الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
صحيح البخاري سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
43. بَابُ الْجُلُوسِ عَلَى الْحَصِيرِ وَنَحْوِهِ:
باب: بورے یا اس جیسی کسی حقیر چیز پر بیٹھنا۔
اطراف الحدیث — صحيح البخاري حدیث نمبر 5861 (کل: 15 مقامات، 8 کتب)
سنن ابوداود: 1368
مشکوۃ المصابیح: 1242
صحیح ابن حبان: 2571
11 تا 15
حدیث نمبر: 5237
وَأَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، أنبأ أَبُو الْفَضْلِ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ سَلَمَةَ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى، ثنا عَبْدُ الْوَهَّابِ، ثنا عُبَيْدُ اللهِ، عَنْ سَعِيدٍ الْمَقْبُرِيِّ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللهُ عَنْهَا أَنَّهَا قَالَتْ: كَانَ لِرَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حَصِيرٌ، فَكَانَ يَحْتَجِرُهُ مِنَ اللَّيْلِ فَيُصَلِّي فِيهِ فَجَعَلَ النَّاسُ يُصَلُّونَ بِصَلَاتِهِ، وَيُبْسَطُ بِالنَّهَارِ فَثَابُوا ذَاتَ لَيْلَةٍ فَقَالَ:" يَا أَيُّهَا النَّاسُ، عَلَيْكُمْ مِنَ الْأَعْمَالِ مَا تُطِيقُونَ فَإِنَّ اللهَ لَا يَمَلُّ حَتَّى تَمَلُّوا، فَإِنَّ أَحَبَّ الْأَعْمَالِ إِلَى اللهِ مَا دُووِِمَ عَلَيْهِ وَإِنْ قَلَّ". وَكَانَ آلُ مُحَمَّدٍ إِذَا عَمِلُوا عَمَلًا أَثْبَتُوهُ. ⦗١٥٦⦘ رَوَاهُ مُسْلِمٌ فِي الصَّحِيحِ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُثَنَّى.
ابو سلمہ بن عبد الرحمن، سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے نقل فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی ایک چٹائی تھی جس کا آپ صلی اللہ علیہ وسلم رات کو مسجد میں حجرہ بنا لیتے تھے اور نماز پڑھتے۔ لوگوں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی نماز کے ساتھ نماز پڑھنا شروع کر دی اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم اس چٹائی کو دن میں بچھا دیتے تھے۔ لوگوں نے رات کو مسلسل آنا شروع کر دیا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اے لوگو! اپنے اوپر اتنے اعمال لازم کرو جتنے کی تم طاقت رکھتے ہو، کیونکہ اللہ اجر سے نہیں اکتائیں گے تم عمل سے اکتا جاؤ گے اور اللہ کو وہ اعمال زیادہ پسند ہیں جن پر ہمیشگی کی جائے اگرچہ کم ہی ہو۔“ آل محمد صلی اللہ علیہ وسلم جب کوئی عمل شروع کرتے تو اس پر ہمیشگی کرتے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الصلاة/حدیث: 5237]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ بخاري 5523»
الحكم على الحديث:
صحيح
حدیث نمبر: 5238
وَأَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ الْمُقْرِئُ، أنبأ الْحَسَنُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ، ثنا يُوسُفُ بْنُ يَعْقُوبَ الْقَاضِي، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي بَكْرٍ، ثنا مُعْتَمِرٌ، عَنْ عُبَيْدِ اللهِ بْنِ عُمَرَ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِي سَعِيدٍ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ، عَنْ عَائِشَةَ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يَحْتَجِرُ حَصِيرًا بِاللَّيْلِ فَيُصَلِّي وَيَبْسُطُهُ بِالنَّهَارِ فَيَجْلِسُ عَلَيْهِ، قَالَتْ: فَجَعَلَ النَّاسُ يَثُوبُونَ إِلَى رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَيُصَلُّونَ بِصَلَاتِهِ حَتَّى كَثُرُوا، فَأَقْبَلَ عَلَيْهِمْ فَقَالَ:" يَا أَيُّهَا النَّاسُ، خُذُوا مِنَ الْأَعْمَالِ مَا تُطِيقُونَ فَإِنَّ اللهَ لَا يَمَلُّ حَتَّى تَمَلُّوا، وَإِنَّ أَحَبَّ الْأَعْمَالِ إِلَى اللهِ مَا دَامَ مِنْهَا وَإِنْ قَلَّ". رَوَاهُ الْبُخَارِيُّ فِي الصَّحِيحِ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ أَبِي بَكْرٍ.
ابوسلمہ، سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے نقل فرماتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم اپنی چٹائی کا حجرہ بنا کر رات کو اس میں نماز پڑھتے تھے اور دن کو بچھا کر اس پر بیٹھتے تھے۔ لوگ مسلسل آنا شروع ہو گئے اور وہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ نماز پڑھتے تھے، ان کی تعداد بہت زیادہ ہو گئی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم اس پر متوجہ ہوئے اور فرمایا: ”اے لوگو! اتنے اعمال شروع کرو جتنی تم طاقت رکھتے ہو، کیونکہ اللہ تو (اجر سے) نہیں اکتائے گا، تم ہی (اعمال سے) اکتا جاؤ گے اور اللہ کو ہمیشگی والے اعمال پسند ہیں، اگرچہ کم ہوں۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الصلاة/حدیث: 5238]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ انظر ما قبله»
الحكم على الحديث:
صحيح
حدیث نمبر: 5239
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، أَخْبَرَنِي عَبْدُ اللهِ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ سَعْدٍ، ثنا إِبْرَاهِيمُ بْنُ أَبِي طَالِبٍ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ بِشْرٍ الْحَرَشِيُّ، ثنا عَبْدَةُ بْنُ سُلَيْمَانَ، عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ، ح وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَمْرٍو الْأَدِيبُ، أنبأ أَبُو بَكْرٍ الْإِسْمَاعِيلِيُّ، أَخْبَرَنِي أَبُو يَحْيَى مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى الرُّويَانِيُّ، ثنا إِبْرَاهِيمُ هُوَ ابْنُ مُوسَى الْفَرَّاءُ، أنبأ عِيسَى هُوَ ابْنُ يُونُسَ، عَنْ يَحْيَى، عَنْ عَمْرَةَ، عَنْ عَائِشَةَ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يُصَلِّي فِي حُجْرَتِهِ وَجِدَارُ الْحُجْرَةِ قَصِيرٌ فَرَأَى النَّاسُ شَخَصَ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَامَ نَاسٌ يُصَلُّونَ بِصَلَاتِهِ، فَأَصْبَحُوا فَتَحَدَّثُوا فَقَامَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُصَلِّي فَقَامَ نَاسٌ يُصَلُّونَ بِصَلَاتِهِ، فَصَنَعُوا ذَلِكَ لَيْلَتَيْنِ أَوْ ثَلَاثًا، حَتَّى إِذَا كَانَ بَعْدَ ذَلِكَ جَلَسَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَمْ يَخْرُجْ، فَلَمَّا أَصْبَحَ ذَكَرَ ذَلِكَ النَّاسُ، فَقَالَ:" إِنِّي خِفْتُ أَنْ تُكْتَبَ عَلَيْكُمْ صَلَاةُ اللَّيْلِ". لَفْظُ حَدِيثِ أَبِي عَمْرٍو، رَوَاهُ الْبُخَارِيُّ فِي الصَّحِيحِ عَنْ مُحَمَّدٍ، عَنْ عَبْدَةَ، وَفِي سِيَاقِ هَذِهِ الْأَحَادِيثِ دَلَالَةٌ عَلَى أَنَّ الْمُرَادَ بِالْحُجْرَةِ الْمُطْلَقَةُ فِي رِوَايَةِ هُشَيْمٍ، عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ، وَفِي حَدِيثِ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ مَا وَقَعَ بَيَانُهُ فِي هَذِهِ الْأَحَادِيثِ، وَفِي حَدِيثِ زَيْدِ بْنِ ثَابِتٍ دَلَالَةٌ عَلَى أَنَّ الْحُجْرَةَ كَانَتْ فِي الْمَسْجِدِ.
(الف) عمرہ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے نقل فرماتی ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم اپنے حجرے میں نماز پڑھتے تھے اور حجرے کی دیوار چھوٹی تھی۔ لوگوں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے قیام کو دیکھا تو انہوں نے بھی نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ قیام شروع کردیا، صبح کے وقت اس کے بارے میں باتیں کرتے رہے۔ دوسری رات نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے قیام کیا تو لوگوں نے بھی آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ نماز پڑھی۔ انہوں نے دو یا تین راتیں ایسا کیا۔ اس کے بعد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نہیں نکلے۔ صبح کے وقت لوگوں نے تذکرہ کیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میں ڈر گیا تھا کہ کہیں رات کی نماز تمہارے اوپر فرض نہ کردی جائے۔“
(ب) سیدنا زید بن ثابت رضی اللہ عنہ کی حدیث دلالت کرتی ہے کہ حجرہ مسجد میں تھا۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الصلاة/حدیث: 5239]
(ب) سیدنا زید بن ثابت رضی اللہ عنہ کی حدیث دلالت کرتی ہے کہ حجرہ مسجد میں تھا۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الصلاة/حدیث: 5239]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ بخاري 696»
الحكم على الحديث:
صحيح
حدیث نمبر: 1228
«اكلفوا من العمل ما تطيقون فإن الله لا يمل حتى تملوا وإن أحب العمل إلى الله تعالى أدومه وإن قل»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”(نیک) عمل کا اتنا ہی بوجھ اٹھایا کرو جتنی تم میں طاقت ہو، کیونکہ اللہ تعالیٰ (ثواب دینے سے) نہیں اکتاتا یہاں تک کہ تم (عمل کرنے سے) اکتا جاؤ، اور یقیناً اللہ تعالیٰ کے نزدیک سب سے پسندیدہ عمل وہ ہے جو ہمیشہ کیا جائے خواہ وہ تھوڑا ہی ہو۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/[حرف الألف] -- إق/حدیث: 1228]
”(نیک) عمل کا اتنا ہی بوجھ اٹھایا کرو جتنی تم میں طاقت ہو، کیونکہ اللہ تعالیٰ (ثواب دینے سے) نہیں اکتاتا یہاں تک کہ تم (عمل کرنے سے) اکتا جاؤ، اور یقیناً اللہ تعالیٰ کے نزدیک سب سے پسندیدہ عمل وہ ہے جو ہمیشہ کیا جائے خواہ وہ تھوڑا ہی ہو۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/[حرف الألف] -- إق/حدیث: 1228]
تخریج الحدیث: «(صحيح) ... [حم د ن] عن عائشة. صحيح أبي داود 1238: ق.»
قال الشيخ الألباني: صحيح
حدیث نمبر: 7887
«يا أيها الناس! عليكم من الأعمال ما تطيقون فإن الله لا يمل حتى تملوا وإن أحب الأعمال إلى الله ما دووم عليه وإن قل»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”اے لوگو! جتنے اعمال کی تم طاقت رکھو اتنے ہی کرو، کیونکہ اللہ اجر دینے سے نہیں تھکتا جب تک تم عمل کرنے سے نہ تھک جاؤ، اور اللہ کو سب سے زیادہ پسندیدہ عمل وہ ہے جو ہمیشہ کیا جائے خواہ وہ کم ہی کیوں نہ ہو۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف الياء/حدیث: 7887]
”اے لوگو! جتنے اعمال کی تم طاقت رکھو اتنے ہی کرو، کیونکہ اللہ اجر دینے سے نہیں تھکتا جب تک تم عمل کرنے سے نہ تھک جاؤ، اور اللہ کو سب سے زیادہ پسندیدہ عمل وہ ہے جو ہمیشہ کیا جائے خواہ وہ کم ہی کیوں نہ ہو۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف الياء/حدیث: 7887]
تخریج الحدیث: «(صحيح) [ق] عن عائشة. صحيح أبي داود 1238.»
قال الشيخ الألباني: صحيح