الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
بلوغ المرام سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
2. باب الشهادات
شہادتوں (گواہیوں) کا بیان
اطراف الحدیث — بلوغ المرام حدیث نمبر 1205 (کل: 4 مقامات، 4 کتب)
بلوغ المرام: 1205
صحیح بخاری: 2641
الجامع الكامل: 6738
السنن الكبرى للبيهقي: 16850
حدیث نمبر: 1205
وعن عمر بن الخطاب رضي الله عنه أنه خطب فقال: إن أناسا كانوا يؤخذون بالوحي في عهد رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم وإن الوحي قد انقطع وإنما نؤاخذكم الآن بما ظهر لنا من أعمالكم. رواه البخاري.
سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ انہوں نے خطبہ دیا اور فرمایا کہ ” عہد نبوی صلی اللہ علیہ وسلم میں لوگوں کا مواخذہ وحی کے ذریعہ ہوتا تھا۔ اب وحی کا نزول بند ہو چکا ہے اب ہم تمہارا مواخذہ تمہارے اعمال کے مطابق کریں گے جیسے وہ ہمارے روبرو ظاہر ہوں گے۔“ (بخاری) [بلوغ المرام/حدیث: 1205]
«وَعَنْ» اور سے – «عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ» عمر بن خطاب – «رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ» اللہ ان سے راضی ہو – «أَنَّهُ خَطَبَ» کہ انہوں نے خطبہ دیا – «فَقَالَ» تو کہا: – «إِنَّ أُنَاسًا» بے شک کچھ لوگ – «كَانُوا يُؤْخَذُونَ» پکڑے جاتے تھے – «بِالْوَحْيِ» وحی کے ذریعے – «فِي عَهْدِ» زمانے میں – «رَسُولِ اللَّهِ» اللہ کے رسول کے – «صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ» اللہ کی رحمت ہو ان پر اور ان کی آل پر سلامتی ہو – «وَإِنَّ الْوَحْيَ» اور بے شک وحی – «قَدِ انْقَطَعَ» منقطع ہو چکی ہے – «وَإِنَّمَا» اور صرف – «نُؤَاخِذُكُمُ» ہم تمہارا مؤاخذہ کریں گے – «الْآنَ» اب – «بِمَا ظَهَرَ لَنَا» اس کے ساتھ جو ہمارے لیے ظاہر ہو – «مِنْ أَعْمَالِكُمْ» تمہارے اعمال میں سے۔ – «رَوَاهُ» اسے روایت کیا – «الْبُخَارِيُّ» بخاری نے۔
اور سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے خطبہ دیا اور فرمایا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے زمانے میں کچھ لوگوں کا وحی کے ذریعے مؤاخذہ ہوتا تھا، اور اب وحی کا سلسلہ منقطع ہو چکا ہے، اس لیے اب ہم تمہارا مؤاخذہ صرف تمہارے ان اعمال پر کریں گے جو ہمارے سامنے ظاہر ہوں گے۔ اسے بخاری نے روایت کیا ہے۔ [بلوغ المرام/حدیث: 1205]
اور سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے خطبہ دیا اور فرمایا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے زمانے میں کچھ لوگوں کا وحی کے ذریعے مؤاخذہ ہوتا تھا، اور اب وحی کا سلسلہ منقطع ہو چکا ہے، اس لیے اب ہم تمہارا مؤاخذہ صرف تمہارے ان اعمال پر کریں گے جو ہمارے سامنے ظاہر ہوں گے۔ اسے بخاری نے روایت کیا ہے۔ [بلوغ المرام/حدیث: 1205]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري، الشهادات، باب الشهداء العدول، حديث:2641.»
الحكم على الحديث:
صحيح
حدیث نمبر: 2641
حَدَّثَنَا الْحَكَمُ بْنُ نَافِعٍ، أَخْبَرَنَا شُعَيْبٌ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، قَالَ: حَدَّثَنِي حُمَيْدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْفٍ، أَنَّ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عُتْبَةَ، قَالَ:سَمِعْتُ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، يَقُولُ:" إِنَّ أُنَاسًا كَانُوا يُؤْخَذُونَ بِالْوَحْيِ فِي عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَإِنَّ الْوَحْيَ قَدِ انْقَطَعَ، وَإِنَّمَا نَأْخُذُكُمُ الْآنَ بِمَا ظَهَرَ لَنَا مِنْ أَعْمَالِكُمْ، فَمَنْ أَظْهَرَ لَنَا خَيْرًا أَمِنَّاهُ وَقَرَّبْنَاهُ وَلَيْسَ إِلَيْنَا مِنْ سَرِيرَتِهِ شَيْءٌ اللَّهُ يُحَاسِبُهُ فِي سَرِيرَتِهِ، وَمَنْ أَظْهَرَ لَنَا سُوءًا لَمْ نَأْمَنْهُ وَلَمْ نُصَدِّقْهُ، وَإِنْ قَالَ إِنَّ سَرِيرَتَهُ حَسَنَةٌ".
ہم سے حکم بن نافع نے بیان کیا، کہا ہم کو شعیب نے خبر دی زہری سے، کہا کہ مجھ سے حمید بن عبدالرحمٰن بن عوف نے بیان کیا، ان سے عبداللہ بن عتبہ نے اور انہوں نے عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ سے سنا۔ آپ بیان کرتے تھے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانے میں لوگوں کا وحی کے ذریعہ مواخذہ ہو جاتا تھا۔ لیکن اب وحی کا سلسلہ ختم ہو گیا اور ہم صرف انہیں امور میں مواخذہ کریں گے جو تمہارے عمل سے ہمارے سامنے ظاہر ہوں گے۔ اس لیے جو کوئی ظاہر میں ہمارے سامنے خیر کرے گا، ہم اسے امن دیں گے اور اپنے قریب رکھیں گے۔ اس کے باطن سے ہمیں کوئی سروکار نہ ہو گا۔ اس کا حساب تو اللہ تعالیٰ کرے گا اور جو کوئی ہمارے سامنے ظاہر میں برائی کرے گا تو ہم بھی اسے امن نہیں دیں گے اور نہ ہم اس کی تصدیق کریں گے خواہ وہ یہی کہتا رہے کہ اس کا باطن اچھا ہے۔ [صحيح البخاري/كتاب الشهادات/حدیث: 2641]
حضرت عبداللہ بن عتبہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: میں نے حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کو یہ فرماتے ہوئے سنا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے عہد مبارک میں لوگوں سے وحی کی بنیاد پر باز پرس ہوتی تھی۔ اب وحی کا سلسلہ منقطع ہو چکا ہے۔ لہٰذا اب ہم تمہارا مؤاخذہ تمہارے ظاہری اعمال پر کریں گے۔ جو کوئی بظاہر اچھا کام کرے گا، ہم اس پر اعتماد کریں گے اور اپنا ساتھی بنائیں گے۔ ہمیں اس کی دل کی بات سے کوئی دلچسپی نہیں ہوگی کیونکہ دل کی باتوں کا اللہ تعالیٰ محاسبہ کرنے والا ہے۔ اور جس نے بظاہر کوئی برا کام کیا تو ہم اس پر نہ بھروسا کریں گے اور نہ اسے سچا ہی قرار دیں گے، اگرچہ وہ دعویٰ کرے کہ اس کا باطن عمدہ اور اچھا ہے۔ [صحيح البخاري/كتاب الشهادات/حدیث: 2641]
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة»
الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة
حدیث نمبر: 6738
6738- عن عمر بن الخطاب قال: إن أناسا كانوا يؤخذون بالوحي في عهد رسول الله صلى الله عليه وسلم وإن الوحي قد انقطع، وإنما نأخذ الآن بما ظهر لنا من أعمالكم، فمن أظهر لنا خيراً آمنّاه وقرّبناه، وليس لنا من سريرته شيء، الله يحاسبه في سريرته، ومن أظهر لنا سوءاً لم نأمنه ولم نصدقه، وإن قال: إن سريرته حسنة.
تخریج الحدیث: «صحيح: رواه البخاري في الشهادات (2641) عن الحكم بن نافع، أخبرنا شعيب، عن الزهري، قال: حدثني حميد بن عبد الرحمن بن عوف، أن عبد الله بن عتبة، قال: سمعت عمر بن الخطاب، قال: فذكره.»
الحكم على الحديث:
صحيح
حدیث نمبر: 16850
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، وَأَبُو بَكْرِ بْنُ الْحَسَنِ الْقَاضِي، قَالَا: ثنا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ خَالِدِ بْنِ خُلَيٍّ، ثنا بِشْرُ بْنُ شُعَيْبٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، أَخْبَرَنِي حُمَيْدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْفٍ، أَنَّ عَبْدَ اللهِ بْنَ عُتْبَةَ بْنِ مَسْعُودٍ، قَالَ: سَمِعْتُ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ يَقُولُ:" إِنَّ أُنَاسًا كَانُوا يُؤْخَذُونَ بِالْوَحْيِ فِي عَهْدِ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَإِنَّ الْوَحْيَ قَدِ انْقَطَعَ، وَإِنَّمَا نَأْخُذُكُمُ الْآنَ بِمَا ظَهَرَ مِنْ أَعْمَالِكُمْ، فَمَنْ أَظْهَرَ لَنَا خَيْرًا أَمِنَّاهُ وَقَرَّبْنَاهُ، وَلَيْسَ إِلَيْنَا مِنْ سَرِيرَتِهِ شَيْءٌ، اللهُ يُحَاسِبُهُ فِي سَرِيرَتِهِ، وَمَنْ أَظْهَرَ لَنَا سُوءًا لَمْ نَأْمَنْهُ وَلَمْ نُصَدِّقْهُ، وَإِنْ قَالَ: إِنَّ سَرِيرَتِي حَسَنَةٌ ⦗٣٥٠⦘ رَوَاهُ الْبُخَارِيُّ فِي الصَّحِيحِ عَنْ أَبِي الْيَمَانِ، عَنْ شُعَيْبٍ.
سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ عہدِ رسالت صلی اللہ علیہ وسلم میں لوگ وحی کے ذریعے پکڑے جاتے تھے، اب وحی منقطع ہو گئی ہے، اب ہم ظاہری اعمال سے پکڑتے ہیں، جس کے ظاہری اعمال اچھے ہیں ہم اس پر یقین کر لیتے ہیں اور اسے قریب کرتے ہیں اور اندرونی معاملہ اللہ تعالیٰ کے ذمے ہے، اور جس کے ظاہری اعمال برے ہیں ہم نہ اس پر اعتماد کرتے ہیں اور نہ اس کی تصدیق کرتے ہیں چاہے وہ کہے کہ میرا باطن اچھا ہے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب المرتد/حدیث: 16850]
تخریج الحدیث: «صحيح»
الحكم على الحديث:
صحيح