الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
بلوغ المرام سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
2. باب الأذان
اذان کا بیان
اطراف الحدیث — بلوغ المرام حدیث نمبر 153 (کل: 3 مقامات، 2 کتب)
بلوغ المرام: 153
حدیث نمبر: 153
وعن أبي سعيد الخدري رضي الله عنه قال: قال رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم: «إذا سمعتم النداء فقولوا مثل ما يقول المؤذن» . متفق عليه. وللبخاري عن معاوية رضي الله عنه مثله. ولمسلم عن عمر رضي الله عنه في فضل القول كما يقول المؤذن كلمة كلمة سوى الحيعلتين فيقول:" لا حول ولا قوة إلا بالله".
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ”جب تم اذان سنو تو تم بھی اسی طرح کہتے جاؤ جس طرح مؤذن کہہ رہا ہے۔ “ (بخاری و مسلم)
بخاری میں سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ سے بھی اسی طرح روایت ہے۔ اور مسلم نے سیدنا عمر رضی اللہ عنہ سے روایت بیان کی ہے جو مؤذن کے جواب میں اسی طرح ایک ایک کلمہ کہنے کی فضیلت کے بارے میں ہے بجز «حی علی الصلاة» اور «حی علی الفلاح» کے کہ ان کلمات کی جگہ «لا حول ولا قوة إلا بالله» کہے۔ [بلوغ المرام/حدیث: 153]
بخاری میں سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ سے بھی اسی طرح روایت ہے۔ اور مسلم نے سیدنا عمر رضی اللہ عنہ سے روایت بیان کی ہے جو مؤذن کے جواب میں اسی طرح ایک ایک کلمہ کہنے کی فضیلت کے بارے میں ہے بجز «حی علی الصلاة» اور «حی علی الفلاح» کے کہ ان کلمات کی جگہ «لا حول ولا قوة إلا بالله» کہے۔ [بلوغ المرام/حدیث: 153]
«وَعَنْ» اور سے – «أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ» ابو سعید خدری – «رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ» اللہ ان سے راضی ہو – «قَالَ» (انہوں نے) کہا: – «قَالَ» فرمایا – «رَسُولُ اللَّهِ» اللہ کے رسول نے – «صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ» اللہ کی رحمت ہو ان پر اور ان کی آل پر سلامتی ہو – «إِذَا سَمِعْتُمُ» جب تم سنو – «النِّدَاءَ» اذان – «فَقُولُوا» تو کہو – «مِثْلَ مَا» اسی کی مثل جو – «يَقُولُ» کہتا ہے – «الْمُؤَذِّنُ» مؤذن۔ – «مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ» اس پر (بخاری و مسلم کا) اتفاق ہے۔ – «وَلِلْبُخَارِيِّ» اور بخاری کی روایت ہے – «عَنْ مُعَاوِيَةَ» معاویہ سے – «رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ» اللہ ان سے راضی ہو – «مِثْلُهُ» اسی کی مثل۔ – «وَلِمُسْلِمٍ» اور مسلم کی روایت ہے – «عَنْ عُمَرَ» عمر سے – «رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ» اللہ ان سے راضی ہو – «فِي فَضْلِ» فضیلت کے بارے میں – «الْقَوْلِ» کہنے کی – «كَمَا يَقُولُ» جیسے کہتا ہے – «الْمُؤَذِّنُ» مؤذن – «كَلِمَةً كَلِمَةً» ایک ایک کلمہ – «سِوَى» سوائے – «الْحَيْعَلَتَيْنِ» دونوں حیعلوں (حی علی الصلاۃ، حی علی الفلاح) کے – «فَيَقُولُ» تو (ان پر) کہے: – «لَا حَوْلَ» نہیں ہے (گناہ سے بچنے کی) طاقت – «وَلَا قُوَّةَ» اور نہ (نیکی کی) قوت – «إِلَّا بِاللَّهِ» مگر اللہ کی توفیق سے۔
اور سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”جب تم اذان سنو تو اسی طرح کہو جیسے مؤذن کہتا ہے۔“ (بخاری و مسلم) متفق علیہ۔ اور بخاری میں سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ سے اسی طرح کی روایت ہے۔ اور مسلم میں سیدنا عمر رضی اللہ عنہ سے مؤذن کے کلمات کو ایک ایک کلمہ کر کے دہرانے کی فضیلت کے بارے میں روایت ہے، سوائے دونوں ”حی علی“ کے کہ ان پر (سننے والا) کہے: ”لا حول ولا قوۃ الا باللہ“ (اللہ کی توفیق کے بغیر نہ گناہ سے بچنے کی طاقت ہے اور نہ نیکی کرنے کی قوت)۔ [بلوغ المرام/حدیث: 153]
اور سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”جب تم اذان سنو تو اسی طرح کہو جیسے مؤذن کہتا ہے۔“ (بخاری و مسلم) متفق علیہ۔ اور بخاری میں سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ سے اسی طرح کی روایت ہے۔ اور مسلم میں سیدنا عمر رضی اللہ عنہ سے مؤذن کے کلمات کو ایک ایک کلمہ کر کے دہرانے کی فضیلت کے بارے میں روایت ہے، سوائے دونوں ”حی علی“ کے کہ ان پر (سننے والا) کہے: ”لا حول ولا قوۃ الا باللہ“ (اللہ کی توفیق کے بغیر نہ گناہ سے بچنے کی طاقت ہے اور نہ نیکی کرنے کی قوت)۔ [بلوغ المرام/حدیث: 153]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري، الأذان، باب ما يقول إذا سمع المنادي، حديث: 611، ومسلم، الصلاة، باب استحباب القول مثل قول المؤذن لمن سمعه، حديث: 383، وحديث معاوية أخرجه البخاري، الأذان، حديث:612، وحديث عمر أخرجه مسلم، الصلاة، حديث:385.»
الحكم على الحديث:
صحيح
حدیث نمبر: 415
نا عَبْدُ الْجَبَّارِ بْنُ الْعَلاءِ ، نا حَرْمَلَةُ يعني ابْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، حَدَّثَنِي أَبِي ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ يُوسُفَ مَوْلَى عُثْمَانَ بْنِ عَفَّانَ، قَالَ: أَذَّنَ الْمُؤَذِّنُ، فَقَالَ: اللَّهُ أَكْبَرُ، اللَّهُ أَكْبَرُ، فَقَالَ مُعَاوِيَةُ بْنُ أَبِي سُفْيَانَ" اللَّهُ أَكْبَرُ، اللَّهُ أَكْبَرُ، فَقَالَ: أَشْهَدُ أَنْ لا إِلَهَ إِلا اللَّهُ، قَالَ مُعَاوِيَةُ: أَشْهَدُ أَنْ لا إِلَهَ إِلا اللَّهُ، قَالَ: أَشْهَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا رَسُولُ اللَّهِ، قَالَ مُعَاوِيَةُ: أَشْهَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا رَسُولُ اللَّهِ، ثُمَّ قَالَ مُعَاوِيَةُ: هَكَذَا سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ"
سیدنا عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ کے آزاد کردہ غلام حضرت محمد بن یوسف رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ مؤذن نے اذان دی تو کہا: «اللهُ أَكْبَرُ، للهُ أَكْبَرُ» ”اللہ سب سے بڑا ہے، اللہ سب سے بڑا ہے“ تو سیدنا معاویہ بن ابی سفیان رضی اللہ عنہ نے فرمایا «اللهُ أَكْبَرُ، للهُ أَكْبَرُ» تو اس نے کہا «أَشْهَدُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ» ”میں گواہی دیتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ کے سوا کوئی معبود برحق نہیں ہے“ سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ نے بھی کہا «أَشْهَدُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ» اُس نے کہا «أَشْهَدُ أَنْ مُحَمَّدٌ رَسُولُ ٱللَّٰه» ”میں گواہی دیتا ہوں کہ محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) اللہ کے رسول ہیں۔“ سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ نے بھی کہا «أَشْهَدُ أَنْ مُحَمَّدٌ رَسُولُ ٱللَّٰه» پھر سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو اس طرح فرماتے ہوئے سنا ہے۔ [صحيح ابن خزيمه/جماع أبواب الأذان والإقامة/حدیث: 415]
تخریج الحدیث: «اسناده حسن، أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 612، 613، 914، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 414، 415، 416، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 1684، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 674، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 1958، 1959، وأحمد فى (مسنده) برقم: 17103»
حدیث نمبر: 416
نا بُنْدَارٌ ، نا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ ، نا مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرٍو ، حَدَّثَنِي أَبِي ، عَنْ جَدِّي ، قَالَ: كُنْتُ عِنْدَ مُعَاوِيَةَ بْنِ أَبِي سُفْيَانَ ، فَقَالَ الْمُؤَذِّنُ: " اللَّهُ أَكْبَرُ، اللَّهُ أَكْبَرُ، فَقَالَ مُعَاوِيَةُ: اللَّهُ أَكْبَرُ، اللَّهُ أَكْبَرُ، فَقَالَ: أَشْهَدُ أَنْ لا إِلَهَ إِلا اللَّهُ، فَقَالَ مُعَاوِيَةُ: أَشْهَدُ أَنْ لا إِلَهَ إِلا اللَّهُ، فَقَالَ: أَشْهَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا رَسُولُ اللَّهِ، فَقَالَ مُعَاوِيَةُ: أَشْهَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا رَسُولُ اللَّهِ، فَقَالَ: حَيَّ عَلَى الصَّلاةِ، فَقَالَ مُعَاوِيَةُ: لا حَوْلَ وَلا قُوَّةَ إِلا بِاللَّهِ، فَقَالَ: حَيَّ عَلَى الْفَلاحِ، فَقَالَ مُعَاوِيَةُ: لا حَوْلَ وَلا قُوَّةَ إِلا بِاللَّهِ، فَقَالَ: اللَّهُ أَكْبَرُ، اللَّهُ أَكْبَرُ، لا إِلَهَ إِلا اللَّهُ، فَقَالَ مُعَاوِيَةُ: اللَّهُ أَكْبَرُ، اللَّهُ أَكْبَرُ، لا إِلَهَ إِلا اللَّهُ، ثُمَّ قَالَ: هَكَذَا كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ" . قَالَ أَبُو بَكْرٍ: وَخَبَرُ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ مِنْ هَذَا الْبَابِ أَيْضًا، قَدْ خَرَّجْتُهُ فِي بَابٍ آخَرَ، قَالَ أَبُو بَكْرٍ: مَعْنَى خَبَرِ أُمِّ حَبِيبَةَ: قَالَ كَمَا يَقُولُ الْمُؤَذِّنُ حَتَّى يَفْرُغَ، أَيْ إِلا قَوْلَهُ: حَيَّ عَلَى الصَّلاةِ، حَيَّ عَلَى الْفَلاحِ، وَكَذَلِكَ مَعْنَى خَبَرِ أَبِي سَعِيدٍ: فَقُولُوا كَمَا يَقُولُ: أَيْ خَلا قَوْلِهِ: حَيَّ عَلَى الصَّلاةِ، حَيَّ عَلَى الْفَلاحِ، وَخَبَرُ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ وَمُعَاوِيَةَ مُفَسِّرَيْنِ لِهَذَيْنِ الْخَبَرَيْنِ، وَقَدْ بُيِّنَ فِي خَبَرِ عُمَرَ وَمُعَاوِيَةَ أَنَّ مَنْ سَمِعَ هَذَا الْمُنَادِي يُنَادِي بِالصَّلاةِ، إِنَّمَا يَقُولُ مِثْلَ مَا يَقُولُ، خَلا قَوْلِهِ حَيَّ عَلَى الصَّلاةِ، حَيَّ عَلَى الْفَلاحِ، وَيَقُولُ: إِذَا قَالَ الْمُؤَذِّنُ حَيَّ عَلَى الصَّلاةِ، حَيَّ عَلَى الْفَلاحِ: لا حَوْلَ وَلا قُوَّةَ إِلا بِاللَّهِ، الْمُصَلِّي، وَالْمُؤَذِّنُ لا يَقُولُ لا حَوْلَ وَلا قُوَّةَ إِلا بِاللَّهِ فِي أَذَانِهِ، فَهَذَا الْقَوْلُ مِنْ سَامِعِ الْمُؤَذِّنِ لَيْسَ هُوَ مِمَّا يَقُولُهُ الْمُؤَذِّنُ
حضرت محمد بن عمرو بیان کرتے ہیں کہ میرے والد محترم نے میرے دادا سے روایت بیان کی کہ میں سیدنا معاویہ بن ابی سفیان رضی اللہ عنہما کے پاس تھا کہ مؤذن نے کہا «اللهُ أَكْبَرُ، اللهُ أَكْبَرُ» ”اللہ سب سے بڑا ہے، اللہ سب سے بڑا ہے“ تو سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا «اللهُ أَكْبَرُ، للهُ أَكْبَرُ» تو اُس نے کہا «أَشْهَدُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ» ”میں گواہی دیتا ہوں کہ اللہ کے سوا کوئی لائق عبادت نہیں“ تو سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ نے بھی کہا «أَشْهَدُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ» تو اُس نے کہا «أَشْهَدُ أَنْ مُحَمَّدٌ رَسُولُ ٱللَّٰه» ”میں گواہی دیتا ہوں کہ محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) اللہ تعالیٰ کے رسول ہیں۔“ تو سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ نے بھی کہا «أَشْهَدُ أَنْ مُحَمَّدٌ رَسُولُ ٱللَّٰه» تو اُس نے کہا «حَيَّ عَلَى الصَّلَاةِ» ”آو نماز کی طرف“ تو سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ نے کہا «لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللَٰهِ» ”نیکی کرنے کی طاقت اور گناہ سے بچنے کی ہمّت اللہ تعالیٰ کی توفیق کے بغیر نہیں ہے“ تو اُس نے پُکارا «حَيَّ عَلَى الْفَلَاحِ» ”آؤ کامیابی کی طرف“ تو سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ نے کہا «لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللَٰهِ» تو اس نے کہا «اللهُ أَكْبَرُ، اللهُ أَكْبَرُ، لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ» ”اللہ سب سے بڑا ہے، اللہ سب سے بڑا ہے، اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں ہے۔“ تو سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ نے بھی کہا «اللهُ أَكْبَرُ، اللهُ أَكْبَرُ، لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ» پھر فرمایا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اسی طرح فرمایا کرتے تھے۔ امام ابوبکر رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کی حدیث بھی اسی باب کے متعلق ہے، میں نے اسے ایک اور باب میں بیان کیا ہے۔ امام ابوبکر رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ سیدہ اُم حبیبہ رضی اللہ عنہا کی حدیث کا معنی یہ ہے کہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے (اذان کا جواب دیتے ہوئے) اسی طرح کلمات کہے جیسے مؤذن نے کہے۔ یہاں تک کہ وہ اذان سے فارغ ہوگیا، سوائے «حَيَّ عَلَى الصَّلَاةِ» اور «حَيَّ عَلَى الْفَلَاحِ» کے، (ان کے جواب میں «لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللَٰهِ» کہا اسی طرح سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ کی حدیث کا معنی بھی یہی ہے کہ تم اذان کا جواب اسی طرح دو جیسے مؤذن کہتا ہے سوائے «حَيَّ عَلَى الصَّلَاةِ» اور «حَيَّ عَلَى الْفَلَاحِ» کے۔ سیدنا عمر بن خطاب اور سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہما کی احادیث ان دو احادیث کی تفسیر بیان کرتی ہیں، سیدنا عمر اور سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہما کی احادیث میں یہ بیان کیا گیا ہے کہ جو شخص نماز کے لئے مؤذن کی اذان سنے تو وہ مؤذن ہی کی طرح کلمات دہرائے سوائے «حَيَّ عَلَى الصَّلَاةِ» اور «حَيَّ عَلَى الْفَلَاحِ» کے کلمات کے، ان کلمات کے جواب میں وہ «لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللَٰهِ» کہے۔ [صحيح ابن خزيمه/جماع أبواب الأذان والإقامة/حدیث: 416]
تخریج الحدیث: «اسناده صحيح، أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 612، 613، 914، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 414، 415، 416، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 1684، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 674، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 1958، 1959، وأحمد فى (مسنده) برقم: 17103»