الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
بلوغ المرام سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
4. باب الرهب من مساوئ الأخلاق
برے اخلاق و عادات سے ڈرانے اور خوف دلانے کا بیان
اطراف الحدیث — بلوغ المرام حدیث نمبر 1294 (کل: 5 مقامات، 5 کتب)
بلوغ المرام: 1294
سنن ترمذی: 1995
مجموعہ ضعیف احادیث: 1031
الادب المفرد: 394
مشکوۃ المصابیح: 4892
حدیث نمبر: 1294
وعن ابن عباس رضي الله عنهما قال: قال رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم: «لا تمار أخاك ولا تمازحه ولا تعده موعدا فتخلفه» أخرجه الترمذي بسند ضعيف.
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ” اپنے مسلمان بھائی سے جھگڑا مت کرو اور نہ اس سے مذاق کرو اور اس سے ایسا وعدہ بھی نہ کرو جس کی بعد میں خلاف ورزی کرو۔“ اسے ترمذی نے کمزور سند سے روایت کیا ہے۔ [بلوغ المرام/حدیث: 1294]
«وَعَنِ» اور سے – «ابْنِ عَبَّاسٍ» ابن عباس – «رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا» اللہ ان دونوں سے راضی ہو – «قَالَ» (انہوں نے) کہا: – «قَالَ» فرمایا – «رَسُولُ اللَّهِ» اللہ کے رسول نے – «صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ» اللہ کی رحمت ہو ان پر اور ان کی آل پر سلامتی ہو – «لَا تُمَارِ» جھگڑا (بحث) نہ کرو – «أَخَاكَ» اپنے بھائی سے – «وَلَا تُمَازِحْهُ» اور نہ اس سے (دل آزار) مذاق کرو – «وَلَا تَعِدْهُ» اور نہ اس سے وعدہ کرو – «مَوْعِدًا» کوئی وعدہ – «فَتُخْلِفَهُ» پھر اس کی خلاف ورزی کرو۔ – «أَخْرَجَهُ» اسے روایت کیا – «التِّرْمِذِيُّ» ترمذی نے – «بِسَنَدٍ ضَعِيفٍ» ضعیف سند کے ساتھ۔
اور سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”اپنے بھائی سے جھگڑا نہ کرو، نہ اس سے (ایذا دینے والا) مذاق کرو، اور نہ اس سے ایسا وعدہ کرو جس کی پھر خلاف ورزی کرو۔“ اسے ترمذی نے ضعیف سند کے ساتھ روایت کیا ہے۔ [بلوغ المرام/حدیث: 1294]
اور سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”اپنے بھائی سے جھگڑا نہ کرو، نہ اس سے (ایذا دینے والا) مذاق کرو، اور نہ اس سے ایسا وعدہ کرو جس کی پھر خلاف ورزی کرو۔“ اسے ترمذی نے ضعیف سند کے ساتھ روایت کیا ہے۔ [بلوغ المرام/حدیث: 1294]
تخریج الحدیث: «أخرجه الترمذي، البر والصلة، باب ما جاء في المراء، حديث:1995.* فيه ليث بن أبي سليم ضعيف.»
الحكم على الحديث:
ضعيف
حدیث نمبر: 1995
حَدَّثَنَا زِيَادُ بْنُ أَيُّوبَ الْبَغْدَادِيُّ، حَدَّثَنَا الْمُحَارِبِيُّ، عَنِ اللَّيْثِ وَهُوَ ابْنُ أَبِي سُلَيْمٍ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ، عَنْ عِكْرِمَةَ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: " لَا تُمَارِ أَخَاكَ وَلَا تُمَازِحْهُ وَلَا تَعِدْهُ مَوْعِدَةً فَتُخْلِفَهُ "، قَالَ أَبُو عِيسَى: هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ غَرِيبٌ، لَا نَعْرِفُهُ إِلَّا مِنْ هَذَا الْوَجْهِ، وَعَبْدُ الْمَلِكِ عِنْدِي هُوَ ابْنُ أَبِي بَشِيرٍ.
عبداللہ بن عباس رضی الله عنہما سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اپنے بھائی سے مت جھگڑو، نہ اس سے ہنسی مذاق کرو، اور نہ اس سے کوئی ایسا وعدہ کرو جس کی تم خلاف ورزی کرو“۔ امام ترمذی کہتے ہیں:
یہ حدیث حسن غریب ہے، ہم اسے صرف اسی سند سے جانتے ہیں۔ [سنن ترمذي/كتاب البر والصلة عن رسول الله صلى الله عليه وسلم/حدیث: 1995]
یہ حدیث حسن غریب ہے، ہم اسے صرف اسی سند سے جانتے ہیں۔ [سنن ترمذي/كتاب البر والصلة عن رسول الله صلى الله عليه وسلم/حدیث: 1995]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «تفرد بہ المؤلف (تحفة الأشراف: 6151) (ضعیف) (سند میں ”لیث بن أبی سلیم“ ضعیف راوی ہیں)»
قال الشيخ الألباني: ضعيف، المشكاة (4892 / التحقيق الثاني) // ضعيف الجامع الصغير (6274) //
قال الشيخ زبير على زئي:إسناده ضعيف
ليث بن أبي سليم: ضعيف
انوار الصحيفة ص 240
ليث بن أبي سليم: ضعيف
انوار الصحيفة ص 240
حدیث نمبر: 1031
لا تمار اخاك ولا تمازحه ولا تعده موعدا فتخلفه
”اپنے مسلمان بھائی سے جھگڑو مت، اس سے مذاق نہ کرو اور ایسا وعدہ بھی نہ کرو پھر جس کی تم خلاف ورزی کرو۔“ [مجموعه ضعيف احاديث/حدیث: 1031]
تخریج الحدیث: { «ضعیف» }:
[ضعيف ترمذي، ترمذي 1995] ، [الأدب المفرد 396] ، [ابونعيم في الحلية 244/3] ، شیخ عبداللہ بسام رحمہ اللہ اور شیخ حازم علی قاضی رحمہ اللہ نے اس روایت کو ضعیف کہا ہے۔
[ضعيف ترمذي، ترمذي 1995] ، [الأدب المفرد 396] ، [ابونعيم في الحلية 244/3] ، شیخ عبداللہ بسام رحمہ اللہ اور شیخ حازم علی قاضی رحمہ اللہ نے اس روایت کو ضعیف کہا ہے۔
الحكم على الحديث:
ضعيف
حدیث نمبر: 394
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ سَعِيدٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مُحَمَّدٍ الْمُحَارِبِيُّ، عَنْ لَيْثٍ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ، عَنْ عِكْرِمَةَ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: ”لَا تُمَارِ أَخَاكَ، وَلَا تُمَازِحْهُ، وَلَا تَعِدْهُ مَوْعِدًا فَتُخْلِفَهُ.“
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اپنے بھائی سے جھگڑا نہ کرو، اور نہ اس سے مذاق کرو (جس سے اس کو تکلیف ہو)، اور نہ اس سے کوئی ایسا وعدہ کرو جس کی تم خلاف ورزی کرو۔“ [الادب المفرد/كتاب/حدیث: 394]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث الأدب المفرد قال الألباني: ضعيف .»
«أخرجه سنن الترمذي برقم: 1995» انظر المشكاة: 4892
«أخرجه سنن الترمذي برقم: 1995» انظر المشكاة: 4892
قال الشيخ الألباني: ضعيف
حدیث نمبر: 4892
4892 - وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا - عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:"لَا تُمَارِ أَخَاكَ وَلَا تُمَازِحْهُ وَلَا تَعِدْهُ مَوْعِدًا فَتُخْلِفَهُ". رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ، وَقَالَ: هَذَا حَدِيثٌ غَرِيبٌ.
عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے روایت کرتے ہیں، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”اپنے (مسلمان) بھائی سے جھگڑا نہ کر اور نہ اس سے (تکلیف دہ) مذاق کر اور نہ ہی اس سے ایسا وعدہ کر جس کی تو خلاف ورزی کرے۔“ ترمذی، اور فرمایا: یہ حدیث غریب ہے۔ اسنادہ ضعیف، رواہ الترمذی۔ [مشكوة المصابيح/كتاب الآداب/حدیث: 4892]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «إسناده ضعيف، رواه الترمذي (1995)
٭ ليث بن أبي سليم: ضعيف .»
٭ ليث بن أبي سليم: ضعيف .»
قال الشيخ الألباني: لم تتمّ دراسته
قال الشيخ زبير على زئي:إسناده ضعيف