🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
صحيح البخاري سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

صحیح بخاری میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (7563)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
97. بَابُ مَنْ صَوَّرَ صُورَةً كُلِّفَ يَوْمَ الْقِيَامَةِ أَنْ يَنْفُخَ فِيهَا الرُّوحَ، وَلَيْسَ بِنَافِخٍ:
باب: جو مورت بنائے گا اس پر قیامت کے دن زور ڈالا جائے گا کہ اسے زندہ بھی کرے حالانکہ وہ زندہ نہیں کر سکتا ہے۔
اطراف الحدیث — صحيح البخاري حدیث نمبر 5963 (کل: 53 مقامات، 22 کتب)
صحیح بخاری: 5963، 2225، 7042
صحیح مسلم: 5540، 5541
سنن ابوداود: 5024
سنن ترمذی: 1751، 2283
سنن نسائی: 5360، 5361
سنن ابن ماجہ: 3916
الادب المفرد: 1159، 1167
سنن دارمی: 2743
صحیح الادب المفرد: 887، 894
مشکوۃ المصابیح: 4507
مسند احمد: 1866، 2162، 2213، 3272، 3394
مسند الحمیدی: 541
اللؤلؤ والمرجان: 1369
مصنف ابن ابی شیبہ: 26849
الفتح الربانی: 8052، 8054
صحیح ابن حبان: 5685، 5686، 5848، 6057
الجامع الكامل: 5822، 11687، 15606، 15608، 15624
السنن الكبرى للبيهقي: 14569، 14572، 14579
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 6139، 6370، 6371
المعجم الکبیر للطبرانی: 11587، 11781، 11805، 11834، 11873، 11910، 12717، 12844
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 2577، 2691
المعجم الاوسط: 3714
51 تا 53
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2577
أَخْبَرَنَا أَبُو يَعْلَى أَحْمَدُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ الْمُثَنَّى الْمَوْصِلِيُّ ، حَدَّثَنَا زُهَيْرٌ ، حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ يُوسُفَ الْأَزْرَقُ ، عَنْ عَوْفٍ الْأَعْرَابِيِّ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِي الْحَسَنِ قَالَ: كُنْتُ عِنْدَ ابْنِ عَبَّاسٍ إِذْ أَتَاهُ رَجُلٌ، فَقَالَ: إِنِّي إِنْسَانٌ إِنَّمَا مَعِيشَتِي مِنْ صَنْعَةِ يَدِي، وَإِنِّي أَصْنَعُ هَذِهِ التَّصَاوِيرَ، فَقَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ: مَنْ صَوَّرَ صُورَةً فَإِنَّ اللهَ يُعَذِّبُهُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ حَتَّى يَنْفُخَ فِيهَا الرُّوحَ، وَلَيْسَ بِنَافِخٍ فِيهَا أَبَدًا، قَالَ: فَرَبَا لَهَا الرَّجُلُ رَبْوَةً شَدِيدَةً، وَاصْفَرَّ وَجْهُهُ، فَقَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ : وَيْحَكَ إِنْ أَبَيْتَ إِلَّا أَنْ تَصْنَعَ، فَعَلَيْكَ بِهَذَا الشَّجَرِ، وَكُلِّ شَيْءٍ لَيْسَ فِيهِ رُوحٌ.
سعید بن ابی الحسن رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ میں سیدنا عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کی خدمت میں حاضر تھا کہ اتنے میں ایک شخص ان کے پاس آیا اور کہنے لگا کہ میں ایک ایسا انسان ہوں جس کا ذریعہ معاش میرے ہاتھ کی دستکاری ہے اور میں یہ تصویریں بناتا ہوں، تو سیدنا عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نے فرمایا کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”جس شخص نے کوئی تصویر بنائی، یقیناً اللہ تعالیٰ اسے قیامت کے دن عذاب دیتا رہے گا یہاں تک کہ وہ اس میں روح پھونک دے، حالانکہ وہ اس میں کبھی بھی روح نہیں پھونک سکے گا“، راوی کہتے ہیں کہ یہ سن کر وہ شخص سخت گھبرا گیا اور خوف کے مارے اس کا چہرہ زرد پڑ گیا، تو سیدنا عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نے (اس کی حالت دیکھ کر) فرمایا: ”تیرا بھلا ہو! اگر تو نے تصویر سازی کرنی ہی ہے تو ان درختوں کی تصاویر بنا لیا کر اور ہر اس چیز کی جس میں روح نہ ہو۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/أول مسند ابن عباس/حدیث: 2577]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: إسناده صحيح .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 2112، 6635، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 2110، وأخرجه سنن الترمذي برقم: 1751، وأخرجه سنن النسائي برقم: 5358، 5359، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 5024، وأخرجه مسند أحمد برقم: 3384، وأخرجه فتح الباري برقم: 2112، 5618، 6635، وأخرجه مصنف عبد الرزاق برقم: 19491، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 11637، 11831، 11855، 11923، 11960، 12772، 12900، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 3726، وأخرجه شرح معاني الآثار برقم: 6939، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 2570»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2691
حَدَّثَنَا مُوسَى ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي عَدِيٍّ ، عَنْ سَعِيدٍ ، قَالَ: سَمِعْتُ النَّضْرَ بْنَ أَنَسٍ ، قَالَ: كُنْتُ عِنْدَ ابْنِ عَبَّاسٍ فَجَعَلُوا يَسْتَفْتُونَهُ، فَجَعَلَ يُفْتِيهِمْ وَلَا يَذْكُرُ فِيمَا يُفْتِيهِمْ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -، حَتَّى جَاءَ رَجُلٌ مِنْ أَهْلِ الْعِرَاقِ أُرَاهُ، فَقَالَ: إِنِّي أُصَوِّرُ هَذِهِ التَّصَاوِيرَ، فَقَالَ: ادْنُهِ، ادْنُهْ، مَرَّتَيْنِ أَوْ ثَلَاثًا، سَمِعْتُ مُحَمَّدًا - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -، يَقُولُ: مَنْ صَوَّرَ صُورَةً فِي الدُّنْيَا كُلِّفَ يَوْمَ الْقِيَامَةِ أَنْ يَنْفُخَ فِيهَا الرُّوحَ وَلَيْسَ بِنَافِخٍ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، نضر بن انس رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ میں ان کی خدمت میں موجود تھا اور لوگ ان سے شرعی مسائل دریافت کر رہے تھے، وہ انہیں فتاویٰ دے رہے تھے لیکن ان فتاویٰ میں (صراحتاً) رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا تذکرہ نہیں کر رہے تھے، یہاں تک کہ اہل عراق میں سے ایک شخص آیا—میرا خیال ہے وہ عراقی تھا—اور کہنے لگا کہ میں یہ تصویریں بناتا ہوں، اس پر سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما نے دو یا تین بار فرمایا: ”میرے قریب آؤ، میرے قریب آؤ“، پھر فرمایا کہ میں نے محمد صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے: «مَنْ صَوَّرَ صُورَةً فِي الدُّنْيَا كُلِّفَ يَوْمَ الْقِيَامَةِ أَنْ يَنْفُخَ فِيهَا الرُّوحَ وَلَيْسَ بِنَافِخٍ» ”جس شخص نے دنیا میں کوئی تصویر بنائی، اسے قیامت کے دن اس بات کا پابند کیا جائے گا کہ وہ اس میں روح پھونکے، حالانکہ وہ اس میں روح نہیں پھونک سکے گا۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/أول مسند ابن عباس/حدیث: 2691]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: إسناده حسن .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 2112، 6635، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 2110، وأخرجه سنن الترمذي برقم: 1751، وأخرجه سنن النسائي برقم: 5358، 5359، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 5024، وأخرجه مسند أحمد برقم: 2163، وأخرجه فتح الباري برقم: 2112، 5618، 6635، وأخرجه مصنف عبد الرزاق برقم: 19491، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 11637، 11831، 11855، 11923، 11960، 12772، 12900، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 3726، وأخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 5315، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 2683»

الحكم على الحديث:
إسناده حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3714
حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ عُمَرَ الضَّبِّيُّ قَالَ: نَا الْحَسَنُ بْنُ عَلِيٍّ الْوَاسِطِيُّ قَالَ: نَا طَلْحَةُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنْ عِكْرِمَةَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: مَنْ صَوَّرَ صُورَةً كُلِّفَ يَوْمَ الْقِيَامَةِ أَنْ يَنْفُخَ فِيهِ الرُّوحَ، وَمَنِ اسْتَمَعَ إِلَى كَلَامِ قَوْمٍ وَهُمْ لَهُ كَارِهُونَ صُبَّ فِي أُذُنِهِ الْآنُكُ، وَمَنْ تَحَلَّمَ كَاذِبًا كُلِّفَ أَنْ يَعْقِدَ بَيْنَ شَعِيرَتَيْنِ.
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ قَتَادَةَ ، إِلَّا طَلْحَةُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ .
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس نے کوئی تصویر بنائی، اسے قیامت کے دن اس میں روح پھونکنے کا مکلف ٹھہرایا جائے گا۔ اور جو لوگوں کی بات کان لگا کر سنے جبکہ وہ اسے ناپسند کرتے ہوں، اس کے کانوں میں پگھلا ہوا سیسہ ڈالا جائے گا۔ اور جس نے جھوٹا خواب بیان کیا، اسے مکلف کیا جائے گا کہ وہ جَو کے دو دانوں کے درمیان گرہ لگائے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو قتادہ رحمہ اللہ سے طلحہ بن عبدالرحمن کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا۔“ [المعجم الأوسط/باب العين/حدیث: 3714]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 2225، 5963، 7042، 7042 (م)، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 2110، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 5685، 5686، 5846، 5848، 6057، والنسائي فى «المجتبى» برقم: 5374 / 2، 5373 / 1، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 9700، 9697، 9698، وأبو داود فى «سننه» برقم: 5024، والترمذي فى «جامعه» برقم: 1751، 2283، والدارمي فى «مسنده» برقم: 2750، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 3916، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 14684، 14687، 14694، وأحمد فى «مسنده» برقم: 1891، 2196، 2248، 2855، 3334، 3448، 3460، والحميدي فى «مسنده» برقم: 541، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 2577، 2691، وعبد بن حميد فى «مسنده» برقم: 601، والبزار فى «مسنده» برقم: 5318، 5315، 5316، 5317، 5319، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 19491، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 25723، والطحاوي فى «شرح معاني الآثار» برقم: 6939، 6940، والطبراني فى «الكبير» برقم: 11637، 11831، 11855، 11884، 11923، 11960، 12773، 12772، 12900»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں