🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
صحيح البخاري سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

صحیح بخاری میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (7563)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
30. سورة الرُّومِ:
باب: سورۃ الروم کی تفسیر۔
اطراف الحدیث — صحيح البخاري حدیث نمبر 4774 (کل: 19 مقامات، 10 کتب)
صحیح بخاری: 4774، 1007، 1020، 4693، 4809، 4822، 4823، 4824
سنن دارمی: 179
مشکوۃ المصابیح: 272
مسند احمد: 4206
اللؤلؤ والمرجان: 1783
صحیح ابن حبان: 6585
الجامع الكامل: 2971، 12992، 13186
السنن الكبرى للبيهقي: 6428
المعجم الکبیر للطبرانی: 9014
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 5145
11 تا 19
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4206
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ ، عَنْ سُلَيْمَانَ ، وَمَنْصُورٍ ، عَنْ أَبِي الضُّحَى ، عَنْ مَسْرُوقٍ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَمَّا رَأَى قُرَيْشًا قَدْ اسْتَعْصَوْا عَلَيْهِ، قَالَ:" اللَّهُمَّ أَعِنِّي عَلَيْهِمْ بِسَبْعٍ كَسَبْعِ يُوسُفَ"، قَالَ: فَأَخَذَتْهُمْ السَّنَةُ، حَتَّى حَصَّتْ كُلَّ شَيْءٍ، حَتَّى أَكَلُوا الْجُلُودَ وَالْعِظَامَ، وَقَالَ أَحَدُهُمَا: حَتَّى أَكَلُوا الْجُلُودَ، وَالْمَيْتَةَ، وَجَعَلَ يَخْرُجُ مِنَ الرَّجُلِ كَهَيْئَةِ الدُّخَانِ، فَأَتَاهُ أَبُو سُفْيَانَ، فَقَالَ: أَيْ مُحَمَّدُ، إِنَّ قَوْمَكَ قَدْ هَلَكُوا، فَادْعُ اللَّهَ عَزَّ وَجَلَّ أَنْ يَكْشِفَ عَنْهُمْ، قَالَ: فَدَعَا، ثُمَّ قَالَ:" اللَّهُمَّ إِنْ يَعُودُوا فَعُدْ" هَذَا فِي حَدِيثِ مَنْصُورٍ، ثُمَّ قَرَأَ هَذِهِ الْآيَةَ: فَارْتَقِبْ يَوْمَ تَأْتِي السَّمَاءُ بِدُخَانٍ مُبِينٍ سورة الدخان آية 10".
سیدنا ابن مسعود رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ جب قریش نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی نافرمانی میں حد سے آگے بڑھ گئے تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ان پر حضرت یوسف علیہ السلام کے دور جیسا قحط نازل ہونے کی بددعا فرمائی، چنانچہ قریش کو قحط سالی اور مشکلات نے آ گھیرا، یہاں تک کہ وہ کھالیں اور ہڈیاں کھانے پر مجبور ہو گئے، اور یہ کیفیت ہو گئی کہ جب کوئی شخص آسمان کی طرف دیکھتا تو بھوک کی وجہ سے اسے اپنے اور آسمان کے درمیان دھواں دکھائی دیتا۔ اس کے بعد ابوسفیان نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے اور کہنے لگے کہ اے محمد صلی اللہ علیہ وسلم آپ کی قوم تباہ ہو رہی ہے، ان کے لئے اللہ سے اس عذاب کو دور کرنے کی دعا کیجئے، چنانچہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کے لئے دعا فرمائی اور فرمایا: ”اے اللہ! اگر یہ دوبارہ اسی طرح کریں تو تو بھی دوبارہ ان پر عذاب مسلط فرما“، پھر یہ آیت تلاوت فرمائی: « ﴿فَارْتَقِبْ يَوْمَ تَأْتِي السَّمَاءُ بِدُخَانٍ مُبِينٍ﴾ » [الدخان: 10] ”اس دن کا انتظار کیجئے جب آسمان پر ایک واضح دھواں چھا جائے گا۔“ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 4206]

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح، خ: 4824، م: 2798.
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1783
1783 صحيح حديث عَبْدِ اللهِ بْنِ مَسْعُودٍ قَالَ: إِنَّمَا كَانَ هذَا، لأَنَّ قرَيْشًا لَمَّا اسْتَعْصَوْا عَلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، دَعَا عَلَيْهِمْ بِسِنينَ كَسِنِي يُوسُفَ فَأَصَابَهَمْ قَحْطٌ وَجَهْدٌ حَتَّى أَكَلُوا الْعِظَامَ فَجَعَلَ الرَّجُلُ يَنْظُرُ إِلَى السَّمَاءِ، فَيَرَى مَا بَيْنَهُ وَبَيْنَهَا كَهَيْئَةِ الدُّخَانِ مِنَ الْجَهْدِ فَأَنْزَلَ اللهُ تَعَالَى (فَارْتَقِبْ يَوْمَ تَأْتِي السَّمَاءُ بِدُخَانٍ مُبِينٍ يَغْشى النَّاسَ هذَا عَذَابٌ أَلِيمٌ) قَالَ: فَأُتِي رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقِيلَ: يَا رَسُولَ اللهِ اسْتَسْقِ اللهَ لِمُضَرَ، فَإِنَّهَا قَدْ هَلَكَتْ قَالَ: لِمُضَرَ إِنَّكَ لَجَرِيءٌ فَاسْتَسْقَى، فَسُقُوا، فَنَزَلَتْ (إِنَّكُمْ عَائِدُونَ) فَلَمَّا أَصَابَتْهُمُ الرَّفَاهِيَةُ، عَادُوا إِلَى حَالِهِمْ، حِينَ أَصَابَتْهُمُ الرَّفَاهِيَةُ فَأَنْزَلَ اللهُ عَزَّ وَجَلَّ (يَوْمَ نَبْطِشُ الْبَطْشَة الْكُبْرَى إِنَّا مُنْتَقِمُونَ) قَالَ: يَعْنِي يَوْمَ بَدْرٍ
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ یہ (قحط) اس لیے پڑا تھا کہ قریش جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی دعوت قبول کرنے کی بجائے شرک پر جمے رہے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کے لیے ایسے قحط کی بددعا کی جیسا یوسف علیہ السلام کے زمانہ میں پڑا تھا۔ چنانچہ قحط کی نوبت یہاں تک پہنچی کہ لوگ ہڈیاں تک کھانے لگے۔ لوگ آسمان کی طرف نظر اٹھاتے لیکن بھوک اور فاقہ کی شدت کی وجہ سے دھوئیں کے سوا اور کچھ نظر نہ آتا، اسی کے متعلق اللہ تعالیٰ نے یہ آیت نازل کی: ﴿فَارْتَقِبْ يَوْمَ تَأْتِي السَّمَاءُ بِدُخَانٍ مُّبِينٍ * يَغْشَى النَّاسَ ۖ هَٰذَا عَذَابٌ أَلِيمٌ﴾ [سورة الدخان: 10-11] ”تو آپ انتظار کریں اس روز کا جب آسمان کی طرف نظر آنے والا دھواں پیدا ہو جو لوگوں پر چھا جائے۔ یہ ایک درد ناک عذاب ہوگا“۔ بیان کیا کہ پھر ایک صاحب آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے اور عرض کی: یا رسول اللہ! قبیلہ مضر کے لیے بارش کی دعا کیجیے کہ وہ برباد ہو چکے ہیں۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”مضر کے حق میں دعا کے لیے کہتے ہو؟ تم بڑے جری ہو“۔ آخر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کے لیے دعا فرمائی اور بارش ہوئی۔ اس پر آیت ﴿إِنَّكُمْ عَائِدُونَ﴾ [سورة الدخان: 15] نازل ہوئی (یعنی اگرچہ تم نے ایمان کا وعدہ کیا ہے لیکن تم کفر کی طرف پھر لوٹ جاؤ گے) چنانچہ جب پھر ان میں خوشحالی ہوئی تو شرک کی طرف لوٹ گئے (اور اپنے ایمان کے وعدے کو بھلا دیا) اس پر اللہ تعالیٰ نے یہ آیت نازل کی: ﴿يَوْمَ نَبْطِشُ الْبَطْشَةَ الْكُبْرَىٰ إِنَّا مُنتَقِمُونَ﴾ [سورة الدخان: 16] ”جس روز ہم بڑی سخت پکڑ پکڑیں گے (اس روز) ہم پورا بدلہ لے لیں گے“ بیان کیا اس آیت سے مراد بدر کی لڑائی ہے۔ [اللؤلؤ والمرجان/كتاب صفات المنافقين وأحكامهم/حدیث: 1783]
تخریج الحدیث: «صحیح، أخرجه البخاري في: 65 كتاب التفسير: 44 سورة الدخان: 2 باب يغشى الناس هذا عذاب أليم»

الحكم على الحديث:
«صحیح»
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6585
أَخْبَرَنَا الْفَضْلُ بْنُ الْحُبَابِ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ كَثِيرٍ الْعَبْدِيُّ ، أَخْبَرَنَا سُفْيَانُ ، حَدَّثَنَا الأَعْمَشُ ، وَمَنْصُورٌ ، عَنْ أَبِي الضُّحَى ، عَنْ مَسْرُوقٍ ، قَالَ: بَيْنَمَا رَجُلٌ يُحَدِّثُ فِي كِنْدَةَ، قَالَ: يَجِيءُ دُخَانٌ يَوْمَ الْقِيَامَةِ، فَيَأْخُذُ بِأَسْمَاعِ الْمُنَافِقِينَ وَأَبْصَارِهِمْ، وَيَأْخُذُ الْمُؤْمِنَ كَهَيْئَةِ الزُّكَامِ، قَالَ: فَفَزِعْنَا، فَأَتَيْتُ ابْنَ مَسْعُودٍ ، قَالَ: وَكَانَ مُتَّكِئًا، فَغَضِبَ، فَجَلَسَ، وَقَالَ: يَا أَيُّهَا النَّاسُ، مَنْ عَلِمَ شَيْئًا، فَلْيَقُلْ بِهِ، وَمَنْ لَمْ يَعْلَمْ شَيْئًا، فَلْيَقُلِ: اللَّهُ أَعْلَمُ، فَإِِنَّ مِنَ الْعِلْمِ أَنْ يَقُولَ الرَّجُلُ لَمَّا لا يَعْلَمُ لا أَعْلَمُ، فَإِِنَّ اللَّهَ جَلَّ وَعَلا قَالَ لِنَبِيِّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: قُلْ مَا أَسْأَلُكُمْ عَلَيْهِ مِنْ أَجْرٍ وَمَا أَنَا مِنَ الْمُتَكَلِّفِينَ سورة ص آية 86، إِِنَّ قُرَيْشًا دَعَا عَلَيْهِمُ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ: " اللَّهُمَّ أَعِنِّي عَلَيْهِمْ بِسَبْعٍ كَسِنِي يُوسُفَ"، فَأَخَذَتْهُمْ سَنَةٌ حَتَّى هَلَكُوا فِيهَا، فَأَكَلُوا الْمَيْتَةَ وَالْعِظَامَ، وَيَرَى الرَّجُلُ مَا بَيْنَ السَّمَاءِ كَهَيْئَةِ الدُّخَانِ، فَجَاءَهُ أَبُو سُفْيَانَ بْنُ حَرْبٍ، فَقَالَ: يَا مُحَمَّدُ، جِئْتَ تَأْمُرُ بِصِلَةِ الرَّحِمِ، وَقَوْمُكَ هَلَكُوا، فَادْعُ اللَّهَ، فَقَرَأَ هَذِهِ الآيَةَ: فَارْتَقِبْ يَوْمَ تَأْتِي السَّمَاءُ بِدُخَانٍ مُبِينٍ يَغْشَى النَّاسَ هَذَا عَذَابٌ أَلِيمٌ سورة الدخان آية 10 - 11، إِِلَى قَوْلِهِ: إِنَّا كَاشِفُو الْعَذَابِ قَلِيلا إِنَّكُمْ عَائِدُونَ سورة الدخان آية 15، فَيَكْشِفُ عَنْهُمُ الْعَذَابَ إِِذَا جَاءَ، ثُمَّ عَادُوا إِِلَى كُفْرِهِمْ، فَذَلِكَ قَوْلُهُ: يَوْمَ نَبْطِشُ الْبَطْشَةَ الْكُبْرَى سورة الدخان آية 16، فَذَلِكَ يَوْمُ بَدْرٍ، فَسَوْفَ يَكُونُ لِزَامًا سورة الفرقان آية 77، يَوْمَ بَدْرٍ، وَ الم غُلِبَتِ الرُّومُ فِي أَدْنَى الأَرْضِ وَهُمْ مِنْ بَعْدِ غَلَبِهِمْ سَيَغْلِبُونَ سورة الروم آية 1 - 3، وَالرُّومُ قَدْ مَضَى، وَقَدْ مَضَتِ الأَرْبَعُ .
مسروق بیان کرتے ہیں کہ ایک مرتبہ ایک شخص کندہ میں حدیث بیان کر رہا تھا کہ قیامت کے دن دھواں آئے گا تو وہ منافقین کی سماعت اور بصارت کو اپنی گرفت میں لے لے گا جبکہ مومن کو اس سے زکام کی سی کیفیت محسوس ہو گی، راوی کہتے ہیں کہ ہم اس بات سے گھبرا گئے پھر میں سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کی خدمت میں حاضر ہوا (انہیں یہ بات بتائی)، وہ پہلے ٹیک لگا کر بیٹھے ہوئے تھے، وہ غصے میں آ گئے اور پھر سیدھے ہو کر بیٹھ گئے، انہوں نے کہا: اے لوگو! جو شخص کسی چیز کے بارے میں علم رکھتا ہو وہ اس کے مطابق بیان کر دے اور جو شخص علم نہ رکھتا ہو وہ یہ کہہ دے کہ اللہ تعالیٰ زیادہ بہتر جانتا ہے کیونکہ علم ہونے میں یہ بات شامل ہے کہ آدمی کو جس چیز کے بارے میں علم نہیں ہے وہ اس کے بارے میں یہ کہہ دے: ”میں نہیں جانتا“، بے شک اللہ تعالیٰ نے اپنے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے یہ فرمایا ہے: ﴿قُلْ مَا أَسْأَلُكُمْ عَلَيْهِ مِنْ أَجْرٍ وَمَا أَنَا مِنَ الْمُتَكَلِّفِينَ﴾ [سورة ص: 86] ”تم یہ فرما دو کہ میں اس پر تم سے کوئی معاوضہ نہیں چاہتا اور نہ ہی میں بناوٹ کرنے والوں میں سے ہوں“، (پھر سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ نے وضاحت کی) نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے قریش کے خلاف دعائے ضرر کی، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دعا فرمائی: «اللَّهُمَّ أَعِنِّي عَلَيْهِمْ بِسَبْعٍ كَسَبْعِ يُوسُفَ» ”اے اللہ! تو ان لوگوں کے خلاف میری مدد کر (قحط کے) ان سات سالوں کے ذریعے جو سیدنا یوسف علیہ السلام کے زمانے کے (قحط کے) سات سالوں کی طرح ہوں“، (سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں) تو ان لوگوں کو قحط سالی نے اپنی لپیٹ میں لے لیا، یہاں تک کہ وہ لوگ اس قحط سالی کے دوران ہلاکت کا شکار ہونے لگے، وہ مردار اور ہڈیاں تک کھانے لگے، ان میں سے کوئی شخص جب آسمان کی طرف دیکھتا تھا تو اسے (بھوک کی شدت کی وجہ سے) دھواں سا محسوس ہوتا تھا، ابوسفیان بن حرب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا، اس نے عرض کی: اے محمد صلی اللہ علیہ وسلم ! آپ صلہ رحمی کا حکم دینے کے لیے تشریف لائے ہیں جبکہ آپ کی قوم کے لوگ ہلاکت کا شکار ہو رہے ہیں، آپ اللہ تعالیٰ سے دعا کیجیے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے (اس موقع پر) یہ آیات تلاوت فرمائیں: ﴿فَارْتَقِبْ يَوْمَ تَأْتِي السَّمَاءُ بِدُخَانٍ مُّبِينٍ * يَغْشَى النَّاسَ ۖ هَٰذَا عَذَابٌ أَلِيمٌ﴾ [سورة الدخان: 10-11] ”تم اس دن کا انتظار کرو جب آسمان واضح دھواں لے کر آئے گا، جو لوگوں کو اپنی لپیٹ میں لے گا اور یہ دردناک عذاب ہو گا“، یہ کلام یہاں تک ہے: ﴿إِنَّا كَاشِفُو الْعَذَابِ قَلِيلًا ۚ إِنَّكُمْ عَائِدُونَ﴾ [سورة الدخان: 15] ”اگر ہم تھوڑا سا عذاب کم کر دیں تو تم لوگ دوبارہ (کفر کی طرف) لوٹ جاتے ہو“، جب وہ عذاب (قحط) آیا تھا تو اللہ تعالیٰ نے اسے ان لوگوں سے دور کر دیا تو وہ لوگ دوبارہ کفر کی طرف لوٹ گئے، اللہ تعالیٰ کے اس فرمان ﴿يَوْمَ نَبْطِشُ الْبَطْشَةَ الْكُبْرَىٰ﴾ [سورة الدخان: 16] ”جس دن ہم بڑی گرفت کریں گے“ سے مراد غزوہ بدر ہے، اور (ارشاد باری تعالیٰ:) ﴿فَسَوْفَ يَكُونُ لِزَامًا﴾ [سورة الفرقان: 77] ”تو عنقریب لزام ہو گا“ سے مراد بھی غزوہ بدر ہے، (ارشاد باری تعالیٰ ہے:) ﴿الٓمٓ * غُلِبَتِ الرُّومُ * فِي أَدْنَى الْأَرْضِ وَهُم مِّن بَعْدِ غَلَبِهِمْ سَيَغْلِبُونَ﴾ [سورة الروم: 1-3] ”الف لام میم، رومی مغلوب ہو گئے زمین کے قریب ترین حصے میں، اور وہ اپنے مغلوب ہونے کے بعد عنقریب غالب آ جائیں گے“، (پھر سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا:) رومیوں والا معجزہ رونما ہو چکا ہے اور دیگر چار (معجزات بھی) یعنی دھواں، بطشہ، لزام اور چاند کا پھٹنا گزر چکے ہیں۔ [صحیح ابن حبان/كتاب التاريخ/حدیث: 6585]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 1007، 1020، 4693، 4767، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 2798، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 4764، 6585، والترمذي فى (جامعه) برقم: 3254، والدارمي فى (مسنده) برقم: 179، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 6521، وأحمد فى (مسنده) برقم: 3683» «رقم طبعة با وزير 6551»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح: خ (1020)، م (8/ 130 - 131). فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط Null
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2971
2971. عن ابن مسعود قال: إن قريشاً لما استعصوا على النبي صلى الله عليه وسلم دعا عليهم بسنين كَسِنيِّ يوسف، فأصابهم قحطٌ وجَهْدٌ حتى أكلوا العظام، فجعل الرجل ينظُر إلى السماء فيرى ما بينه وبينها كهيئة الدخان من الجَهْد، فأنزل الله تعالى: فَارْتَقِبْ يَوْمَ تَأْتِي السَّمَاءُ بِدُخَانٍ مُبِينٍ (10) يَغْشَى النَّاسَ هَذَا عَذَابٌ أَلِيمٌ (11) [سورة الدخان: 10-11] قال: فأُتي رسولُ الله صلى الله عليه وسلم فقيل: يا رسول الله! اسْتسْقِ الله لِمُضَرَ، فإنها قد هلكتْ، قال: لِمُضَرَ؟ إنك لجريءٌ فاستسقى فسُقوا. فنـزلت: إِنَّكُمْ عَائِدُونَ فلما أصابتهم الرفاهية عادوا إلى حالهم حين أصابتهم الرفاهيةُ، فأنزل الله عـز وجـل: يَوْمَ نَبْطِشُ الْبَطْشَةَ الْكُبْرَى إِنَّا مُنْتَقِمُونَ قال: يعني يوم بدر.
تخریج الحدیث: «متفق عليه: رواه البخاري في التفسير (4821)، ومسلم في صفات المنافقين (2798/40) كلاهما من طريق أبي معاوية، عن الأعمش، عن مسلم ابن صُبيح، عن مسروق، عن ابن مسعود فذكره واللفظ للبخاري، ولفظ مسلم نحوه باختلاف يسير.»

الحكم على الحديث:
متفق عليه
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12992
12992- عن مسروق قال: بينما رجل يحدث في كندة فقال: يجيء دخان يوم القيامة، فيأخذ بأسماع المنافقين وأبصارهم، يأخذ المؤمن كهيئة الزكام، ففزعنا، فأتيت ابن مسعود وكان متكئا، فغضب فجلس، فقال: من علم فليقل، ومن لم يعلم فليقل: الله أعلم، فإن من العلم أن يقول لما لا يعلم: لا أعلم فإن الله قال لنبيه صلى الله عليه وسلم: قُلْ مَا أَسْأَلُكُمْ عَلَيْهِ مِنْ أَجْرٍ وَمَا أَنَا مِنَ الْمُتَكَلِّفِينَ [سورة ص 86] وإن قريشا أبطئوا عن الإسلام، فدعا عليهم النبي صلى الله عليه وسلم، فقال: اللهم أعني عليهم بسبع كسبع يوسف، فأخذتهم سنة حتى هلكوا فيها وأكلوا الميتة، والعظام، ويرى الرجل ما بين السماء والأرض كهيئة الدخان، فجاءه أبو سفيان، فقال: يا محمـد، جئت تأمرنا بصلة الرحم، وإن قومك قد هلكوا فادع الله فقرأ: فَارْتَقِبْ يَوْمَ تَأْتِي السَّمَاءُ بِدُخَانٍ مُبِينٍ إلى قوله: عَائِدُونَ [سورة الدخان: 10- 15] أفيكشف عنهم عذاب الآخرة إذا جاء ثم عادوا إلى كفرهم فذلك قوله تعالى: يَوْمَ نَبْطِشُ الْبَطْشَةَ الْكُبْرَى إِنَّا مُنْتَقِمُونَ [سورة الدخان: 16] يوم بدر و لِزَامًا [سورة الفرقان: 77] يوم بدر الم (1) غُلِبَتِ الرُّومُ (2) إلى سَيَغْلِبُونَ والروم قد مضى.
تخریج الحدیث: «متفق عليه: رواه البخاري في التفسير (4774)، ومسلم في صفة القيامة (2798) كلاهما من طريق منصور والأعمش، عن أبي الضحى مسلم بن صبيح، عن مسروق قال: فذكره. واللفظ للبخاري ولفظ مسلم نحوه.»

الحكم على الحديث:
متفق عليه
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13186
13186- عن مسروق قال: دخلنا على عبد الله بن مسعود قال: يا أيها الناس! من علم شيئا فليقل به، ومن لم يعلم فليقل: الله أعلم، فإن مِن العلم أن يقول لِما لا يعلم: الله أعلم. قال الله عز وجل لنبيه صلى الله عليه وسلم: قُلْ مَا أَسْأَلُكُمْ عَلَيْهِ مِنْ أَجْرٍ وَمَا أَنَا مِنَ الْمُتَكَلِّفِينَ
تخریج الحدیث: «متفق عليه: رواه البخاري في التفسير (4809)، ومسلم في صفة القيامة والجنة والنار (40:2798) كلاهما من طريق جرير، عن الأعمش، عن أبي الضحى مسلم بن صُبيح، عن مسروق، قال: فذكره في حديث طويل.
»

الحكم على الحديث:
متفق عليه
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6428
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، ثنا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ عُبَيْدِ بْنِ عُتْبَةَ، ثنا عَلِيُّ بْنُ ثَابِتٍ، أنبأ أَسْبَاطُ بْنُ نَصْرٍ، عَنْ مَنْصُورٍ، عَنْ أَبِي الضُّحَى، عَنْ مَسْرُوقٍ، عَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ قَالَ:" لَمَّا رَأَى رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنَ النَّاسِ إِدْبَارًا قَالَ:" اللهُمَّ بِسَبْعٍ كَسَبْعِ يُوسُفَ"، فَأَخْذَتْهُمْ سَنَةٌ حَتَّى أَكَلُوا الْمَيْتَةَ وَالْجُلُودَ وَالْعِظَامَ، فَجَاءَهُ أَبُو سُفْيَانَ وَنَاسٌ مِنْ أَهْلِ مَكَّةَ، فَقَالُوا: يَا مُحَمَّدُ إِنَّكَ تَزْعُمُ أَنَّكَ بُعِثْتَ رَحْمَةً، وَإِنَّ قَوْمَكَ قَدْ هَلَكُوا، فَادْعُ اللهَ لَهُمْ، فَدَعَا رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَسُقُوا الْغَيْثَ فَأَطْبَقَتْ عَلَيْهِمْ سَبْعًا، فَشَكَى النَّاسُ كَثْرَةَ الْمَطَرِ، فَقَالَ:" اللهُمَّ حَوَالَيْنَا وَلَا عَلَيْنَا"، فَانْحَدَرَتِ السَّحَابَةُ عَنْ رَأْسِهِ، قَالَ:" فَأُسْقِيَ النَّاسُ حَوْلَهُمْ" قَالَ: لَقَدْ مَضَتْ آيَةُ الدُّخَانِ، وَهُوَ الْجُوعُ الَّذِي أَصَابَهُمْ، وَذَلِكَ قَوْلُهُ عَزَّ وَجَلَّ {إِنَّا كَاشِفُو الْعَذَابِ قَلِيلًا إِنَّكُمْ عَائِدُونَ} [الدخان: ١٥] ، وَآيَةُ اللُّزُومِ، وَالْبَطْشَةِ الْكُبْرَى يَوْمَ بَدْرٍ، وَانْشِقَاقِ الْقَمَرِ". أَخْرَجَاهُ فِي الصَّحِيحِ مِنْ أَوْجُهٍ عَنْ مَنْصُورٍ، وَأَشَارَ الْبُخَارِيُّ إِلَى رِوَايَةِ أَسْبَاطٍ بِزِيَادَتِهِ الَّتِي جَاءَ بِهَا فِي الْحَدِيثِ مِنْ دُعَاءِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَإِجَابَةِ دَعْوَتِهِ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ جب پیارے پیغمبر صلی اللہ علیہ وسلم نے لوگوں کو دین سے منہ موڑتے دیکھا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے بد دعا کی: «اَللّٰهُمَّ سَبْعًا كَسَبْعِ يُوسُفَ» ”اے اللہ! انہیں یوسف جیسی قحط سالی سے دوچار کر۔“ تو انہیں قحط سالی نے آلیا یہاں تک کہ انہوں نے مردار، چمڑے اور ہڈیاں تک کھائیں، تو ابوسفیان اور اہل مکہ پیارے پیغمبر صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے اور کہنے لگے کہ اے محمد! تیرا خیال ہے کہ تو رحمت بنا کر بھیجا گیا ہے اور تیری قوم ہلاک ہو رہی ہے، تو ان کے لیے اللہ سے دعا کر۔ پیارے پیغمبر صلی اللہ علیہ وسلم نے اللہ تعالیٰ سے دعا کی، ان کو بارش دے دی گئی اور سات دن متواتر بارش ہوتی رہی، پھر لوگوں نے بارش کے زیادہ ہو جانے کی شکایت کی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: «اَللّٰهُمَّ حَوَالَيْنَا وَلَا عَلَيْنَا» ”اے اللہ! اسے ہمارے ارد گرد برسا اور ہم پر نہ برسا۔“ تو بادل آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے سر سے چھٹ گئے، راوی کہتے ہیں کہ ارد گرد کے لوگوں پر بارش ہوتی رہی۔ ابن مسعود رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: جو آیت دخان گزری ہے اس سے وہی قحط سالی مراد ہے جو انہیں پہنچی اور یہی اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے: ﴿إِنَّا كَاشِفُو الْعَذَابِ قَلِيلًا ۚ إِنَّكُمْ عَائِدُونَ﴾ ﴿بیشک ہم عذاب کو تھوڑی دیر کے لیے ہٹانے والے ہیں کیونکہ تم پھر لوٹنے والے ہو﴾ [سورة الدخان: 15] ، «اللزام» (لازمی عذاب) کی نشانی، «اَلْبَطْشَةُ الْكُبْرٰی»، یومِ بدر اور انشقاقِ قمر ہے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب صلاة الاستسقاء/حدیث: 6428]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ البخاري»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9014
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ سَعِيدِ بْنِ أَبِي مَرْيَمَ ، ثَنَا الْفِرْيَابِيُّ ، ثَنَا قَيْسُ بْنُ الرَّبِيعِ ، عَنِ الْأَعْمَشِ ، عَنْ أَبِي الضُّحَى ، عَنْ مَسْرُوقٍ ، قَالَ: كُنَّا جُلُوسًا فِي الْمَسْجِدِ إِذْ دَخَلَ عَلَيْنَا رَجُلٌ يُحَدِّثُ، قَالَ: يَجِيءُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ دُخَانٌ فَيَأْخُذُ بِأَسْمَاعِ الْمُنَافِقِينَ، وَيَأْخُذُ الْمُؤْمِنِينَ كَهَيْئَةِ الزُّكَامِ، فَدَخَلْنَا عَلَى عَبْدِ اللهِ بْنِ مَسْعُودٍ فَحَدَّثْنَاهُ وَهُوَ مُتَّكِئٌ فَجَلَسَ فَقَالَ: يَا أَيُّهَا النَّاسُ، مَنْ عَلِمَ عِلْمًا فَلْيَتَكَلَّمْ بِهِ، وَمَنْ لَمْ يَعْلَمْ فَلْيَقُلِ: اللهُ أَعْلَمُ، فَإِنَّهُ مِنْ عِلْمِ الرَّجُلِ أَنْ يَقُولَ لِمَا لَا يَعْلَمُ: اللهُ أَعْلَمُ، وَقَدْ قَالَ اللهُ لِنَبِيِّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: قُلْ مَا أَسْأَلُكُمْ عَلَيْهِ مِنْ أَجْرٍ وَمَا أَنَا مِنَ الْمُتَكَلِّفِينَ وَسَأُحَدِّثُكُمْ عَنِ الدُّخَانِ: إِنَّ قُرَيْشًا لَمَّا اسْتَعْصَوْا وَأَبْطَئُوا عَنِ الْإِسْلَامِ دَعَا عَلَيْهِمْ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ: اللَّهُمَّ أَعِنِّي عَلَيْهِمْ بِسَبْعٍ كَسَبْعِ يُوسُفَ، فَأَصَابَتْهُمْ سَنَةٌ حَتَّى حَصَّتْ كُلَّ شَيْءٍ حَتَّى أَكَلُوا الْمَيْتَةَ وَالْعِظَامَ، حَتَّى جَعَلَ الرَّجُلُ يَرَى مَا بَيْنَهُ وَبَيْنَ السَّمَاءِ دُخَانًا، فَذَلِكَ قَوْلُهُ: فَارْتَقِبْ يَوْمَ تَأْتِي السَّمَاءُ بِدُخَانٍ مُبِينٍ يَغْشَى النَّاسَ هَذَا عَذَابٌ أَلِيمٌ رَبَّنَا اكْشِفْ عَنَّا الْعَذَابَ إِنَّا مُؤْمِنُونَ فَكَشَفَ عَنْهُمْ فَعَادُوا فِي كُفْرِهِمْ، فَأَخَذَهُمْ يَوْمَ بَدْرٍ فَذَلِكَ قَوْلُهُ: يَوْمَ نَبْطِشُ الْبَطْشَةَ الْكُبْرَى إِنَّا مُنْتَقِمُونَ قَالَ: الْبَطْشَةُ الْكُبْرَى يَوْمُ بَدْرٍ.
مسروق رحمہ اللہ کہتے ہیں: ہم مسجد میں بیٹھے تھے کہ ایک آدمی ہمارے پاس آیا جو حدیث بیان کر رہا تھا، اس نے کہا: قیامت کے دن ایک دھواں آئے گا جو منافقین کی سماعتیں پکڑ لے گا، اور مومنوں کو زکام جیسی کیفیت میں مبتلا کر دے گا۔ چنانچہ ہم سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کے پاس گئے اور انہیں یہ بات بتائی جبکہ وہ ٹیک لگائے ہوئے تھے، تو وہ سیدھے بیٹھ گئے اور فرمایا: اے لوگو! جسے کوئی علم ہو وہ اسے بیان کرے، اور جسے علم نہ ہو وہ کہے: اللہ ہی بہتر جانتا ہے، کیونکہ آدمی کے علم کی یہ بھی نشانی ہے کہ جو بات اسے معلوم نہ ہو اس کے بارے میں کہے: اللہ ہی بہتر جانتا ہے۔ اور اللہ تعالیٰ نے اپنے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے فرمایا: ”کہہ دو، میں اس پر تم سے کوئی اجر نہیں مانگتا اور نہ میں بناوٹ کرنے والوں میں سے ہوں“ [سورۃ ص: 86] ۔ اور میں تمہیں دخان (دھوئیں) کے بارے میں بتاتا ہوں: جب قریش نے سرکشی کی اور اسلام لانے میں تاخیر کی تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کے خلاف بددعا کی اور فرمایا: ”اے اللہ! یوسف علیہ السلام کے سات (قحط کے) برسوں جیسے سات برسوں سے میری ان کے خلاف مدد فرما۔“ تو انہیں ایسا قحط پڑا کہ ہر چیز ختم ہو گئی یہاں تک کہ انہوں نے مردار اور ہڈیاں کھائیں، یہاں تک کہ آدمی اپنے اور آسمان کے درمیان دھواں سا دیکھنے لگا، اور یہی اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے: ”پس تم اس دن کا انتظار کرو جب آسمان صریح دھواں لے کر آئے گا، جو لوگوں کو ڈھانپ لے گا، یہ دردناک عذاب ہے، اے ہمارے رب! ہم سے یہ عذاب ٹال دے، ہم ایمان لاتے ہیں“ [سورۃ الدخان: 11] ۔ تو اللہ نے ان سے عذاب ٹال دیا مگر وہ پھر اپنے کفر کی طرف لوٹ گئے، تو اللہ نے انہیں بدر کے دن پکڑ لیا، اور یہی اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے: ”جس دن ہم بڑی پکڑ سے پکڑیں گے، بیشک ہم بدلہ لینے والے ہیں“ [سورۃ الدخان: 16] ، فرمایا: ”بڑی پکڑ سے مراد بدر کا دن ہے۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 9014]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 9، صفحہ 214، حدیث 9046»
«أخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 1007، 1020، 4693، 4774، 4767، 4809، 4820، 4821، 4822، 4823، 4824، 4825، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 2798، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 4764، 6585، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 11138، 11310، 11324، 11417، 11419، والترمذي فى «جامعه» برقم: 3254، والدارمي فى «مسنده» برقم: 179، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 6521، وأحمد فى «مسنده» برقم: 3683، 4186، 4290، والطيالسي فى «مسنده» برقم: 291، 292، والحميدي فى «مسنده» برقم: 116، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 5145، والبزار فى «مسنده» برقم: 1965، 1967، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 37828، والطحاوي فى «شرح مشكل الآثار» برقم: 963، 964، (2/423) [دون رقم في الترقيم المختار] ، والطبراني فى «الكبير» برقم: 9047، 9049، 9048، 10045، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 39»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5145
وَعَنْ مَنْصُورٍ، عَنْ أَبِي الضُّحَى، عَنْ مَسْرُوقٍ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم لَمَّا رَأَى مِنَ النَّاسِ إِدْبَارًا قَالَ: «اللَّهُمَّ سَبْعٌ كَسَبْعِ يُوسُفَ» ، فَأَخَذَتْهُمْ سَنَةٌ حَصَّتْ كُلَّ شَيْءٍ، حَتَّى أَكَلُوا لَحْمَ الْمَيْتَةِ وَالْجُلُودَ وَالْجِيَفَ، وَيَنْظُرُ إِلَى السَّمَاءِ أَحَدُهُمْ فَيَرَى الدُّخَانَ مِنَ الْجُوعِ، فَأَتَاهُ أَبُو سُفْيَانَ فَقَالَ: يَا مُحَمَّدُ، إِنَّكَ جِئْتَ تَأْمُرُ بِطَاعَةِ اللَّهِ، وَبِصِلَةِ الرَّحِمِ، فَإِنَّ قَوْمَكَ قَدْ هَلَكُوا، فَادْعُ اللَّهَ لَهُمْ، قَالَ اللَّهُ: {فَارْتَقِبْ يَوْمَ تَأْتِي السَّمَاءُ بِدُخَانٍ مُبِينٍ} [الدخان: 10] إِلَى قَوْلِهِ {إِنَّا مُنْتَقِمُونَ} [الدخان: 16]
سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے جب لوگوں کی طرف سے (حق سے) اعراض اور پیٹھ پھیرنا دیکھا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے بددعا فرمائی: «اللَّهُمَّ سَبْعٌ كَسَبْعِ يُوسُفَ» ”اے اللہ! ان پر یوسف (علیہ السلام) کے (زمانے کے) سات سالوں جیسا قحط مسلط فرما“، چنانچہ انہیں ایسی سخت قحط سالی نے آلیا جس نے ہر چیز کا صفایا کر دیا، یہاں تک کہ لوگ مردار کا گوشت، کھالیں اور جیفے کھانے لگے اور بھوک کی شدت کا یہ عالم تھا کہ جب کوئی آسمان کی طرف دیکھتا تو اسے دھواں سا نظر آتا تھا، پھر ابو سفیان آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے اور عرض کی: ”اے محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم )! آپ تو اللہ کی اطاعت اور صلہ رحمی کا حکم دیتے ہیں، جبکہ آپ کی قوم (فاقوں سے) ہلاک ہو رہی ہے، لہٰذا ان کے لیے اللہ سے دعا فرمائیے“، تب اللہ تعالیٰ نے یہ آیات نازل فرمائیں: ﴿فَارْتَقِبْ يَوْمَ تَأْتِي السَّمَاءُ بِدُخَانٍ مُبِينٍ﴾ ”پس آپ اس دن کا انتظار کریں جب آسمان واضح دھواں لائے گا“ اللہ تعالیٰ کے فرمان ﴿إِنَّا مُنْتَقِمُونَ﴾ ”بیشک ہم بدلہ لینے والے ہیں“ تک۔ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند عبد الله بن مسعود/حدیث: 5145]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: إسناده صحيح .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 962، 4416، 4496، 4531، 4544، 4545، 4546، 4547، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 2798، وأخرجه سنن الترمذي برقم: 3254، وأخرجه مسند أحمد برقم: 4093، 4194، وأخرجه سنن الدارمي برقم: 173، وأخرجه فتح الباري برقم: 961، 974، 3657، 1، 4544، 4545، 6029، 6879، وأخرجه مسند البزار برقم: 1965، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 5123»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں