🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب رياض الصالحين اور شعب الإيمان اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
صحيح البخاري سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

صحیح بخاری میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (7563)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
8. بَابُ قَوْلِهِ: {لاَ تَدْخُلُوا بُيُوتَ النَّبِيِّ إِلاَّ أَنْ يُؤْذَنَ لَكُمْ إِلَى طَعَامٍ غَيْرَ نَاظِرِينَ إِنَاهُ وَلَكِنْ إِذَا دُعِيتُمْ فَادْخُلُوا فَإِذَا طَعِمْتُمْ فَانْتَشِرُوا وَلاَ مُسْتَأْنِسِينَ لِحَدِيثٍ إِنَّ ذَلِكُمْ كَانَ يُؤْذِي النَّبِيَّ فَيَسْتَحْيِي مِنْكُمْ وَاللَّهُ لاَ يَسْتَحْيِي مِنَ الْحَقِّ وَإِذَا سَأَلْتُمُوهُنَّ مَتَاعًا فَاسْأَلُوهُنَّ مِنْ وَرَاءِ حِجَابٍ ذَلِكُمْ أَطْهَرُ لِقُلُوبِكُمْ وَقُلُوبِهِنَّ وَمَا كَانَ لَكُمْ أَنْ تُؤْذُوا رَسُولَ اللَّهِ وَلاَ أَنْ تَنْكِحُوا أَزْوَاجَهُ مِنْ بَعْدِهِ أَبَدًا إِنَّ ذَلِكُمْ كَانَ عِنْدَ اللَّهِ عَظِيمًا} :
باب: آیت کی تفسیر یعنی اے ایمان والو! نبی کے گھروں میں مت جایا کرو۔ سوائے اس وقت کے جب تمہیں کھانے کے لیے (آنے کی) اجازت دی جائے، ایسے طور پر کہ اس کی تیاری کے منتظر نہ بیٹھے رہو، البتہ جب تم کو بلایا جائے تب جایا کرو۔ پھر جب کھانا کھا چکو تو اٹھ کر چلے جایا کرو اور وہاں باتوں میں جی لگا کر مت بیٹھے رہا کرو۔ اس بات سے نبی کو تکلیف ہوتی ہے سودہ تمہارا لحاظ کرتے ہیں اور اللہ صاف بات کہنے سے (کسی کا) لحاظ نہیں کرتا اور جب تم ان (رسول کی ازواج) سے کوئی چیز مانگو تو ان سے پردے کے باہر سے مانگا کرو، یہ تمہارے اور ان کے دلوں کے پاک رہنے کا عمدہ ذریعہ ہے اور تمہیں جائز نہیں کہ تم رسول اللہ کو (کسی طرح بھی) تکلیف پہنچاؤ اور نہ یہ کہ آپ کے بعد آپ کی بیویوں سے کبھی بھی نکاح کرو، بیشک یہ اللہ کے نزدیک بہت بڑی بات ہے“۔
اطراف الحدیث — صحيح البخاري حدیث نمبر 4790 (کل: 32 مقامات، 15 کتب)
صحیح بخاری: 4790، 402، 4483
سنن ترمذی: 2959، 2960
سنن ابن ماجہ: 1009
سنن دارمی: 1887
معجم صغیر للطبرانی : 894
مشکوۃ المصابیح: 6050
مسند احمد: 157، 160، 250
الفتح الربانی: 8489، 8805، 12208
سنن سعید بن منصور: 215
صحیح ابن حبان: 6896
الجامع الكامل: 9876، 11916، 13094، 13589، 15551
السنن الكبرى للبيهقي: 13504
المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية: 3542
اتحاف الخیرۃ المہرۃ بزوائد المسانید العشرۃ: 5621
فضائل صحابہ: 434، 435، 437، 493، 494، 495، 682
31 تا 32
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 495
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ سُلَيْمَانَ ، قَثَنَا أَيُّوبُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْوَزَّانُ الرَّقِّيُّ، قَثَنَا مَرْوَانُ، نَا حُمَيْدٌ الطَّوِيلُ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ، قَالَ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ: وَافَقَنِي رَبِّي عَزَّ وَجَلَّ فِي ثَلَاثٍ، قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، لَوِ اتَّخَذْنَا مِنْ مَقَامِ إِبْرَاهِيمَ مُصَلًّى، فَنَزَلَتْ: وَاتَّخِذُوا مِنْ مَقَامِ إِبْرَاهِيمَ مُصَلًّى، قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، يَدْخُلُ عَلَيْكَ الْبَرُّ وَالْفَاجِرُ، فَلَوْ حَجَبْتَ أُمَّهَاتِ الْمُؤْمِنِينَ، فَأَنْزَلَ اللَّهُ آيَةَ الْحِجَابِ، وَبَلَغَنِي أَنَّهُ كَانَ بَيْنَهُ وَبَيْنَ بَعْضِ أَزْوَاجِهِ كَلَامٌ، فَاسْتَقْرَيْتُهُنَّ امْرَأَةً امْرَأَةً، فَقُلْتُ: لَتَكُفُّنَّ عَنْ أَذَى رَسُولِ اللَّهِ أَوْ لَيُبْدِلَنَّهُ اللَّهُ بِكُنَّ أَزْوَاجًا خَيْرًا مِنْكُنَّ مُسْلِمَاتٍ مُؤْمِنَاتٍ قَانِتَاتٍ الْآيَةَ، حَتَّى أَتَيْتُ عَلَى إِحْدَى أُمَّهَاتِ الْمُؤْمِنِينَ، فَقَالَتْ: يَا عُمَرُ ، أَمَا فِي رَسُولِ اللَّهِ مَا يَعِظُ نِسَاءَهُ حَتَّى تَعِظَهُنَّ أَنْتَ، فَاسْكُتْ، فَأَنْزَلَ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ: عَسَى رَبُّهُ إِنْ طَلَّقَكُنَّ أَنْ يُبْدِلَهُ أَزْوَاجًا خَيْرًا مِنْكُنَّ مُسْلِمَاتٍ الْآيَةَ.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ، سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ انہوں نے فرمایا: ”میرے رب عزوجل نے تین باتوں میں میری موافقت فرمائی؛ میں نے عرض کیا: یا رسول اللہ! کاش ہم مقامِ ابراہیم کو جائے نماز بنا لیں، تو یہ آیت نازل ہوئی: ﴿وَاتَّخِذُوا مِنْ مَقَامِ إِبْرَاهِيمَ مُصَلًّى﴾ ۔ میں نے (یہ بھی) عرض کیا: یا رسول اللہ! آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس نیک اور بد ہر طرح کے لوگ آتے ہیں، کاش آپ امہات المومنین کو پردے کا حکم فرما دیں، تو اللہ تعالیٰ نے پردے کی آیت نازل فرما دی۔
اور مجھے یہ اطلاع ملی کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ کی بعض ازواج کے درمیان کچھ (رنجش والا) کلام ہوا ہے، تو میں نے ایک ایک کر کے ان سب کے پاس جا کر حالات معلوم کیے۔ میں نے کہا: تم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو اذیت دینے سے باز آ جاؤ ورنہ اللہ تعالیٰ تمہارے بدلے انہیں تم سے بہتر بیویاں عطا فرما دے گا جو مسلمان، مومن اور فرماں بردار ہوں گی، (میں نے) اسی طرح پوری آیت (کے ہم معنی کلام کیا)۔ یہاں تک کہ میں امہات المومنین میں سے ایک کے پاس آیا تو انہوں نے فرمایا: اے عمر! کیا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس (ایسی بات) نہیں کہ وہ اپنی ازواج کو خود نصیحت فرمائیں جو اب تم انہیں نصیحت کر رہے ہو؟ تم خاموش رہو۔ اس پر اللہ عزوجل نے یہ آیت نازل فرمائی: ﴿عَسَى رَبُّهُ إِنْ طَلَّقَكُنَّ أَنْ يُبْدِلَهُ أَزْوَاجًا خَيْرًا مِنْكُنَّ مُسْلِمَاتٍ﴾ ۔“ [فضائل الصحابة/فضائل أمير المؤمنين عمر بن الخطاب رضي الله عنه/حدیث: 495]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث فضائل الصحابہ محققاً تنسیق وصي الله بن محمد عباس - مکتبہ شاملہ:قال وصي الله عباس: اسناده صحيح . .» ‏‏‏‏
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 394، 4213، 4512، 4632، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 2399، وأخرجه سنن الترمذي برقم: 2959، 2960، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 1009، وأخرجه مسند أحمد برقم: 161، وأخرجه سنن الدارمي برقم: 1849، وأخرجه فتح الباري برقم: 146، 4213، 4512، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 13475، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 5892، 6199، وأخرجه المعجم الصغير للطبراني برقم: 835، وأخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 10841، وأخرجه شرح معاني الآثار برقم: 7216، وأخرجه شرح مشكل الآثار برقم: 1652»
«ذكره الحافظ ابن حجر في فتح الباري شرح صحيح البخاري: 284/9»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 682
حَدَّثَنَا مُحَمَّدٌ، قَثَنَا زِيَادٌ، قَثَنَا هُشَيْمٌ، قَالَ: أَنَا حُمَيْدٌ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ، قَالَ: قَالَ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ: " وَافَقْتُ رَبِّي عَزَّ وَجَلَّ فِي ثَلَاثٍ: قُلْتُ يَا رَسُولَ اللَّهِ، لَوِ اتَّخَذْتَ مِنْ مَقَامِ إِبْرَاهِيمَ مُصَلًّى، فَنَزَلَتْ وَاتَّخِذُوا مِنْ مَقَامِ إِبْرَاهِيمَ مُصَلًّى، قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنَّ نِسَاءَكَ يَدْخُلُ عَلَيْهِنَّ الْبَرُّ وَالْفَاجِرُ، فَلَوْ أَمَرْتَهُنَّ أَنْ يَحْتَجِبْنَ، فَنَزَلَتْ آيَةُ الْحِجَابِ، وَاجْتَمَعَ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نِسَاؤُهُ فِي الْغَيْرَةِ، فَقُلْتُ: عَسَى رَبُّهُ إِنْ طَلَّقَكُنَّ أَنْ يُبْدِلَهُ أَزْوَاجًا خَيْرًا مِنْكُنَّ، فَنَزَلَتْ كَذَلِكَ.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ، سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ انہوں نے فرمایا: ”میں نے تین باتوں میں اپنے رب عز و جل کی موافقت کی: میں نے عرض کی: اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! کاش آپ مقامِ ابراہیم کو جائے نماز بنا لیتے۔ تو یہ آیت نازل ہوئی: ﴿وَاتَّخِذُوا مِنْ مَقَامِ إِبْرَاهِيمَ مُصَلًّى﴾ ۔ میں نے عرض کی: اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! آپ کی ازواجِ مطہرات کے پاس نیک اور بد ہر طرح کے لوگ آتے ہیں، کاش آپ انہیں پردہ کرنے کا حکم دے دیتے۔ تو پردے کی آیت نازل ہوگئی۔ اور ایک بار رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی ازواجِ مطہرات غیرت کی وجہ سے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے خلاف جمع ہوئیں تو میں نے ان سے کہا: ﴿عَسَى رَبُّهُ إِنْ طَلَّقَكُنَّ أَنْ يُبْدِلَهُ أَزْوَاجًا خَيْرًا مِنْكُنَّ﴾، تو یہ آیت بالکل اسی طرح نازل ہو گئی۔“ [فضائل الصحابة/فضائل أمير المؤمنين عمر بن الخطاب رضي الله عنه/حدیث: 682]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث فضائل الصحابہ محققاً تنسیق وصي الله بن محمد عباس - مکتبہ شاملہ:قال وصي الله عباس: اسناده صحيح . زياد هو ابن ايوب ومضى برقم ٤٣٤ . .» ‏‏‏‏
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 394، 4213، 4512، 4632، وأخرجه سنن الترمذي برقم: 2959، 2960، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 1009، وأخرجه مسند أحمد برقم: 158، وأخرجه سنن الدارمي برقم: 1849، وأخرجه فتح الباري برقم: 146، 4213، 4512، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 13475، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 5892، 6199، وأخرجه المعجم الصغير للطبراني برقم: 835، وأخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 10841، وأخرجه سنن سعيد بن منصور برقم: 215»
«تقدم تخريجه في رقم: 436»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں