الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
بلوغ المرام سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
4. باب الرهب من مساوئ الأخلاق
برے اخلاق و عادات سے ڈرانے اور خوف دلانے کا بیان
اطراف الحدیث — بلوغ المرام حدیث نمبر 1312 (کل: 4 مقامات، 3 کتب)
بلوغ المرام: 1312
مشکوۃ المصابیح: 4877
حدیث نمبر: 1312
وعن أنس رضي الله عنه عن النبي صلى الله عليه وآله وسلم قال: «كفارة من اغتبته أن تستغفر له» . رواه الحارث بن أبي أسامة بإسناد ضعيف.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ” جس کی تو نے غیبت کی ہو اس کا کفارہ یہ ہے کہ تو اس کیلئے اللہ سے مغفرت طلب کرے۔ “ اسے حارث بن ابی اسامہ نے ضعیف سند سے روایت کیا ہے۔ [بلوغ المرام/حدیث: 1312]
«وَعَنْ» اور سے – «أَنَسٍ» انس – «رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ» اللہ ان سے راضی ہو – «عَنِ النَّبِيِّ» نبی سے – «صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ» اللہ کی رحمت ہو ان پر اور ان کی آل پر سلامتی ہو – «قَالَ» (آپ نے) فرمایا: – «كَفَّارَةُ» کفارہ – «مَنِ اغْتَبْتَهُ» اس کا جس کی تو نے غیبت کی – «أَنْ تَسْتَغْفِرَ لَهُ» یہ ہے کہ تو اس کے لیے بخشش مانگے۔ – «رَوَاهُ» اسے روایت کیا – «الْحَارِثُ بْنُ أَبِي أُسَامَةَ» حارث بن ابی اسامہ نے – «بِإِسْنَادٍ ضَعِيفٍ» ضعیف سند کے ساتھ۔
اور سیدنا انس رضی اللہ عنہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ نے فرمایا: ”جس کی تو نے غیبت کی ہو اس کا کفارہ یہ ہے کہ تو اس کے لیے (اللہ سے) بخشش کی دعا کرے۔“ اسے حارث بن ابی اسامہ نے ضعیف سند کے ساتھ روایت کیا ہے۔ [بلوغ المرام/حدیث: 1312]
اور سیدنا انس رضی اللہ عنہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ نے فرمایا: ”جس کی تو نے غیبت کی ہو اس کا کفارہ یہ ہے کہ تو اس کے لیے (اللہ سے) بخشش کی دعا کرے۔“ اسے حارث بن ابی اسامہ نے ضعیف سند کے ساتھ روایت کیا ہے۔ [بلوغ المرام/حدیث: 1312]
تخریج الحدیث: «الحارث بن أبي أسامة: لم أجده، وابن أبي الدنيا في الصمت، حديث:291.* عنبسة بن عبدالرحمن القرشي متهم بالوضع.»
الحكم على الحديث:
ضعيف
حدیث نمبر: 4877
4877 - وَعَنْ أَنَسٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:"إِنَّ مِنْ كَفَّارَةِ الْغِيبَةِ أَنْ تَسْتَغْفِرَ لِمَنِ اغْتَبْتَهُ ، تَقُولُ: اللَّهُمَّ اغْفِرْ لَنَا وَلَهُ". رَوَاهُ الْبَيْهَقِيُّ فِي"الدَّعَوَاتِ الْكَبِيرِ". وَقَالَ: فِي هَذَا الْإِسْنَادِ ضَعْفٌ.
انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”غیبت کا کفارہ یہ ہے کہ تم نے جس کی غیبت کی ہے اس کے لیے دعائے مغفرت کرو، کہو: «اَللّٰهُمَّ اغْفِرْ لَنَا وَلَهٗ» ”اے اللہ! ہماری اور اس کی مغفرت فرما۔““ بیہقی فی الدعوات الکبیر۔ اور فرمایا: اس کی سند میں ضعف ہے۔ «اِسْنَادُہٗ ضَعِیْفٌ جِدًّا، رَوَاہُ الْبَیْہَقِیُّ فِی الدَّعَوَاتِ الْکَبِیْرِ» ۔ [مشكوة المصابيح/كتاب الآداب/حدیث: 4877]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «إسناده ضعيف جدًا، رواه البيھقي في الدعوات الکبير (294/2 ح 507) [و أورده ابن الجوزي في الموضوعات (118/3. 119) ]
٭ فيه عنبسة بن عبد الرحمٰن القرشي: متروک متهم .»
٭ فيه عنبسة بن عبد الرحمٰن القرشي: متروک متهم .»
قال الشيخ الألباني: لم تتمّ دراسته
قال الشيخ زبير على زئي:إسناده ضعيف جدًا
حدیث نمبر: 5373
وَقَالَ الْحَارِثُ: ثَنَا عَنْبَسَةُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، ثَنَا خَالِدُ بْنُ يَزِيدَ الْيَمَامِيُّ ، عَنْ أَنَسٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " كَفَّارَةُ الِاغْتِيَابِ أَنْ تَسْتَغْفِرَ لِمَنِ اغْتَبْتَهُ ". هَذَا إِسْنَادٌ ضَعِيفٌ؟ لِضِعْفِ عَنْبَسَةَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”غیبت کا کفارہ یہ ہے کہ تم اس شخص کے لیے اللہ تعالیٰ سے مغفرت طلب کرو جس کی تم نے غیبت کی ہے۔“ یہ اسناد عنبسہ بن عبد الرحمن کے ضعف کی وجہ سے ضعیف ہے۔ [إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة/كتاب الأدب وغيره/حدیث: 5373]
تخریج الحدیث: «هذا إسناد ضعيف؟ لضعف عنبسة بن عبد الرحمن»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
حدیث نمبر: 7243
وَعَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "كَفَّارَةُ الِاغْتِيَابِ أَنْ تَسْتَغْفِرَ لِمَنِ اغْتَبْتَهُ".
رَوَاهُ الْحَارِثُ بْنُ أَبِي أُسَامَةَ ، عَنْ عَنْبَسَةَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، وَهُوَ ضَعِيفٌ، وَتَقَدَّمَ فِي الْأَدَبِ فِي بَابِ الْغِيبَةِ.
رَوَاهُ الْحَارِثُ بْنُ أَبِي أُسَامَةَ ، عَنْ عَنْبَسَةَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، وَهُوَ ضَعِيفٌ، وَتَقَدَّمَ فِي الْأَدَبِ فِي بَابِ الْغِيبَةِ.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”غیبت کا کفارہ یہ ہے کہ تم اس شخص کے لیے مغفرت طلب کرو جس کی تم نے غیبت کی ہے۔“ اسے حارث بن ابی اسامہ نے عنبسہ بن عبد الرحمٰن کے واسطے سے روایت کیا ہے اور وہ ضعیف ہے، اور یہ ادب میں غیبت کے باب میں گزر چکی ہے۔ [إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة/كتاب التوبة والاستغفار/حدیث: 7243]
تخریج الحدیث: «رواه الحارث بن أبي أسامة، عن عنبسة بن عبد الرحمن، وهو ضعيف، وتقدم في الأدب في باب الغيبة»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف