🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
صحيح البخاري سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

صحیح بخاری میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (7563)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
25. بَابُ إِذَا قَالَ الإِمَامُ مَكَانَكُمْ. حَتَّى رَجَعَ انْتَظَرُوهُ:
باب: اگر امام مقتدیوں سے کہے کہ تم لوگ اسی حالت میں ٹھہرے رہو تو جب تک وہ لوٹ کر آئے اس کا انتظار کریں (اور اپنی حالت پر ٹھہرے رہیں)۔
اطراف الحدیث — صحيح البخاري حدیث نمبر 640 (کل: 21 مقامات، 11 کتب)
صحیح بخاری: 640، 275، 639
صحیح مسلم: 1367، 1368، 1369
سنن ابوداود: 235
سنن نسائی: 810
مسند احمد: 7238، 7804، 8466، 10719
صحیح ابن خزیمہ: 1628
اللؤلؤ والمرجان: 352
الفتح الربانی: 2667
صحیح ابن حبان: 2236
الجامع الكامل: 1502، 1917، 2252
السنن الكبرى للبيهقي: 4068، 4070
21 تا 21
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4070
أَنْبَأَهُ أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، ثنا أَبُو عَبْدِ اللهِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ ثنا تَمِيمُ بْنُ مُحَمَّدٍ، ثنا حَرْمَلَةُ بْنُ يَحْيَى، أنبأ ابْنُ وَهْبٍ، أَخْبَرَنِي يُونُسُ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ قَالَ: أَخْبَرَنِي أَبُو سَلَمَةَ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْفٍ، سَمِعَ أَبَا هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ يَقُولُ: أُقِيمَتِ الصَّلَاةُ، فَقُمْنَا فَعَدَّلْنَا الصُّفُوفَ قَبْلَ أَنْ يَخْرُجَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَأَتَى رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حَتَّى إِذَا قَامَ فِي مُصَلَّاهُ قَبْلَ أَنْ يُكَبِّرَ ذَكَرَ فَانْصَرَفَ، وَقَالَ لَنَا:" مَكَانَكُمْ" فَلَمْ نَزَلْ قِيَامًا نَنْتَظِرُهُ حَتَّى خَرَجَ إِلَيْنَا وَقَدِ اغْتَسَلَ يَنْظُفُ رَأْسُهُ مَاءً، فَكَبَّرَ فَصَلَّى بِنَا" رَوَاهُ مُسْلِمٌ فِي الصَّحِيحِ، عَنْ حَرْمَلَةَ وَبِمَعْنَاهُ رَوَاهُ صَالِحُ بْنُ كَيْسَانَ، عَنِ الزُّهْرِيِّ وَرَوَاهُ الْأَوْزَاعِيُّ، عَنِ الزُّهْرِيِّ نَحْوَ رِوَايَةِ عُثْمَانَ بْنِ عُمَرَ، وَرِوَايَةُ أَبِي سَلَمَةَ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ أَصَحُّ مِنْ رِوَايَةِ ابْنِ ثَوْبَانَ عَنْهُ إِلَّا أَنَّ مَعَ رِوَايَةِ ابْنِ ثَوْبَانَ، عَنْهُ رِوَايَةَ أَبِي بَكْرَةَ مُسْنَدَةً، وَرِوَايَةَ عَطَاءِ بْنِ يَسَارٍ وَابْنِ سِيرِينَ مُرْسَلَةً، وَرُوِي أَيْضًا عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نماز کے لیے اقامت کہہ دی گئی اور ہم کھڑے تھے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے نکلنے سے پہلے ہم نے صفیں درست کیں۔ نبی صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لائے اور مصلیٰ پر کھڑے ہو گئے اور تکبیر کہنے سے پہلے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو (کچھ) یاد آ گیا۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم چلے گئے اور ہمیں فرمایا: ”تم اپنی جگہوں پر ٹھہرے رہو۔“ ہم کھڑے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا انتظار کرتے رہے یہاں تک کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم واپس آ گئے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے غسل کیا ہوا تھا اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے سر سے پانی بہ رہا تھا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے تکبیر کہی اور ہمیں نماز پڑھائی۔
ابوسلمہ کی سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت، ابن ثوبان کی ان سے روایت سے زیادہ صحیح ہے، البتہ ابن ثوبان کی روایت کے ساتھ سیدنا ابوبکرہ رضی اللہ عنہ کی مسند روایت اور عطاء بن یسار اور ابن سیرین کی مرسل روایات بھی ہیں، اور یہ سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے بھی مروی ہے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الصلاة/حدیث: 4070]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ بحواله مذكوره»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں