🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
صحيح البخاري سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

صحیح بخاری میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (7563)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
30. بَابُ فَضْلِ صَلاَةِ الْجَمَاعَةِ:
باب: نماز باجماعت کی فضیلت کا بیان۔
اطراف الحدیث — صحيح البخاري حدیث نمبر Q645 (کل: 6 مقامات، 6 کتب)
صحیح بخاری: Q645
السنن الكبرى للبيهقي: 5016
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 1916
المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية: 425
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 4355
اتحاف الخیرۃ المہرۃ بزوائد المسانید العشرۃ: 931
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: Q645
وَكَانَ الْأَسْوَدُ إِذَا فَاتَتْهُ الْجَمَاعَةُ ذَهَبَ إِلَى مَسْجِدٍ آخَرَ، وَجَاءَ أَنَسُ بْنُ مَالِكٍ إِلَى مَسْجِدٍ قَدْ صُلِّيَ فِيهِ فَأَذَّنَ وَأَقَامَ وَصَلَّى جَمَاعَةً.
‏‏‏‏ اسود رحمہ اللہ سے جب جماعت فوت ہو جاتی تو آپ کسی دوسری مسجد میں تشریف لے جاتے (جہاں نماز باجماعت ملنے کا امکان ہوتا) اور انس بن مالک رضی اللہ عنہ ایک ایسی مسجد میں حاضر ہوئے جہاں نماز ہو چکی تھی۔ آپ نے پھر اذان دی، اقامت کہی اور جماعت کے ساتھ نماز پڑھی۔ [صحيح البخاري/كتاب الأذان/حدیث: Q645]

اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5016
وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَلِيٍّ الرُّوذْبَارِيُّ، ثنا عَبْدُ اللهِ بْنُ عُمَرَ بْنِ أَحْمَدَ بْنِ شَوْذَبٍ بِوَاسِطَ، ثنا شُعَيْبُ بْنُ أَيُّوبَ، ثنا أَبُو دَاوُدَ، عَنْ سُفْيَانَ، عَنْ يُونُسَ، عَنْ أَبِي عُثْمَانَ قَالَ:" جَاءَنَا أَنَسٌ وَقَدْ صَلَّيْنَا، فَأَذَّنَ وَأَقَامَ وَصَلَّى بِأَصْحَابِهِ". وَعَنْ يُونُسَ، عَنِ الْحَسَنِ أَنَّهُ كَرِهَهُ. قَالَ الشَّيْخُ: كَرَاهِيَةُ الْحَسَنِ الْبَصْرِيِّ مَحْمُولَةٌ عَلَى مَوْضِعٍ يَكُونُ الْجَمَاعَةُ فِيهِ بَعْدَ أَنْ صُلِّيَ تَفَرُّقُ الْكَلِمَةِ وَاللهُ أَعْلَمُ.
ابو عثمان رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ ہمارے پاس انس رضی اللہ عنہ آئے اور ہم نے نماز پڑھ لی تھی، انہوں نے اذان اور اقامت کہی اور اپنے ساتھیوں کو نماز پڑھائی۔
یونس، حسن رحمہ اللہ سے نقل کرتے ہیں کہ وہ اسے ناپسند کرتے تھے۔ امام بیہقی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: حسن بصری رحمہ اللہ کی ناپسندیدگی اس جگہ پر محمول ہے جہاں نماز ہو جانے کے بعد جماعت کروانا لوگوں میں تفرقہ کا سبب ہو۔ واللہ اعلم۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الصلاة/حدیث: 5016]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ عبد الرزاق 3418»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1916
وَعَنْ الْجَعْدِ أَبِي عُثْمَانَ قَالَ: مَرَّ بِنَا أَنَسُ بْنُ مَالِكٍ فِي مَسْجِدِ بَنِي ثَعْلَبَةَ فَقَالَ: أَصَلَّيْتُمْ؟ قَالَ: فَقُلْنَا: نَعَمْ وَذَلِكَ صَلَاةُ الصُّبْحِ فَأَمَرَ رَجُلًا فَأَذَّنَ وَأَقَامَ ثُمَّ صَلَّى بِأَصْحَابِهِ.
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
قُلْتُ: وَقَدْ تَقَدَّمَ حَدِيثُ حَبِيبِ بْنِ سِبَاعٍ فِي بَابٍ فِيمَنْ صَلَّى صَلَاةً وَعَلَيْهِ غَيْرُهَا.
جعد ابوعثمان بیان کرتے ہیں: سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بنو ثعلبہ کی مسجد میں ہمارے پاس سے گزرے انہوں نے دریافت کیا: کیا تم لوگوں نے نماز ادا کر لی ہے؟ ہم نے عرض کی: جی ہاں! راوی بیان کرتے ہیں: یہ صبح کی نماز کا واقعہ ہے پھر انہوں نے ایک شخص کو حکم دیا۔ اس نے اذان دی اور اقامت کہی تو انہوں نے اپنے ساتھیوں کو نماز پڑھائی۔
یہ روایت امام ابویعلی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: اس سے پہلے حبیب بن سباع کی نقل کردہ حدیث، اس باب میں گزر چکی ہے، جس میں اس شخص کا بیان ہے، جو نماز ادا کرتا ہے، اور اس کے ذمہ کوئی دوسری نماز بھی لازم ہوتی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 1916]

الحكم على الحديث:
إسنادہ مرسل۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 425
قَالَ أَبُو يَعْلَى : حَدَّثَنَا أَبُو الرَّبِيعِ الزَّهْرَانِيُّ ، ثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ ، عَنِ الْجَعْدِ أَبِي عُثْمَانَ ، قَالَ: (مَرَّ بِنَا أَنَسُ بْنُ مَالِكٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ فِي مَسْجِدِ بَنِي ثَعْلَبَةَ فَقَالَ: أَصَلَّيْتُمْ؟ قُلْنَا: نَعَمْ - وَذَلِكَ فِي صَلَاةِ الصُّبْحِ - فَأَمَرَ رَجُلًا فَأَذَّنَ وَأَقَامَ، ثُمَّ صَلَّى بِأَصْحَابِهِ) .
صَحِيحٌ مَوْقُوفٌ.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے جعد ابو عثمان بیان کرتے ہیں کہ سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بنو ثعلبہ کی مسجد میں ہمارے پاس سے گزرے تو انہوں نے دریافت فرمایا: ”کیا تم لوگ نماز ادا کر چکے ہو؟“ ہم نے عرض کیا: ”جی ہاں!“ اور یہ واقعہ نمازِ فجر کے وقت کا ہے۔ پس انہوں نے ایک شخص کو حکم دیا، چنانچہ اس نے اذان دی اور تکبیر کہی، پھر آپ رضی اللہ عنہ نے اپنے ساتھیوں کی امامت فرمائی اور انہیں نماز پڑھائی۔
یہ روایت موقوفاً صحیح ہے۔ [المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية/كتاب الصلاة/حدیث: 425]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث المطالب العالیہ محققاً تنسیق د. سعد بن ناصر بن عبد العزيز الشَّثري- مکتبہ شاملہ:قال ابن حجر: صَحِيحٌ مَوْقُوفٌ .» ‏‏‏‏
«قال ابن رجب الحنبلي: صح عن أنس بن مالك (فتح الباري شرح صحيح البخاري لابن رجب، ج 4، ص 23)»
«قال ابن حجر: صحيح موقوف (المطالب العالية، ج 3، ص 756)»
«أخرجه البيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 1949، 5094، 5095، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 4355، وأورده ابن حجر فى "المطالب العالية"، 425، وأخرجه عبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 1967، 3416، 3417، 3418، وأخرجه ابن أبى شيبة فى «مصنفه» برقم: 2312، 7169، 7170»

الحكم على الحديث:
صحيح موقوف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4355
حَدَّثَنَا أَبُو الرَّبِيعِ الزَّهْرَانِيُّ ، حَدَّثَنَا حَمَّادٌ ، عَنِ الْجَعْدِ أَبِي عُثْمَانَ قَالَ: مَرَّ بِنَا أَنَسُ بْنُ مَالِكٍ فِي مَسْجِدِ بَنِي ثَعْلَبَةَ فَقَالَ: أَصَلَّيْتُمْ؟ قَالَ: قُلْنَا: نَعَمْ، وَذَاكَ صَلَاةُ الصُّبْحِ، فَأَمَرَ رَجُلًا فَأَذَّنَ وَأَقَامَ ثُمَّ صَلَّى بِأَصْحَابِهِ.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے متعلق الجعْد ابو عثمان رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بنو ثعلبہ کی مسجد میں ہمارے پاس سے گزرے اور دریافت فرمایا: ”کیا تم نماز پڑھ چکے ہو؟“ ہم نے عرض کیا: ”جی ہاں“، اور وہ فجر کی نماز کا وقت تھا، پھر آپ رضی اللہ عنہ نے ایک شخص کو حکم دیا تو اس نے اذان دی اور اقامت کہی، پھر آپ رضی اللہ عنہ نے اپنے ساتھیوں کو نماز پڑھائی۔ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند أنس بن مالك/حدیث: 4355]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: إسناده صحيح .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه عبد الرزاق (3417)، والبيهقى في "سننه" (4794)، وابن المنذر في "الأوسط" (رقم 2027)، وسعيد بن منصور في "سننه" كما في "التغليق" للحافظ (2/ 277)، وابن أبى شيبة (2298)، والجوزجانى كما في "فتح البارى" لابن رجب (5/ 11)، وخيرهم، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 4338»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 931
قَالَ أَبُو يَعْلَى: وَثَنَا أَبُو الرَّبِيعِ الزَّهْرَانِيُّ، ثَنَا حَمَّادٌ، عَنِ الْجَعْدِ أَبِي عُثْمَانَ قَالَ: " مَرَّ بِنَا أَنَسُ بْنُ مَالِكٍ فِي مَسْجِدِ بَنِي ثَعْلَبَةَ فَقَالَ: أَصَلَّيْتُمْ؟ قَالَ: قُلْنَا: نَعَمْ - وَذَلِكَ صَلَاةِ الصُّبْحِ - فَأَذَّنَ وَأَقَامَ ثُمَّ صَلَّى بِأَصْحَابِهِ ".
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، الجعد ابو عثمان رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ آپ رضی اللہ عنہ مسجدِ بنو ثعلبہ میں ہمارے پاس سے گزرے تو دریافت فرمایا: ”کیا تم نماز پڑھ چکے ہو؟“ ہم نے عرض کیا: ”جی ہاں“ —اور یہ فجر کی نماز کا وقت تھا— پھر آپ رضی اللہ عنہ نے اذان دی اور اقامت کہی، پھر اپنے ساتھیوں کو نماز پڑھائی۔ [إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة/كتاب الأذان/حدیث: 931]

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح موقوفًا على أنس
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں