الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
بلوغ المرام سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
2. باب البر والصلة
نیکی اور صلہ رحمی کا بیان
اطراف الحدیث — بلوغ المرام حدیث نمبر 1255 (کل: 2 مقامات، 2 کتب)
بلوغ المرام: 1255
مشکوۃ المصابیح: 4927
حدیث نمبر: 1255
وعن عبد الله بن عمرو بن العاص رضي الله عنهما عن النبي صلى الله عليه وآله وسلم قال: «رضى الله في رضى الوالدين وسخط الله في سخط الوالدين» . أخرجه الترمذي وصححه ابن حبان والحاكم.
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کیا ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ تعالیٰ کی رضامندی والدین کی رضامندی میں ہے اور اللہ تعالیٰ کی ناراضگی والدین کی ناراضگی میں ہے۔ اسے ترمذی نے نکالا ہے اور ابن حبان اور حاکم نے اسے صحیح قرار دیا ہے۔ [بلوغ المرام/حدیث: 1255]
«وَعَنْ» اور سے – «عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرِو بْنِ الْعَاصِ» عبداللہ بن عمرو بن عاص – «رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا» اللہ ان دونوں سے راضی ہو – «عَنِ النَّبِيِّ» نبی سے – «صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ» اللہ کی رحمت ہو ان پر اور ان کی آل پر سلامتی ہو – «قَالَ» (کہ آپ نے) فرمایا: – «رِضَى اللَّهِ» اللہ کی رضا – «فِي رِضَى الْوَالِدَيْنِ» والدین کی رضا میں ہے – «وَسَخَطُ اللَّهِ» اور اللہ کی ناراضی – «فِي سَخَطِ الْوَالِدَيْنِ» والدین کی ناراضی میں ہے۔ – «أَخْرَجَهُ» اسے روایت کیا – «التِّرْمِذِيُّ» ترمذی نے – «وَصَحَّحَهُ» اور اسے صحیح کہا – «ابْنُ حِبَّانَ» ابن حبان نے – «وَالْحَاكِمُ» اور حاکم نے۔
اور سیدنا عبداللہ بن عمرو بن عاص رضی اللہ عنہما نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ نے فرمایا: ”اللہ کی رضا والدین کی رضا میں ہے اور اللہ کی ناراضی والدین کی ناراضی میں ہے۔“ اسے ترمذی نے روایت کیا ہے اور ابن حبان اور حاکم نے اسے صحیح کہا ہے۔ [بلوغ المرام/حدیث: 1255]
اور سیدنا عبداللہ بن عمرو بن عاص رضی اللہ عنہما نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ نے فرمایا: ”اللہ کی رضا والدین کی رضا میں ہے اور اللہ کی ناراضی والدین کی ناراضی میں ہے۔“ اسے ترمذی نے روایت کیا ہے اور ابن حبان اور حاکم نے اسے صحیح کہا ہے۔ [بلوغ المرام/حدیث: 1255]
تخریج الحدیث: «أخرجه الترمذي، البر والصلة، باب ما جاء من الفضل في رضا الوالدين، حديث:1899، وابن حبان(الإحسان):1 /328، حديث:430، والحاكم:4 /152.»
الحكم على الحديث:
حسن
حدیث نمبر: 4927
4927 - وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا - قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:"رِضَا الرَّبِّ فِي رِضَا الْوَالِدِ ، وَسُخْطُ الرَّبِّ فِي سُخْطِ الْوَالِدِ". رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ.
عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ” «رِضَى الرَّبِّ فِي رِضَى الْوَالِدِ، وَسَخَطُ الرَّبِّ فِي سَخَطِ الْوَالِدِ» والد راضی تو رب راضی، والد ناراض تو رب ناراض۔“ [إِسْنَادُهُ حَسَنٌ، رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ] [مشكوة المصابيح/كتاب الآداب/حدیث: 4927]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «إسناده حسن، رواه الترمذي (1899)»
قال الشيخ الألباني: لم تتمّ دراسته
قال الشيخ زبير على زئي:إسناده حسن