🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
صحيح البخاري سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

صحیح بخاری میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (7563)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
25. بَابُ لُبْسِ الْحَرِيرِ، وَافْتِرَاشِهِ لِلرِّجَالِ، وَقَدْرِ مَا يَجُوزُ مِنْهُ:
باب: ریشم پہننا اور مردوں کا اسے اپنے لیے بچھانا اور کس حد تک اس کا استعمال جائز ہے۔
اطراف الحدیث — صحيح البخاري حدیث نمبر 5835 (کل: 43 مقامات، 19 کتب)
صحیح بخاری: 5835، 886، 948، 2104، 2612، 2619، 3054، 5841، 5981
صحیح مسلم: 5401، 5406
سنن ابوداود: 1076، 4040، 4041
سنن نسائی: 1383، 5297
سنن ابن ماجہ: 3591
موطا امام مالک روایۃ ابن القاسم: 412
الادب المفرد: 26
صحیح الادب المفرد: 20
مشکوۃ المصابیح: 4320
مسند احمد: 4713، 5797
موطا امام مالك رواية يحييٰ: 1663
اللؤلؤ والمرجان: 1340
مصنف ابن ابی شیبہ: 26250
الفتح الربانی: 2828، 8035
صحیح ابن حبان: 5439
مسند امام شافعی: 1060
الجامع الكامل: 3277، 4193، 6006، 6014، 14068، 15477، 15483
السنن الكبرى للبيهقي: 4201، 4202، 5951، 6111، 18332
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 239
41 تا 43
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6111
أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ عَلِيُّ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عَبْدَانَ، أنبأ أَحْمَدُ بْنُ عُبَيْدٍ الصَّفَّارُ، ثنا أَبُو الْفَيَّاضِ بَكَّارُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الزِّمَّانِيُّ، ثنا عَبْدُ اللهِ يَعْنِي ابْنَ أَخِي جُوَيْرِيَةَ، ثنا جُوَيْرِيَةُ، عَنْ نَافِعٍ، أَنَّ عَبْدَ اللهِ بْنَ عُمَرَ أَخْبَرَهُ: أَنَّ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ رَأَى حُلَّةً سِيَرَاءَ مِنْ حَرِيرٍ، ⦗٣٩٠⦘ فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللهِ لَوِ ابْتَعْتَ هَذِهِ الْحُلَّةَ فَلَبِسْتَهَا لِلْوفُودِ وَلِيَوْمِ الْجُمُعَةِ، فَقَالَ:" إِنَّمَا يَلْبَسُ هَذِهِ مَنْ لَا خَلَاقَ لَهُ فِي الْآخِرَةِ".
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے ایک دھاری دار ریشمی حلہ دیکھا تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے کہنے لگے: ”اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! آپ خرید لیں تو وفود اور جمعہ کے دن پہن لیا کریں۔“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اسے وہ پہنتا ہے جس کا آخرت میں کوئی حصہ نہیں ہے۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب صلاة الخوف/حدیث: 6111]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ بخاري 846»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 18332
أَخْبَرَنَا أَبُو عَلِيٍّ الرُّوذْبَارِيُّ، أنبأ مُحَمَّدُ بْنُ بَكْرٍ، ثنا أَبُو دَاوُدَ، ثنا عَبْدُ اللهِ بْنُ مَسْلَمَةَ، عَنْ مَالِكٍ، عَنْ نَافِعٍ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ عُمَرَ، أَنَّ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ رَأَى حُلَّةً سِيَرَاءَ عِنْدَ بَابِ الْمَسْجِدِ فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللهِ لَوِ اشْتَرَيْتَ هَذِهِ فَلَبِسْتَهَا يَوْمَ الْجُمُعَةِ وَلِلْوُفُودِ إِذَا قَدِمُوا عَلَيْكَ. فَقَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِنَّمَا يَلْبَسُ هَذِهِ مَنْ لَا خَلَاقَ لَهُ فِي الْآخِرَةِ". ثُمَّ جَاءَ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنْهَا حُلَلٌ فَأَعْطَى عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ مِنْهَا حُلَّةً، فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللهِ كَسَوْتَنِيهَا وَقَدْ قُلْتَ فِي حُلَّةِ عُطَارِدَ مَا قُلْتَ؟ فَقَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِنِّي لَمْ أَكْسُكَهَا لِتَلْبَسَهَا". فَكَسَاهَا عُمَرُ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ أَخًا لَهُ مُشْرِكًا بِمَكَّةَ. رَوَاهُ الْبُخَارِيُّ فِي الصَّحِيحِ عَنِ الْقَعْنَبِيِّ، وَرَوَاهُ مُسْلِمٌ عَنْ يَحْيَى بْنِ يَحْيَى عَنْ مَالِكٍ قَالَ الشَّافِعِيُّ: قَالَ اللهُ تَعَالَى: {وَيُطْعِمُونَ الطَّعَامَ عَلَى حُبِّهِ مِسْكِينًا وَيَتِيمًا وَأَسِيرًا} [الإنسان: ٨] .
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے مسجد کے دروازے کے پاس دھاری دار حلہ دیکھا تو کہا: اے اللہ کے رسول! اگر آپ صلی اللہ علیہ وسلم اس کو خرید کر جمعہ اور وفود کے لیے پہن لیا کریں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اس کو وہ پہنتے ہیں جن کا آخرت میں کوئی حصہ نہیں ہے۔“ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس حلے آئے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک حلہ سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کو دے دیا۔ تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے کہا: اے اللہ کے رسول! آپ نے مجھے حلہ پہنا دیا ہے حالانکہ عطارد کے حلہ کے بارے میں آپ نے فرمایا تھا؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میں نے تجھے پہننے کے لیے نہیں دیا“ تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے اپنے مشرک بھائی کو دے دیا جو مکہ میں تھا۔
امام شافعی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ ارشاد باری تعالیٰ ہے: ﴿وَيُطْعِمُونَ الطَّعَامَ عَلَى حُبِّهِ مِسْكِينًا وَيَتِيمًا وَأَسِيرًا﴾ [سورة الإنسان: 8] ”وہ اللہ کی محبت کی بنا پر مسکینوں، یتیموں، قیدیوں کو کھانا کھلاتے ہیں۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب السير/حدیث: 18332]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ متفق عليه»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 239
حَدَّثَنَا زُهَيْرٌ ، حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ ، عَنْ شُعْبَةَ ، قَالَ: أَخْبَرَنِي أَبُو بَكْرِ بْنُ حَفْصٍ ، عَنْ سَالِمٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، أَنَّ عُمَرَ رَأَى عَلَى رَجُلٍ مِنَ الْعُطَارِدِ قَبَاءً مِنْ دِيبَاجٍ، أَوْ حَرِيرٍ، فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللهِ، لَوِ اشْتَرَيْتَهُ؟ فَقَالَ: إِنَّمَا يَلْبَسُ هَذَا مَنْ لَا خَلَاقَ لَهُ، قَالَ: فَأُهْدِيَ لِرَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حُلَّةٌ سِيَرَاءُ فَأَرْسَلَ بِهَا إِلَيَّ، قَالَ: فَقُلْتُ: أَرْسَلْتَ بِهَا وَقَدْ سَمِعْتُكَ قُلْتَ فِيهَا مَا قُلْتَ؟ فَقَالَ: إِنَّمَا بَعَثْتُ بِهَا إِلَيْكَ لِتَسْتَمْتِعَ بِهَا.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے بنو عطارد کے ایک شخص پر دیباج یا ریشم کا ایک جبہ دیکھا تو عرض کی: یا رسول اللہ! کاش آپ اسے خرید لیتے، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اسے وہی پہنتا ہے جس کا آخرت میں کوئی حصہ نہیں ہوتا“۔ (سیدنا عمر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ) پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں ریشمی دھاریوں والا ایک جوڑا بطورِ ہدیہ پیش کیا گیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے وہ میرے پاس بھیج دیا، میں نے عرض کی: آپ نے یہ میرے پاس بھیج دیا حالانکہ میں اس کے متعلق آپ سے وہ (وعید) سن چکا ہوں جو آپ نے فرمائی تھی؟ تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”میں نے یہ تمہارے پاس اس لیے بھیجا ہے تاکہ تم اس سے (دیگر ذرائع سے) فائدہ اٹھاؤ“۔ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند عمر بن الخطاب رضي الله عنه/حدیث: 239]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: إسناده صحيح .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 846، 906، 1998، 2470، 2476، 2889، 5503، 5636، 5731، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 3854، وأخرجه سنن النسائي برقم: 1382، 1560، 5295، 5299، 5300، 5306، 5307، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 1076، 4040، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 3591، وأخرجه مسند أحمد برقم: 4699، 4753، 4958، 5076، 5104، 5341، 5520، 5763، 5915، 6070، 6303، وأخرجه فتح الباري برقم: 1729، 5492، 5496، 5503، وأخرجه مسند البزار برقم: 136، وأخرجه مصنف عبد الرزاق برقم: 19929، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 5340، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 234»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں