🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
صحيح البخاري سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

صحیح بخاری میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (7563)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
70. بَابٌ في الْهَدْيِ الصَّالِحِ:
باب: اچھے چال چلن کے بارے میں۔
اطراف الحدیث — صحيح البخاري حدیث نمبر 6097 (کل: 21 مقامات، 7 کتب)
صحیح بخاری: 6097، 3762
مشکوۃ المصابیح: 6197
مسند احمد: 23341، 23342، 23350، 23408، 23413
صحیح ابن حبان: 7063
الجامع الكامل: 10271
المعجم الکبیر للطبرانی: 8448، 8449، 8450، 8451، 8452، 8453، 8454، 8455، 8456
فضائل صحابہ: 1543، 1544
21 تا 21
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1544
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي قَالَ: نَا يَحْيَى، عَنْ شُعْبَةَ ، وَابْنِ جَعْفَرٍ، قَثَنَا شُعْبَةُ نَا أَبُو إِسْحَاقَ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ يَزِيدَ، قَالَ: قُلْتُ لِحُذَيْفَةَ أَخْبِرْنَا بِرَجُلٍ قَرِيبِ الْهَدْيِ وَالسَّمْتِ وَالدَّلِّ بِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَأْخُذُ عَنْهُ قَالَ: "مَا أَعْلَمُ أَحَدًا أَقْرَبَ سَمْتًا، وَهَدْيًا وَدَلًّا بِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حَتَّى يُوَارِيَهُ جِدَارُ بَيْتِهِ مِنَ ابْنِ أُمِّ عَبْدٍ".
عبد الرحمن بن یزید رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ سے عرض کیا: ”ہمیں کسی ایسے شخص کے بارے میں بتائیے جو عادات و اطوار، سیرت و کردار اور چال ڈھال میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے سب سے زیادہ مشابہ ہو تاکہ ہم اس سے (علم و دین) حاصل کریں؟“ انہوں نے فرمایا: ”میں ابن ام عبد سے بڑھ کر کسی ایسے شخص کو نہیں جانتا جو اپنی چال ڈھال، سیرت و کردار اور عادات و اطوار میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے اس قدر مشابہ ہو، یہاں تک کہ ان کے گھر کی دیوار انہیں (ہماری نظروں سے) اوجھل کر دے۔“ [فضائل الصحابة/فضائل عبد الله بن مسعود رضي الله عنه/حدیث: 1544]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث فضائل الصحابہ محققاً تنسیق وصي الله بن محمد عباس - مکتبہ شاملہ:قال وصي الله عباس: إسناده صحيح . وهو في المسند (٥: ٤٠٢) من طريق شعبة وأخرجه البغوي في معجمه (ل ٣٢٩) والطبراني في الكبير (٩: ٨٨) من طريقه . .» ‏‏‏‏
«مسند الامام احمد: 402/5؛ المعجم الكبير للطبراني: 88/9»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں