الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
صحيح البخاري سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
5. بَابٌ:
باب:۔۔۔
اطراف الحدیث — صحيح البخاري حدیث نمبر 3508 (کل: 23 مقامات، 13 کتب)
صحیح مسلم: 217
سنن ابن ماجہ: 2319
اللؤلؤ والمرجان: 40
السنن الكبرى للبيهقي: 15335
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 13015
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 5431
21 تا 23
حدیث نمبر: 15335
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، أَخْبَرَنِي أَبُو النَّضْرِ الْفَقِيهُ، نا عُثْمَانُ بْنُ سَعِيدٍ، نا عَبْدُ اللهِ بْنُ عُمَرَ، وَأَبُو مَعْمَرٍ النَّضْرَوِيُّ نا عَبْدُ الْوَارِثِ بْنُ سَعِيدٍ، نا حُسَيْنٌ الْمُعَلِّمُ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ بُرَيْدَةَ، عَنْ يَحْيَى بْنِ يَعْمَرَ، عَنْ أَبِي الْأَسْوَدِ الدِّيلِيِّ، عَنْ أَبِي ذَرٍّ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صلَّى الله عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مَنِ ادُّعِيَ إِلَى غَيْرِ أَبِيهِ وَهُوَ يَعْلَمُهُ فَقَدْ كَفَرَ، وَمَنِ ادَّعَى مَا لَيْسَ لَهُ فَلَيْسَ مِنَّا وَلْيَتَبَوَّأْ مَقْعَدَهُ مِنَ النَّارِ، وَمَنِ ادَّعَى رَجُلًا بِالْكُفْرِ أَوْ قَالَ عَدُوَّ اللهِ وَلَيْسَ كَذَلِكَ فَقَدْ حَارَ أَوْ جَارَ عَلَيْهِ لَمْ يَكُنْ كَذَلِكَ" رَوَاهُ الْبُخَارِيُّ فِي الصَّحِيحِ عَنْ أَبِي مَعْمَرٍ، وَأَخْرَجَهُ مُسْلِمٌ مِنْ وَجْهٍ آخَرَ عَنْ عَبْدِ الْوَارِثِ.
سیدنا ابو ذر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس نے اپنے باپ کے علاوہ کسی دوسرے کی طرف جان بوجھ کر نسبت کی اس نے کفر کیا، جس نے ایسی چیز کا دعویٰ کیا جو اس کی نہیں وہ ہم میں سے نہیں اور وہ اپنا ٹھکانا جہنم بنا لے، اور جس نے کسی شخص کے متعلق کفر یا اللہ کے دشمن ہونے کا دعویٰ کر دیا، حالانکہ وہ اس طرح کا نہیں ہے تو یہ دعویٰ کرنے والے پر بات لوٹ آئے گی اگرچہ وہ بھی اس طرح کا نہیں ہے۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب اللعان/حدیث: 15335]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ متفق عليه»
الحكم على الحديث:
صحيح
حدیث نمبر: 13015
وَعَنْ أَبِي ذَرٍّ أَنَّهُ سَمِعَ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:
" لَا يَرْمِي رَجُلٌ رَجُلًا بِالْفُسُوقِ، وَلَا يَرْمِيهِ بِالْكُفْرِ، إِلَّا ارْتَدَّتْ عَلَيْهِ، إِنْ لَمْ يَكُنْ صَاحِبُهُ كَذَلِكَ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالْبَزَّارُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.

سیدنا ابوذر غفاری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا: ”کوئی شخص کسی دوسرے شخص پر فاسق ہونے کا الزام نہ لگائے یا کفر کا الزام نہ لگائے اگر وہ ایسا کرتا ہے، تو یہ چیز اس کی طرف لوٹ آتی ہے، اگر دوسرا شخص اس طرح کا نہ ہو۔“
یہ روایت امام أحمد اور امام بزار نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 13015]
یہ روایت امام أحمد اور امام بزار نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 13015]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (181/5)، أخرجه صحيح البخاري برقم: 5698، وأخرجه مسند أحمد برقم: 21061، وأخرجه مسند البزار برقم: 3919»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 5431
«ليس من رجل ادعى لغير أبيه وهو يعلمه إلا كفر ومن ادعى ما ليس له فليس منا وليتبوأ مقعده من النار ومن دعا رجلا بالكفر أو قال عدو الله وليس كذلك إلا حار عليه ولا يرمي رجل رجلا بالفسق ولا يرميه بالكفر إلا ارتدت عليه إن لم يكن صاحبه كذلك»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”جو آدمی جانتے بوجھتے اپنے باپ کے سوا کسی اور کی طرف اپنی نسبت کرے تو اس نے کفر کیا، اور جو ایسی چیز کا دعویٰ کرے جو اس کی نہیں تو وہ ہم میں سے نہیں، اسے چاہیے کہ جہنم میں اپنا ٹھکانا بنا لے، اور جو کسی کو کافر کہے یا 'اللہ کا دشمن' کہے حالانکہ وہ ایسا نہیں تو یہ بات خود اسی پر لوٹ آئے گی، اور کوئی آدمی کسی دوسرے پر فسق یا کفر کی تہمت نہ لگائے، ورنہ اگر اس کا ساتھی ایسا نہ ہوا تو یہ تہمت خود اسی پر لوٹ آئے گی۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف اللام./حدیث: 5431]

تخریج الحدیث: «(صحيح) [حم ق] عن أبي ذر. مختصر مسلم 50.»
قال الشيخ الألباني: صحيح