الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب رياض الصالحين اور شعب الإيمان اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
بلوغ المرام سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
2. باب الصيد والذبائح
شکار اور ذبائح کا بیان
اطراف الحدیث — بلوغ المرام حدیث نمبر 1152 (کل: 15 مقامات، 9 کتب)
بلوغ المرام: 1152
سنن دارمی: 453
مشکوۃ المصابیح: 3516
مسند الحمیدی: 911
11 تا 15
حدیث نمبر: 911
حَدَّثَنَا سُفْيَانُ ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَيُّوبُ السِّخْتِيَانِيُّ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ ، قَالَ: خَذَفَ قَرَابَةُ لعَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُغَفَّلٍ عِنْدَهُ، فَنَهَاهُ عَنْهَا، وَقَالَ: أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَهَى عَنْهَا، وَقَالَ:" إِنَّهَا لا تَصِيدُ صَيْدًا، وَلا تَنْكَأُ عَدُوًّا، وَإِنَّهَا تَفْقَأُ الْعَيْنَ، وَتَكْسَرُ السِّنَّ" , فَعَادَ فَخَذَفَ، فَقَالَ لَهُ ابْنُ مُغَفَّلٍ: أُحَدِّثُكَ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهُ نَهَى عَنْهَا وَتَعُودُ؟ لا أُكَلِّمُكَ أَبَدًا.
سعید بن جبیر بیان کرتے ہیں: سیدنا عبداللہ بن مغفل رضی اللہ عنہ کے کسی قریبی عزیز نے کسی جانور کو کنکری ماری ان کی موجودگی میں ایسا ہوا تو سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ نے ایسا کرنے سے منع کیا اور یہ بات بیان کی: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے منع کیا ہے۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”یہ (کنکری) شکار نہیں کرتی ہے، دشمن کو قتل نہیں کرتی ہے، یہ صرف آنکھ پھوڑتی ہے اور دانت توڑتی ہے۔“ اس شخص نے دوبارہ یہ حرکت کی اور کنکری ماری تو سیدنا عبداللہ بن مغفل رضی اللہ عنہ نے اس سے کہا: میں نے تمہیں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے سے حدیث بیان کی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایسا کرنے سے منع کیا ہے اور تم نے دوبارہ یہ حرکت کی ہے۔ میں تمہارے ساتھ کبھی کلام نہیں کروں گا۔ [مسند الحميدي/حدیث: 911]
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح وأخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 4841، 5479، 6220، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 1954، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 5949، والحاكم فى «مستدركه» برقم: 7854، والنسائي فى «المجتبیٰ» برقم: 4830، والنسائي فى «الكبریٰ» برقم: 6990، وأبو داود فى «سننه» برقم: 5270، والدارمي فى «مسنده» برقم: 453، 454، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 17، 3226، 3227، والبيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 19010، 19011، وأحمد فى «مسنده» برقم: 17068، 17082»
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
حدیث نمبر: 7593
عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُغَفَّلٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ نَهَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ عَنِ الْخَذْفِ وَقَالَ إِنَّهَا لَا يُنْكَأُ بِهَا عَدُوٌّ وَلَا يُصَادُ بِهَا صَيْدٌ
۔ سیدنا عبد اللہ بن مغفل رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے کنکریاں پھینکنے سے منع کیا ہے، نیز آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: اس سے نہ تو دشمن کو نقصان پہنچایا جا سکتا ہے اور نہ ہی اس سے شکار ہوتا ہے۔ [الفتح الربانی/كتاب الصيد و الذبائح/حدیث: 7593]
تخریج الحدیث: «أخرجه مطولا البخاري: 5479، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 16794 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 16917»
وضاحت: فوائد: … بندق کی تفصیل کے لیے دیکھیں حدیث نمبر (۷۵۹۱)
الحكم على الحديث:
أخرجه مطولا البخاري: 5479
حدیث نمبر: 7594
عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنَّ قَرِيبًا لِعَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُغَفَّلٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ خَذَفَ فَنَهَاهُ وَقَالَ إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ نَهَى عَنِ الْخَذْفِ وَقَالَ إِنَّهَا لَا تَصِيدُ صَيْدًا وَلَا تَنْكَأُ عَدُوًّا وَلَكِنَّهَا تَكْسِرُ السِّنَّ وَتَفْقَأُ الْعَيْنَ قَالَ فَعَادَ فَقَالَ حَدَّثْتُكَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ نَهَى عَنْهَا ثُمَّ عُدْتَ لَا أُكَلِّمُكَ أَبَدًا
۔ سعید بن جبیر رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ سیدنا عبد اللہ بن مغفل رضی اللہ عنہ کے ایک رشتہ دار نے کنکری پھینکی، انہوں نے اس کو منع کیا اور کہا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے کنکری پھینکنے سے منع کیا ہے اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس کے بارے میں فرمایا ہے کہ اس سے نہ تو شکارہو گا اور نہ دشمن کا نقصان ہو گا، البتہ یہ چیز دانت کو توڑ سکتی ہے اور کسی کی آنکھ پھوڑ سکتی ہے۔ اس آدمی نے دوبارہ کنکری پھینکی، اس بار انھوں نے کہا: میں نے تجھے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی حدیث سنائی ہے تو پھر وہی کام کر رہا ہے، جس سے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے منع کیا ہے، میں تجھ سے کبھی کلام نہیں کروں گا۔ [الفتح الربانی/كتاب الصيد و الذبائح/حدیث: 7594]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسلم: 1954، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 20551 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 20825»
الحكم على الحديث:
أخرجه مسلم: 1954
حدیث نمبر: 2676
«إياكم والخذف فإنها تكسر السن وتفقأ العين ولا تنكي العدو»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”کنکر مارنے (یا انگلیوں کے پوروں سے چھوٹی کنکریاں پھینکنے) سے بچو، کیونکہ اس سے دانت ٹوٹ جاتا ہے اور آنکھ پھوٹ جاتی ہے اور اس سے دشمن کو کوئی نقصان نہیں پہنچتا۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/[حرف الألف] -- اه/حدیث: 2676]
”کنکر مارنے (یا انگلیوں کے پوروں سے چھوٹی کنکریاں پھینکنے) سے بچو، کیونکہ اس سے دانت ٹوٹ جاتا ہے اور آنکھ پھوٹ جاتی ہے اور اس سے دشمن کو کوئی نقصان نہیں پہنچتا۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/[حرف الألف] -- اه/حدیث: 2676]
تخریج الحدیث: «(صحيح) ... [طب] عن عبد الله بن مغفل. حم، خ، م1.»
قال الشيخ الألباني: صحيح
حدیث نمبر: 6877
«نهى عن الخذف وقال: إنها لا تقتل الصيد ولا تنكي العدو ولكنها تفقأ العين وتكسر السن»
(راوی بیان کرتے ہیں:)
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے کنکری پھینکنے سے منع فرمایا اور فرمایا: ”یہ نہ شکار کو مارتی ہے اور نہ دشمن کو نقصان پہنچاتی ہے، بلکہ یہ آنکھ پھوڑ دیتی ہے اور دانت توڑ دیتی ہے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/باب المناهي./حدیث: 6877]
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے کنکری پھینکنے سے منع فرمایا اور فرمایا: ”یہ نہ شکار کو مارتی ہے اور نہ دشمن کو نقصان پہنچاتی ہے، بلکہ یہ آنکھ پھوڑ دیتی ہے اور دانت توڑ دیتی ہے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/باب المناهي./حدیث: 6877]
تخریج الحدیث: «(صحيح) [حم ق د هـ] عن عبد الله بن مغفل. الروض النضير 655.»
قال الشيخ الألباني: صحيح