الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
بلوغ المرام سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
5. باب الترغيب في مكارم الأخلاق
مکارم اخلاق (اچھے عمدہ اخلاق) کی ترغیب کا بیان
اطراف الحدیث — بلوغ المرام حدیث نمبر 1323 (کل: 3 مقامات، 2 کتب)
بلوغ المرام: 1323
حدیث نمبر: 1323
وعن أبي الدرداء رضي الله عنه عن النبي صلى الله عليه وآله وسلم قال: «من رد عن عرض أخيه بالغيب رد الله عن وجهه النار يوم القيامة» . أخرجه الترمذي وحسنه. ولأحمد من حديث أسماء بنت يزيد نحوه.
سیدنا ابوالدرداء رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ” جس شخص نے اپنے بھائی کی عدم موجودگی میں اس کی آبرو کی حفاظت کی اللہ تعالیٰ قیامت کے روز اس کے چہرے کو آتش جہنم سے محفوظ رکھے گا۔“ اس کو ترمذی نے روایت کیا ہے اور حسن قرار دیا ہے اور مسند احمد میں اسماء بنت یزید کی حدیث بھی اسی طرح ہے۔ [بلوغ المرام/حدیث: 1323]
«وَعَنْ» اور سے – «أَبِي الدَّرْدَاءِ» ابو الدرداء – «رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ» اللہ ان سے راضی ہو – «عَنِ النَّبِيِّ» نبی سے – «صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ» اللہ کی رحمت ہو ان پر اور ان کی آل پر سلامتی ہو – «قَالَ» (آپ نے) فرمایا: – «مَنْ رَدَّ» جس نے دفاع کیا – «عَنْ عِرْضِ أَخِيهِ» اپنے بھائی کی عزت کا – «بِالْغَيْبِ» اس کی غیر موجودگی میں – «رَدَّ اللَّهُ» اللہ ہٹا دے گا – «عَنْ وَجْهِهِ» اس کے چہرے سے – «النَّارَ» آگ کو – «يَوْمَ الْقِيَامَةِ» قیامت کے دن۔ – «أَخْرَجَهُ» اسے روایت کیا – «التِّرْمِذِيُّ» ترمذی نے – «وَحَسَّنَهُ» اور اسے حسن کہا۔ – «وَلِأَحْمَدَ» اور احمد کے لیے ہے – «مِنْ حَدِيثِ» حدیث سے – «أَسْمَاءَ بِنْتِ يَزِيدَ» اسماء بنت یزید کی – «نَحْوُهُ» اسی طرح۔
اور سیدنا ابو الدرداء رضی اللہ عنہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ نے فرمایا: ”جس نے اپنے بھائی کی غیر موجودگی میں اس کی عزت کا دفاع کیا، اللہ قیامت کے دن اس کے چہرے سے آگ کو ہٹا دے گا۔“ اسے ترمذی نے روایت کیا ہے اور حسن کہا ہے۔ اور احمد میں سیدہ اسماء بنت یزید رضی اللہ عنہا کی حدیث سے اسی طرح (مروی) ہے۔ [بلوغ المرام/حدیث: 1323]
اور سیدنا ابو الدرداء رضی اللہ عنہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ نے فرمایا: ”جس نے اپنے بھائی کی غیر موجودگی میں اس کی عزت کا دفاع کیا، اللہ قیامت کے دن اس کے چہرے سے آگ کو ہٹا دے گا۔“ اسے ترمذی نے روایت کیا ہے اور حسن کہا ہے۔ اور احمد میں سیدہ اسماء بنت یزید رضی اللہ عنہا کی حدیث سے اسی طرح (مروی) ہے۔ [بلوغ المرام/حدیث: 1323]
تخریج الحدیث: «أخرجه الترمذي، البر والصلة، باب ما جاء في الذب عن عرض المسلم، حديث:1931، وحديث أسماء: أخرجه أحمد:6 /449، 450، وهو حديث حسن.»
الحكم على الحديث:
حسن
حدیث نمبر: 27536
حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ , عَنْ لَيْثٍ , عَنْ شَهْرِ بْنِ حَوْشَبٍ , عَنْ أُمِّ الدَّرْدَاءِ , عَنْ أَبِي الدَّرْدَاءِ , عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ , قَالَ: " مَنْ رَدَّ عَنْ عِرْضِ أَخِيهِ الْمُسْلِمِ , كَانَ حَقًّا عَلَى اللَّهِ عَزَّ وَجَلَّ أَنْ يَرُدَّ عَنْهُ نَارَ جَهَنَّمَ يَوْمَ الْقِيَامَةِ" .
حضرت ابودردا رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا جو شخص اپنے مسلمان بھائی کی عزت کا دفاع کرتا ہے تو اللہ تعالیٰ پر حق ہے کہ اس سے قیامت کے دن جہنم کی آگ کو دور کرے۔ [مسند احمد/من مسند القبائل/حدیث: 27536]
الحكم على الحديث:
حسن بطرقه وشواهده، وهذا إسناد ضعيف لضعف ليث وشهر بن حوشب
حدیث نمبر: 27543
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ إِسْحَاقَ , أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ يَعْنِي ابْنَ الْمُبَارَكِ , قَالَ: أَخْبَرَنَا أَبُو بَكْرٍ النَّهْشَلِيُّ , عَنْ مَرْزُوقٍ أَبِي بَكْرٍ التَّيْمِيِّ , عَنْ أُمِّ الدَّرْدَاءِ , عَنْ أَبِي الدَّرْدَاءِ , عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ , قَالَ: " مَنْ رَدَّ عَنْ عِرْضِ أَخِيهِ , رَدَّ اللَّهُ عَنْ وَجْهِهِ النَّارَ يَوْمَ الْقِيَامَةِ" .
حضرت ابودردا رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا جو شخص اپنے مسلمان بھائی کی عزت کا دفاع کرتا ہے تو اللہ تعالیٰ پر حق ہے کہ اس سے قیامت کے دن جہنم کی آگ کو دور کرے۔ [مسند احمد/من مسند القبائل/حدیث: 27543]
الحكم على الحديث:
حسن لغيره لجهالة مرزوق أبى بكر