🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
صحيح البخاري سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

صحیح بخاری میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (7563)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
39. بَابُ: {نِسَاؤُكُمْ حَرْثٌ لَكُمْ فَأْتُوا حَرْثَكُمْ أَنَّى شِئْتُمْ وَقَدِّمُوا لأَنْفُسِكُمْ} الآيَةَ:
باب: آیت کی تفسیر ”تمہاری بیویاں تمہاری کھیتی ہیں، سو تم اپنے کھیت میں آؤ جس طرح سے چاہو اور اپنے حق میں آخرت کے لیے کچھ نیکیاں کرتے رہو“۔
اطراف الحدیث — صحيح البخاري حدیث نمبر 4527 (کل: 6 مقامات، 3 کتب)
صحیح بخاری: 4527، 4526
مصنف ابن ابی شیبہ: 17509
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 4964، 4965، 4966
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4527
وَعَنْ عَبْدِ الصَّمَدِ , حَدَّثَنِي أَبِي , حَدَّثَنِي أَيُّوبُ , عَنْ نَافِعٍ , عَنْ ابْنِ عُمَرَ , فَأْتُوا حَرْثَكُمْ أَنَّى شِئْتُمْ سورة البقرة آية 223 , قَالَ:" يَأْتِيهَا فِي"،رَوَاهُ مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ , عَنْ أَبِيهِ , عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ , عَنْ نَافِعٍ , عَنْ ابْنِ عُمَرَ.
اور عبدالصمد بن عبدالوارث سے روایت ہے، ان سے ان کے والد نے بیان کیا، ان سے ایوب نے بیان کیا، ان سے نافع نے اور ان سے ابن عمر رضی اللہ عنہما نے کہ آیت «فأتوا حرثكم أنى شئتم‏» ”سو تم اپنے کھیت میں آؤ جس طرح چاہو۔“ کے بارے میں فرمایا کہ (پیچھے سے بھی) آ سکتا ہے۔ اور اس حدیث کو محمد بن یحییٰ بن سعید بن قطان نے بھی اپنے والد سے، انہوں نے عبیداللہ سے، انہوں نے نافع سے اور انہوں نے عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت کیا ہے۔ [صحيح البخاري/كتاب تفسير القرآن/حدیث: 4527]
نافع رحمہ اللہ ہی سے ایک دوسری روایت ہے، وہ حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ سے بیان کرتے ہیں، انہوں نے ﴿فَأْتُوا حَرْثَكُمْ أَنَّىٰ شِئْتُمْ﴾ [سورة البقرة: 223] ”تم اپنی کھیتی کو جہاں سے چاہو جا سکتے ہو“ کے متعلق فرمایا: ”مرد اپنی بیوی کی (شرمگاہ) میں جماع کر سکتا ہے۔“ اس روایت کو محمد بن یحییٰ نے اپنے والد یحییٰ بن سعید سے، انہوں نے عبیداللہ سے، انہوں نے نافع رحمہ اللہ سے اور انہوں نے حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ سے روایت کیا ہے۔ [صحيح البخاري/كتاب تفسير القرآن/حدیث: 4527]
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة»

الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4526
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ , أَخْبَرَنَا النَّضْرُ بْنُ شُمَيْلٍ , أَخْبَرَنَا ابْنُ عَوْنٍ , عَنْ نَافِعٍ , قَالَ: كَانَ ابْنُ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا إِذَا قَرَأَ الْقُرْآنَ لَمْ يَتَكَلَّمْ حَتَّى يَفْرُغَ مِنْهُ، فَأَخَذْتُ عَلَيْهِ يَوْمًا فَقَرَأَ سُورَةَ الْبَقَرَةِ حَتَّى انْتَهَى إِلَى مَكَانٍ، قَالَ:" تَدْرِي فِيمَ أُنْزِلَتْ؟" قُلْتُ: لَا، قَالَ:" أُنْزِلَتْ فِي كَذَا وَكَذَا"، ثُمَّ مَضَى.
ہم سے اسحاق بن راہویہ نے بیان کیا، کہا ہم کو نضر بن شمیل نے خبر دی، کہا ہم کو عبداللہ ابن عون نے خبر دی، ان سے نافع نے بیان کیا کہ جب ابن عمر رضی اللہ عنہما قرآن پڑھتے تو اور کوئی لفظ زبان پر نہیں لاتے یہاں تک کہ تلاوت سے فارغ ہو جاتے۔ ایک دن میں (قرآن مجید لے کر) ان کے سامنے بیٹھ گیا اور انہوں نے سورۃ البقرہ کی تلاوت شروع کی۔ جب اس آیت «نساؤكم حرث لكم» الخ پر پہنچے تو فرمایا، معلوم ہے یہ آیت کس کے بارے میں نازل ہوئی تھی؟ میں نے عرض کیا کہ نہیں، فرمایا کہ فلاں فلاں چیز (یعنی عورت سے پیچھے کی طرف سے جماع کرنے کے بارے میں) نازل ہوئی تھی اور پھر تلاوت کرنے لگے۔ [صحيح البخاري/كتاب تفسير القرآن/حدیث: 4526]
حضرت نافع رحمہ اللہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: ”حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما جب قرآن پڑھتے تو اس سے فارغ ہونے تک کوئی بات نہ کرتے تھے۔ ایک دن میں نے ان کے قرآن کو اپنے ہاتھ میں پکڑ لیا تو انہوں نے سورہ بقرہ کی تلاوت شروع کی یہاں تک کہ وہ ایک مقام پر پہنچے۔ انہوں نے فرمایا: ”کیا تم جانتے ہو کہ یہ آیت کس چیز کے متعلق نازل ہوئی تھی؟“ میں نے کہا: ”نہیں۔“ انہوں نے فرمایا: ”یہ آیت فلاں فلاں چیز کے متعلق نازل ہوئی تھی۔“ پھر انہوں نے پڑھنا شروع کر دیا۔“ [صحيح البخاري/كتاب تفسير القرآن/حدیث: 4526]
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة»

الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 16941 ترقیم الشثری: -- 17509
حدثنا حدثنا وكيع، عن ابي حنيفة، عن كثير الرماح، عن ابي ذراع، قال: سالت ابن عمر عن قوله: فاتوا حرثكم انى شئتم سورة البقرة آية 223 , قال:" إن شئت عزل , وإن شئت غير عزل"

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [س]: زيادة (أبي).
(٢) في [ط]: (كبير)، وانظر: الجرح والتعديل (١/ ٣٢٥)، وتعجيل المنفعة ص ٣٥٠، والثقات ٧/ ٣٥٢، والتذكرة للحسيني (٥٦٥٧).
(٣) مجهول؛ لجهالة كثير الرماح.

حضرت ابو ذراع کہتے ہیں کہ میں نے حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے قرآن مجید کی آیت { نِسَاؤُکُمْ حَرْثٌ لَکُمْ فَأْتُوا حَرْثَکُمْ أَنَّی شِئْتُمْ } ”تمہاری عورتیں تمہاری کھیتیاں ہیں، تم اپنی کھیتیوں میں جس طرح چاہو آؤ“ کے بارے میں سوال کیا تو انہوں نے فرمایا کہ اس سے مراد یہ ہے کہ اگر تم چاہو تو عزل کرو اور اگر چاہو تو نہ کرو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 17509]
تخریج الحدیث: «ترقيم محمد عوامة: 16941»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4964
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ عُمَرَ بْنِ أَبَانَ ، حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ زَكَرِيَّا بْنِ أَبِي زَائِدَةَ ، عَنْ عُبَيْدِ اللهِ ، عَنِ الْقَاسِمِ بْنِ مُحَمَّدٍ ، عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ: سُئِلَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَنْ رَجُلٍ طَلَّقَ امْرَأَتَهُ الْبَتَّةَ، يَعْنِي ثَلَاثًا، فَتَزَوَّجَتْ رَجُلًا، فَطَلَّقَهَا قَبْلَ أَنْ يَدْخُلَ بِهَا، أَتَرْجِعُ إِلَى الْأَوَّلِ؟ فَقَالَ: لَا، حَتَّى يَذُوقَ مِنْ عُسَيْلَتِهَا مَا ذَاقَ صَاحِبُهُ.
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے اس شخص کے بارے میں دریافت کیا گیا جس نے اپنی بیوی کو طلاقِ بتہ یعنی تین طلاقیں دے دیں، پھر اس عورت نے کسی دوسرے مرد سے نکاح کر لیا اور اس نے دخول سے پہلے ہی اسے طلاق دے دی، تو کیا وہ عورت اپنے پہلے شوہر کی طرف رجوع کر سکتی ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”نہیں، یہاں تک کہ وہ (دوسرا شوہر) اس کی شیرینی کا ویسا ہی ذائقہ نہ چکھ لے جیسا اس کے پہلے ساتھی (شوہر) نے چکھا تھا“۔ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند عائشة/حدیث: 4964]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: إسناده صحيح .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 2496، 4961، 5011، 5456، 5487، 5734، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 1433، وأخرجه سنن الترمذي برقم: 1118، وأخرجه سنن النسائي برقم: 3283، 3407، 3408، 3409، 3411، 3412، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 2309، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 1932، وأخرجه مسند أحمد برقم: 23538، 23578، 23629، 24130، 25076، 25364، 25389، وأخرجه سنن الدارمي برقم: 2267، 2268، وأخرجه فتح الباري برقم: 4473، 5011، 5487، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 13429، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 2393، 7465، 8635، وأخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 7795، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 4943»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4965
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے اسی کے مانند روایت مروی ہے۔ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند عائشة/حدیث: 4965]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: إسناده صحيح .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«انظر قبله؛ ويحيى بن سعيد: هو الأنصارى المدنى، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 4944»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4966
سیدنا عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ انہوں نے بھی ”اسی کے مثل“ (یعنی گزشتہ حدیث کی طرح) بیان فرمایا ہے۔ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند عائشة/حدیث: 4966]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: إسناده صحيح .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح: هذا إسناد صحيح كالشمس؛ وشيخ المؤلف: هو عبد الله بن عمر بن محمد بن أبان المعروف بـ (مشكدانة) الثقة المشهور؛ ويحيى بن زكريا: هو ابن أبى زائدة الحافظ الكبير؛ ويحيى بن سعيد: هو الأنصارى الإمام؛ ونافع هو مولى ابن عمر المدنى الفقيه»
«لم أقف عليه في الكتب المعتمدة من طريق نافع عن ابن عمر، وانظر الحديث السابق برقم: 4964، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 4945»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں