🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
بلوغ المرام سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

بلوغ المرام میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (1359)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
3. باب الدعوى والبينات
دعویٰ اور دلائل کا بیان
اطراف الحدیث — بلوغ المرام حدیث نمبر 1219 (کل: 25 مقامات، 12 کتب)
بلوغ المرام: 1219
صحیح بخاری: 3555، 3731، 6770، 6771
صحیح مسلم: 3617، 3618، 3619
سنن ابوداود: 2267
سنن ترمذی: 2129
سنن نسائی: 3523، 3524
مسند احمد: 24526
سنن دارقطنی: 4585، 4586، 4588
صحیح ابن حبان: 4102، 4103، 7057
الجامع الكامل: 6271
السنن الكبرى للبيهقي: 21253، 21254، 21257، 21272
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 4422
11 تا 20
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3523
أَخْبَرَنَا قُتَيْبَةُ، قَالَ: حَدَّثَنَا اللَّيْثُ، عَنْ ابْنِ شِهَابٍ، عَنْ عُرْوَةَ، عَنْ عَائِشَةَ، قَالَتْ: إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ دَخَلَ عَلَيَّ مَسْرُورًا تَبْرُقُ أَسَارِيرُ وَجْهِهِ، فَقَالَ:" أَلَمْ تَرَيْ أَنَّ مُجَزِّزًا نَظَرَ إِلَى زَيْدِ بْنِ حَارِثَةَ وَأُسَامَةَ، فَقَالَ: إِنَّ بَعْضَ هَذِهِ الْأَقْدَامِ لَمِنْ بَعْضٍ".
ام المؤمنین عائشہ رضی الله عنہا کہتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم میرے پاس خوش خوش آئے، آپ کے چہرے کے خطوط خوشی سے چمک دمک رہے تھے، آپ نے فرمایا: ”ارے تمہیں نہیں معلوم؟ مجزز (قیافہ شناس ہے) نے زید بن حارثہ اور اسامہ کو دیکھا تو کہنے لگا: ان کے پیروں کے بعض حصے ایک دوسرے سے ملتے جلتے ہیں“ ۱؎۔ [سنن نسائي/كتاب الطلاق/حدیث: 3523]
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ایک مرتبہ میرے پاس خوش خوش تشریف لائے، آپ کے چہرۂ مبارک کی دھاریاں چمک رہی تھیں، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”(عائشہ!) کیا تجھے پتہ چلا کہ مجزز نے زید بن حارثہ اور اسامہ رضی اللہ عنہما کو (لیٹے ہوئے) دیکھا تو کہا: یہ پاؤں ایک دوسرے (باپ بیٹے) ہی کے (معلوم ہوتے) ہیں۔“ [سنن نسائي/كتاب الطلاق/حدیث: 3523]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «صحیح البخاری/المناقب 23 (3555)، وفضائل الصحابة 17 (3731)، والفرائض 31 (6770)، صحیح مسلم/الرضاع (1459)، سنن ابی داود/الطلاق 31 (2268)، سنن الترمذی/الولائ5 (2129)، (تحفة الأشراف: 16581)، مسند احمد (6/82، 226)، ویأتي فیما یلي (صحیح)»
وضاحت: ۱؎: آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے خوش ہونے کا سبب یہ تھا کہ لوگ اسامہ رضی الله عنہ کے نسب میں شک و شبہ کرتے تھے کہ زید رضی الله عنہ گورے ہیں اور اسامہ رضی الله عنہ کالے ہیں، ساتھ ہی یہ لوگ قیافہ شناس کی بات پر اعتماد بھی کرتے تھے اور جب قیافہ شناس نے یہ کہہ دیا کہ اسامہ کا نسبی تعلق زید سے ہے تو آپ بےحد خوش ہوئے کیونکہ قیافہ شناس کی بات سن کر لوگ اب اسامہ کے سلسلہ میں طعن و تشنیع سے کام نہیں لیں گے، قیافہ شناس کی بات سے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا خوش ہونا دلیل ہے اس بات کی کہ قیافہ سے نسب کا اثبات صحیح ہے، جمہور کا یہی مسلک ہے۔
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي: متفق عليه

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3524
أَخْبَرَنَا إِسْحَاق بْنُ إِبْرَاهِيمَ، قَالَ: أَنْبَأَنَا سُفْيَانُ، عَنْ الزُّهْرِيِّ، عَنْ عُرْوَةَ، عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا، قَالَتْ: دَخَلَ عَلَيَّ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ذَاتَ يَوْمٍ مَسْرُورًا، فَقَالَ:" يَا عَائِشَةُ، أَلَمْ تَرَيْ أَنَّ مُجَزِّزًا الْمُدْلِجِيَّ دَخَلَ عَلَيَّ وَعِنْدِي أُسَامَةُ بْنُ زَيْدٍ، فَرَأَى أُسَامَةَ بْنَ زَيْدٍ، وَزَيْدًا، وَعَلَيْهِمَا قَطِيفَةٌ، وَقَدْ غَطَّيَا رُءُوسَهُمَا، وَبَدَتْ أَقْدَامُهُمَا، فَقَالَ: هَذِهِ أَقْدَامٌ بَعْضُهَا مِنْ بَعْضٍ".
ام المؤمنین عائشہ رضی الله عنہا کہتی ہیں کہ ایک دن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم میرے پاس خوش خوش آئے اور کہا: عائشہ! ارے تم نے نہیں دیکھا مجزز مدلجی (قیافہ شناس) میرے پاس آیا اور (اس وقت) میرے پاس اسامہ بن زید تھے، اس نے اسامہ بن زید اور (ان کے والد) زید بن حارثہ رضی اللہ عنہما دونوں کو دیکھا، ان کے اوپر ایک چھوردار چادر پڑی ہوئی تھی جس سے وہ دونوں اپنا سر ڈھانپے ہوئے تھے اور ان کے پیر دکھائی پڑ رہے تھے، اس نے ان کے پیر دیکھ کر کہا: یہ وہ پیر ہیں جن کا بعض بعض سے ہے ۱؎۔ [سنن نسائي/كتاب الطلاق/حدیث: 3524]
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ ایک دن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم بڑے خوش خوش میرے پاس تشریف لائے اور فرمانے لگے: ”عائشہ! تجھے علم نہیں کہ ابھی مجزز مدلجی میرے پاس آیا تھا جب کہ اسامہ بن زید رضی اللہ عنہما میرے قریب (لیٹا ہوا) تھا۔ اس نے اسامہ اور زید رضی اللہ عنہما دونوں کو دیکھا۔ دونوں کے اوپر چادر تھی اور انہوں نے اپنے چہرے ڈھانپ رکھے تھے، البتہ ان کے پاؤں ننگے تھے، چنانچہ (یہ دیکھ کر) وہ کہنے لگا: یہ پاؤں تو ایک دوسرے (باپ بیٹے) کے (معلوم ہوتے) ہیں۔“ [سنن نسائي/كتاب الطلاق/حدیث: 3524]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «صحیح البخاری/الفرائض 31 (6771)، صحیح مسلم/الرضاع (1459)، سنن ابی داود/الطلاق 31 (2267)، سنن الترمذی/الولاء 5 (2130)، سنن ابن ماجہ/الأحکام 21 (2349)، (تحفة الأشراف: 16433) (صحیح)»
وضاحت: ۱؎: یعنی یہ دونوں ایک دوسرے سے بہت قریب ہیں۔
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي: متفق عليه

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 24526
حَدَّثَنَا هَاشِمٌ ، قَالَ: حَدَّثَنَا لَيْثٌ ، قَالَ: حَدَّثَنِي ابْنُ شِهَابٍ ، عَنْ عُرْوَةَ ، عَنْ عَائِشَةَ أَنَّهَا قَالَتْ: إِنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ دَخَلَ عَلَيَّ مَسْرُورًا تَبْرُقُ أَسَارِيرُ وَجْهِهِ، قَالَ: " أَلَمْ تَرَيْ أَنَّ مُجَزِّزًا نَظَرَ آنِفًا إِلَى زَيْدِ بْنِ حَارِثَةَ وَأُسَامَةَ، فَقَالَ: إِنَّ بَعْضَ الْأَقْدَامِ لَمِنْ بَعْضٍ" .
حضرت عائشہ سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم میرے پاس خوش و خرم تشریف لائے اور فرمایا دیکھو تو سہی، ابھی مجزز آیا تھا، اس نے دیکھا کہ زید اور اسامہ ایک چادر اوڑھے ہوئے ہیں، ان کے سر ڈھکے ہوئے ہیں اور پاؤں کھلے ہوئے ہیں تو اس نے کہا کہ ان پاؤں والوں کا ایک دوسرے کے ساتھ کوئی رشتہ ہے۔ [مسند احمد/ مسند النساء/حدیث: 24526]

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح، خ: 6770، م: 1459
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 4504 ترقیم الرسالہ : -- 4585
نَا أَبُو مُحَمَّدِ بْنُ صَاعِدٍ ، نَا عَبْدُ الْجَبَّارِ بْنُ الْعَلاءِ ، وَأَبُو عُبَيْدِ اللَّهِ الْمَخْزُومِيُّ ، وَمُحَمَّدُ بْنُ أَبِي عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْمُقْرِئُ وَاللَّفْظُ لِعَبْدِ الْجَبَّارِ، قَالُوا: نَا سُفْيَانُ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ عُرْوَةَ ، عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا، قَالَتْ:" دَخَلَ عَلَيَّ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، ذَاتَ يَوْمٍ مَسْرُورًا، فَقَالَ:" أَلَمْ تَرِي يَا عَائِشَةُ أَنَّ مُجَزِّزًا الْمُدْلِجِيَّ دَخَلَ عَلَيَّ فَرَأَى أُسَامَةَ، وَزَيْدًا وَعَلَيْهِمَا قَطِيفَةً قَدْ غَطَّيَا رُءُوسَهُمَا وَبَدَتْ أَقْدَامُهُمَا، فَقَالَ: هَذِهِ الأَقْدَامُ بَعْضُهَا مِنْ بَعْضٍ" .
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم ایک بار میرے پاس تشریف لائے تو آپ بہت خوش تھے، آپ نے فرمایا: ”اے عائشہ! کیا تمہیں پتا ہے کہ مجزز مدلجی میرے پاس آیا، اس نے اسامہ اور زید کو دیکھا (وہ دونوں سوئے ہوئے تھے) ان دونوں کے اوپر چادر تھی جس سے انہوں نے اپنے سر ڈھانپے ہوئے تھے، لیکن ان کے پاؤں ظاہر تھے تو وہ بولا: یہ دونوں باپ بیٹا ہیں۔“ [سنن الدارقطني/ كتاب فى الأقضية والأحكام وغير ذلك/حدیث: 4585]
ترقیم العلمیہ: 4504
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري فى ((صحيحه)) برقم: 3555، 3731، 6770، 6771، ومسلم فى ((صحيحه)) برقم: 1459، والنسائي فى ((المجتبیٰ)) برقم: 3523، وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 2267، والترمذي فى ((جامعه)) برقم: 2129، 2129 م، وابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 2349، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 4585، 4586، 4587، 4588، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 24733، والحميدي فى ((مسنده)) برقم: 241، والطبراني فى ((الأوسط)) برقم: 4619»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 4505 ترقیم الرسالہ : -- 4586
نَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، نَا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ وَهْبٍ ، نَا عَمِّي ، أَخْبَرَنِي يُونُسُ ، وَاللَّيْثُ ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ ، عَنْ عُرْوَةَ ، عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَتْ:" دَخَلَ عَلَيَّ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، مَسْرُورًا فَرِحًا، فَقَالَ: أَلَمْ تَرِي أَنَّ مُجَزِّزًا الْمُدْلِجِيَّ، وَنَظَرَ إِلَى أُسَامَةَ بْنِ زَيْدٍ مُضْطَجِعًا مَعَ أَبِيهِ، فَقَالَ: هَذِهِ أَقْدَامٌ بَعْضُهَا مِنْ بَعْضٍ، وَكَانَ مُجَزِّزٌ قَائِفًا" .
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ ایک مرتبہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم بہت خوشی کے عالم میں میرے پاس تشریف لائے، آپ نے فرمایا: ”کیا تمہیں پتا ہے کہ مجزز مدلجی کی نظر اسامہ بن زید پر پڑی جو اپنے والد کے ساتھ لیٹے ہوئے تھے تو اس نے کہا: یہ دونوں باپ بیٹا ہیں۔“ (راوی کہتے ہیں:) مجزز قیافہ شناس تھے۔ [سنن الدارقطني/ كتاب فى الأقضية والأحكام وغير ذلك/حدیث: 4586]
ترقیم العلمیہ: 4505
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري فى ((صحيحه)) برقم: 3555، 3731، 6770، 6771، ومسلم فى ((صحيحه)) برقم: 1459، والنسائي فى ((المجتبیٰ)) برقم: 3523، وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 2267، والترمذي فى ((جامعه)) برقم: 2129، 2129 م، وابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 2349، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 4585، 4586، 4587، 4588، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 24733، والحميدي فى ((مسنده)) برقم: 241، والطبراني فى ((الأوسط)) برقم: 4619»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 4507 ترقیم الرسالہ : -- 4588
نَا أَبُو بَكْرٍ ، نَا يُوسُفُ ، نَا حَجَّاجٌ ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ ، حَدَّثَنِي ابْنُ شِهَابٍ ، عَنْ عُرْوَةَ ، عَنْ عَائِشَةَ ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ،" دَخَلَ عَلَيْهَا مَسْرُورًا تَبْرُقُ أَسَارِيرُ وَجْهِهِ، فَقَالَ: أَلَمْ تَسْمَعِي مَا قَالَ مُجَزِّزٌ الْمُدْلِجِيُّ لِزَيْدٍ وَأُسَامَةَ وَرَأَى أَقْدَامَهُمَا؟ إِنَّ هَذِهِ الأَقْدَامُ بَعْضُهَا مِنْ بَعْضٍ" .
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ ایک مرتبہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم ان کے پاس تشریف لائے تو آپ بہت خوش تھے اور خوشی کی وجہ سے آپ کا چہرہ مبارک چمک رہا تھا۔ آپ نے فرمایا: ”کیا تم نے سنا ہے؟ مجزز مدلجی نے زید اور اسامہ کے بارے میں کیا کہا: اس نے ان کے صرف پاؤں دیکھے اور کہا: یہ پاؤں باپ بیٹے کے ہیں۔“ [سنن الدارقطني/ كتاب فى الأقضية والأحكام وغير ذلك/حدیث: 4588]
ترقیم العلمیہ: 4507
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري فى ((صحيحه)) برقم: 3555، 3731، 6770، 6771، ومسلم فى ((صحيحه)) برقم: 1459، والنسائي فى ((المجتبیٰ)) برقم: 3523، وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 2267، والترمذي فى ((جامعه)) برقم: 2129، 2129 م، وابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 2349، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 4585، 4586، 4587، 4588، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 24733، والحميدي فى ((مسنده)) برقم: 241، والطبراني فى ((الأوسط)) برقم: 4619»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4102
أَخْبَرَنَا الْفَضْلُ بْنُ الْحُبَابِ الْجُمَحِيُّ ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو الْوَلِيدِ الطَّيَالِسِيُّ ، قَالَ: حَدَّثَنَا لَيْثٌ ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ ، عَنْ عُرْوَةَ ، عَنْ عَائِشَةَ، قَالَتْ: دَخَلَ عَلَيَّ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَأَسَارِيرُ وَجْهِهِ تَبْرُقُ، فَقَالَ: " أَلَمْ تَرَيْ إِلَى مُجَزِّزٍ أَبْصَرَ آنِفًا زَيْدَ بْنَ حَارِثَةَ، وَأُسَامَةَ بْنَ زَيْدٍ، فَقَالَ: إِنَّ بَعْضَ هَذِهِ الأَقْدَامِ لِمَنْ بَعْضٍ؟" .
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم میرے پاس تشریف لائے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا چہرہ مبارک خوشی سے دمک رہا تھا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کیا تمہیں پتا چلا (ایک قیافہ شناس) مجزز نے کچھ دیر پہلے زید بن حارثہ اور اسامہ بن زید رضی اللہ عنہما کے (صرف پاؤں دیکھے) اور یہ کہا: یہ پاؤں باپ بیٹے کے ہیں۔“ [صحیح ابن حبان/كتاب النكاح/حدیث: 4102]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 3555، 3731، 6770، 6771، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 1459، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 4102، 4103، 7057، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 3493،، وأبو داود فى (سننه) برقم: 2267، والترمذي فى (جامعه) برقم: 2129، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 2349، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 21313، والدارقطني فى (سننه) برقم: 4585، وأحمد فى (مسنده) برقم: 24733، والحميدي فى (مسنده) برقم: 241» «رقم طبعة با وزير 4090»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «صحيح أبي داود» (1961 و 1962): ق. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح على شرط الشيخين
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4103
أَخْبَرَنَا ابْنُ سَلْمٍ ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَرْمَلَةُ ، قَالَ: حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ ، قَالَ: أَخْبَرَنَا يُونُسُ ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ ، عَنْ عُرْوَةَ ، عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَتْ: دَخَلَ عَلَيَّ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَسْرُورًا فَرِحًا مِمَّا قَالَ مُجَزِّزٌ الْمُدْلِجِيُّ، وَنَظَرَ إِلَى أُسَامَةَ بْنِ زَيْدٍ مُضْطَجِعًا مَعَ أَبِيهِ، فَقَالَ: " هَذِهِ الأَقْدَامُ بَعْضُهَا مِنْ بَعْضٍ"، وَكَانَ مُجَزِّزٌ قَائِفًا .
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم خوشی کے عالم میں میرے ہاں تشریف لائے کیونکہ مجزز مدلجی نے اسامہ بن زید رضی اللہ عنہما کو اپنے والد کے ساتھ لپٹے ہوئے دیکھ کر (ان کے صرف پاؤں دیکھ کر) یہ کہا تھا: یہ باپ بیٹے کے پاؤں ہیں۔ (راوی کہتے ہیں) مجزز نامی صاحب قیافہ شناس تھے۔ [صحیح ابن حبان/كتاب النكاح/حدیث: 4103]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 3555، 3731، 6770، 6771، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 1459، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 4102، 4103، 7057، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 3493،، وأبو داود فى (سننه) برقم: 2267، والترمذي فى (جامعه) برقم: 2129، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 2349، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 21313، والدارقطني فى (سننه) برقم: 4585، وأحمد فى (مسنده) برقم: 24733، والحميدي فى (مسنده) برقم: 241» «رقم طبعة با وزير 4091»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح: ق - انظر ما قبله، وليس عند (خ): وَكَانَ مُجَزِّزٌ قَائِفًا؛ إلاَّ مفرَّقاً. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح على شرط مسلم
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7057
أَخْبَرَنَا حَامِدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ شُعَيْبٍ الْبَلْخِيُّ ، حَدَّثَنَا سُرَيْجُ بْنُ يُونُسَ ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ عُرْوَةَ ، عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَتْ: دَخَلَ عَلَيَّ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَسْرُورًا، فَقَالَ: يَا عَائِشَةُ، أَلَمْ تَرَِيْ إِِلَى مُجَزِّزٍ الْمُدْلِجِيِّ دَخَلَ عَلَيَّ" فَرَأَى أُسَامَةَ وَزَيْدًا عَلَيْهِمَا قَطِيفَةٌ قَدْ غَطَّيَا رُءُوسَهُمَا، وَبَدَتْ أَقْدَامُهُمَا، فَقَالَ: إِِنَّ هَذِهِ الأَقْدَامَ بَعْضُهَا مِنْ بَعْضٍ" .
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ ایک مرتبہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم میرے ہاں خوشی کے عالم میں داخل ہوئے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اے عائشہ! کیا تمہیں پتہ چلا ہے کہ مجزز مد لجی میرے پاس آیا، اس نے اسامہ اور زید رضی اللہ عنہما کو دیکھا کہ ان کے جسم پر چادر موجود تھی جس نے سر ڈھانپا ہوا تھا اور ان کے پاؤں نمایاں ہو رہے تھے، تو اس نے کہا: یہ پاؤں باپ بیٹے کے ہیں۔“ [صحیح ابن حبان/كتاب إخباره ﷺ عن مناقب الصحابة رجالهم ونسائهم بذكر أسمائهم رضوان الله عليهم أجمعين/حدیث: 7057]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 3555، 3731، 6770، 6771، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 1459، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 4102، 4103، 7057، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 3493،، وأبو داود فى (سننه) برقم: 2267، والترمذي فى (جامعه) برقم: 2129، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 2349، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 21313، والدارقطني فى (سننه) برقم: 4585، وأحمد فى (مسنده) برقم: 24733، والحميدي فى (مسنده) برقم: 241» «رقم طبعة با وزير 7017»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «صحيح أبي داود» (1961 - 1962). فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح على شرط الشيخين
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6271
6271- عن عائشة قالت: إن رسول الله صلى الله عليه وسلم دخل عليّ مسروراً تبرق أسارير وجهه، فقال: ألم ترِيْ أن مجزّزاً نظرَ آنفا إلى زيد بن حارثة وأسامة بن زيد فقال: إنَّ هذه الأقدام بعضها من بعض.
تخریج الحدیث: «متفق عليه: رواه البخاري في الحدود (6770) ومسلم في الرضاع (1459) كلاهما عن قتيبة بن سعيد، حدثنا الليث، عن ابن شهاب، عن عروة، عن عائشة فذكرته.»

الحكم على الحديث:
متفق عليه
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں