ان سے سنا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ”ایسی عورتوں کو سفر کرنے کی اجازت دی ہے۔“ [صحيح البخاري/كتاب الحج/حدیث: 1761]
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة»

الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2654
حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ قَالَ: نَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ الْحَجَّاجِ السَّامِيُّ قَالَ: نَا وُهَيْبُ بْنُ خَالِدٍ ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ ، عَنْ عَطَاءٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: رُخِّصَ لِلْحَائِضِ أَنْ تَنْفِرَ إِذَا حَاضَتْ. قَالَ: وَسَمِعْنَا ابْنَ عُمَرَ يَقُولُ فِي أَوَّلِ أَمْرِهِ: إِنَّهَا لَا تَنْفِرُ، ثُمَّ قَالَ: I " لِتَنْفِرْ، إِنَّ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَدْ رَخَّصَ لَهَا أَنْ تَنْفِرَ.
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”حائضہ عورت کو رخصت دی گئی ہے کہ اگر اسے (طوافِ افاضہ کے بعد) حیض آ جائے تو وہ (طوافِ وداع کیے بغیر) کوچ کر جائے۔“
عطاء رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں: ”ہم نے سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما کو ان کے ابتدائی دور میں یہ کہتے ہوئے سنا تھا کہ: ”وہ عورت کوچ نہ کرے“، پھر بعد میں انہوں نے (رجوع کرتے ہوئے) فرمایا: ”وہ کوچ کر جائے، بیشک رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے کوچ کرنے کی رخصت عطا فرمائی ہے۔““ [المعجم الأوسط/باب الألف/حدیث: 2654]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 329، 1760، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 3898، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 4186، والدارمي فى «مسنده» برقم: 1975، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 9862، والطحاوي فى «شرح معاني الآثار» برقم: 4067، والطبراني فى «الكبير» برقم: 11448»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں