الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
بلوغ المرام سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
3. باب شــروط الصلاة
شرائط نماز کا بیان
حدیث نمبر: 165
وعن أبي هريرة رضي الله عنه قال: قال رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم: «ما بين المشرق والمغرب قبلة» رواه الترمذي وقواه البخاري.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ ”مشرق اور مغرب کے مابین قبلہ ہے۔“ اسے ترمذی نے روایت کیا ہے اور بخاری نے قوی قرار دیا ہے۔ [بلوغ المرام/حدیث: 165]
«وَعَنْ» اور سے – «أَبِي هُرَيْرَةَ» ابو ہریرہ – «رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ» اللہ ان سے راضی ہو – «قَالَ» (انہوں نے) کہا: – «قَالَ» فرمایا – «رَسُولُ اللَّهِ» اللہ کے رسول نے – «صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ» اللہ کی رحمت ہو ان پر اور ان کی آل پر سلامتی ہو – «مَا» جو کچھ – «بَيْنَ» درمیان ہے – «الْمَشْرِقِ» مشرق – «وَالْمَغْرِبِ» اور مغرب کے – «قِبْلَةٌ» قبلہ ہے۔ – «رَوَاهُ» اسے روایت کیا – «التِّرْمِذِيُّ» ترمذی نے – «وَقَوَّاهُ» اور اسے قوی قرار دیا – «الْبُخَارِيُّ» بخاری نے۔
اور سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”مشرق اور مغرب کے درمیان (کی ساری سمت) قبلہ ہے۔“ اسے ترمذی نے روایت کیا ہے اور بخاری نے اسے قوی قرار دیا ہے۔ [بلوغ المرام/حدیث: 165]
اور سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”مشرق اور مغرب کے درمیان (کی ساری سمت) قبلہ ہے۔“ اسے ترمذی نے روایت کیا ہے اور بخاری نے اسے قوی قرار دیا ہے۔ [بلوغ المرام/حدیث: 165]
تخریج الحدیث: «أخرجه الترمذي، أبواب الصلاة، باب ما جاء أن ما بين المشرق والمغرب قبلة، حديث:342-344، وقال:حسن صحيح.»
الحكم على الحديث:
صحيح
حدیث نمبر: 715
الْفَصْلُ الثَّانِي 715 - عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: (مَا بَيْنَ الْمَشْرِقِ وَالْمَغْرِبِ قِبْلَةٌ) ، رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ.
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”قبلہ مشرق و مغرب کے مابین ہے۔“ اسنادہ حسن، رواہ الترمذی۔ [مشكوة المصابيح/كتاب الصلاة/حدیث: 715]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «إسناده حسن، رواه الترمذي (344 و قال: حسن صحيح .) [وابن ماجه (1011) من طريق آخر] »
قال الشيخ الألباني: صَحِيح
قال الشيخ زبير على زئي:إسناده حسن