الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
بلوغ المرام سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
1. (أحاديث في الجهاد)
(جہاد کے متعلق احادیث)
اطراف الحدیث — بلوغ المرام حدیث نمبر 1105 (کل: 3 مقامات، 3 کتب)
بلوغ المرام: 1105
الفتح الربانی: 5093
السنن الكبرى للبيهقي: 18038
حدیث نمبر: 1105
وعن عمران بن حصين رضي الله عنهما: أن رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم فدى رجلين من المسلمين برجل من المشركين. أخرجه الترمذي وصححه وأصله عند مسلم.
سیدنا عمران حصین رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مشرکین کے ایک قیدی مرد کے بدلہ میں دو مسلمان مردوں کو چھڑوایا۔ اس کی تخریج ترمذی نے کی ہے اور اسے صحیح قرار دیا ہے اور اس کی اصل مسلم میں ہے۔ [بلوغ المرام/حدیث: 1105]
«وَعَنْ» اور سے – «عِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ» عمران بن حصین – «رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا» اللہ ان دونوں سے راضی ہو – «أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ» کہ اللہ کے رسول نے – «صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ» اللہ کی رحمت ہو ان پر اور ان کی آل پر سلامتی ہو – «فَدَى» فدیہ میں چھڑایا – «رَجُلَيْنِ» دو آدمیوں کو – «مِنَ الْمُسْلِمِينَ» مسلمانوں میں سے – «بِرَجُلٍ» ایک آدمی کے بدلے – «مِنَ الْمُشْرِكِينَ» مشرکوں میں سے۔ – «أَخْرَجَهُ» اسے روایت کیا – «التِّرْمِذِيُّ» ترمذی نے – «وَصَحَّحَهُ» اور اسے صحیح کہا – «وَأَصْلُهُ» اور اس کی اصل – «عِنْدَ مُسْلِمٍ» مسلم کے ہاں ہے۔
اور سیدنا عمران بن حصین رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مشرکوں کے ایک آدمی کے بدلے دو مسلمان (قیدیوں) کو چھڑایا۔ اسے ترمذی نے روایت کیا ہے اور صحیح کہا ہے، اور اس کی اصل مسلم میں ہے۔ [بلوغ المرام/حدیث: 1105]
اور سیدنا عمران بن حصین رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مشرکوں کے ایک آدمی کے بدلے دو مسلمان (قیدیوں) کو چھڑایا۔ اسے ترمذی نے روایت کیا ہے اور صحیح کہا ہے، اور اس کی اصل مسلم میں ہے۔ [بلوغ المرام/حدیث: 1105]
تخریج الحدیث: «أخرجه الترمذي، السير، باب ما جاء في قتل الأساري والفداء، حديث:1568، ومسلم، النذر، حديث:1641.»
الحكم على الحديث:
صحيح
حدیث نمبر: 5093
عَنْ عِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ فَدَى رَجُلَيْنِ مِنَ الْمُسْلِمِينَ بِرَجُلٍ مِنَ الْمُشْرِكِينَ مِنْ بَنِي عُقَيْلٍ
۔ سیدنا عمران بن حصین رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے بنو عقیل کے ایک مشرک کے فدیے میں دو مسلمان لیے تھے۔ [الفتح الربانی/كتاب الجهاد/حدیث: 5093]
تخریج الحدیث: «اسناده صحيح علي شرط مسلم، أخرجه الترمذي: 2714، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 19879 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 20120»
الحكم على الحديث:
اسناده صحيح علي شرط مسلم
حدیث نمبر: 18038
أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ عَلِيُّ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عَبْدَانَ، أنبأ أَحْمَدُ بْنُ عُبَيْدٍ الصَّفَّارُ، ثنا أَبُو عَبْدِ اللهِ الصَّفَّارُ، ثنا ابْنُ أَبِي عُمَرَ، ثنا سُفْيَانُ، عَنْ أَيُّوبَ، عَنْ أَبِي قِلَابَةَ، عَنْ عَمِّهِ، عَنْ عِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ" فَدَى رَجُلَيْنِ مِنَ الْمُسْلِمِينَ وَأَعْطَى رَجُلًا مِنَ الْمُشْرِكِينَ"." قَالَ سُفْيَانُ:" يَعْنِي أَخَذَ رَجُلَيْنِ مِنَ الْمُسْلِمِينَ وَأَعْطَى رَجُلًا مِنَ الْمُشْرِكِينَ".
سیدنا عمران بن حصین رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے مسلمانوں کے دو آدمیوں کے فدیے میں مشرکین کا ایک آدمی دیا۔ سفیان کہتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے مسلمانوں کے دو آدمی لیے اور مشرکین کا ایک آدمی دیا۔ [صحیح۔ تقدم قبلہ ] [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب السير/حدیث: 18038]